🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

33. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى .
آدمی صبح کے وقت اور شام کے وقت کیا پڑھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17003
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى:" أَصْبَحْنَا عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ - أَوْ أَمْسَيْنَا عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ - وَعَلَى كَلِمَةِ الْإِخْلَاصِ، وَعَلَى دِينِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَى مِلَّةِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا مُسْلِمًا، وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابزیٰ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم صبح اور شام کے وقت یہ پڑھا کرتے تھے:
«أَصْبَحْنَا عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ - أَوْ أَمْسَيْنَا عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ - وَعَلَى كَلِمَةِ الْإِخْلَاصِ، وَعَلَى دِينِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَى مِلَّةِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا مُسْلِمًا، وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ»
”ہم نے اسلام کی فطرت پر صبح کی ہے، یا اسلام کی فطرت پر شام کی ہے، اور اخلاص کے کلمہ پر، اور اپنے نبی سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین پر، اور اپنے جدامجد سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی ملت پر صبح یا شام کی ہے، جو صحیح راستے پر رہنے والے مسلمان تھے اور وہ مشرکین میں سے نہیں تھے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17003]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (406/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14935، 14938، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2688، وأخرجه مسند البزار برقم: 1911»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17004
وَعَنْ أَبِي سَلَّامٍ قَالَ: مَرَّ رَجُلٌ فِي مَسْجِدِ حِمْصَ فَقَالُوا: هَذَا خَدَمَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ: حَدِّثْنِي حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَتَدَاوَلُهُ بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ الرِّجَالُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يَقُولُ حِينَ يُصْبِحُ وَحِينَ يُمْسِي ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَبِيًّا، إِلَّا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُرْضِيَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَسَمَّى خَادِمَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَابِقًا.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ أَبِي سَلَّامٍ خَادِمِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ الْمِزِّيُّ: إِنَّ الْأَوَّلَ هُوَ الصَّحِيحُ.
وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
ابوسلام بیان کرتے ہیں: ایک شخص کا گزر مسجد ”حمص“ سے ہوا، لوگوں نے بتایا کہ یہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم ہیں، راوی کہتے ہیں، میں اُٹھ کر ان کے پاس گیا، میں نے کہا: آپ مجھے کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جو آپ نے بذات خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو، اور آپ کے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان کوئی اور واسطہ نہ ہو، تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو مسلمان بندہ صبح اور شام کے وقت تین مرتبہ یہ کلمات پڑھ لے:
«رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَبِيًّا»
”میں اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے، اسلام کے دین ہونے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے سے راضی ہوں (یعنی ان پر ایمان رکھتا ہوں)۔“
تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ قیامت کے دن اس شخص کو راضی کر دے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم کا نام ”سابق“ ذکر کیا ہے۔
