الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابُ عُمُومِ بَعْثَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
آپ ﷺ کی بعثت کا عمومی ہونا
حدیث نمبر: 13944
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُعْطِيتُ خَمْسًا: بُعِثْتُ إِلَى الْأَحْمَرِ وَالْأَسْوَدِ، وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ طَهُورًا [ وَمَسْجِدًا ] ، وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِمَنْ كَانَ قَبْلِي، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ شَهْرًا، وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ وَلَيْسَ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ سَأَلَ شَفَاعَةً، وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ شَفَاعَتِي ثُمَّ جَعَلْتُهَا لِمَنْ مَاتَ [ مِنْ أُمَّتِي ] لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مُتَّصِلًا وَمُرْسَلًا، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مُتَّصِلًا وَمُرْسَلًا، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے پانچ خصوصیات عطا کی گئی ہیں، مجھے ہر سرخ اور سیاہ (یعنی سفید فام اور سیاہ فام) کی طرف مبعوث کیا گیا ہے، میرے لئے تمام زمین کو طہارت کے حصول کا ذریعہ اور نماز کی جگہ قرار دیا گیا ہے، میرے لئے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا ہے، جو مجھ سے پہلے لوگوں کے لئے حلال نہیں تھا، اور ایک ماہ کے فاصلے سے رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے، اور مجھے شفاعت عطا کی گئی ہے، ہر نبی نے اپنی شفاعت کے بارے میں دعا مانگ لی تھی اور میں نے اپنی شفاعت (کی دعا) کو سنبھال کے رکھ لیا ہے، اور یہ میں اُس (یعنی ہر اس فرد) کے لئے رکھوں گا، میری امت کا جو بھی فرد ایسی حالت میں مرے گا کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے ”متصل“ اور ”مرسل“ (دونوں طرح سے) نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13944]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (416/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19236»
الحكم على الحديث:
إسنادہ سند
حدیث نمبر: 13945
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ نَبِيٌّ قَبْلِي، وَلَا أَقُولَنَّ فَخْرًا: بُعِثْتُ إِلَى الْأَحْمَرِ وَالْأَسْوَدِ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةَ شَهْرٍ، وَأُحِلَّتْ لِي الْغَنَائِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ قَبْلِي، وَجُعِلَتْ لِي الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا، وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ فَأَخَّرْتُهَا لِأُمَّتِي، فَهِيَ لِمَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے پانچ چیزیں عطا کی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں کی گئی ہیں اور میں یہ بات فخر کے طور پر نہیں کہہ رہا، مجھے ہر سفید فام اور ہر سیاہ فام کی طرف مبعوث کیا گیا، اور ایک ماہ کے فاصلے سے رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی، اور میرے لئے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا، جو مجھ سے پہلے کسی کے لئے حلال قرار نہیں دیا گیا، اور میرے لئے زمین کو جائے نماز اور طہارت کا ذریعہ بنا دیا گیا، اور مجھے شفاعت عطا کی گئی ہے، جسے میں نے اپنی امت کے لئے مؤخر کر دیا، اور یہ ہر اس فرد کے لئے ہو گی، جو ایسی حالت میں مرے گا کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13945]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3460) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11047) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير 2742، أخرجه مسند أحمد برقم: 2737، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11085، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4487»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13946
وَفِي رِوَايَةٍ:" فَلَيْسَ مِنْ أَحْمَرَ وَلَا أَسْوَدَ يَدْخُلُ فِي أُمَّتِي إِلَّا كَانَ مِنْهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" حَتَّى إِنَّ الْعَدُوَّ لَيَخَافُنِي مِنْ مَسِيرَةِ شَهْرٍ أَوْ شَهْرَيْنِ، وَقِيلَ لِي: سَلْ تُعْطَهُ فَادَّخَرْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو بھی سفید فام یا سیام نام شخص، میری امت میں داخل ہو گا، وہ اُن میں شمار ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے، امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”یہاں تک کہ دشمن ایک ماہ یا دو ماہ (یہ شک راوی کو ہے) کے فاصلے سے میرا خوف محسوس کرتا ہے، اور مجھ سے یہ کہا: گیا: تم مانگو تمہیں دیا جائے گا، تو میں نے اپنی دعا کو اپنی اُمت کی شفاعت کے لئے سنبھال کے رکھ لیا۔“ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف یزید بن ابوزیاد کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13946]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2256)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13947
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهَا أَحَدٌ قَبْلِي مِنَ الْأَنْبِيَاءِ: جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ طَهُورًا وَمَسْجِدًا، وَلَمْ يَكُنْ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ... يُصَلِّي حَتَّى يَبْلُغَ مِحْرَابَهُ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةَ شَهْرٍ، يَكُونُ بَيْنَ يَدَيَّ أَيِ الْمُشْرِكِينَ، فَيَقْذِفُ اللَّهُ الرُّعْبَ فِي قُلُوبِهِمْ، وَكَانَ النَّبِيُّ يُبْعَثُ إِلَى خَاصَّةِ قَوْمِهِ، وَبُعِثْتُ أَنَا إِلَى الْجِنِّ وَالْإِنْسِ، وَكَانَتِ الْأَنْبِيَاءُ يَعْزِلُونَ الْخُمْسَ فَتَجِيءُ النَّارُ فَتَأْكُلُهُ، وَأُمِرْتُ أَنَا أَنْ أُقَسِّمَهَا فِي فُقَرَاءِ أُمَّتِي، وَلَمْ يَبْقَ نَبِيٌّ إِلَّا أُعْطِيَ شَفَاعَةً، وَأَخَّرْتُ أَنَا شَفَاعَتِي لِأُمَّتِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے پانچ خصوصیات عطا کی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے دیگر انبیاء کو عطا نہیں کی گئی ہیں، میرے لئے تمام زمین کو طہارت کے حصول کا ذریعہ اور جائے نماز بنا دیا گیا، یہ چیز پہلے انبیاء کرام کے لئے نہیں تھی، وہ اس وقت نماز ادا کر سکتے تھے، جب وہ محراب میں (یعنی نماز کے مخصوص مقام پر) پہنچ جاتے تھے، اور رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی، مشرکین ایک ماہ کے فاصلے پر ہوتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کے دلوں میں میرا رعب ڈال دیتا ہے، اور ہر نبی کو اُس کی مخصوص قوم کی طرف مبعوث کیا گیا، اور مجھے تمام جنات اور انسانوں کی طرف مبعوث کیا گیا، پہلے انبیاء خمس کو الگ کر لیتے تھے، آگ آتی تھی اور اسے کھا لیتی تھی، اور مجھے یہ حکم دیا گیا کہ میں اُس کو اپنی امت کے غریب لوگوں میں تقسیم کر دوں، اور ہر نبی کو شفاعت عطا کی گئی، اور میں نے اپنی شفاعت اپنی امت کے لئے مؤخر کر لی (یا سنبھال کے رکھ لی)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13947]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13947]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (24451)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13948
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ نَبِيٌّ قَبْلِي: نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ، وَأُعْطِيتُ جَوَامِعَ الْكَلِمِ، وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ". وَذَكَرَ خَصْلَتَيْنِ ذَهَبَتَا عَنِّي، قَالَ: وَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي التَّيَمُّمِ وَبَقِيَّتُهَا فِي الْخَصَائِصِ.

سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے پانچ چیزیں عطا کی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں کی گئیں، رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی، مجھے جامع کلمات عطا کیے گئے، میرے لئے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا۔“ راوی کہتے ہیں: میرے استاد نے دو اور خصوصیات کا بھی ذکر کیا تھا، جو مجھے بھول گئی ہیں، راوی کہتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن محمد بن عقیل کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے تیمم کے بارے میں کچھ احادیث گزر چکی ہیں، اور بقیہ روایات ”خصائص“ سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13948]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (22443)، أخرجه مسند البزار برقم: 656»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13949
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نُصِرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالرُّعْبِ عَلَى عَدُوِّهِ مَسِيرَةَ شَهْرَيْنِ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دو ماہ کے فاصلے سے دشمن پر رعب کے ذریعے مدد کی گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن ابراہیم بن مہاجر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13949]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن ابراہیم بن مہاجر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13949]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11056)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11047»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13950
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ أَحَدٌ قَبْلِي: جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ طَهُورًا وَمَسْجِدًا، وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِنَبِيٍّ قَبْلِي، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةَ شَهْرٍ عَلَى عَدُوِّي، وَبُعِثْتُ إِلَى كُلِّ أَحْمَرَ وَأَسْوَدَ، وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ، وَهِيَ نَائِلَةٌ مِنْ أُمَّتِي مَنْ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا"، وَفِي رِوَايَةٍ:" مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا"، قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي التَّيَمُّمِ مِنْ نَحْوِ هَذَا.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے پانچ چیزیں دی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے کسی کو نہیں دی گئی ہیں، میرے لئے تمام زمین کو طہارت کے حصول کا ذریعہ اور جائے نماز قرار دیا گیا، میرے لئے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کے لئے حلال نہیں ہوا، اور ایک ماہ کے فاصلے سے رعب کے ذریعے میرے دشمن کے خلاف میری مدد کی گئی، اور مجھے ہر سفید فام اور سیاہ فام کی طرف مبعوث کیا گیا، اور مجھے شفاعت عطا کی گئی، اور یہ میری اُمت کے ہر اس فرد کو نصیب ہو گی، جو کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو ایسی حالت میں مرے کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کچھ احادیث تیمم سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں، جو اس نوعیت کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13950]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (161/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20924، وأخرجه مسند البزار برقم: 4077»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13951
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" فُضِّلْتُ بِأَرْبَعٍ: جُعِلَتِ الْأَرْضُ لِأُمَّتِي مَسْجِدًا وَطَهُورًا، وَأُرْسِلْتُ إِلَى النَّاسِ كَافَّةً، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مِنْ مَسِيرَةِ شَهْرٍ يَسِيرُ بَيْنَ يَدَيَّ، وَأُحِلَّتْ لِأُمَّتِي الْغَنَائِمُ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے چار چیزوں کے حوالے سے فضیلت عطا کی گئی ہے، میری امت کے لئے زمین کو جائے نماز اور طہارت کا ذریعہ قرار دیا گیا، مجھے تمام لوگوں کی طرف مبعوث کیا گیا، ایک ماہ کے فاصلے سے رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے، جو میرے آگے چلتا ہے، اور میری اُمت کے لئے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13951]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7931) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (248/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21706»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13952
وَفِي رِوَايَةٍ:" فَأَيْنَمَا أَدْرَكَتْ رَجُلًا مِنْ أُمَّتِي الصَّلَاةُ فَعِنْدَهُ مَسْجِدُهُ وَعِنْدَهُ طَهُورُهُ".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ طَرَفًا مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَبُعِثْتُ إِلَى كُلِّ أَبْيَضَ وَأَسْوَدَ"، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ طَرَفًا مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَبُعِثْتُ إِلَى كُلِّ أَبْيَضَ وَأَسْوَدَ"، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”میری امت کا کوئی فرد، جہاں بھی نماز کا وقت پائے گا، وہیں اُس کے لئے نماز کی جگہ ہو گی، اور وہیں اُس کے لئے طہارت کا ذریعہ ہو گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”مجھے ہر سفید فام اور سیاہ فام کی طرف مبعوث کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔“۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13952]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (256/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13953
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهَا نَبِيٌّ قَبْلِي: بُعِثْتُ إِلَى النَّاسِ كَافَّةً الْأَحْمَرَ وَالْأَسْوَدَ، وَإِنَّمَا كَانَ كُلُّ نَبِيٍّ يُبْعَثُ إِلَى قَرْيَتِهِ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ، يُرْعَبُ مِنِّي عَدُوِّي مَسِيرَةَ شَهْرٍ، وَأُعْطِيتُ الْمَغْنَمَ، وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا، وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ فَأَخَّرْتُهَا لِأُمَّتِي"، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى بْنِ كُهَيْلٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے پانچ خصوصیات عطا کی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئی ہیں، مجھے تمام لوگوں، ہر سفید فام اور سیاہ فام کی طرف مبعوث کیا گیا، جبکہ دوسرے ہر نبی کو اس کی مخصوص بستی کی طرف مبعوث کیا گیا، اور رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے، ایک ماہ کے فاصلے سے میرا دشمن مجھ سے مرعوب ہو جاتا ہے، اور مجھے مال غنیمت عطا کیا گیا، اور میرے لئے زمین کو نماز کی جگہ اور طہارت کا ذریعہ بنا دیا گیا، اور مجھے شفاعت عطا کی گئی، اور وہ میں نے اپنی امت کے لئے مؤخر کر دی (یا سنبھال کے رکھ لی)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی کہیلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13953]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی کہیلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13953]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1322)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13522»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف