الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى .
آدمی صبح کے وقت اور شام کے وقت کیا پڑھے
حدیث نمبر: 17013
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ: مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فِي بَيْتٍ ; لَمْ يَدْخُلْ ذَلِكَ الْبَيْتَ شَيْطَانٌ تِلْكَ اللَّيْلَةَ حَتَّى يُصْبِحَ، أَرْبَعَ آيَاتٍ مِنْ أَوَّلِهَا، وَآيَةَ الْكُرْسِيِّ، وَآيَتَيْنِ بَعْدَهَا، وَخَوَاتِيمَهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ الشَّعْبِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جو شخص سورہ بقرہ کی 10 آیات گھر میں تلاوت کر لے گا، اُس رات میں صبح ہونے تک اس گھر میں شیطان داخل نہیں ہو گا، چار آیات اس کے شروع کی ہیں، ایک آیت الکرسی ہے دو آیتیں اس کے بعد والی ہیں، اور اس کی اختتامی آیات۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ امام شعبی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17013]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (6873)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 17014
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ ذَاتَ يَوْمٍ بَعْدَ مَا انْصَرَفْنَا مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ، فَاسْتَأْذَنَّا عَلَيْهِ، قَالَ: ادْخُلُوا، قُلْنَا: نَنْتَظِرُ هُنَيْهَةً لَعَلَّ بَعْضَ أَهْلِ الدَّارِ لَهُ حَاجَةٌ، فَأَقْبَلَ يُسَبِّحُ، وَقَالَ: لَقَدْ ظَنَنْتُمْ يَا آلَ عَبْدِ اللَّهِ، غَفْلَةً، ثُمَّ قَالَ: يَا جَارِيَةُ، انْظُرِي هَلْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ؟ قَالَتْ: لَا. [ ثُمَّ قَالَ لَهَا الثَّانِيَةُ: انْظُرِي، هَلْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ؟ قَالَتْ: لَا ] ثُمَّ قَالَ لَهَا الثَّالِثَةَ: انْظُرِي هَلْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ؟ قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي وَهَبَ لَنَا هَذَا الْيَوْمَ، وَأَقَالَنَا فِيهِ عَثَرَاتِنَا - أَحْسَبُهُ قَالَ: - وَلَمْ يُعَذِّبْنَا بِالنَّارِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

ابووائل بیان کرتے ہیں: میں نے ایک دن سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سوال کیا، یہ فجر کی نماز سے واپس آنے کے بعد کی بات ہے، ہم نے ان کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی انہوں نے فرمایا: تم لوگ اندر آ جاؤ! ہم نے سوچا ہمیں کچھ دیر انتظار کر لینا چاہیے کیونکہ ہو سکتا ہے، گھر والوں کو ان سے کوئی کام ہو، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ تسبیح پڑھتے ہوئے تشریف لائے، انہوں نے فرمایا: تم لوگ یہ گمان کرتے ہو کہ عبداللہ کے گھر والے غفلت کا شکار ہوں گے؟ پھر انہوں نے فرمایا ہے: اے لڑکی! تم دیکھو کیا سورج نکل آیا ہے؟ اس نے بتایا: جی نہیں! پھر انہوں نے دوسری مرتبہ اس سے کہا: تم دیکھو کہ سورج نکل آیا ہے؟ اس نے بتایا: جی نہیں! پھر انہوں نے تیسری مرتبہ اس سے کہا: تم دیکھو! کیا سورج نکل آیا ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے لیے ہر طرح کی حمد مخصوص ہے، جس نے ہمیں یہ دن عطا کیا ہے، اور اس دن میں ہماری کوتاہیوں سے درگزر کیا ہے۔“
راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”اور اس نے ہمیں آگ کے ذریعے عذاب نہیں دیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17014]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8901)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17015
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: قَالَ سَمُرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ: أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِرَارًا، وَمِنْ أَبِي بَكْرٍ مِرَارًا، وَمِنْ عُمَرَ مِرَارًا؟ قُلْتُ: بَلَى. قَالَ:" مَنْ قَالَ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى: اللَّهُمَّ أَنْتَ خَلَقْتَنِي، وَأَنْتَ تَهْدِينِي، وَأَنْتَ تُطْعِمُنِي، وَأَنْتَ تَسْقِينِي، وَأَنْتَ تُمِيتُنِي، وَأَنْتَ تُحْيِينِي. لَمْ يَسَلِ اللَّهَ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ".
قَالَ: فَلَقِيتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ فَقُلْتُ: أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِرَارًا، وَمِنْ أَبِي بَكْرٍ مِرَارًا، وَمِنْ عُمَرَ مِرَارًا؟ قَالَ: بَلَى. فَحَدَّثْتُهُ بِهَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتُ كَانَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - قَدْ أَعْطَاهُنَّ مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَكَانَ يَدْعُو بِهِنَّ فِي كُلِّ يَوْمٍ سَبْعَ مِرَارٍ، فَلَا يَسْأَلُ اللَّهَ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

حسن بیان کرتے ہیں: سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایک ایسی حدیث بیان کروں جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کئی مرتبہ سنی ہے؟ اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی زبانی کئی مرتبہ سنی ہے، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی زبانی کئی مرتبہ سنی ہے، میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے فرمایا: ”جو شخص صبح کے وقت اور شام کے وقت یہ پڑھے:
«اللَّهُمَّ أَنْتَ خَلَقْتَنِي، وَأَنْتَ تَهْدِينِي، وَأَنْتَ تُطْعِمُنِي، وَأَنْتَ تَسْقِينِي، وَأَنْتَ تُمِيتُنِي، وَأَنْتَ تُحْيِينِي»
”اے اللہ! تو نے مجھے پیدا کیا ہے، تو نے مجھے ہدایت دی ہے، تو نے مجھے کھلایا ہے، تو نے مجھے پلایا ہے، تو مجھے موت دے گا، تو مجھے دوبارہ زندہ کرے گا۔“
تو وہ شخص اللہ تعالیٰ سے جو بھی مانگے گا، اللہ تعالیٰ وہ چیز عطا کر دے گا۔
راوی بیان کرتے ہیں: میری ملاقات سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے کہا: کیا میں آپ کو ایک حدیث بیان نہ کروں؟ جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی مرتبہ سنی ہے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کئی مرتبہ سنی ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کئی مرتبہ سنی ہے، انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے انہیں یہ حدیث بیان کی، تو انہوں نے فرمایا: میرے ماں باپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہو جائیں، یہ وہ کلمات ہیں، جو اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو عطا کیے تھے اور وہ روزانہ سات مرتبہ ان کے ذریعے دعا کرتے تھے، تو وہ اللہ تعالیٰ سے جو بھی مانگتے تھے، اللہ تعالیٰ وہ انہیں عطا کر دیتا تھا۔ یہی روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17015]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1032)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1032»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 17016
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ رَجُلٍ يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَصْبَحْتُ أُشْهِدُكَ، وَأُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ، وَمَلَائِكَتَكَ، وَجَمِيعَ خَلْقِكَ، بِأَنَّكَ أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ ; إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا أَصَابَ مِنْ ذَنْبٍ فِي يَوْمِهِ ذَلِكَ، فَإِنْ قَالَهَا إِذَا أَمْسَى غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا أَصَابَ فِي لَيْلَتِهِ تِلْكَ".
قُلْتُ: عَزَاهُ شَيْخُ الْإِسْلَامِ الْمِزِّيُّ فِي الْأَطْرَافِ إِلَى رِوَايَةِ ابْنِ دَاسَةَ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ، وَعَزَاهُ إِلَى التِّرْمِذِيِّ، وَكَذَلِكَ عَزَى رِوَايَةَ مَكْحُولٍ عَنْ أَنَسٍ بِهَذَا الْمَتْنِ إِلَى أَبِي دَاوُدَ، فَنَظَرْتُ فَإِذَا مُتْنُ حَدِيثِ مَكْحُولٍ:" اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ". الْحَدِيثَ. وَلَمْ أَجِدْ هَذَا فِي نُسْخَتِي، فَخَشِيتُ أَنْ يَكُونَ حَصَلَ الْوَهْمُ فِي حَدِيثِ مُسْلِمِ بْنِ زِيَادٍ كَمَا حَصَلَ فِي حَدِيثِ مَكْحُولٍ، فَكَتَبْتُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص صبح کے وقت یہ پڑھ لے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَصْبَحْتُ أُشْهِدُكَ، وَأُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ، وَمَلَائِكَتَكَ، وَجَمِيعَ خَلْقِكَ، بِأَنَّكَ أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ»
”اے اللہ! میں نے ایسی حالت میں صبح کی، کہ میں تجھے گواہ بناتا ہوں، تیرے عرش کو اٹھانے والوں کو گواہ بناتا ہوں، اور تیرے فرشتوں کو اور تیری ساری مخلوق کو گواہ بناتا ہوں، کہ بے شک تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف تو ہی معبود ہے، تیرا کوئی شریک نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اللہ تعالیٰ اس شخص کی مغفرت کر دیتا ہے، اس شخص نے اس دن میں، جو بھی گناہ کیا ہو اور اگر وہ شخص شام کے وقت یہ کلمات پڑھ لے، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے اس رات کے گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: شیخ الاسلام مزی نے اس روایت کی نسبت کتاب ”الاطراف“ میں ابن داسہ کی، امام ابوداؤد سے نقل کردہ روایت کی طرف کی ہے، اور انہوں نے اس کی نسبت امام ترمذی کی طرف بھی کی ہے، اسی طرح مکحول کی سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کردہ اس متن کی نسبت، انہوں نے امام ابوداؤد کی طرف کی ہے، جب میں نے اس بات کا جائزہ لیا، تو مکحول کی نقل کردہ روایت کے متن میں یہ الفاظ ہیں: ”اے اللہ! تو میرا پروردگار ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔“ میں نے یہ روایت اپنے پاس موجود نسخے میں نہیں پائی ہے، تو مجھے یہ وہم ہوا کہ کہیں اس میں مسلم بن زیاد کی نقل کردہ روایت میں کوئی وہم نہ آ گیا ہو، جس طرح مکحول کی نقل کردہ روایت میں آ گیا تھا، تو میں نے اس روایت کو نوٹ کر لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17016]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17017
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَمْسَى قَالَ:" أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي ذَهَبَ بِالنَّهَارِ، وَجَاءَ بِاللَّيْلِ، وَنَحْنُ فِي عَافِيَةٍ. اللَّهُمَّ هَذَا خَلْقٌ قَدْ جَاءَ فَمَا عَمِلْتُ فِيهِ مِنْ سَيِّئَةٍ فَتَجَاوَزْ عَنْهَا، وَمَا عَمِلْتُ فِيهِ مِنْ حَسَنَةٍ فَتَقَبَّلْهَا وَأَضْعِفْهَا أَضْعَافًا مُضَاعَفَةً. اللَّهُمَّ إِنَّكَ بِجَمِيعِ حَاجَتِي عَالِمٌ، وَإِنَّكَ عَلَى جَمِيعِ نُجْحِهَا قَادِرٌ، اللَّهُمَّ أَنْجِحِ اللَّيْلَةَ كُلَّ حَاجَةٍ لِي، وَلَا تَزِدْنِي فِي دُنْيَايَ، وَلَا تَنْقُصْنِي فِي آخِرَتِي".
وَإِذَا أَصْبَحَ قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شام کے وقت یہ دعا پڑھا کرتے تھے:
«أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي ذَهَبَ بِالنَّهَارِ، وَجَاءَ بِاللَّيْلِ، وَنَحْنُ فِي عَافِيَةٍ۔ اللَّهُمَّ هَذَا خَلْقٌ قَدْ جَاءَ فَمَا عَمِلْتُ فِيهِ مِنْ سَيِّئَةٍ فَتَجَاوَزْ عَنْهَا، وَمَا عَمِلْتُ فِيهِ مِنْ حَسَنَةٍ فَتَقَبَّلْهَا وَأَضْعِفْهَا أَضْعَافًا مُضَاعَفَةً۔ اللَّهُمَّ إِنَّكَ بِجَمِيعِ حَاجَتِي عَالِمٌ، وَإِنَّكَ عَلَى جَمِيعِ نُجْحِهَا قَادِرٌ، اللَّهُمَّ أَنْجِحِ اللَّيْلَةَ كُلَّ حَاجَةٍ لِي، وَلَا تَزِدْنِي فِي دُنْيَايَ، وَلَا تَنْقُصْنِي فِي آخِرَتِي» ”ہم نے شام کر لی اور اللہ تعالیٰ کی بادشاہی میں شام ہو گئی، جو ایک ہے اور زبردست ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جو دن کو لے گیا اور رات کو لے آیا، اور ہم عافیت میں ہیں، اے اللہ! یہ مخلوق آ گئی ہے، میں نے اس میں جس برائی کا ارتکاب کیا ہو، تو اس سے درگزر کرنا، اور میں نے اس میں جس اچھائی پر عمل کیا ہو، تو اسے قبول کرنا اور اس کا اجر کئی گنا کر دینا، اے اللہ! تو میری تمام حاجتوں کے بارے میں علم رکھتا ہے، اور تو ان سب کو پورا کرنے پر قادر ہے، اے اللہ! تو اس رات میں میری ہر حاجت کو پورا کر دینا اور میری دنیا میں اضافہ نہ کرنا، اور میری آخرت میں کمی نہ کرنا۔“
راوی بیان کرتے ہیں: جب صبح ہوتی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح پڑھا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث اعور ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17017]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7653»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17018
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، أَعُوذُ بِاللَّهِ الَّذِي يُمْسِكُ السَّمَاءَ أَنْ تَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ، مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَأَ وَبَرَأَ، مَنْ قَالَهُنَّ عُصِمَ مِنْ كُلِّ سَاحِرٍ وَكَاهِنٍ وَشَيْطَانٍ وَحَاسِدٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
«أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، أَعُوذُ بِاللَّهِ الَّذِي يُمْسِكُ السَّمَاءَ أَنْ تَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ، مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَأَ وَبَرَأَ» ”ہم نے شام کر لی اور اللہ تعالیٰ کی بادشاہی میں شام ہو گئی، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، میں اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں، جس نے آسمان کو اس چیز سے روکا ہوا ہے کہ وہ زمین پر گر جائے، البتہ اس کے اذن کا معاملہ مختلف ہے، میں پناہ مانگتا ہوں، ہر اس چیز کے شر سے جسے اس نے پیدا کیا ہے، پھیلایا ہے اور بنایا ہے۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جو شخص یہ کلمات پڑھ لے گا، وہ ہر جادوگر، کاہن، شیطان اور حاسد سے محفوظ رہے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17018]

حدیث نمبر: 17019
وَعَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أَصْبَحَ يَقُولُ:" أَصْبَحْتُ يَا رَبِّ أُشْهِدُكَ، وَأُشْهِدُ مَلَائِكَتَكَ وَأَنْبِيَاءَكَ وَرُسُلَكَ وَجَمِيعَ خَلْقِكَ عَلَى شَهَادَتِي عَلَى نَفْسِي، إِنِّي أَشْهَدُ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، وَأُؤْمِنُ بِكَ، وَأَتَوَكَّلُ عَلَيْكَ". يَقُولُهَا ثَلَاثًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ أَبِي جَمِيلٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنِ الْقَاسِمِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَحَدِيثٌ بَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَسَنٌ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت یہ پڑھا کرتے تھے:
«أَصْبَحْتُ يَا رَبِّ أُشْهِدُكَ، وَأُشْهِدُ مَلَائِكَتَكَ وَأَنْبِيَاءَكَ وَرُسُلَكَ وَجَمِيعَ خَلْقِكَ عَلَى شَهَادَتِي عَلَى نَفْسِي، إِنِّي أَشْهَدُ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، وَأُؤْمِنُ بِكَ، وَأَتَوَكَّلُ عَلَيْكَ» ”اے میرے پروردگار! میں نے صبح کر لی ہے، میں تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرے فرشتوں کو اور تیرے انبیاء کو، تیرے رسولوں کو اور تیری ساری مخلوق کو گواہ بناتا ہوں، یہ گواہی میری اپنی ذات کے بارے میں ہے، بے شک میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تو اللہ ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف تو ہی ایک معبود ہے، تیرا کوئی شریک نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں، میں تجھ پر ایمان لاتا ہوں اور تجھ پر توکل کرتا ہوں۔“
یہ کلمات آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین مرتبہ پڑھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ابوجمیل انصاری کے حوالے سے، قاسم سے نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17019]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9352»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17020
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - قَالَ:" مَنْ قَالَ: اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، أَنْتَ رَبِّي، وَأَنَا عَبْدُكَ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي، أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكُ لِذَنْبِي لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، يَقُولُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَمَنْ قَالَهَا فِي يَوْمِهِ حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پڑھ لے:
«اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، أَنْتَ رَبِّي، وَأَنَا عَبْدُكَ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي، أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكُ لِذَنْبِي لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ»
”اے اللہ! حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف تو ایک معبود ہے، تیرا کوئی شریک نہیں ہے، تو میرا پروردگار ہے، اور میں تیرا بندہ ہوں، میں تجھ پر ایمان لایا، اپنے دین کو تیرے لئے خالص کرتے ہوئے، میں نے تیرے عہد اور تیرے وعدے پر اپنی استطاعت کے مطابق رہتے ہوئے صبح کی، میں تیری بارگاہ میں اپنے عمل کے شر کے حوالے سے توبہ کرتا ہوں اور اپنے ذنب کی تجھ سے مغفرت مانگتا ہوں، کیونکہ گناہوں کی مغفرت صرف تو ہی کر سکتا ہے۔“ وہ شخص یہ کلمات تین مرتبہ پڑھے، جو شخص دن میں انہیں پڑھ لے گا، اللہ تعالیٰ اُسے جہنم پر حرام قرار دیدے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین عقیلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17020]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8305»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
حدیث نمبر: 17021
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنِ اسْتَفْتَحَ أَوَّلَ نَهَارِهِ بِخَيْرٍ، وَخَتَمَهُ بِخَيْرٍ، قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِمَلَائِكَتِهِ: لَا تَكْتُبُوا عَلَيْهِ مَا بَيْنَ ذَلِكَ مِنَ الذُّنُوبِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ الْحَجَّاجِ بْنِ يَحْيَى الْمُؤَذِّنِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدٍ الْأَحْمُوسِيِّ، وَالْجَرَّاحُ بْنُ يَحْيَى لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا الْجَرَّاحُ بْنُ مَلِيحٍ الْبَهْزَانِيُّ الشَّامِيُّ، فَإِنْ كَانَ هُوَ إِيَّاهُ، فَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا عبدالله بن بسر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص دن کا آغاز بھلائی کے ذریعے کرتا ہے، اور اس کا اختتام بھلائی کے ذریعے کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے یہ فرماتا ہے: تم اس کے درمیان کے گناہوں کو نوٹ نہ کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے حجاج بن یحیی مؤذن کے حوالے سے عمر بن عمرو بن عبداحموسی سے نقل کی ہے، جراح بن یحیی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور عمر بن عمرو کے حوالے سے، صرف جراح بن ملیح بہزانی شامی نے روایات نقل کی ہیں، اگر یہ وہی ہے تو پھر یہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17021]

حدیث نمبر: 17022
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى عَلَيَّ حِينَ يُصْبِحُ عَشْرًا وَحِينَ يُمْسِي عَشْرًا أَدْرَكَتْهُ شَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَإِسْنَادُ أَحَدِهِمَا جَيِّدٌ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص صبح کے وقت مجھ پر دس مرتبہ درود بھیجے اور شام کے وقت دس مرتبہ بھیجے تو قیامت کے دن اُسے میری شفاعت نصیب ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک سند عمدہ ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17022]

إسنادہ جید