امام طبرانی نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ کہا: ہے: نبی اگرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم سیدنا ابوسلام رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت منقول ہے، امام مزی کہتے ہیں: پہلا قول درست ہے۔ امام أحمد اور طبرانی کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17004]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3105) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (367/22) اخرجه احمد فى المسند (337/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17005
وَعَنِ الْمُنَيْذِرِ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ يَكُونُ بِإِفْرِيقِيَّةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ قَالَ إِذَا أَصْبَحَ: رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا، فَأَنَا الزَّعِيمُ لَآخُذَنَّ بِيَدِهِ حَتَّى أُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا منیذر رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں اور وہ افریقہ میں ہوتے تھے، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص صبح کے وقت یہ پڑھ لے: «رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا» ”میں اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے، اسلام کے دین ہونے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے سے راضی ہوں (یعنی ان پر ایمان رکھتا ہوں)۔“
(تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) میں اس بات کا ضامن ہوں کہ میں اُس شخص کا ہاتھ پکڑ کر اسے جنت میں داخل کروا دوں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17005]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (355/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17006
وَعَنْ أَبَانَ الْمُحَارِبِيِّ - وَكَانَ أَحَدَ الْوَفْدِ الَّذِينَ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، إِلَّا غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ حَتَّى يُمْسِيَ، وَإِذَا قَالَهَا إِذَا أَمْسَى غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ حَتَّى يُصْبِحَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابان محاربی رضی اللہ عنہ، جو ایک وفد کا حصہ تھے، جس کے افراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی مسلمان بندہ صبح کے وقت اور شام کے وقت یہ پڑھے:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ»
”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، میں کسی کو اس کا شریک قرار نہیں دیتا اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے ہیں: تو اس کے شام تک کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے اور اگر وہ شام کے وقت یہ کلمات پڑھ لے تو اس کے صبح تک کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابان بن ابوعیاش ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17006]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3104)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17007
وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ حَيَّانَ الْمُحَارِبِيِّ [ عَنْ أَبَانَ الْمُحَارِبِيِّ ] - وَكَانَ مِنَ الْوَفْدِ الَّذِينَ وَفَدُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّي، لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ; إِلَّا ظَلَّ يَغْفِرُ لَهُ ذُنُوبَهُ حَتَّى يُمْسِيَ. وَإِنْ قَالَهَا إِذَا أَمْسَى ; بَاتَ تُغْفَرُ لَهُ ذُنُوبُهُ حَتَّى يُصْبِحَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
حکم بن حیان محاربی، سیدنا ابان محاربی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کرتے ہیں، جو عبدالقیس قبیلے کے اس وفد میں شامل تھے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو مسلمان بندہ صبح کے وقت یہ پڑھ لیتا ہے:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّي، لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ»
”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو میرا پروردگار ہے، میں کسی کو اس کا شریک قرار نہیں دیتا ہوں، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو شام ہونے تک اس کے گناہوں کی مغفرت ہوتی رہے گی، اور اگر کوئی شخص شام کے وقت ان کلمات کو پڑھ لے گا تو صبح ہونے تک اس کے گناہوں کی مغفرت ہوتی رہے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابان بن ابوعیاش ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17007]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (635)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 635»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17008
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِفَاطِمَةَ:" مَا يَمْنَعُكِ أَنْ تَسْمَعِي مَا أُوصِيكِ بِهِ؟! أَنْ تَقُولِي إِذَا أَصْبَحْتِ وَإِذَا أَمْسَيْتِ: يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُثْمَانَ بْنِ مَوْهَبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: تمہارے لئے کیا رکاوٹ ہے؟ کہ تم اس بات کو نہیں سنتی ہو کہ جو میں تمہیں تلقین کرنے لگا ہوں، تم صبح اور شام کے وقت یہ کلمات پڑھو:
«يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ»
”اے حی اور اے قیوم! میں تیری رحمت کے وسیلے سے مدد مانگتا ہوں، تو میرے سارے کاموں کو ٹھیک کر دے اور پلک جھپکنے کے عرصے کے لیے بھی مجھے میرے حوالے نہ کرنا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عثمان بن موہب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17008]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3107)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17009
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى دَعَا بِهَذَا الدُّعَاءِ:" اللَّهُمَّ أَنْتَ أَحَقُّ مَنْ ذُكِرَ، وَأَحَقُّ مَنْ عُبِدَ، وَأَنْصَرُ مَنِ ابْتُغِيَ، وَأَرْأَفُ مَنْ مَلَكَ، وَأَجْوَدُ مَنْ سُئِلَ، وَأَوْسَعُ مَنْ أَعْطَى، أَنْتَ الْمَلِكُ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَالْفَرْدُ لَا يَهْلَكُ، كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَكَ، لَنْ تُطَاعَ إِلَّا بِإِذْنِكَ، وَلَنْ تُعْصَى إِلَّا بِعِلْمِكَ، تُطَاعُ فَتَشْكُرُ، وَتُعْصَى فَتَغْفِرُ، أَقْرَبُ شَهِيدٍ، وَأَدْنَى حَفِيظٍ، حُلْتَ دُونَ الثُّغُورِ، وَأَخَذْتَ بِالنَّوَاصِي، وَكَتَبْتَ الْآثَارَ، وَنَسَخْتَ الْآجَالَ، الْقُلُوبُ لَكَ مُفْضِيَةٌ، وَالسِّرُّ عِنْدَكَ عَلَانِيَةٌ، الْحَلَالُ مَا أَحْلَلْتَ، وَالْحَرَامُ مَا حَرَّمْتَ، وَالدِّينُ مَا شَرَعْتَ، وَالْأَمْرُ مَا قَضَيْتَ، وَالْخَلْقُ خَلْقُكَ، وَالْعَبْدُ عَبْدُكَ، وَأَنْتَ اللَّهُ الرَّءُوفُ الرَّحِيمُ. أَسْأَلُكَ بِنُورِ وَجْهِكَ الَّذِي أَشْرَقَتْ لَهُ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ، بِكُلِّ حَقٍّ هُوَ لَكَ، وَبِحَقِّ السَّائِلِينَ عَلَيْكَ، أَنْ تَقْبَلَنِي فِي هَذِهِ الْغَدَاةِ - أَوْ فِي هَذِهِ الْعَشِيَّةِ - وَأَنْ تُجِيرَنِي مِنَ النَّارِ بِقُدْرَتِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ فَضَّالُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت اور شام کے وقت یہ دعا مانگا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ أَنْتَ أَحَقُّ مَنْ ذُكِرَ، وَأَحَقُّ مَنْ عُبِدَ، وَأَنْصَرُ مَنِ ابْتُغِيَ، وَأَرْأَفُ مَنْ مَلَكَ، وَأَجْوَدُ مَنْ سُئِلَ، وَأَوْسَعُ مَنْ أَعْطَى، أَنْتَ الْمَلِكُ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَالْفَرْدُ لَا يَهْلَكُ، كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَكَ، لَنْ تُطَاعَ إِلَّا بِإِذْنِكَ، وَلَنْ تُعْصَى إِلَّا بِعِلْمِكَ، تُطَاعُ فَتَشْكُرُ، وَتُعْصَى فَتَغْفِرُ، أَقْرَبُ شَهِيدٍ، وَأَدْنَى حَفِيظٍ، حُلْتَ دُونَ الثُّغُورِ، وَأَخَذْتَ بِالنَّوَاصِي، وَكَتَبْتَ الْآثَارَ، وَنَسَخْتَ الْآجَالَ، الْقُلُوبُ لَكَ مُفْضِيَةٌ، وَالسِّرُّ عِنْدَكَ عَلَانِيَةٌ، الْحَلَالُ مَا أَحْلَلْتَ، وَالْحَرَامُ مَا حَرَّمْتَ، وَالدِّينُ مَا شَرَعْتَ، وَالْأَمْرُ مَا قَضَيْتَ، وَالْخَلْقُ خَلْقُكَ، وَالْعَبْدُ عَبْدُكَ، وَأَنْتَ اللَّهُ الرَّءُوفُ الرَّحِيمُ۔ أَسْأَلُكَ بِنُورِ وَجْهِكَ الَّذِي أَشْرَقَتْ لَهُ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ، بِكُلِّ حَقٍّ هُوَ لَكَ، وَبِحَقِّ السَّائِلِينَ عَلَيْكَ، أَنْ تَقْبَلَنِي فِي هَذِهِ الْغَدَاةِ - أَوْ فِي هَذِهِ الْعَشِيَّةِ - وَأَنْ تُجِيرَنِي مِنَ النَّارِ بِقُدْرَتِكَ»
”اے اللہ! جن کا بھی ذکر کیا جاتا ہے، تو ان میں سب سے زیادہ حقدار ہے اور جس کی بھی عبادت کی جاتی ہے، تو ان سب سے زیادہ حقدار ہے، جس سے مدد مانگی جاتی ہے، تو ان سب سے زیادہ مدد کرنے والا ہے اور جتنے بھی مالک ہیں، تو ان سب سے زیادہ مہربان ہے جن سے بھی مانگا جاتا ہے، تو ان سب سے زیادہ گنجائش والا ہے، تو ایسا بادشاہ ہے کہ کوئی تیرا شریک نہیں ہے، تو یکتا ہے جو ہلاکت کا شکار نہیں ہو گا، تیری ذات کے علاوہ ہر چیز ہلاکت کا شکار ہو جائے گی، تیری اجازت کے بغیر تیری اطاعت نہیں کی جا سکتی اور تیرے علم کے بغیر تیری نافرمانی نہیں کی جا سکتی، تیری اطاعت کی جائے تو، تو اسے قبول کرتا ہے اور اگر تیری نافرمانی کی جائے تو، تو مغفرت کر دیتا ہے، تو سب سے زیادہ قریب ہے، گواہ ہے، سب سے زیادہ قریب محافظ ہے، تو دانتوں سے پہلے حائل ہے، تو نے پیشانیاں تھامی ہوئی ہیں، تو قدموں کے نشانات نوٹ کرتا ہے آخری وقت طے کرتا ہے، دل تیری طرف رجوع کرتے ہیں، تیرے سامنے پوشیدہ چیز بھی علانیہ ہوتی ہے، حلال وہ ہے جسے تو نے حلال قرار دیا ہو، حرام وہ ہے جسے تو نے حرام قرار دیا ہو، دین وہ ہے جسے تو نے مشروع قرار دیا ہو، امر وہ ہے جس کا تو نے فیصلہ دیا ہو، ساری مخلوق تیری مخلوق ہے، اور ہر بندہ، تیرا بندہ ہے، تو اللہ ہے، بڑا مہربان رحم کرنے والا ہے، میں تیری ذات کے نور کے وسیلے سے تجھ سے دعا مانگتا ہوں، جس نور کے ذریعے آسمان اور زمین روشن ہیں، اور ہر اس حق کے حوالے سے تجھ سے دعا مانگتا ہوں، جو تیرا ہے، اور مانگنے والوں کا تجھ پر جو حق ہے، اس کے حوالے سے بھی یہ دعا مانگتا ہوں کہ تو اس صبح۔ یا شام میں۔ میری طرف سے قبول کر لے اور اپنی قدرت کے ذریعے مجھے جہنم سے بچا لے۔“

یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے اور وہ ضعیف ہے، جس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17009]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8027)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8027، وأخرجه شرح السنة برقم: 4157»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17010
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ لِمَ سَمَّى اللَّهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلَهُ (الَّذِي وَفَّى) ؟ لِأَنَّهُ كَانَ يَقُولُ كُلَّمَا أَصْبَحَ وَأَمْسَى: فَسُبْحَانَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ". حَتَّى خَتَمَ الْآيَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضُعَفَاءُ وُثِّقُوا.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کیا میں تمہیں یہ نہ بتاؤں کہ اللہ تعالیٰ نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا نام اپنا ”خلیل“ کیوں رکھا ہے؟ جس نے (عہد یا ذمہ داری کو) پورا کیا، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ صبح اور شام کے وقت یہ پڑھا کرتے تھے:
«فَسُبْحَانَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ» ”اور میں اللہ کی پاکی بیان کرتا ہوں، جب تم شام کرتے ہو، جب تم صبح کرتے ہو۔“
راوی کہتے ہیں: پھر انہوں نے مکمل آیات تلاوت کیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے ضعیف راوی ہیں، جن کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17010]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (92/201) اخرجه احمد فى المسند (419/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17011
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي تَوَاضَعَ كُلُّ شَيْءٍ لِعَظَمَتِهِ ; كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَاتٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى، وَاسْمُهُ إِسْمَاعِيلُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص صبح کے وقت یہ پڑھ لے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي تَوَاضَعَ كُلُّ شَيْءٍ لِعَظَمَتِهِ» ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس کی عظمت کے آگے ہر چیز سرنگوں ہے۔“ تو اس کے لئے نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلیٰ ہے، جس کا نام اسماعیل ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17011]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (370/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17012
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: أَنَّهُ كَانَ لَهُ جُرْنٌ مِنْ تَمْرٍ، فَكَانَ يَنْقُصُ، فَحَرَسَهُ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَإِذَا هُوَ بِدَابَّةٍ شِبْهِ الْغُلَامِ الْمُحْتَلِمِ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَرَدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ، فَقَالَ: مَا أَنْتَ؟ جِنِّيٌّ أَمْ إِنْسِيٌّ؟ قَالَ: جِنِّيٌّ، قَالَ: فَنَاوِلْنِي يَدَكَ، فَنَاوَلَهُ يَدَهُ فَإِذَا يَدُهُ يَدُ كَلْبٍ، وَشَعْرُهُ شَعْرُ كَلْبٍ، قَالَ: هَذَا خَلْقُ الْجِنِّ، قَالَ: قَدْ عَلِمَتِ الْجِنُّ أَنَّهُ مَا فِيهِمْ رَجُلٌ أَشَدُّ مِنِّي، قَالَ: فَمَا جَاءَ بِكَ؟ قَالَ: بَلَغَنَا أَنَّكَ تُحِبُّ الصَّدَقَةَ، فَجِئْنَا نُصِيبُ مِنْ طَعَامِكَ، قَالَ: فَمَا يُنْجِينَا مِنْكُمْ؟ قَالَ: هَذِهِ الْآيَةُ الَّتِي فِي سُورَةِ الْبَقَرَةِ: (اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ) مَنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي أُجِيرَ مِنَّا حَتَّى يُصْبِحَ، وَمَنْ قَالَهَا حِينَ يُصْبِحُ أُجِيرَ مِنَّا حَتَّى يُمْسِيَ.
فَلَمَّا أَصْبَحَ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ:" صَدَقَ الْخَبِيثُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي التَّفْسِيرِ، وَفِي مَنَاقِبِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ان کا کھجوروں کا ایک گودام تھا، جس میں سے کھجوریں کم ہوتی جاتی تھیں، ایک رات وہ اس کی پہریداری کرنے لگے تو ایک کمسن لڑکے کی طرح کا ایک جانور نظر آیا، اس نے انہیں سلام کیا، انہوں نے اسے سلام کا جواب دیا اور دریافت کیا: تم کیا ہو؟ جن ہو یا انسان ہو؟ اس نے جواب دیا: جن ہوں، سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اپنا ہاتھ میری طرف بڑھاؤ، اس نے اپنا ہاتھ بڑھایا، تو اس کا ہاتھ کتے کے ہاتھ کی مانند تھا، اور اس کے بال کتے کے بالوں کی مانند تھے، سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا جنوں کی تخلیق اس طرح ہوتی ہے؟ اس نے کہا: جنات یہ بات جانتے ہیں کہ ان میں کوئی ایسا فرد نہیں ہے جو مجھ سے زیادہ طاقتور ہو، سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تم کیوں آئے ہو؟ اس نے جواب دیا: ہمیں یہ اطلاع ملی تھی کہ آپ صدقہ کرنے کو پسند کرتے ہیں، تو ہم آ گئے، تاکہ آپ کے اناج میں سے کچھ حاصل کر لیں، سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کون سی چیز ہمیں (یعنی انسانوں کو) تم لوگوں (یعنی جنات یا شیاطین) سے نجات دے سکتی ہے؟ اس نے جواب دیا: ”یہ آیت جو سورہ بقرہ میں موجود ہے ﴿اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ﴾ (یعنی آیت الکرسی) جو شخص شام کے وقت اسے پڑھ لے گا، وہ صبح تک ہم سے محفوظ رہے گا، اور جو شخص صبح کے وقت اسے پڑھ لے گا، وہ شام تک ہم سے محفوظ رہے گا۔“ اگلے دن صبح، سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس خبیث نے سچ کہا: ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کے مختلف طرق ”کتاب التفسیر“ میں اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17012]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (541)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ تعددِ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں