الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابٌ فِي الْإِنْفَاقِ وَالْإِمْسَاكِ .
خرچ کرنا اور روک کے رکھنا (یعنی خرچ نہ کرنا)
حدیث نمبر: 17780
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ كُلَّمَا صَلَّى صَلَاةً جَلَسَ لِلنَّاسِ، فَمَنْ كَانَتْ لَهُ حَاجَةٌ كَلَّمَهُ وَإِلَّا قَامَ، فَحَضَرْتُ الْبَابَ يَوْمًا فَقُلْتُ: يَا يَرْفَأُ، فَخَرَجَ وَإِذَا عُثْمَانُ بِالْبَابِ، فَخَرَجَ يَرْفَأُ، فَقَالَ: قُمْ يَا ابْنَ عَفَّانَ، قُمْ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ، فَدَخَلْنَا عَلَى عُمَرَ وَعِنْدَهُ صُبُرٌ مِنْ مَالٍ. فَقَالَ: إِنِّي نَظَرْتُ فِي أَهْلِ الْمَدِينَةِ فَرَأَيْتُكُمَا مِنْ أَكْثَرِ أَهْلِهَا عَشِيرَةً، فَخُذَا هَذَا الْمَالَ فَاقْسِمَاهُ، فَإِنْ كَانَ فِيهِ فَضْلٌ فَرُدَّا، قُلْتُ: وَإِنْ كَانَ نُقْصَانًا زِدْتَنَا؟ فَقَالَ: شِنْشِنَةُ مِنْ أَخْشَنَ، قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ مُحَمَّدًا وَأَهْلَهُ كَانُوا يَأْكُلُونَ الْقِدَّ، قُلْتُ: بَلَى. وَاللَّهِ، لَوْ فَتَحَ اللَّهُ هَذَا عَلَى مُحَمَّدٍ لَصَنَعَ فِيهِ غَيْرَ مَا صَنَعْتَ، فَغَضِبَ وَانْتَشَجَ حَتَّى اخْتَلَفَتْ أَضْلَاعُهُ، وَقَالَ: إِذًا صَنَعَ فِيهِ مَاذَا؟ قُلْتُ: إِذًا أَكَلَ وَأَطْعَمَنَا، فَسُرِّيَ عَنْهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جب بھی نماز ادا کر لیتے تھے تو لوگوں کے لئے بیٹھ جاتے تھے، جس کو اُن سے کوئی کام ہوتا تھا، اس کے ساتھ وہ بات چیت کر لیتے تھے، ورنہ اُٹھ جاتے تھے، ایک دن میں ان کے دروازے پر آیا، میں نے کہا: پر یرفا! وہ (خادم) نکل کر باہر آیا، دروازے پر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، پھر یرفا باہر آیا اور اس نے کہا: اے ابن عفان! آپ اُٹھ جائیں، اے ابن عباس! آپ اُٹھ جائیں (یعنی آپ دونوں اندر تشریف لے آئیں) ہم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان کے پاس مال کا ڈھیر موجود تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے اہل مدینہ کا جائزہ لیا، تو میں نے یہ دیکھا کہ تم دونوں کے خاندان کے (تمہارے زیر کفالت افراد) زیادہ ہیں، تو تم دونوں یہ مال لے لو اور اسے تقسیم کر لو! اگر اس میں سے بیچ گیا، تو وہ تم دونوں واپس کر دینا، میں نے کہا: اگر یہ کم ہوا تو آپ ہمیں مزید دیں گے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پرانا کھردرا مشکیزہ، میں یہ بات جانتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اُن کے اہل خانہ تھوڑی سی مقدار کھایا کرتے تھے، میں نے کہا: جی ہاں! اللہ کی قسم! اگر اللہ تعالیٰ نے اتنی فتوحات سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کی ہوتیں، تو انہوں نے اس بارے میں اس سے مختلف طرز عمل اختیار کرنا تھا جو آپ نے اختیار کیا ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غصے میں آ گئے اور ان کا جسم لرزنے لگا، انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کرنا تھا؟ میں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی کھانا تھا اور ہمیں بھی کھلانا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا غصہ ختم ہو گیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17780]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17780]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3664)، أخرجه مسند البزار برقم: 209»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
حدیث نمبر: 17781
وَعَنِ الْحَسَنِ: أَنَّ قَيْسَ بْنَ عَاصِمٍ لَمَّا قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" هَذَا سَيِّدُ أَهْلِ الْوَبَرِ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْمَالُ الَّذِي لَا يَكُونُ عَلَيَّ فِيهِ تَبِعَةٌ مِنْ ضَيْفٍ، أَوْ عِيَالٍ وَإِنْ كَثُرُوا؟ قَالَ:" نِعْمَ الْمَالُ الْأَرْبَعُونَ، وَإِنْ كَثُرَتْ فَسِتُّونَ، وَيْلٌ لِأَصْحَابِ الْمِئِينَ - يَقُولُ ذَلِكَ ثَلَاثًا - إِلَّا مَنْ أَعْطَى فِي رِسْلِهَا وَنَجْدَتِهَا، وَأَفْقَرَ ظَهْرَهَا، وَأَطْرَقَ فَحْلَهَا، وَنَحَرَ سَمِينَهَا، وَمَنَحَ غَزِيرَتَهَا، وَأَطْعَمَ الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَكْرَمَ هَذِهِ الْأَخْلَاقُ وَأَحْسَنَهَا! قَالَ:" كَيْفَ تَصْنَعُ بِالْمَنِيحَةِ؟". قَالَ: قُلْتُ: لَأَمْنَحُ كُلَّ سَنَةٍ مِائَةً، قَالَ:" كَيْفَ تَصْنَعُ بِالْإِفْقَارِ؟". قَالَ: إِنِّي لَا أُفْقِرُ الْبِكْرَ الضَّرْعَ، وَلَا النَّابَ الْمُدَبَّرَةَ. قَالَ:" كَيْفَ تَصْنَعُ بِالطَّرُوقَةِ؟". قُلْتُ: تَغْدُوَ الْإِبِلَ وَيَغْدُوَ النَّاسُ، فَمَنْ شَاءَ أَخَذَ بِرَأْسِ بَعِيرٍ فَذَهَبَ بِهِ. قَالَ:" مَالُكَ أَحَبُّ إِلَيْكَ أَمْ مَالُ مُوَالِيكَ؟". قُلْتُ: لَا. بَلْ مَالِي، قَالَ:" فَمَا لَكَ مِنْ مَالِكَ إِلَّا مَا أَكَلْتَ فَأَفْنَيْتَ، أَوْ لَبِسْتَ فَأَبْلَيْتَ، أَوْ أَعْطَيْتَ فَأَمْضَيْتَ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَكَذَا؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: أَمَا وَاللَّهِ، لَئِنْ بَقِيتُ لَأُقِلَّنَّ عَدَدَهَا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ مُرْسَلًا، وَقَدْ رَوَاهُ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ مُتَّصِلًا، وَهُوَ مَذْكُورٌ فِي مَنَاقِبِهِ.
حسن بیان کرتے ہیں: سیدنا قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ دیہاتی علاقوں کا سردار ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کون سا مال ہے؟ جس کے بارے میں مجھ پر کوئی ذمہ داری نہ ہو، جس کا واسطہ مہمان یا عیال سے ہو، خواہ وہ کتنے ہی زیادہ کیوں نہ ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اچھا مال چالیس ہیں اور اگر وہ زیادہ ہو جائے، تو ساٹھ ہو جائیں لیکن سینکڑوں والوں کے لئے بربادی ہے، یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی (اور پھر یہ فرمایا:) البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو تنگی اور خوشحالی (ہر حال) میں خرچ کرتا ہے، اپنی سواری استعمال کے لئے دیتا ہے، نر جانور کو جفتی کے لئے دیتا ہے، صحت مند جانور کو قربان کرتا ہے اور اس کا دودھ عطیہ کے طور پر دیتا ہے اور قانع اور فقیر کو کھلاتا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ اخلاق کتنے معزز اور کتنے عمدہ ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم عطیہ کیسے دیتے ہو؟ میں نے عرض کی: میں ہر سال ایک سو (جانور) عطیہ کے طور پر دیتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم عارضی طور پر سواری کے استعمال کے لیے جانور کیسے دیتے ہو؟ میں نے جواب دیا: میں دودھ دینے والا جوان جانور، یا عمر رسیدہ اونٹنی نہیں دیتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: جفتی کے لیے جانور کیسے دیتے ہو؟ میں نے جواب دیا: میرے اونٹ جاتے ہیں لوگ بھی جاتے ہیں، جو شخص جس اونٹ کا چاہتا ہے، سر پکڑ کر اسے لے جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے دریافت کیا: تمہارا مال تمہارے نزدیک زیادہ محبوب ہے؟ یا تمہارے موالی کا مال (تمہارے نزدیک زیادہ محبوب ہے؟) میں نے جواب دیا: جی نہیں! بلکہ میرا مال (میرے نزدیک زیادہ محبوب ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے مال میں سے، تمہارا حصہ وہ ہے جسے تم کھا کر فنا کر دو، یا پہن کر پرانا کر دو یا (اللہ کی راہ میں) دے کر آگے بھیج دو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کیا اس طرح؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! تو انہوں نے عرض کی: اللہ کی قسم! اگر میں زندہ رہ گیا تو میں ان کی تعداد میں ضرور کمی کروں گا (یعنی اپنے مال کو اللہ کی راہ میں ضرور خرچ کروں گا)۔ یہ روایت امام بزار نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے انہوں نے اسے متصل روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے، لیکن بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے اور
یہ روایت ان کے مناقب سے متعلق باب میں مذکور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17781]
یہ روایت ان کے مناقب سے متعلق باب میں مذکور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17781]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3663)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
حدیث نمبر: 17782
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مَحَقَ الْإِسْلَامُ مَحْقَ الشُّحِّ شَيْءٌ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلام کو کوئی بھی چیز اس طرح نہیں مٹاتی ہے جس طرح (اسلام کو) بخل مٹاتا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17782]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17782]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3488)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2864»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17783
وَعَنْ أَبِي الْقَيْنِ: أَنَّهُ مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ تَمْرٌ عَلَى رَحْلِهِ، فَقَامَ إِلَيْهِ عَمُّهُ، فَأَرَادَ أَنْ يَأْخُذَ مِنْهُ قَبْضَةً لِيَضَعَهَا بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَبَطَّحَ عَلَى التَّمْرِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ زِدْهُ شُحًّا". قَالَ: فَكَانَ مِنْ أَشَحِّ النَّاسِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ: أَحَدُهُمَا مُتَّصِلٌ وَهَذَا مَتْنُهُ. وَالْآخَرُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جَمْهَانَ أَنَّ مَوْلَاهُ أَبَا الْقَيْنِ، مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَأَهْوَى إِلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِيَأْخُذَ مِنْهُ قَبْضَةً يَنْثُرُهَا بَيْنَ يَدَيْ أَصْحَابِهِ. وَرِجَالُ الْمُرْسَلِ وَالْمُسْنَدِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سَعِيدِ بْنِ جَمْهَانَ وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَفِيهِ خِلَافٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي السَّخَاءِ وَالْبُخْلِ فِي كِتَابِ صَدَقَةِ التَّطَوُّعِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي السَّخَاءِ وَالْبُخْلِ فِي كِتَابِ صَدَقَةِ التَّطَوُّعِ.
سیدنا ابوالقین رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے، ان کے پاس کچھ کھجوریں تھیں، اُن کے چچا اُٹھ کر ان کی طرف گئے ان کے چچا کا ارادہ یہ تھا کہ اُن سے مٹھی بھر کھجوریں لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے رکھ دیں گے، لیکن ان صاحب نے کھجوروں کو سمیٹ لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! اس کے بخل میں اضافہ فرما! راوی بیان کرتے ہیں: تو وہ سب سے زیادہ بخیل شخص تھے۔
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک متصل ہے اور یہ اس کا متن ہے۔ دوسری روایت سعید بن جمہان کے حوالے سے منقول ہے: ”اُن کے آقا سیدنا ابوالقین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی طرف ہاتھ بڑھایا تاکہ ان سے مٹھی بھر کھجوریں لے کر وہ اپنے اصحاب کے آگے رکھ دیں۔“ ”مرسل“ روایت کے رجال اور ”مسند“ روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سعید بن جمہان کا معاملہ مختلف ہے اور ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ویسے اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے نفلی صدقہ سے متعلق کتاب میں، سخاوت اور کنجوسی کے بارے میں احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17783]
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک متصل ہے اور یہ اس کا متن ہے۔ دوسری روایت سعید بن جمہان کے حوالے سے منقول ہے: ”اُن کے آقا سیدنا ابوالقین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی طرف ہاتھ بڑھایا تاکہ ان سے مٹھی بھر کھجوریں لے کر وہ اپنے اصحاب کے آگے رکھ دیں۔“ ”مرسل“ روایت کے رجال اور ”مسند“ روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سعید بن جمہان کا معاملہ مختلف ہے اور ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ویسے اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے نفلی صدقہ سے متعلق کتاب میں، سخاوت اور کنجوسی کے بارے میں احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17783]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3614 و 3615)»
الحكم على الحديث:
والمسند رجال الصحيح
حدیث نمبر: 17784
وَعَنْ نَافِعٍ قَالَ: سَمِعَ ابْنُ عُمَرَ رَجُلًا يَقُولُ: الشَّحِيحُ أَعْذَرُ مِنَ الظَّالِمِ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: كَذَبْتَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الشَّحِيحُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا: کنجوس آدمی ظالم سے زیادہ معذور (یعنی قابل معافی) ہوتا ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی الہ عنہما نے فرمایا: تم نے غلط کہا: ہے میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کنجوس جنت میں داخل نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن مسلمہ قعنبی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17784]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن مسلمہ قعنبی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17784]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف