الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
ایمان کے احکام و مسائل
The Book of Faith
حدیث نمبر: 183
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا ابن ابي عدي . ح وحدثني عمرو الناقد ، حدثنا إسحاق بن يوسف الازرق كلاهما، عن ابن عون ، عن محمد ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم بمثله.حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ . ح وحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ يُوسُفَ الأَزْرَقُ كِلَاهُمَا، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ.
(عبد اللہ) ابن عون نے محمد (ابن سیرین) سے، انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سےر وایت کی، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ... اسی پچھلی (حدیث) کے مانند۔
امام صاحب مذکورہ بالا واقعہ اور حدیث دوسری سند سے بیان کرتے ہیں۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (14473)» ‏‏‏‏
حدیث نمبر: 184
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثني عمرو الناقد ، وحسن الحلواني ، قالا: حدثنا يعقوب وهو ابن إبراهيم بن سعد ، حدثنا ابي ، عن صالح ، عن الاعرج ، قال: قال ابو هريرة : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اتاكم اهل اليمن، هم اضعف قلوبا، وارق افئدة الفقه يمان، والحكمة يمانية ".وحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَحَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ وَهُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَتَاكُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ، هُمْ أَضْعَفُ قُلُوبًا، وَأَرَقُّ أَفْئِدَةً الْفِقْهُ يَمَانٍ، وَالْحِكْمَةُ يَمَانِيَةٌ ".
صالح نے اعرج سے روایت کی، انہوں نے کہا کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسو ل ا للہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے پاس یمنی لوگ آئے ہیں، وہ زیادہ کمزور دل اور سینوں میں زیادہ رقت رکھنے والے ہیں۔ فقہ یمنی ہے اور حکمت (بھی) یمنی ہے۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمھارے پاس یمنی لوگ آئےہیں دل کے ضعیف اور فواد کے نرم، فقہ یمنی ہے اور حکمت بھی یمانی ہے۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (13653)»
حدیث نمبر: 185
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا يحيى بن يحيى ، قال: قرات على مالك ، عن ابي الزناد ، عن الاعرج ، عن ابي هريرة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " راس الكفر نحو المشرق، والفخر والخيلاء في اهل الخيل، والإبل الفدادين اهل الوبر، والسكينة في اهل الغنم ".حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " رَأْسُ الْكُفْرِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ، وَالْفَخْرُ وَالْخُيَلَاءُ فِي أَهْلِ الْخَيْلِ، وَالإِبِلِ الْفَدَّادِينَ أَهْلِ الْوَبَرِ، وَالسَّكِينَةُ فِي أَهْلِ الْغَنَمِ ".
و زناد نے اعرج سے اور انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کفر کی ریاست مشرق کی طرف ہے۔ فخر و تکبر گھوڑوں اور اونٹوں والوں میں ہے (جو اونچی آواز میں چلانے والے اوراون کے خیموں میں رہنے والے ہیں) اور اطمینان و سکون بکریاں پالنے والوں میں ہے۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کفر کا گڑھ مشرق کی طرف ہے اور فخر و تکبر گھوڑوں اور اونٹوں والوں میں ہےجو چلاتے ہیں جو وبر والے (جنگلی) ہیں اور سکینت و اطمینان بکریوں کے مالکوں میں ہے۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انظر برقم (2200)» ‏‏‏‏
حدیث نمبر: 186
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثني يحيى بن ايوب ، وقتيبة ، وابن حجر ، عن إسماعيل بن جعفر ، قال ابن ايوب: حدثنا إسماعيل، قال: اخبرني العلاء ، عن ابيه ، عن ابي هريرة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " الإيمان يمان، والكفر قبل المشرق، والسكينة في اهل الغنم، والفخر والرياء في الفدادين اهل الخيل والوبر ".وحَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، وَقُتَيْبَةُ ، وَابْنُ حُجْرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالَ ابْنُ أَيُّوبَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، قَالَ: أَخْبَرَنِي الْعَلَاءُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْإِيمَانُ يَمَانٍ، وَالْكُفْرُ قِبَلَ الْمَشْرِقِ، وَالسَّكِينَةُ فِي أَهْلِ الْغَنَمِ، وَالْفَخْرُ وَالرِّيَاءُ فِي الْفَدَّادِينَ أَهْلِ الْخَيْلِ وَالْوَبَرِ ".
علاء (بن عبدالرحمان الجہنی) نے اپنے والد سے، انہوں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایمان یمن سے ہے، کفر مشرق کی طرف سے، سکون و اطمینان بھیڑ بکریاں پالنے والوں میں اور فخرو ریا شور شرابے کے عادی گھوڑے پالنے والوں اور اونی خیموں کے باسی، چلانے والوں میں ہے۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایمان یمن میں ہے، کفر مشرق کی طرف ہے، سکون و اطمینان اہلِ غنم (بکری) میں ہے۔ فخر و ریاء، شور کرنے والوں، اہلِ خیل (گھوڑے) اور اہلِ وبر میں ہے۔ (اونٹوں والے)

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري في ((صحيحة)) في بدء الخلق، باب: خير مال المسلم غنم يتبع بها شغف الجبال برقم (3125) انظر ((التحفة)) برقم (13823)»
حدیث نمبر: 187
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثني حرملة بن يحيى ، اخبرنا ابن وهب ، قال: اخبرني يونس ، عن ابن شهاب ، قال: اخبرني ابو سلمة بن عبد الرحمن ، ان ابا هريرة ، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " الفخر والخيلاء في الفدادين اهل الوبر، والسكينة في اهل الغنم ".وحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " الْفَخْرُ وَالْخُيَلَاءُ فِي الْفَدَّادِينَ أَهْلِ الْوَبَرِ، وَالسَّكِينَةُ فِي أَهْلِ الْغَنَمِ ".
یونس نے ابن شہاب سے روایت کی، انہوں نے کہا: مجھے ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن نے خبر دی کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: فخر و تکبر چلا کر بولنے والے، خیموں کے باسیوں میں ہے اور اطمینان و سکون بھیڑ بکریاں والوں میں ہے۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: فخر و تکبر سے چلّانے والوں، اونٹوں کے مالکوں میں سے ہے، اور اطمینان و سکون بکری والوں میں ہے۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (13991)» ‏‏‏‏
حدیث نمبر: 188
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثنا عبد الله بن عبد الرحمن الدارمي ، اخبرنا ابو اليمان ، اخبرنا شعيب ، عن الزهري ، بهذا الإسناد مثله، وزاد الإيمان يمان، والحكمة يمانية.وحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ، وَزَادَ الإِيمَانُ يَمَانٍ، وَالْحِكْمَةُ يَمَانِيَةٌ.
شعیب نے زہری سے اسی سند کے ساتھ یہی روایت کی اور (آخرمیں یہ) اضافہ کیا: ایمان یمنی ہے اور حکمت بھی یمنی ہے
زہریؒ یہی روایت اسی سند سے بیان کرتے ہیں اور آخر میں اضافہ ہے ایمان یمنی ہے اور حکمت بھی یمانی ہے۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (15340)»
حدیث نمبر: 189
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا عبد الله بن عبد الرحمن ، اخبرنا ابو اليمان ، عن شعيب ، عن الزهري ، حدثني سعيد بن المسيب ، ان ابا هريرة ، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول: " جاء اهل اليمن، هم ارق افئدة، واضعف قلوبا الإيمان يمان، والحكمة، يمانية السكينة في اهل الغنم، والفخر، والخيلاء في الفدادين، اهل الوبر قبل مطلع الشمس ".حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، عَنْ شُعَيْبٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " جَاءَ أَهْلُ الْيَمَنِ، هُمْ أَرَقُّ أَفْئِدَةً، وَأَضْعَفُ قُلُوبًا الإِيمَانُ يَمَانٍ، وَالْحِكْمَةُ، يَمَانِيَةٌ السَّكِينَةُ فِي أَهْلِ الْغَنَمِ، وَالْفَخْرُ، وَالْخُيَلَاءُ فِي الْفَدَّادِينَ، أَهْلِ الْوَبَرِ قِبَلَ مَطْلِعِ الشَّمْسِ ".
سعید بن مسیت نے حدیث بیان کی کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اہل یمن آئے ہیں، ان کے دل (دوسروں سے) زیادہ نرم ہیں اور مزاجوں میں زیادہ رقت ہے۔ ایمان یمنی ہے اور حکمت بھی یمنی ہے۔ سکون، بھیڑ بکریاں پالنے والوں میں ہے اور فخر و تکبر اونی خیموں کے باسی، چیخنے چلانے والے لوگوں میں، جو سورج طلوع ہونے تک کی سمت میں (رہتے ہیں۔)
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: اہلِ یمن آئے ہیں، ان کے دل (دوسروں سے) زیادہ نرم ہیں اور مزاجوں میں زیادہ نرمی ہے۔ ایمان یمنی ہے اور حکمت بھی یمانی ہے۔ سکینت اہلِ غنم میں ہے اور فخرو خیلاء چیخنے والے اہلِ وبر میں ہے جو سورج کے طلوع ہونے کی طرف رہتے ہیں۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) فى المناقب، باب: قول الله تعالى: ﴿ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن ذَكَرٍ وَأُنثَىٰ وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا ۚ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ ﴾ برقم (3308) انظر ((التحفة)) برقم (15160)»
حدیث نمبر: 190
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة وابو كريب ، قالا: حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن ابي صالح ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اتاكم اهل اليمن، هم الين قلوبا، وارق افئدة الإيمان يمان، والحكمة، يمانية راس الكفر قبل المشرق ".حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَتَاكُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ، هُمْ أَلْيَنُ قُلُوبًا، وَأَرَقُّ أَفْئِدَةً الإِيمَانُ يَمَانٍ، وَالْحِكْمَةُ، يَمَانِيَةٌ رَأْسُ الْكُفْرِ قِبَلَ الْمَشْرِقِ ".
ابو معاویہ نے اعمش سے حدیث سنائی، انہوں نے ابو صالح سے اور انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے پاس اہل یمن آئے ہیں۔ وہ دلوں کے زیادہ نرم اور مزاجوں میں زیادہ رقت رکھنے والے ہیں۔ ایمان یمنی ہے، حکمت بھی یمن سے ہے اور کفر کا مرکز مشرق کی طرف کی طرف ہے۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمھارے پاس اہلِ یمن آئے ہیں، ان کے قلوب نرم اور فواد رقیق (پتلے) ہیں۔ ایمان یمنی ہے اور حکمت بھی یمانی ہے، اور کفر کی چوٹی مشرق کی طرف ہے۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (13169)» ‏‏‏‏
حدیث نمبر: 191
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثنا قتيبة بن سعيد ، وزهير بن حرب ، قالا: حدثنا جرير ، عن الاعمش ، بهذا الإسناد، ولم يذكر: راس الكفر قبل المشرق.وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَلَمْ يَذْكُرْ: رَأْسُ الْكُفْرِ قِبَلَ الْمَشْرِقِ.
جریر نے اعمش سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی، لیکن اس نے کفر کا مرکز مشرق کی طرف ہے کے الفاظ ذکر نہیں کیے
امام صاحب مذکورہ بالا روایت ایک دوسری سند سے بیان کرتے ہیں اور اس میں کفرکا گڑھ مشرق کی طرف ہے۔ کا تذکرہ نہیں کیا۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (12343)» ‏‏‏‏
حدیث نمبر: 192
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا ابن ابي عدي . ح وحدثني بشر بن خالد ، حدثنا محمد يعني ابن جعفر ، قالا: حدثنا شعبة ، عن الاعمش ، بهذا الإسناد، مثل حديث جرير وزاد، والفخر، والخيلاء في اصحاب الإبل، والسكينة، والوقار في اصحاب الشاء.وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ . ح وحَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، مِثْلَ حَدِيثِ جَرِيرٍ وَزَادَ، وَالْفَخْرُ، وَالْخُيَلَاءُ فِي أَصْحَابِ الْإِبِلِ، وَالسَّكِينَةُ، وَالْوَقَارُ فِي أَصْحَابِ الشَّاءِ.
شعبہ نے اعمش سے سابقہ سند کے ساتھ جریر کی طرح حدیث سنائی اور یہ ا لفاظ زائد بیان کیے کہ غرور اور گھمنڈ اونٹ والوں میں اور سکون ووقار بھیڑ بکری (پالنے) والوں میں ہے۔
امام صاحب یہی روایت ایک اور سند سے بیان کرتے ہیں اور اس میں اتنا اضافہ ہے کہ فخر وخیلاء اونٹ والوں اور سکینت ووقار بکریوں والوں میں ہے۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) فى المغازي، باب: قدوم الاشعريين واهل اليمن برقم (4127) انظر ((التحفة)) برقم (12396)» ‏‏‏‏

Previous    6    7    8    9    10    11    12    13    14    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.