🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
177. مُعْتَرَكُ الْمَنَايَا بَيْنَ السِّتِّينَ وَالسَّبْعِينَ
موت کا میدان جنگ ساٹھ سے ستر سال کے درمیان (والی عمر) ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 251
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنِ أَحْمَدَ الْمُقْرِئُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنُ بُنْدَارٍ الْأَنْطَاكِيُّ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَدِيبُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْقُرَشِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، ثنا إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مُعْتَرَكُ الْمَنَايَا مَا بَيْنَ السِّتِّينَ إِلَى السَّبْعِينَ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”موت کا میدان جنگ ساٹھ سے ستر سال کے درمیان (والی عمر) ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 251]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جداً، وأخرجه ابويعلى: 6543، وشعب الايمان: 9772» ابراہیم بن فضل بن سلیمان سخت ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
178. أَعْمَارُ أُمَّتِي مَا بَيْنَ السِّتِّينَ وَالسَّبْعِينَ
میری امت کی عمریں ساٹھ سے ستر سال کے درمیان ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 252
أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ أَبِي غَسَّانَ الْفَارِسِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الرُّوزْبَهَانِيُّ، بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ إِدْرِيسَ السَّامِرِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَجَاءٍ , أبنا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ , ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ سَهْلٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَعْمَارُ أُمَّتِي مَا بَيْنَ السِّتِّينَ إِلَى السَّبْعِينَ، وَأَقَلُّهُمْ مَنْ يَجُوزُ ذَلِكَ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت (کے لوگوں) کی عمریں ساٹھ سے ستر سال کے درمیان ہوں گی اور بہت کم لوگ ایسے ہوں گے جو اس سے متجاوز ہوں گے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 252]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ترمذي: 3550، وابن ماجه: 4236، وابويعلي: 5990»
وضاحت: تشریح:
اس حدیث مبارک میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کے لوگوں کی عمروں کے حوالے سے پیش گوئی فرمائی ہے کہ زیادہ تر لوگوں کی عمریں ساٹھ سے ستر سال کے درمیان ہوں گی اور حقیقت بھی یہی ہے کہ اکثر لوگ عمر کے اسی حصے میں اللہ تعالیٰ ٰ کو پیارے ہورہے ہیں، بہت کم لوگ ایسے ہیں جو ستر سے اوپر جاتے ہیں، ساٹھ سے ستر تک کی عمر متوسط عمر ہے۔ نہ تو بہت کم کہ انسان دنیا ہی نہ دیکھ سکے اور زندگی کا لطف ہی نہ اٹھا سکے اور نہ بہت زیادہ کہ انسان اپنی زندگی سے تنگ آجائے۔ اللہ تعالیٰ نے جس طرح اس امت کو معتدل امت بنایا ہے۔ اسی طرح ان کی عمریں بھی اعتدال والی رکھی ہیں، لہٰذا انسان کو چاہیے کہ عمر کے اس حصہ میں آکر ہی کم از کم اپنے خالق و مالک کی نافرمانی چھوڑ دے۔ حدیث مبارک ہے کہ اللہ تعالیٰ ٰ نے اس آدمی کے لیے کوئی عذر نہیں چھوڑا جس کی موت کو اتنا مؤخر کر دیا کہ وہ ساٹھ سال کو پہنچ گیا۔ [بخاري: 6419]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
179. الْمَكْرُ وَالْخَدِيعَةُ فِي النَّارِ
مکر وفریب اور دھو کے بازی (کرنے والا) آگ میں ہوگا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 253
253 - وَفِيمَا كَتَبَ إِلَيَّ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ جَابِرٍ فَذَكَرَ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ الْمَكِّيَّ حَدَّثَهُمْ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ، ثنا أَبِي، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا، وَالْمَكْرُ وَالْخَدِيعَةُ فِي النَّارِ»
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ہمیں دھوکا دیا وہ ہم میں سے نہیں اور مکر و فریب اور دھوکے بازی (کرنے والا) آگ میں ہوگا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 253]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 567، 5559، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10234، والطبراني فى «الصغير» برقم: 738»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 254
254 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ غَالِبٍ، ثنا الْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ، ثنا أَبِي، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا وَالْمَكْرُ وَالْخَدِيعَةُ فِي النَّارِ»
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ہمیں دھوکا دیا وہ ہم میں سے نہیں اور مکر و فریب اور دھوکے بازی (کرنے والا) آگ میں ہوگا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 254]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 567، 5559، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10234، والطبراني فى «الصغير» برقم: 738»
وضاحت: تشریح:
اس حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو دھو کے بازی اور مکر و فریب کے خوفناک انجام سے آگاہ کیا ہے۔ فرمایا: ”جس نے ہمیں دھوکہ دیا وہ ہم میں سے نہیں۔“ یعنی وہ ہمارے طریقے اور ہماری سنت پر نہیں، اس کا راستہ ہم سے جدا ہے تو اس کی منزل بھی ہم سے جدا ہی ہے، ہمارے سامنے آخرت ہے اس کے سامنے دنیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک غلہ فروخت کرنے والے کے پاس سے ہوا تھا وہ غلہ بیچ رہا تھا آپ نے اپنا ہاتھ غلہ کے اندر ڈالا تو ہاتھ میں کچھ تری محسوس ہوئی، آپ نے پوچھا: ”یہ تری کیسی ہے؟“ اس نے کہا: اللہ کے رسول! اس پر بارش پڑ گئی تھی۔ آپ نے فرمایا: ”'' تم نے اس بھیگے ہوئے غلے کو اوپر کیوں نہ رکھا تاکہ لوگ دیکھ لیتے؟ (سنو) جس نے ہمیں دھوکہ دیا وہ مجھ سے نہیں۔“ [مسلم: 101]
”مکر وفریب اور دھو کے بازی (کرنے والا) آگ میں ہوگا۔“
یعنی دھو کے بازی اور مکر وفریب ایسے گناہ ہیں جو دخول نار کا باعث ہیں۔ اللہ تعالیٰ ٰ کا فرمان ہے: ﴿وَلَا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ إِلَّا بِأَهْلِهِ﴾ (الفاطر: 43) ”اور برے مکر و فریب کا وبال اس کے کرنے والے پر ہی پڑتا ہے۔“
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ قسم کے لوگ جہنمی ہیں: وہ ضعیف لوگ جن کے پاس عقل نہ ہو، جو تمہارے ماتحت ہوں اور اپنے اہل اور مال کے لیے کوئی سعی نہ کریں، وہ خائن جس کی طمع پوشیدہ نہ ہو، جو معمولی سی چیز میں بھی خیانت کرے، اور وہ دھو کے باز جو ہر صبح و شام تمہارے ساتھ تمہارے اہل اور تمہارے مال کے ساتھ دھو کہ کرے، اور آپ نے بخل یا جھوٹ، بدخو اور فحش کلام کرنے والے کا بھی ذکر کیا۔“ [مسلم: 2865]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
180. الْيَمِينُ الْفَاجِرَةُ تَدَعُ الدِّيَارَ بَلَاقِعَ
جھوٹی قسم گھروں کو ویران کر چھوڑتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 255
255 - أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الصَّفَّارُ، أبنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ حَبِيبٍ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ ظَبْيَانَ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ نَاصِحِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْيَمِينُ الْفَاجِرَةُ تَدَعُ الدِّيَارَ بَلَاقِعَ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جھوٹی قسم گھروں کو ویران کر چھوڑتی ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 255]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جداً، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقى: 10/ 73» ابوحنیفہ اور علی بن ظبیان ضعیف ہیں۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
181. الْيَمِينُ الْكَاذِبَةُ مَنْفَقَةٌ لِلسِّلْعَةِ مَمْحَقَةٌ لِلْكَسْبِ
جھوٹی قسم سے سودا فروخت ہو جاتا ہے لیکن وہ کمائی کو ختم کر دیتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 256
256 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ مَنْصُورُ بْنُ عَلِيٍّ الطَّرَسُوسِيُّ قِرَاءَةً عَلَيْهِ فِي مَنْزِلِهِ قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى أَبِي مُقَاتِلٍ حَرِيشِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْحَرِيشِ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْوَشَّاءُ، ثنا أَبُو سَهْلٍ مَسْعُودُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا الشَّافِعِيُّ قَالَ: أبنا سُفْيَانُ، عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْيَمِينُ الْكَاذِبَةُ مَنْفَقَةٌ لِلسِّلْعَةِ مَمْحَقَةٌ لِلْكَسْبِ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جھوٹی قسم سے سودا فروخت ہو جاتا ہے لیکن وہ کمائی کو ختم کر دیتی ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 256]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الحميدي: 1030، وأحمد: 2/ 235، وابن حبان: 4906»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 257
257 - وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، ثنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا سُفْيَانُ هُوَ ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ الْجُهَنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ
عبدالرحمن بن یعقوب جہنی سے یہ روایت ان کی سند کے ساتھ ایک دوسرے طریق سے بھی اسی طرح مروی ہے۔۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 257]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الحميدي: 1030، وأحمد: 2/ 235، وابن حبان: 4906»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 258
258 - وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُوسَى السِّمْسَارُ بِدِمَشْقَ، أبنا أَبُو زَيْدٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِيُّ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفَرَبْرِيُّ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثنا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ، رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الْحَلِفُ مَنْفَقَةٌ لِلسِّلْعَةِ مَمْحَقَةٌ لِلْبَرَكَةِ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”(جھوٹی) قسم سے سودا فروخت ہو جاتا ہے لیکن وہ برکت کو ختم کر دیتی ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 258]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري: 2087، ومسلم: 1606، وأبو داود: 3335، والنسائي: 4466،»
وضاحت: تشریح:
ان احادیث میں جھوٹی قسم اٹھا کر سودا فروخت کرنے کی مذمت فرمائی گئی ہے۔
پہلی حدیث میں ہے کہ ایسا کرنے سے کمائی ختم ہو جاتی ہے یعنی کمائی میں کمی آجاتی ہے، کاروبار مندا پڑ جاتا ہے۔ جھوٹی قسمیں اٹھانے والا آخر کب تک جھوٹ کا سہارا لے کر مال فروخت کرتا رہے گا؟ ایک نہ ایک دن تو پتا چل ہی جائے گا کہ یہ جھوٹا ہے اور جھوٹی قسمیں اٹھاتا ہے لہٰذا لوگ اس سے سودا خریدنا چھوڑ دیں گے یوں اس کا کاروبار مندا پڑ جائے گا۔
دوسری حدیث میں ہے کہ برکت ختم ہو جاتی ہے یعنی مال حرام ہو جاتا ہے اور برکت ختم ہو جاتی ہے۔ مال کثیر ہونے کے باوجود بھی ضروریات پوری نہیں ہوتیں۔ جھوٹی قسم اٹھا کر اپنا مال فروخت کرنا کتنا بڑا گناہ ہے؟ اندازہ کریں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین شخص ایسے ہیں جن سے قیامت کے دن نہ تو اللہ تعالیٰ ہم کلام ہوگا، نہ انہیں دیکھے گا اور نہ ہی انہیں پاک کرے گا اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے۔“ صحابی نے عرض کیا: یہ لوگ تو نا کام ہو گئے، خسارے میں چلے گئے۔ اللہ کے رسول! بتائیے یہ کون ہیں؟ فرمایا: ”ازار لٹکانے والا، احسان جتلانے والا اور جھوٹی قسم کھا کر اپنا مال فروخت کرنے والا۔“ [مسلم: 102]
دوسری حدیث ہے، فرمایا: ”تین شخص ایسے ہیں جن سے قیامت کے دن اللہ عز و جل نہ تو ہم کلام ہوگا، نہ انہیں دیکھے گا اور نہ ہی نہیں پاک کرے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے، ایک وہ شخص جس کے ہاں گزرگاہ کے پاس (اس کی ضرورت سے) زائد پانی ہے لیکن وہ مسافر کو پانی لینے سے روک دے۔ دوسرا وہ آدمی جو صرف دنیوی مفاد کی خاطر کسی امام سے بیعت کرتا ہے، اگر امام اس کو اس کی منشاء کے مطابق دیتا رہے تو وہ بیعت پر قائم رہتا ہے اور اگر نہ دے تو توڑ دیتا ہے۔ تیسرا وہ شخص جو کسی آدمی سے عصر کے بعد سامان کا سودا کرتا ہے اور اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہے کہ اس سامان کے بدلے اسے اس قدر رقم مل رہی تھی (حالانکہ اسے اتنی رقم نہیں ملتی تھی) دوسرا (خرید نے والا) شخص اس کی تصدیق کر دیتا ہے (اور سامان خرید لیتا ہے)۔“ [بخاري: 2672 نسائي: 4467]
اسی طرح کا روبار میں جھوٹ بولنے سے بھی منع فرمایا گیا ہے، چنانچہ آپ کا ارشاد گرامی ہے: دو خرید و فروخت کرنے والے جب تک ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں انہیں سوداختم کرنے کا اختیار ہے، اگر وہ دونوں سچ بولیں اور ہر بات وضاحت سے کریں تو ان کے سودے میں برکت ہوگی اور اگر جھوٹ بولیں اور صورت حال چھپائیں تو ان کے سودے سے برکت اٹھ جاتی ہے۔ [مسلم: 1532 نسائي: 4463]
خرید فروخت میں جھوٹی قسم کی طرح سچی قسم اٹھانا بھی کوئی اچھی بات نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ”خرید و فروخت کرتے وقت زیادہ قسمیں اٹھانے سے بچو کیونکہ اس سے کاروبار کو فروغ تو ملتا ہے لیکن پھر وہ ختم ہو جاتا ہے۔“ [مسلم: 1607]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
182. الْيَمِينُ عَلَى نِيَّةِ الْمُسْتَحْلِفِ
قسم، قسم کھلانے والے کی نیت پر ہوتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 259
259 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْمُقْرِئُ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ، قَالَ: أبنا أَبُو سَعِيدٍ عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ دَاوُدَ السِّجْزِيُّ قِرَاءَةً عَلَيْهِ، وَأَنَا أَسْمَعُ، أبنا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ عَمْرَوَيْهِ الْجَلُّودِيُّ قِرَاءَةً عَلَيْهِ فَأَقَرَّ بِهِ، أبنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُفْيَانَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ الْحَجَّاجِ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هُشَيْمٍ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْيَمِينُ عَلَى نِيَّةِ الْمُسْتَحْلِفِ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم، قسم کھلانے والے کی نیت پر ہوتی ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 259]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، و أخرجه مسلم: 1654، وابن ماجه: 2120»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث میں بتایا گیا ہے کہ قسم کھانے میں قسم کھلانے والے کی نیت کا اعتبار ہوگا۔ دوسری روایت میں یوں ہے کہ تیری قسم اسی مفہوم پر واقع ہوگی جس پر تیرا ساتھی (قسم کھلانے والا) تجھے سچا سمجھے۔“ [مسلم: 1653]
مطلب یہ ہے کہ اگر کسی نے قسم کھاتے وقت توریہ کیا، کوئی ذومعنی یعنی دو مطلب والی بات کہی، مخاطب نے اس کا کوئی اور مطلب سمجھا اور بات کرنے والے نے دوسرا مطلب مراد لیا، تو ایسی قسم جھوٹی قسم شمار ہوگی جو کہ کبیرہ گناہ ہے۔
ہاں اگر کسی بے گناہ مسلمان کی جان خطرے میں ہو تو ایسی صورت میں جواز ہے۔ سیدنا سوید بن حنظلہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے کے لیے روانہ ہوئے، ہمارے ساتھ وائل بن حجر بی رضی اللہ عنہ بھی تھے، انہیں ان کے ایک دشمن نے پکڑ لیا تو لوگوں نے قسم کھانے میں ہچکچاہٹ محسوس کی (کہ یہ وائل نہیں ہیں) میں نے قسم کھا کر کہہ دیا کہ یہ میرے بھائی ہیں لہٰذا دشمن نے انہیں چھوڑ دیا۔ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچے تو میں نے آپ کو بتایا کہ ان حضرات نے تو قسم کھانے میں ہچکچاہٹ محسوس کی تھی لیکن میں نے قسم کھا کر کہہ دیا کہ یہ میرے بھائی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے سچ کہا: کیونکہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہی ہوتا ہے۔“ [ابن ماجه: 2119، حسن]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
183. الْحَلِفُ حِنْثٌ أَوْ نَدَمٌ
قسم توڑنا ہوتی ہے یا اس پر شرمندہ ہونا پڑتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 260
260 - أَخْبَرَنَا أَبُو الطَّاهِرِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ، ثنا بَدْرُ بْنُ الْهَيْثَمِ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَبُو عُبَيْدٍ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، ثنا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ هُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْحَلِفُ حِنْثٌ أَوْ نَدَمٌ»
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم توڑنا ہوتی ہے یا اس پر شرمندہ ہونا پڑتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 260]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه: 2103، والمعجم الصغير: 1083، وابن حبان: 4356» بشار بن کدام ضعیف ہے۔
نوٹ:
مؤلف کی سند بظا ہر صحیح معلوم ہوتی ہے، اس کے تمام راوی ثقہ ہیں لیکن اس میں جو علت ہے وہ بشار بن کدام کی بجائے مسعر بن کدام کا آنا ہے۔ ہمیں تلاش بسیار کے باوجود ابومعاویہ الضریر کے شیوخ میں مسعر کا نام نہیں ملا اور نہ ہی مسعر کے شاگردوں میں معاویہ کا نام ملا ہے ہاں شیوخ میں بشار اور بشار کے شاگردوں میں معاویہ کا نام ملتا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ قاضی کے علاوہ باقی محدثین کی سندوں میں ابومعاویہ از بشار بن کدام ہے نہ کہ ابومعاویہ از مسعر بن کدام۔ ان باتوں سے یہی راجح معلوم ہوتا ہے کہ یہاں بشار کی جگہ مسعر کا نام آنا کسی کاتب یا راوی کا سہو ہے۔ واللہ اعلم

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں