الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. بَابُ مَا يُفْعَلُ فِي الْفِتَنِ .
فتنے کے زمانے میں کیا، کیا جائے؟
حدیث نمبر: 12335
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ كَانَ مِعَ الْخَوَارِجِ ثُمَّ فَارَقَهُمْ قَالَ: دَخَلُوا قَرْيَةً، فَخَرَجَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خَبَّابٍ ذَعِرًا يَجُرُّ رِدَاءَهُ، فَقَالُوا: لِمَ تُرَعُ؟ فَقَالَ: وَاللَّهِ لَقَدْ رُعْتُمُونِي. قَالُوا: أَنْتَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خَبَّابٍ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَهَلْ سَمِعْتَ مِنْ أَبِيكَ حَدِيثًا يُحَدِّثُهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُحَدِّثُنَاهُ؟ قَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ ذَكَرَ فِتْنَةً الْقَاعِدُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْقَائِمِ، وَالْقَائِمُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْمَاشِي، وَالْمَاشِي فِيهَا خَيْرٌ مِنَ السَّاعِي". قَالَ:" فَإِنْ أَدْرَكْتَ ذَلِكَ فَكُنْ عَبْدَ اللَّهِ الْمَقْتُولَ - أَحْسَبُهُ قَالَ - وَلَا تَكُنْ عَبْدَ اللَّهِ الْقَاتِلَ". قَالُوا: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ أَبِيكَ يُحَدِّثُهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَقَدَّمُوهُ عَلَى ضَفَّةِ النَّهْرِ، فَضَرَبُوا عُنُقَهُ فَسَالَ دَمُهُ كَأَنَّهُ شِرَاكُ نَعْلٍ امْدَقَرَّ، وَبَقَرُوا أُمَّ وَلَدِهِ عَمَّا فِي بَطْنِهَا. وَفِي رِوَايَةٍ: مَا ابْذَقَرَّ - يَعْنِي لَمْ يَتَفَرَّقْ - قَالَ:" وَلَا تَكُنْ عَبْدَ اللَّهِ الْقَاتِلَ" مِنْ غَيْرِ شَكٍّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَوَّلُهُ: لَمَّا تَفَرَّقَتِ النَّاسُ صَحِبْتُ قَوْمًا لَمْ أَصْحَبْ قَوْمًا أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْهُمْ، فَسِرْنَا عَلَى شَطِّ نَهْرٍ، فَرُفِعَ لَنَا مَسْجِدٌ فَإِذَا فِيهِ رَجُلٌ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَى نَوَاصِي الْخَيْلِ خَرَجَ فَزِعًا يَجُرُّ ثَوْبَهُ، فَقَالَ لَهُ أَمِيرُنَا: لِمَ تُرَعُ؟ وَقَالَ فِي آخِرِهِ: فَلَمْ أَصْحَبْ قَوْمًا أَبْغَضَ إِلَيَّ مِنْهُمْ حَتَّى وَجَدْتُ خَلْوَةً فَانْفَلَتُّ.
وَلَمْ أَعْرِفِ الرَّجُلَ الَّذِي مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

عبدالقیس قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب، جو پہلے خوارج کے ساتھ تھے اور پھر ان سے الگ ہو گئے، وہ بیان کرتے ہیں: وہ لوگ ایک بستی میں داخل ہوئے، تو سیدنا عبداللہ بن خباب رضی اللہ عنہ چادر کو گھسیٹتے ہوئے پریشانی کے عالم میں باہر آئے، لوگوں نے کہا: آپ پریشان نہ ہوں، انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! تم لوگوں نے مجھے پریشان کر دیا ہے، لوگوں نے کہا: آپ اللہ کے رسول کے صحابی سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ہیں، انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! لوگوں نے دریافت کیا: کیا آپ نے اپنے والد کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے، جو آپ ہمیں بیان کریں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں میں نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنے کا ذکر کرتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: ”اس میں بیٹھا ہوا شخص کھڑے ہوئے سے بہتر ہو گا، اس میں کھڑا ہوا شخص چلنے والے سے بہتر ہو گا اور اس میں چلنے والا شخص دوڑنے والے سے بہتر ہو گا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: ”اگر تم وہ صورت حال پاؤ، تو تم مقتول بندے بننا“ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اللہ کے قاتل بندے نہ بننا۔“ لوگوں نے دریافت کیا: کیا آپ نے یہ حدیث اپنے والد کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے خود سنا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! راوی کہتے ہیں: تو ان لوگوں نے ان صاحب کو آگے کیا، نہر کے کنارے لائے اور ان کی گردن اڑا دی، ان کا خون بہتا ہوا یوں جا رہا تھا جیسے وہ جوتے کا تسمہ ہوتا ہے، پھر ان لوگوں نے ان صاحب کی ام ولد کو بھی ذبح کر دیا اور اس کے پیٹ میں موجود بچے کو بھی مار دیا، ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: لفظ مَا ابْذَقَر اس کا مطلب یہ ہے وہ متفرق نہیں ہوئے، اور اس میں ان کے یہ الفاظ ہیں: ”تم اللہ کے قاتل بندے نہ بننا۔۔۔۔۔۔۔۔“ اور یہ الفاظ کسی شک کے بغیر ہیں۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کے آغاز میں یہ الفاظ ہیں: ”جب لوگ اختلافات کا شکار ہوئے، تو میں ایک ایسی قوم کے ساتھ ہو گیا کہ کوئی قوم میرے نزدیک ان سے زیادہ محبوب نہیں تھی، ہم نہر کے کنارے چلتے ہوئے جا رہے تھے، اسی دوران ایک مسجد ہمارے سامنے آئی، اس میں ایک شخص موجود تھا، جب اس نے گھوڑوں کی پیشانیاں دیکھیں، تو وہ پریشانی کے عالم میں اپنا کپڑا گھسیٹتا ہوا باہر آیا، ہمارے امیر نے اس سے کہا: تم پریشان نہ ہو!“۔ اس روایت کے آخر میں یہ الفاظ ہیں: ”میں کسی ایسی قوم کے ساتھ نہیں رہا کہ جو میرے نزدیک ان لوگوں سے زیادہ ناپسندیدہ ہو، یہاں تک کہ جب مجھے موقع ملا، تو میں وہاں سے کھسک گیا۔“ (مصنف فرماتے ہیں:) میں اُس شخص سے واقف نہیں ہوں، جس کا تعلق عبدالقیس قبیلے سے تھا (اور جو اس روایت کا راوی ہے) اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12335]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3629 و 3630 و 3631) اخرجه احمد فى المسند (110/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20559»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12336
وَعَنْ جُنْدَبِ بْنِ سُفْيَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَيَكُونُ بَعْدِي فِتَنٌ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيهَا مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ: كَيْفَ نَصْنَعُ عِنْدَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" ادْخُلُوا بُيُوتَكُمْ وَأَخْمِلُوا ذِكْرَكُمْ". فَقَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ دَخَلَ عَلَى أَحَدِنَا بَيْتَهُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِيُمْسِكْ بِيَدِهِ، وَلْيَكُنْ عَبْدَ اللَّهِ الْمَقْتُولَ وَلَا يَكُنْ عَبْدَ اللَّهِ الْقَاتِلَ، فَإِنَّ الرَّجُلَ يَكُونُ فِي قُبَّةِ الْإِسْلَامِ فَيَأْكُلُ مَالَ أَخِيهِ وَيَسْفِكُ دَمَهُ وَيَعْصِي رَبَّهُ وَيَكْفُرُ بِخَالِقِهِ وَتَجِبُ لَهُ النَّارُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَعَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامٍ وَقَدْ وُثِّقَا وَفِيهِمَا ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَعَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامٍ وَقَدْ وُثِّقَا وَفِيهِمَا ضَعْفٌ.
سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب میرے بعد تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند فتنے ہوں گے، ان میں آدمی صبح کے وقت مومن ہو گا، تو شام کو کافر ہو چکا ہو گا، مسلمانوں میں سے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس وقت ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے گھروں میں داخل ہو جانا اور اپنے آپ کو چھپا لینا، ایک شخص نے عرض کی: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر کوئی شخص ہم میں سے کسی ایک کے گھر میں داخل ہو جاتا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ (گھر والا) شخص اپنا ہاتھ روک کے رکھے اور اللہ کا مقتول بندہ بن جائے، وہ اللہ کا قاتل بندہ نہ بنے، کیونکہ آدمی اسلام کے قبہ میں ہوتا ہے، پھر وہ اپنے بھائی کا مال کھاتا ہے، اس کا خون بہاتا ہے، اپنے پروردگار کی نافرمانی کرتا ہے، اپنے خالق کا کفر کرتا ہے، تو اُس کے لئے جہنم واجب ہو جاتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب اور ایک راوی عبدالحمید بن بہرام ہے، ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے اور ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12336]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3307)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1724»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12337
وَعَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللِّيثِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ وَنَحْنُ جُلُوسٌ عَلَى بِسَاطٍ:" إِنَّهُ سَتَكُونُ فِتْنَةٌ". قَالُوا: فَكَيْفَ نَفْعَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَرَدَّ يَدَهُ إِلَى الْبِسَاطِ فَأَمْسَكَ بِهِ فَقَالَ:" تَفْعَلُونَ هَكَذَا". وَذَكَرَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا:" إِنَّهَا سَتَكُونُ فِتْنَةٌ". فَلَمْ يَسْمَعْهُ كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ، فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ: أَلَا تَسْمَعُونَ مَا يَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالُوا: مَا قَالَ؟ قَالَ:" إِنَّهَا سَتَكُونُ فِتْنَةٌ". فَقَالُوا: فَكَيْفَ لَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ وَكَيْفَ نَصْنَعُ؟ قَالَ:" تَرْجِعُونَ إِلَى أَمْرِكُمُ الْأَوَّلِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ وَقَدْ وُثِّقَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ وَقَدْ وُثِّقَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم چٹائی پر بیٹھے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب فتنے ہوں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک چٹائی کی طرف بڑھایا، اسے پکڑا اور فرمایا: تم لوگ اس طرح کرنا، ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے سامنے یہ بات ذکر کی کہ عنقریب فتنے ہوں گے، بہت سے لوگوں نے یہ بات نہیں سنی، سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ (ان لوگوں سے) کہا:، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو ارشاد فرما رہے ہیں، کیا تم لوگ سنتے نہیں ہو؟ لوگوں نے دریافت کیا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ارشاد فرمایا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عنقریب فتنے ہوں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر ہمارے لے کیا ہو گا؟ اور ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے پہلے معاملے کی طرف لوٹ جانا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12337]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3307»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12338
وَعَنْ مُخَوَّلٍ الْبَهْزِيِّ قَالَ: أَمْسَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُحَدِّثُنَا، فَقَالَ:" إِنَّهُ سَيَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَكُونُ خَيْرَ مَالِ النَّاسِ غَنَمٌ بَيْنَ شَجَرٍ تَأْكُلُ الشَّجَرَ وَتَرِدُ الْمِيَاهَ، يَأْكُلُ أَهْلُهَا مِنْ رِسْلِهَا وَيَشْرَبُونَ مِنْ أَلْبَانِهَا وَيَلْبَسُونَ مِنْ أَشْعَارِهَا". أَوْ قَالَ:" مِنْ أَصْوَافِهَا، وَالْفِتَنُ تَرْتَكِسُ بَيْنَ جَرَاثِمِ الْعَرَبِ، يُفْتَنُونَ وَاللَّهِ يُفْتَنُونَ وَاللَّهِ يُفْتَنُونَ وَاللَّهِ" يَقُولُهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ. قُلْتُ: لِمُخَوَّلٍ حَدِيثٌ طَوِيلٌ أَخَّرْتُهُ سَهْوًا، [ يَكْتُبُ هَاهُنَا ] مِنْ مَقْلُوبِهَا فِي بَابٍ مِنْهُ فِيمَا يَفْعَلُ فِي الْفِتَنِ.

سیدنا مخول بہزی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شام کے وقت ہمارے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا، جس میں لوگوں کے مال میں سب سے بہتر وہ بکریاں ہوں گی، جو درختوں کے درمیان ہوں گی، وہ درختوں کے پتے کھا لیں گی اور پانی تک پہنچ جائیں گی، ان کے مالکان ان کا گوشت کھا لیں گے، ان کا دودھ پی لیں گے، ان کے بالوں کا لباس بنا لیں گے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ان کی اون کا لباس بنا لیں گے اور اس وقت فتنے عربوں کے رہائشی مقامات میں گھومتے پھر رہے ہوں گے، اور لوگ آزمائش کا شکار ہوں گے، اللہ کی قسم! لوگ آزمائش کا شکار ہوں گے، اللہ کی قسم! لوگ آزمائش کا شکار ہوں گے، اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد شاذ کونی ہے اور وہ متروک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) سیدنا مخول رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک طویل حدیث مذکور ہے، جسے میں نے بھول کر بعد میں ذکر کیا ہے وہ یہاں نوٹ ہونی چاہیے تھی، وہ اس باب میں آئے گی کہ فتنوں کے زمانے میں کیا کرنا چاہیے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12338]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7538»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12339
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّهَا سَيَكُونُ بَعْدِي فِتَنٌ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا". قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، فَأَيُّ الرِّجَالِ أَرْشَدُ؟ قَالَ:" رَجُلٌ بَيْنَ هَذَيْنِ الْحَرَمَيْنِ فِي قِلَّةٍ، يُقِيمُ الصَّلَاةَ لِمَوَاقِيتِهَا وَيَحُجُّ وَيَعْتَمِرُ، فَلَا يَزَالُ كَذَلِكَ حَتَّى تَأْتِيَهُ يَدٌ خَاطِئَةٌ أَوْ مَنِيَّةٌ قَاضِيَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب میرے بعد ایسے فتنے آئیں گے، جن میں آدمی صبح کے وقت مومن ہو گا اور شام کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، یا شام کے وقت مومن ہو گا اور صبح کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں (اس زمانے میں) کون سا شخص زیادہ سمجھ دار ہو گا (یا ہدایت یافتہ ہو گا؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ شخص جو ان دو حرموں (یعنی حرمین شریفین) کے درمیان تھوڑے پر گزارا کرتے ہوئے نماز کو اس کے مخصوص وقت میں ادا کرتا ہو، وہ حج کرے اور عمرہ کرے اور وہ مسلسل ایسے ہی رہے، یہاں تک کہ کوئی گنہگار ہاتھ (یعنی قتل کرنے والے کا ہاتھ) یا طبعی موت اس تک آ جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12339]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12339]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2304»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12340
وَعَنْ أَبِي الْغَادِيَةِ الْمُزَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَتَكُونُ فِتَنٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ، خَيْرُ النَّاسِ فِيهَا مُسْلِمُو أَهْلِ الْبَوَادِي الَّذِينَ لَا يَتَنَدَّوْنَ مِنْ دِمَاءِ النَّاسِ وَلَا أَمْوَالِهِمْ شَيْئًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَيَّانُ بْنُ حَجَرٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَيَّانُ بْنُ حَجَرٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوغادیہ مزنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب بڑے اور مضبوط فتنے ہوں گے، ان کے دوران لوگوں میں سب سے بہتر، ویرانوں میں رہنے والے مسلمان ہوں گے، جو لوگوں کا خون نہیں بہائیں گے اور ان کے اموال کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حیان بن حجر ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12340]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (365/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12341
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَكُونُ فِتْنَةٌ يَكُونُ أَسْلَمُ النَّاسِ فِيهَا - أَوْ خَيْرُ النَّاسِ فِيهَا - الْجُنْدَ الْغَرْبِيُّ"، قَالَ ابْنُ الْحَمِقِ: فَلِذَلِكَ قَدِمْتُ عَلَيْكُمْ مِصْرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمِيرَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يُدْرَى مَنْ هُوَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمِيرَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يُدْرَى مَنْ هُوَ.
سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب فتنہ ہو گا، اس میں لوگوں میں سب سے زیادہ سلامتی والا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اس میں لوگوں میں سب سے بہتر مغربی لشکر ہو گا۔“ سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اسی وجہ سے میں تم لوگوں کے پاس مصر آیا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمیرہ بن عبداللہ ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ کون ہے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12341]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2311، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8436، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8735»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف