الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابُ مَا يَفْعَلُ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعَصْرِ .
صبح مغرب اور عصر کی نماز کے بعد آدمی کیا کرے؟
حدیث نمبر: 16946
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَأَنْ أَشْهَدَ الصُّبْحَ ثُمَّ أَجْلِسَ فَأَذْكُرَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَحْمِلَ عَلَى جِيَادِ الْخَيْلِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَأَسَانِيدُهُ ضَعِيفَةٌ، فِي بَعْضِهَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، وَفِي بَعْضِهَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ وَغَيْرُهُ، وَكُلُّهُمْ ضُعَفَاءُ.

سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں صبح کی نماز باجماعت میں شریک ہوؤں، پھر میں بیٹھ کر سورج طلوع ہونے تک اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا رہوں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہو گا کہ میں سورج طلوع ہونے تک اللہ کی راہ میں عمدہ گھوڑے سواری کے لیے دوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی اسانید ضعیف ہیں، اس کی بعض اسانید میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے اور بعض میں ایک راوی مقدام بن داؤد اور دوسرا راوی ہے اور یہ سب ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16946]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5761)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5761، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8831»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16947
وَعَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَأَنْ أَجْلِسَ مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ إِلَى أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" لَأَنْ أُصَلِّيَ الْغَدَاةَ وَأَذْكُرَ اللَّهَ تَعَالَى حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ شَدٍّ عَلَى الْخَيْلِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ".
وَفِي إِسْنَادِهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں صبح کی نماز کے بعد سے لے کر سورج طلوع ہونے تک بیٹھ کر (یعنی اللہ کا ذکر کرتا رہوں) یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہو گا کہ میں سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے چار غلام آزاد کر دوں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”میں صبح کی نماز ادا کرنے کے بعد اللہ کا ذکر کرتا رہوں، یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں سورج طلوع ہونے تک، اللہ کی راہ میں دینے کے لیے گھوڑے تیار کرتا رہوں۔“ ان دونوں سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16947]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3090)، أخرجه مسند البزار برقم: 1299»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16948
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: سَمِعْتُ جَدِّي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ عَبْدٍ يُصَلِّي صَلَاةَ الصُّبْحِ، ثُمَّ يَجْلِسُ يَذْكُرُ اللَّهَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ إِلَّا كَانَ ذَلِكَ [ لَهُ ] حِجَابًا مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ الْجَفْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ مِنْ قِبَلِ حِفْظِهِ، وَهُوَ فِي نَفْسِهِ صَدُوقٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے نانا، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو بھی بندہ صبح کی نماز ادا کرنے کے بعد سورج نکلنے تک بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتا رہے، تو یہ عمل اس کے لئے جہنم سے بچاؤ کا باعث بن جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر جفری ہے اور وہ اپنے حافظے کے حوالے سے ضعیف ہے، لیکن اپنی ذات کے حوالے سے صدوق ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16948]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1138)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1092»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16949
وَعَنْ عُمَيْرِ بْنِ الْمَأْمُومِ قَالَ: أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ أَزُورُ ابْنَةَ عَمٍّ لِي تَحْتَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، فَشَهِدْتُ مَعَهُ صَلَاةَ الصُّبْحِ فِي مَسْجِدِ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْبَحَ ابْنُ الزُّبَيْرِ قَدْ أَوْلَمَ، فَأَتَى رَسُولُ ابْنِ الزُّبَيْرِ فَقَالَ: يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ، إِنَّ ابْنَ الزُّبَيْرِ قَدْ أَصْبَحَ قَدْ أَوْلَمَ، وَقَدْ أَرْسَلَنِي إِلَيْكَ، فَالْتَفَتَ إِلَيَّ فَقَالَ: هَلْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ؟ قُلْتُ: لَا أَحْسَبُ إِلَّا قَدْ طَلَعَتْ، قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْلَعَهَا مِنْ مَطْلَعِهَا، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي وَجَدِّي - يَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ صَلَّى الْغَدَاةَ، ثُمَّ قَعَدَ يَذْكُرُ اللَّهَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، جَعَلَ اللَّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّارِ سِتْرًا".
ثُمَّ قَالَ: قُومُوا فَأَجِيبُوا ابْنَ الزُّبَيْرِ. فَلَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَى الْبَابِ تَلَقَّاهُ ابْنُ الزُّبَيْرِ عَلَى الْبَابِ فَقَالَ: يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ، أَبْطَأْتَ عَنِّي فِي هَذَا الْيَوْمِ. فَقَالَ: أَمَا إِنِّي قَدْ أَجَبْتُكُمْ وَأَنَا صَائِمٌ، قَالَ: فَهَهُنَا تُحْفَةٌ، فَقَالَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ: سَمِعْتُ أَبِي وَجَدِّي - يَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تُحْفَةُ الصَّائِمِ الذَّرَائِرُ أَنْ يُغَلِّفَ لِحْيَتَهُ، وَيُجَمِّرَ ثِيَابَهُ، وَيَذْرُرَ".
قَالَ: قُلْتُ: يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ، أَعِدْ عَلَيَّ الْحَدِيثَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي وَجَدِّي - يَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَدَامَ الِاخْتِلَافَ إِلَى الْمَسْجِدِ أَصَابَ آيَةً مُحْكَمَةً، أَوْ رَحْمَةً مُنْتَظَرَةً، أَوْ عِلْمًا مُسْتَطْرَفًا، أَوْ كَلِمَةً تَزِيدُهُ هُدًى، أَوْ تَرُدُّهُ عَنْ رَدًى، أَوْ يَدَعُ الذُّنُوبَ خَشْيَةً أَوْ حَيَاءً".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ طَرِيفٍ الْحَدَّاءُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

عمیر بن ماموم بیان کرتے ہیں: میں اپنی چچا زاد سے ملنے کے لیے مدینہ منورہ آیا، جو سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کی اہلیہ تھیں، میں نے مسجد نبوی میں سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے ساتھ صبح کی نماز میں شرکت کی، اس دن سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کا ولیمہ تھا، سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کا قاصد آیا اور بولا: اے اللہ کے رسول کے صاحبزادے! سیدنا ابن زبیر کا آج ولیمہ ہے، انہوں نے مجھے آپ کی طرف بھیجا ہے، تو سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ میری طرف متوجہ ہوئے اور انہوں نے دریافت کیا: کیا سورج نکل آیا ہے؟ میں نے جواب دیا: میرا خیال ہے نکل چکا ہو گا، انہوں نے فرمایا: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے اس کے طلوع ہونے کے مخصوص مقام سے اسے طلوع کیا ہے، پھر انہوں نے بتایا: میں نے اپنے والد اور اپنے نانا، یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص صبح کی نماز ادا کرنے کے بعد سورج نکلنے تک بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا رہے، اللہ تعالیٰ اس شخص اور جہنم کے درمیان رکاوٹ ڈال دیتا ہے۔“ پھر انہوں نے فرمایا: تم لوگ اُٹھو اور ابن زبیر کی دعوت میں چلو! راوی کہتے ہیں: جب ہم دروازے پر پہنچے تو سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کی دروازے پر اُن سے ملاقات ہوئی، سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے کہا: اے اللہ کے رسول کے صاحبزادے! آج آپ کو میرے پاس آنے میں تاخیر ہو گئی، تو سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے تمہاری دعوت قبول کر لی ہے، حالانکہ میں نے روزہ رکھا ہوا ہے، سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے کہا: تو یہاں ایک تحفہ موجود ہے، پھر سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے اپنے والد اور اپنے نانا، یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”روزہ دار کا تحفہ خوشبو ہے کہ وہ اپنی داڑھی پر خوشبو لگائے اور اپنے کپڑوں پر خوشبو لگائے اور اسے پھیلا دے۔“ راوی کہتے ہیں، میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول کے صاحبزادے! آپ یہ بات میرے سامنے دُہرا دیں، تو انہوں نے فرمایا: میں نے اپنے والد اور اپنے نانا یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص مسجد میں آتا جاتا رہتا ہے، وہ کوئی محکم آیت سیکھ لیتا ہے، یا کسی منتظر رحمت کو حاصل کر لیتا ہے، یا کسی علم کو حاصل کر لیتا ہے، یا کوئی ایسی بات سیکھ لیتا ہے جس سے اس کی ہدایت میں اضافہ ہو جاتا ہے، یا جو بات اس سے کسی بری چیز کو پرے کر دیتی ہے، یا وہ شخص خشیت یا حیا کی وجہ سے گناہوں کو ترک کر دیتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن طریف الحذاء ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16949]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن طریف الحذاء ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16949]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3091)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 16950
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَابْنُ مَسْعُودٍ، وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، وَنُعَيْمُ بْنُ سَلَامَةَ، إِذْ قَدَمَ بُرَيْدٌ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ بَعْثٍ بَعَثَهُ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا رَأَيْنَا بَعْثًا أَسْرَعَ إِيَابًا وَلَا أَكْثَرَ مَغْنَمًا مِنْ هَؤُلَاءِ! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَبَا بَكْرٍ، أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى مَا هُوَ أَسْرَعُ إِيَابًا وَأَفْضَلُ مَغْنَمًا؟ مَنْ صَلَّى الْغَدَاةَ فِي جَمَاعَةٍ، ثُمَّ ذَكَرَ اللَّهَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حُمَيْدٌ مَوْلَى ابْنِ عَلْقَمَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حُمَيْدٌ مَوْلَى ابْنِ عَلْقَمَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے، آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر، سیدنا عبداللہ بن مسعود، سیدنا معاذ بن جبل اور سیدنا نعیم بن سلامہ رضی اللہ عنہم بھی موجود تھے، اسی دوران آپ کی بھیجی ہوئی ایک جنگی مہم کا نمائندہ حاضر ہوا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے ایسی کوئی جنگی مہم نہیں دیکھی جو ان سے زیادہ جلدی واپس آ گئی ہو، اور جسے ان سے زیادہ مال غنیمت حاصل ہوا ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوبکر! کیا میں تمہاری رہنمائی اس کی طرف نہ کروں، جس میں آدمی اس سے زیادہ جلدی واپس آتا ہے اور اُسے اس سے زیادہ مال غنیمت حاصل ہوتا ہے، جو شخص صبح کی نماز باجماعت ادا کرے اور پھر سورج طلوع ہونے تک اللہ کا ذکر کرتا رہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حمید ہے، جو ابن علقمہ کا غلام ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16950]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حمید ہے، جو ابن علقمہ کا غلام ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16950]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3092)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9314، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 521/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16951
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ وَقَدْ صَلَّى الصُّبْحَ، وَهُوَ جَالِسٌ فِي الْمَسْجِدِ فَقُلْتُ لَهُ: يَعْنِي لَوْ قُمْتَ إِلَى فِرَاشِكَ كَانَ أَوْطَأَ لَكَ، فَقَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ، ثُمَّ جَلَسَ فِي مُصَلَّاهُ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ، وَصَلَاتُهُمْ عَلَيْهِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ [ وَمَنِ انْتَظَرَ الصَّلَاةَ، صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ، وَصَلَاتُهُمْ عَلَيْهِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ ] ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ قَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ قَدِ اخْتَلَطَ.
عطاء بن سائب بیان کرتے ہیں: میں ابوعبدالرحمن سلمی رحمہ اللہ کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ صبح کی نماز ادا کر چکے تھے، اور وہ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے، میں نے ان سے کہا: اگر آپ اُٹھ کر اپنے بستر پر چلے جائیں، تو یہ آپ کے لئے زیادہ مناسب ہو گا، انہوں نے بتایا: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: وہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص صبح کی نماز ادا کر لے اور پھر اپنی جائے نماز پر بیٹھا رہے، فرشتے اس کے لئے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں اور فرشتوں کی اس کے لیے دعاء یہ ہوتی ہے: اے اللہ! تو اس کی مغفرت کر دے، اے اللہ! تو اس پر رحم کر! (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) اور جو شخص نماز کا انتظار کر رہا ہوتا ہے، فرشتے اس کے لئے بھی دعا کرتے ہیں، اور اس شخص کے لئے اُن کی دعا یہ ہوتی ہے: اے اللہ! تو اس کی مغفرت کر دے، اے اللہ! تو اس پر رحم کر!“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور عطاء بن سائب نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16951]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور عطاء بن سائب نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16951]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3903)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16952
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا صَلَّى الصُّبْحَ جَلَسَ يَذْكُرُ اللَّهَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ قَوْلِهِ: يَذْكُرُ اللَّهَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کی نماز ادا کر لیتے تھے، تو آپ سورج نکلنے تک بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتے رہتے تھے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اللہ کا ذکر کرتے رہتے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16952]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1189)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20532»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16953
وَعَنْ مُدْرِكٍ قَالَ: مَرَرْتُ بِبِلَالٍ، وَهُوَ جَالِسٌ حِينَ صَلَّى الْغَدَاةَ فَقُلْتُ: مَا يُجْلِسُكَ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ؟! قَالَ: أَنْتَظِرُ طُلُوعَ الشَّمْسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُدْرِكِ بْنِ عَوْفٍ الْبَجَلِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُدْرِكِ بْنِ عَوْفٍ الْبَجَلِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
مدرک بیان کرتے ہیں: میرا گزر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا وہ صبح کی نماز ادا کرنے کے بعد بیٹھے ہوئے تھے، میں نے کہا: اے ابوعبداللہ! آپ کیوں بیٹھے ہوئے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں سورج نکلنے کا انتظار کر رہا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف مدرک بن عوف بجلی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16953]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف مدرک بن عوف بجلی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16953]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1014)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16954
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ - يَعْنِي النَّخَعِيَّ - قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ رَأَى ابْنَ مَسْعُودٍ صَلَّى الْفَجْرَ، ثُمَّ قَعَدَ فَلَمْ يَقُمْ لِصَلَاةٍ حَتَّى نُودِيَ بِالظُّهْرِ، فَقَامَ فَصَلَّى أَرْبَعًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَشَيْخُ إِبْرَاهِيمَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَشَيْخُ إِبْرَاهِيمَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں: مجھے اس شخص نے یہ بات بتائی ہے، جس نے یہ دیکھا ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے صبح کی نماز ادا کی، اور پھر وہ بیٹھے رہے، وہ کسی نماز کے لیے نہیں اُٹھے، یہاں تک کہ ظہر کی نماز کے لئے اذان ہو گئی، تو وہ اُٹھے اور انہوں نے چار رکعات ادا کیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ابراہیم نخعی کے استاد سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16954]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ابراہیم نخعی کے استاد سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16954]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4015) اخرجه احمد فى المسند (415/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح