الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى .
آدمی صبح کے وقت اور شام کے وقت کیا پڑھے
حدیث نمبر: 17023
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ وَحِينَ يُمْسِي: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ يَضُرَّهُ شَيْءٌ".
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص صبح اور شام کے وقت یہ کلمات پڑھے: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ”میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اُس نے پیدا کی ہے۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو کوئی چیز اسے نقصان نہیں پہنچا پائے گی۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں): میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک روایت مذکور ہے جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17023]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (527)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 527»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صرف
حدیث نمبر: 17024
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ:" مَنْ قَالَ إِذَا أَمْسَى: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ كُلِّهَا مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ يَضُرَّهُ شَيْءٌ".
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص شام کے وقت یہ کلمات پڑھ لے:
«أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ كُلِّهَا مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ»
”میں اللہ تعالیٰ کے سارے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں، ہر اس چیز کے شر سے جو اُس نے پیدا کی ہے۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو کوئی چیز اسے نقصان نہیں پہنچا پائے گی۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17024]

إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17025
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ أَيْضًا:" مَنْ قَالَ حِينَ تَغِيبُ الشَّمْسُ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ يَضُرَّهُ شَيْءٌ فِي لَيْلَتِهِ".
رَوَاهَا كُلَّهَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي الرِّوَايَةِ الْأُولَى مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخُو أَبِي مَعْمَرٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَرِجَالُ الرِّوَايَتَيْنِ الْأَخِيرَتَيْنِ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ. قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ أَنَسٍ فِي الْقَوْلِ مِنْ لَدْغَةِ الْعَقْرَبِ فِيمَا يَقُولُ إِذَا آوَى إِلَى فِرَاشِهِ.

ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص سورج غروب ہونے کے وقت یہ کلمات پڑھے:
«أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ»
”میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں، ہر اس چیز کے شر سے جو اُس نے پیدا کی ہے۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اُس شخص کو کوئی چیز، اُس رات میں نقصان نہیں پہنچا پائے گی۔“ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہیں، پہلی روایت میں ایک راوی محمد بن ابراہیم ہے جو ابومعمر کا بھائی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، آخری دونوں روایات کے رجال ”ثقہ“ ہیں اور ان میں سے بعض کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث آگے چل کر اس باب میں آئے گی کہ جب آدمی کو بچھو ڈنک مار لے، تو اسے کیا پڑھنا چاہیے؟ اور جب وہ اپنے بستر پر جائے تو کیا پڑھنا چاہیے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17025]

إسنادہ حسن