🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

20. بَابٌ فِيمَنْ أَعْتَقَ نَصِيبًا فِي عَبْدٍ .
جو شخص کسی غلام میں ایک حصے کو آزاد کر دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7283
عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: كَانَ غُلَامٌ يُقَالُ لَهُ: طَهْمَانُ أَوْ ذَكْوَانُ فَأَعْتَقَ جَدُّهُ نَصِيبَهُ، فَجَاءَ الْعَبْدُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَعْتِقُ فِي عُنُقِكَ وَتَرِقُّ فِي عُنُقِكَ". قَالَ: وَكَانَ يَخْدِمُ سَيِّدَهُ حَتَّى مَاتَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فَقَالَ: عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ. رَوَاهُ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ، عَنْ أَبِيهِ بِإِسْنَادِهِ - فَيُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ سَقَطَ مِنْ نُسْخَتِي - عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
اسماعیل بن امیہ، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک غلام تھا جس کا نام طہمان، یا شاید ذکوان تھا، ان کے دادا نے اس میں سے اپنے حصے کو آزاد کر دیا، وہ غلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی گردن میں آزاد ہو، تم اپنی گردن میں غلام ہو (یعنی کچھ آزاد ہو، اور کچھ غلام ہو) راوی کہتے ہیں: تو وہ غلام مرتے دم تک اپنے آقا کی خدمت کرتا رہا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور
یہ روایت ”مرسل“ ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: اسماعیل بن امیہ کے حوالے سے، ان کے والد کے حوالے سے، ان کے دادا سے منقول ہے۔ انہوں نے
یہ روایت عبداللہ بن أحمد کے حوالے سے، اُن کے والد کے حوالے سے، ان کی سند کے ساتھ نقل کی ہے، تو اس بات کا احتمال موجود ہے کہ میرے نسخے میں یہ لفظ نہ آیا ہو، کہ انہوں نے اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا سے نقل کی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7283]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5517) اخرجه احمد فى المسند (412/3)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7284
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سِنَانٍ الْمُزْنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُعْتِقُ الرَّجُلُ مِنْ عَبْدِهِ مَا شَاءَ إِنْ شَاءَ ثُلُثًا، وَإِنْ شَاءَ رُبْعًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَقَالَ:" إِنْ شَاءَ خُمْسًا لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ اللَّهِ ضَغْطَةٌ".
وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ فَضَاءٍ - بِالْفَاءِ - وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن سنان مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی اپنے غلام میں سے جتنا چاہے، اس کو آزاد کر دے، اگر چاہے، تو ایک تہائی حصے کو کر دے، اگر چاہے، تو چوتھائی حصے کو کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: اگر وہ چاہے، تو پانچویں حصے کو آزاد کر دے، اس کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی قہر (یا زبردستی) نہیں ہے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن فضاء ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7284]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7156، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 20384»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7285
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدًا كَانَ بَيْنَ عَشَرَةٍ فَأَعْتَقَ تِسْعَةٌ مِنْهُمْ وَأَبَى الْعَاشِرُ أَنْ يُعْتِقَ وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ سَمَائِي. قَالَ:" سَمَاؤُكَ فِيهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک غلام، دس آدمیوں کی ملکیت تھا، ان میں سے نو افراد نے (اپنے، اپنے حصے کو) آزاد کر دیا، اور دسویں فرد نے، اپنے حصے کو آزاد کرنے سے انکار کر دیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ میرا رتبہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس میں تمہارا رتبہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن فضل ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7285]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7286
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ سَعِيدٍ أَنَّ عَبْدًا كَانَ بَيْنَ عَشَرَةٍ فَأَعْتَقُوهُ إِلَّا وَاحِدًا مِنْهُمْ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَشْفِعُ بِهِ عَلَى الرَّجُلِ، وَكَلَّمَهُ فِيهِ فَوَهَبَ الرَّجُلُ نَصِيبَهُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْتَقَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَ يَقُولُ: أَنَا مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. وَكَانَ اسْمُهُ رَافِعًا أَبَا الْبَهِيِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَمُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ هَذَا لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
محمد بن عمر بن سعید بیان کرتے ہیں: ایک غلام دس آدمیوں کی ملکیت تھا، انہوں نے اسے آزاد کر دیا، ان میں سے ایک نے اس کو آزاد نہیں کیا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تاکہ اس شخص کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سفارش کروائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غلام کے بارے میں اس شخص سے بات کی، تو اس شخص نے اپنے حصہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش کر دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غلام کو آزاد کر دیا، تو وہ غلام یہ کہا: کرتا تھا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا آزاد کردہ غلام ہوں، اس کا نام ”رافع ابوبہی“ تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، محمد بن عمر نامی اس راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7286]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7287
وَعَنْ سَمُرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَجُلًا مِنْ هُذَيْلٍ أَعْتَقَ شَقِيصًا لَهُ فِي مَمْلُوكٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُوَ حُرٌّ وَلَيْسَ لِلَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى شَرِيكٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِمِثْلِ حَدِيثٍ قَبْلَهُ، وَهَذَا لَفْظُهُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ہذیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے حصے کو آزاد کر دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ غلام آزاد شمار ہو گا، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا کوئی شراکت دار نہیں ہوتا۔
یہ روایت امام أحمد نے، اس سے پہلے والی حدیث کی مانند نقل کی ہے، اور روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7287]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20193»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7288
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ: حَفِظْنَا عَنْ ثَلَاثِينَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ أَعْتَقَ شِقْصًا فِي مَمْلُوكٍ ضَمِنَ لَهُمْ بَقِيَّتَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: ہم نے تیس صحابہ کرام کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات یاد رکھی ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص کسی غلام میں، اپنے حصے کو آزاد کر دے، تو وہ اس کی بقیہ قیمت کا (دوسرے مالکان) کے لئے ضامن ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7288]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7289
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَعْتَقَ نَصِيبًا فِي مَمْلُوكٍ ضَمِنَ لَهُمْ نَصِيبَهَمْ مِنْ مَالِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ يَحْيَى عَنْ أَبِيهِ وَهُمَا ضَعِيفَانِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی غلام میں (اپنے) حصے کو آزاد کرتا ہے، تو وہ (دیگر شراکت داروں) کے لئے، ان کے حصے کے حوالے سے، اپنے مال میں سے ضامن ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے ابراہیم بن اسماعیل بن یحیی کے حوالے سے، اُن کے والد سے نقل کی ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7289]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1395)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7290
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَعْتَقَ شِقْصًا [ لَهُ ] مِنْ رَقِيقٍ، فَإِنَّ عَلَيْهِ أَنْ يُعْتِقَ بَقِيَّتَهُ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ اسْتَسْعَى الْعَبْدُ فِي ثَمَنِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمَرْوَزِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی غلام میں، اپنے حصے کو آزاد کر دے، تو اس پر یہ لازم ہے کہ اس کے بقیہ حصے کو بھی آزاد کرے، اگر اس شخص کے پاس مال نہیں ہوتا، تو غلام اپنی قیمت کے حوالے سے مزدوری کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق مروزی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7290]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7291
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا كَانَ الْعَبْدُ بَيْنَ شُرَكَاءَ فَأَعْتَقَ بَعْضُهُمْ قُوِّمَ عَلَيْهِ بِأَغْلَى الْقِيمَةِ فَيَغْرَمُ ثَمَنَهُ وَيُعْتَقُ الْعَبْدُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی غلام مختلف لوگوں کے درمیان مشترکہ ملکیت ہو اور ان میں سے کوئی ایک اس کو آزاد کر دے، تو غلام کی سب سے زیادہ قیمت لگائی جائے گی، پھر وہ اس کی قیمت کا تاوان (جرمانہ) ادا کرے گا اور غلام کو آزاد کر دیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7291]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7292
وَعَنْ عُبَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَعْتَقَ شِقْصًا مِنْ مَمْلُوكٍ فَهُوَ ضَامِنٌ بَقِيَّتَهُ".
سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی غلام میں سے، ایک حصے کو آزاد کر دے، تو وہ اس کے بقیہ حصے کا ضامن ہو گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7292]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں