الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. بَابُ مَا يُفْعَلُ فِي الْفِتَنِ .
فتنے کے زمانے میں کیا، کیا جائے؟
حدیث نمبر: 12325
عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سَيَكُونُ بَعْدِي فِتْنَةٌ النَّائِمُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْيَقْظَانِ، وَالْقَاعِدُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ السَّاعِي، فَمَنْ أَتَتْ عَلَيْهِ فَلْيَمْشِ بِسَيْفِهِ إِلَى صَفَاةٍ فَلْيَضْرِبْهُ بِهَا حَتَّى تَنْكَسِرَ، ثُمَّ لِيَضْطَجِعَ لَهَا حَتَّى تَنْجَلِيَ عَمَّا انْجَلَتْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو كَثِيرٍ الْمُحَارِبِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو كَثِيرٍ الْمُحَارِبِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا خرشہ بن حر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب میرے بعد ایسا فتنہ آئے گا، جس میں سویا ہوا شخص، بیدار شخص سے بہتر ہو گا اور اس میں بیٹھا ہوا شخص، چلنے والے سے بہتر ہو گا، تم میں سے جس شخص کو وہ صورت حال درپیش ہو، وہ اپنی تلوار لے کر کسی چٹان کے پاس جائے اور وہ تلوار اس چٹان پر مار کر اس تلوار کو توڑ دے اور پھر وہ لیٹ جائے، یہاں تک کہ وہ فتنہ ختم ہو جائے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوکثیر محاربی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12325]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوکثیر محاربی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12325]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (924 و 6854) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (180) اخرجه أحمد فى المسند 106/4، أخرجه مسند أحمد برقم: 16562»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12326
وَعَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ قَالَ: بَعَثَنِي يَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى وَمَعِي نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَدِمْتُ فَقُلْتُ: مَا تَأْمُرُونَ بِهِ النَّاسَ؟ فَقَالَ: أَوْصَانِي أَبُو الْقَاسِمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنْ أَنَا أَدْرَكْتُ شَيْئًا مِنْ هَذِهِ أَنْ أَعْمِدَ إِلَى أُحُدٍ وَأَكْسِرَ سَيْفِي وَأَقْعُدَ فِي بَيْتِي، فَإِنْ دَخَلَ عَلَيَّ بَيْتِي قَالَ:" اقْعُدْ فِي مَخْدَعِكَ، فَإِنْ دَخَلَ عَلَيْكَ فَاجْثُ عَلَى رُكْبَتَيْكَ وَتَقُولُ: بُؤْ بِإِثْمِي وَإِثْمِكَ، فَتَكُونَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ وَذَلِكَ جَزَاءُ الظَّالِمِينَ". فَقَدْ كَسَرْتُ سَيْفِي، فَإِذَا دَخَلَ عَلَيَّ بَيْتِي دَخَلْتُ مَخْدَعِي، فَإِذَا دَخَلَ عَلَيَّ مَخْدَعِي جَثَوْتُ عَلَى رُكْبَتَيَّ فَقُلْتُ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أَقُولَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
ابواشعث صنعانی بیان کرتے ہیں: یزید بن معاویہ نے مجھے سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ کی طرف بھیجا، میرے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد تھے، میں آیا، میں نے دریافت کیا: آپ اس کے بارے میں لوگوں کو کیا ہدایت کرتے ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ تلقین کی تھی کہ اگر میں اس طرح کی صورت حال پاؤں تو اُحد پہاڑ کی طرف جا کر اپنی تلوار توڑ دوں اور اپنے گھر میں بیٹھ جاؤں، میں نے عرض کی: اگر وہ (قاتل) شخص میرے گھر میں میرے پاس آ جائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم گھر کے اندرونی حصے میں جا کے بیٹھ جانا، اگر وہ وہاں بھی تمہارے پاس آئے، تو تم گھٹنوں کے بل جھک جانا اور یہ کہہ دینا: تم میرا اور اپنا گناہ لے کر واپس جاؤ! تم اہل جہنم میں سے ہو گے اور ظلم کرنے والوں کی جزاء یہی ہے۔“ سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تو میں نے اپنی تلوار توڑ دی ہے، اگر کوئی شخص میرے گھر میں میرے پاس آیا، تو میں گھر کے اندرونی حصے میں چلا جاؤں گا، اگر وہ گھر کے اندرونی حصے میں بھی میرے پاس آیا، تو میں گھٹنوں کے بل جھک جاؤں گا اور وہ بات کہوں گا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہنے کے لئے ارشاد فرمائی تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12326]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12326]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3357)، أخرجه مسند البزار برقم: 3377»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12327
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا رَأَيْتَ النَّاسَ يَقْتَتِلُونَ عَلَى الدُّنْيَا فَاعْمِدْ بِسَيْفِكَ عَلَى أَعْظَمِ صَخْرَةٍ فِي الْحَرَّةِ فَاضْرِبْهُ بِهَا حَتَّى يَنْكَسِرَ، ثُمَّ اجْلِسْ فِي بَيْتِكَ حَتَّى تَأْتِيَكَ يَدٌ خَاطِئَةٌ أَوْ مَنِيَّةٌ قَاضِيَةٌ". فَفَعَلْتُ مَا أَمَرَنِي بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم لوگوں کو دیکھو کہ وہ دنیا کی خاطر ایک دوسرے کے ساتھ جنگ کر رہے ہیں، تو تم اپنی تلوار لے کر پتھریلی زمین میں موجود سب سے بڑی چٹان کے پاس جاؤ اور وہ تلوار اُس چٹان پر مار کر اسے توڑ دو، پھر تم اپنے گھر میں بیٹھ جاؤ، یہاں تک کہ گنہگار ہاتھ (یعنی قاتل کا ہاتھ) یا طبعی موت تم تک آ جائے۔“ راوی کہتے ہیں: تو میں نے ویسا ہی کیا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12327]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12327]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1311) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (230/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1311»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12328
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ الْأَشْهَلِيِّ أَنَّهُ أَهْدَى إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَيْفًا مِنْ نَجْرَانَ أَوْ أُهْدِيَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَيْفٌ مِنْ نَجْرَانَ [ فَلَمَّا قَدِمَ عَلَيْهِ ] أَعْطَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ، فَقَالَ:" جَاهِدْ بِهَذَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَإِذَا اخْتَلَفَتْ أَعْنَاقُ النَّاسِ فَاضْرِبْ بِهِ الْحَجَرَ، ثُمَّ ادْخُلْ بَيْتَكَ فَكُنْ حِلْسًا مُلْقًى حَتَّى تَقْتُلَكَ يَدٌ خَاطِئَةٌ أَوْ تَأْتِيَكَ مَنِيَّةٌ قَاضِيَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سعید بن زید اشہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک تلوار تحفے کے طور پر دی، جو نجران سے آئی تھی، راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: نجران سے آئی ہوئی ایک تلوار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفے کے طور پر دی گئی، جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ تلوار سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کو دیدی اور ارشاد فرمایا: تم اس کے ذریعے اللہ کی راہ میں جہاد کرنا اور جب لوگوں کی گردنیں ایک دوسرے کے مقابلے میں آ جائیں، تو تم یہ تلوار پتھر پر مار کر اپنے گھر کے اندر چلے جانا اور اپنے گھر کی چٹائی بن جانا، یہاں تک کہ گنہگار ہاتھ (یعنی قاتل کا ہاتھ تمہیں قتل کر دے) یا طبعی موت آ جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، معجم کبیر کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12328]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، معجم کبیر کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12328]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5424)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5424، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2396»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12329
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْطَى مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَةَ سَيْفًا، فَقَالَ:" قَاتِلِ الْمُشْرِكِينَ مَا قُوتِلُوا، فَإِذَا رَأَيْتَ سَيْفَيْنِ اخْتَلَفَا بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ فَاضْرِبْ بِهِ حَتَّى يَنْثَلِمَ، وَاقْعُدْ فِي بَيْتِكَ حَتَّى تَأْتِيَكَ مَنِيَّةٌ قَاضِيَةٌ أَوْ يَدٌ خَاطِئَةٌ".
ثُمَّ أَتَيْتُ ابْنَ عُمَرَ فَحَذَا لِي عَلَى مِثَالِهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ثُمَّ أَتَيْتُ ابْنَ عُمَرَ فَحَذَا لِي عَلَى مِثَالِهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کو تلوار دی اور ارشاد فرمایا: ”مشرکین کے ساتھ جنگ کرتے رہنا، جب تک جنگ کی جائے، اور جب تم دیکھو کہ تلواریں مسلمانوں کے درمیان ایک دوسرے کے مدمقابل آ گئی ہیں، تو تم اس تلوار کو مار کر اسے ناکارہ کر دینا اور اپنے گھر میں بیٹھ جانا، یہاں تک کہ طبعی موت یا گنہگار ہاتھ (یعنی قاتل کا ہاتھ) تم تک آ جائے۔“ راوی کہتے ہیں: پھر میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، تو انہوں نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس کی مانند حدیث مجھے بیان کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12329]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12329]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12968)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12968»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12330
وَعَنِ ابْنِ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي جَدِّي قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو جَالِسًا حِينَ جَاءَهُ رَسُولُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، فَقَالَ: إِنَّكَ أَحَقُّ مَنْ أَعَانَنَا عَلَى هَذَا الْأَمْرِ. فَقَالَ: سَمِعْتُ خَلِيلِي ابْنَ عَمِّكَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا كَانَ هَكَذَا أَوْ مِثْلَ هَذَا أَنِ اتَّخِذْ سَيْفًا مِنْ خَشَبٍ"، فَقَدِ اتَّخَذْتُ سَيْفًا مِنْ خَشَبٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا حکم بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے بیان کرتے ہیں: میرے دادا نے مجھے بتایا: ”ایک مرتبہ میں سیدنا حکم بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران ان کے پاس سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کا قاصد آیا اور اس نے کہا: آپ اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ اس بارے میں ہماری مدد کریں، تو انہوں نے فرمایا: میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم جو آپ کے چچا زاد ہیں، میں نے انہیں یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب اس طرح کی صورت حال ہو، تو میں لکڑی کی تلوار رکھ لوں۔“ تو میں نے لکڑی کی تلوار رکھ لی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12330]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12330]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (3158)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3158»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12331
وَعَنْ حُذَيْفَةَ يَرْفَعُهُ قَالَ:" أَتَتْكُمُ الْفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا، يَبِيعُ أَحَدُكُمْ دِينَهُ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا قَلِيلٍ" قُلْتُ: فَكَيْفَ نَصْنَعُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" تَكْسِرُ يَدَكَ" قُلْتُ: فَإِنِ انْجَبَرَتْ؟ قَالَ:" تَكْسِرُ الْأُخْرَى". قُلْتُ: فَإِنِ انْجَبَرَتْ؟ قَالَ:" تَكْسِرُ رِجْلَكَ". قُلْتُ: فَإِنِ انْجَبَرَتْ؟ قَالَ:" تَكْسِرُ الْأُخْرَى". قُلْتُ: حَتَّى مَتَى؟ قَالَ:" حَتَّى تَأْتِيَكَ يَدٌ خَاطِئَةٌ أَوْ مَنِيَّةٌ قَاضِيَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”تمہارے پاس فتنے یوں آئیں گے، جیسے وہ تاریک رات کے ٹکڑے ہوں، اُن میں کوئی شخص صبح کے وقت مومن ہو گا، تو شام کو کافر ہو جائے گا، یا شام کو مومن ہو گا تو صبح کافر ہو چکا ہو گا، تم میں سے کوئی ایک شخص دنیا کے تھوڑے سے ساز و سامان کے عوض میں اپنے دین کو فروخت کر دے گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر میں کیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنا ہاتھ توڑ دینا۔ میں نے عرض کی: اگر اس پر جبیرہ (یعنی ٹوٹی ہوئی ہڈی پر باندھی جانے والی پٹی) باندھ دی جائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دوسرا توڑ دینا، میں نے عرض کی: اگر اس پر جبیرہ باندھ دی جائے؟ آپ نے فرمایا: تم اپنا پاؤں توڑ دینا، میں نے عرض کی: اگر اس پر جبیرہ باندھ دی جائے؟ آپ نے فرمایا: تم دوسرا پاؤں بھی توڑ دینا، میں نے عرض کی: ایسا کب تک رہے گا؟ آپ نے فرمایا: جب تک گنہگار ہاتھ (یعنی قاتل کا ہاتھ) یا طبعی موت تم تک نہیں آ جاتے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12331]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12331]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12332
وَعَنْ رِبْعِيٍّ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا فِي جَنَازَةِ حُذَيْفَةَ يَقُولُ: سَمِعْتُ صَاحِبُ هَذَا السَّرِيرِ يَقُولُ: مَا بِي بَأْسٌ مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَئِنِ اقْتَتَلْتُمْ لَأَدْخُلَنَّ بَيْتِي، فَلَئِنْ دَخَلَ عَلَيَّ فَلْأَقُولَنَّ: هَا، بُؤْ بِإِثْمِي وَإِثْمِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الرَّجُلِ الْمُبْهَمِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الرَّجُلِ الْمُبْهَمِ.
ربعی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے جنازے میں ایک شخص کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا، اس نے بتایا کہ اس پلنگ پر لیٹے ہوئے صاحب نے یہ بات بیان کی ہے: مجھے کوئی حرج نہیں ہے، جب سے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے کہ اگر تم لوگ آپس میں جنگ کرو گے، تو میں اپنے گھر میں داخل ہو جاؤں، اگر کوئی شخص میرے گھر میں مجھ تک آ جائے، تو میں ضرور یہ کہوں کہ: تم میرا اور اپنا گناہ لے کر واپس جاؤ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ایک مبہم شخص کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12332]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ایک مبہم شخص کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12332]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (389/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22796»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12333
وَعَنْ وَابِصَةَ الْأَسَدِيِّ قَالَ: إِنِّي بِالْكُوفَةِ فِي دَارِي إِذْ سَمِعْتُ عَلَى بَابِ الدَّارِ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، أَأَلِجُ؟ قُلْتُ: عَلَيْكُمْ السَّلَامُ [ فَلِجْ ] . فَلَمَّا دَخَلَ فَإِذَا هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ. قُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَيَّةُ سَاعَةِ زِيَارَةٍ هَذِهِ [ وَذَلِكَ ] فِي نَحْرِ الظَّهِيرَةِ؟! قَالَ: طَالَ عَلَيَّ النَّهَارُ، فَذَكَرْتُ مَنْ أَتَحَدَّثُ إِلَيْهِ. قَالَ: فَجَعَلَ يُحَدِّثُنِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُحَدِّثُهُ. قَالَ: ثُمَّ أَنْشَأَ يُحَدِّثُنِي قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَكُونُ فِتْنَةٌ النَّائِمِ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْمُضْطَجِعِ، وَالْمُضْطَجِعُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْقَاعِدِ، وَالْقَاعِدُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْقَائِمِ، وَالْقَائِمُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْمَاشِي، وَالْمَاشِي فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الرَّاكِبِ، وَالرَّاكِبُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْمُجْرِي. قَتْلَاهَا كُلُّهَا فِي النَّارِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَتَى ذَلِكَ؟ قَالَ:" ذَلِكَ أَيَّامَ الْهَرْجِ". قُلْتُ: وَمَتَى أَيَّامُ الْهَرْجِ؟ قَالَ:" حِينَ لَا يَأْمَنُ الرَّجُلُ جَلِيسَهُ". قُلْتُ: فَمَا تَأْمُرُنِي إِنْ أَدْرَكْتُ ذَلِكَ؟ قَالَ:" اكْفُفْ يَدَكَ وَلِسَانَكَ وَادْخُلْ دَارَكَ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ دَخَلَ رَجُلٌ عَلَيَّ دَارِي؟ قَالَ:" فَادْخُلْ بَيْتَكَ". قَالَ: قُلْتُ: أَفَرَأَيْتَ إِنْ دَخَلَ عَلَيَّ بَيْتِي؟ قَالَ:" فَادْخُلْ مَسْجِدَكَ، وَاصْنَعْ هَكَذَا - وَقَبَضَ بِيَمِينِهِ عَلَى الْكُوعِ - وَقُلْ: رَبِّيَ اللَّهُ، حَتَّى تَمُوتَ عَلَى ذَلِكَ". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
وابصہ اسدی بیان کرتے ہیں: میں کوفہ میں اپنے گھر میں موجود تھا، اسی دوران میں نے دروازے پر کسی شخص کی آواز سنی، السلام علیکم کیا میں اندر آ جاؤں؟ میں نے کہا: وعلیکم السلام اندر آ جاؤ! جب وہ صاحب اندر آئے، تو وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے، میں نے دریافت کیا: اے ابوعبدالرحمن! ملنے کے لئے آنے کا یہ کون سا وقت ہے؟ راوی کہتے ہیں: یہ عین دوپہر کے وقت کی بات ہے، انہوں نے فرمایا: دن مجھ پر طویل ہو گیا تھا، تو مجھے خیال آیا کہ کس کے ساتھ بات چیت کروں، راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے احادیث بیان کرنا شروع کیں، انہوں نے یہ بات بتائی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایسا فتنہ ہو گا کہ اُس میں سویا ہوا شخص، لیٹے ہوئے شخص سے بہتر ہو گا اور اس میں لیٹا ہوا شخص، بیٹھے ہوئے شخص سے بہتر ہو گا، اس میں بیٹھا ہوا شخص، کھڑے ہوئے شخص سے بہتر ہو گا اور اس میں کھڑا ہوا شخص، چلنے والے سے بہتر ہو گا اور اس میں چلنے والا شخص، سوار شخص سے بہتر ہو گا اور اس میں سوار شخص، دوڑنے والے سے زیادہ بہتر ہو گا، اس کے دوران مرنے والے سب لوگ جہنم میں جائیں گے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ کب ہو گا؟ آپ نے فرمایا: یہ قتل و غارت گری کے دن ہوں گے، میں نے عرض کی: قتل و غارت گری کے دن کب ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس وقت جب کوئی شخص اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے شخص سے محفوظ نہیں ہو گا، میں نے عرض کی: اگر میں وہ زمانہ پا لیتا ہوں تو آپ اس بارے میں مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے ہاتھ اور اپنی زبان کو روک کے رکھنا اور اپنے گھر میں داخل ہو جانا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ اگر کوئی شخص میرے گھر میں میرے پاس آ جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے گھر میں رہنا، میں نے عرض کی: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر وہ شخص میرے گھر میں میرے پاس آ جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم مسجد میں داخل ہو جانا اور پھر اس طرح کرنا، آپ نے اپنے دائیں ہاتھ سے کلائی کو پکڑا اور فرمایا: تم یہ کہنا: میرا پروردگار اللہ تعالیٰ ہے، یہاں تک کہ اسی حالت میں تمہیں موت آ جائے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12333]
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12333]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9774) اخرجه احمد فى المسند (4287 و 4286)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4274، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8363»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12334
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا خَالِدُ، إِنَّهَا سَتَكُونُ بَعْدِي أَحْدَاثٌ وَفِتَنٌ وَاخْتِلَافٌ، فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَكُونَ عَبْدَ اللَّهِ الْمَقْتُولَ لَا الْقَاتِلَ فَافْعَلْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا خالد بن عرفطہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”اے خالد! عنقریب میرے بعد نئی صورت حال، فتنے اور اختلافات ہوں گے، اگر تم سے ہو سکے، تو تم اللہ کا مقتول بندہ بننا، قاتل نہ بننا۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے، وہ حسن الحدیث ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12334]
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے، وہ حسن الحدیث ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12334]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (356) اخرجه احمد فى المسند (292/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن