مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
208. التَّصْفِيحُ لِلنِّسَاءِ، وَالتَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ
تالی بجانا عورتوں کے لیے ہے اور سبحان اللہ کہنا مردوں کے لیے ہے
حدیث نمبر: 291
291 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا أَبُو الْحُسَيْنِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَحْمَدَ الصَّوَابُ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ دَاوُدَ مَأْمُونٌ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ، ثنا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَازِمٍ، يُحَدِّثُ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، ح وَأَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَرُوذِيُّ، بِالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخَفَّافُ، أبنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ السَّرَّاجُ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «التَّصْفِيحُ لِلنِّسَاءِ وَالتَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ»
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تالی بجانا عورتوں کے لیے ہے اور سبحان اللہ کہنا مردوں کے لیے ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 291]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري: 1204، و مسلم: 421،- وأبو داود: 940، وابن ماجه: 1035، و النسائي: 785،»
وضاحت: تشریح:
اس حدیث سے پتا چلا کہ دوران نماز اگر امام کو کسی امر پر متنبہ کرنا ہو تو مسنون طریقہ یہ ہے کہ مرد مقتدی سبحان اللہ کہیں اور اگر عورت مقتدی ہو تو وہ تالی بجائے۔ یعنی اپنا دایاں ہاتھ اپنے بائیں ہاتھ کی پشت پر مارے، نہ کہ معروف تالی کی طرح تالی بجانے لگے کیونکہ یہ لہو ولعب ہے اور نماز میں لہو ولعب جائز نہیں۔ عورتوں کو سبحان اللہ کہنے سے اس لیے روکا گیا ہے کہ کہیں ان کی آواز کسی فتنے کا باعث نہ بن جائے اور مردوں کو تالی سے اس لیے منع فرمایا کہ یہ کام عورتوں کا ہے۔ دیکھئے: (عون المعبود: 3/ 122، 121)۔

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
209. النَّظْرَةُ سَهْمٌ مَسْمُومٌ مِنْ سِهَامِ إِبْلِيسَ
نظر ابلیس کے تیروں میں سے ایک تیر ہے
حدیث نمبر: 292
292 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْغَزِّيُّ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ خَيْثَمَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ حَيْدَرَةَ الْقُرَشِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ يَعْنِي ابْنَ سَيَّارٍ النَّصِيبِيَّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْمَوْصِلِيُّ، عَنْ هُشَيْمٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «النَّظْرَةُ سَهْمٌ مِنْ سِهَامِ إِبْلِيسَ، مَنْ تَرَكَهَا خَوْفًا مِنَ اللَّهِ آتَاهُ اللَّهُ إِيمَانًا يَجِدُ حَلَاوَتُهُ فِي قَلْبِهِ»
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نظر ابلیس کے تیروں میں سے ایک تیر ہے جس نے اسے اللہ کے خوف کی وجہ سے چھوڑ دیا، اللہ اسے ایسا ایمان نصیب فرمائے گا جس کی مٹھاس وہ اپنے دل میں محسوس کرے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 292]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه حاكم: 313/4» عبدالرحمن بن اسحاق الواسطی سخت ضعیف ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
حدیث نمبر: 293
293 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ، يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ، ثنا أَرْطَاةُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا هُشَيْمٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «النَّظْرَةُ سَهْمٌ مَسْمُومٌ مِنْ سِهَامِ الشَّيْطَانِ فَمَنْ تَرَكَهَا مَخَافَتِي أَعْقَبْتُهُ عَلَيْهَا إِيمَانًا يَجِدُ طَعْمَهُ فِي قَلْبِهِ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نظر شیطان کے تیروں میں سے ایک زہریلا تیر ہے، جس نے اسے میرے خوف کی وجہ سے چھوڑ دیا میں اسے ایسا ایمان نصیب کروں گا جس کا ذائقہ وہ اپنے دل میں محسوس کرے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 293]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه حاكم: 313/4» عبدالرحمن بن اسحاق الواسطی سخت ضعیف ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
210. الشُّؤْمُ فِي الْمَرْأَةِ وَالْفَرَسِ وَالدَّارِ
گھر، گھوڑے اور عورت میں نحوست ہے
حدیث نمبر: 294
294 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ صِلَةُ بْنُ الْمُؤَمَّلِ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَيُّوبَ الْمَتُّوثِيُّ، ثنا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، قَالَ: ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حَمْزَةَ وَسَالِمٍ، ابْنَيْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الشُّؤْمُ فِي الْمَرْأَةِ وَالْفَرَسِ وَالدَّارِ»
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھر، گھوڑے اور عورت میں نحوست ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 294]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري: 5093، ومسلم: 2225، و أبو داود: 3922، و ترمذي: 2824، والنسائي: 3599، وابن ماجه: 1995»
وضاحت: تشریح:
① نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں اور آپ سے پہلے ادوار میں دنیا کے عام فسادات اور قتال کی بنیاد تین اہم چیزیں رہی ہیں ➊ گھر یعنی رہنے کی زمین ➋ عورت ➌ گھوڑا یعنی گھڑ سوار فوجیں، لہٰذا یہاں نحوست سے یہی مراد ہیں لیکن یہ حدیث دوسری صحیح احادیث کی وجہ سے منسوخ ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر نحوست کسی چیز میں ہوتی تو گھر، عورت اور گھوڑے میں ہوتی۔“ [صحيح بخاري: 5094 صحيح مسلم: 2225]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی نحوست اور بدشگونی نہیں ہے۔ [صحيح بخاري: 5754 صحيح مسلم: 2223] نیز دیکھئے [فتح الباری: 63, 60/6تحت ح 2858 2859]
اور [التمهيد 9/ 290]
وقال: «ثم نسخ ذلك و أبطله القرآن والسنن» ”پھر یہ منسوخ ہوگئی اور اسے قرآن وسنت نے باطل قرار دیا ہے“۔
② موطا امام مالک کی جس روایت میں آیا ہے کہ ایک گھر کے باشندوں کی تعداد اور مال میں کمی ہوگئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو، یہ مذموم ہے“۔ [972/2 ح 1884]
اس کی سند منقطع ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ سنن ابی داود (3924) میں اس کی موید روایت ہے لیکن اس کی سند عکرمہ بن عمار مدلس کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے۔
③ ایک روایت میں آیا ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ جیسی حدیث بیان کرنے کی وجہ سے سیدنا ابوہریرہ کا رد کیا تھا، اس کی سند قتادہ مدلس کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دوسری سندکی وجہ سے منقطع ہے۔ [الاتحاف الباسم: ص 140، 141]

211. نِعْمَتَانِ مَغْبُونٌ فِيهِمَا كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ الصِّحَّةُ وَالْفَرَاغُ
دونعمتیں ایسی ہیں جن کے بارے میں اکثر لوگ خسارے میں ہیں (ان میں سے ایک) صحت ہے اور (دوسری) فراغت ہے
حدیث نمبر: 295
295 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ، ثنا أَبُو شَيْبَةَ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْرَائِيلَ، أبنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نِعْمَتَانِ مَغْبُونٌ فِيهِمَا كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ الصِّحَّةُ وَالْفَرَاغُ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو نعمتیں ایسی ہیں جن کے بارے میں اکثر لوگ خسارے میں ہیں (ان میں سے ایک) صحت ہے اور (دوسری) فراغت ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 295]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري: 6412، وترمذي: 2304، وابن ماجه: 4170»
وضاحت: تشریح:
اس حدیث مبارک میں اللہ تعالیٰ ٰ کی دو ایسی نعمتوں کا تذکرہ ہے جو بڑی اہم ہیں لیکن لوگ ان کی قدر نہیں کرتے۔ وہ نعمتیں یہ ہیں:
① صحت: -
صحت اللہ تعالیٰ ٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، اس کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب انسان کسی بیماری میں مبتلا ہو جائے، لہٰذا عقل مندی اسی میں ہے کہ بیماری آنے سے پہلے پہلے اس نعمت کی قدر کریں، اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ توشہ آخرت جمع کریں کیونکہ جو نیکیاں صحت والی زندگی میں ہو سکتی ہیں وہ بیماری کی حالت میں نہیں ہو سکتیں۔ حدیث میں آتا ہے کہ طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر اور اللہ تعالیٰ ٰ کو زیادہ محبوب ہے تا ہم دونوں میں خیر و بھلائی کا پہلو موجود ہے۔“ [مسلم: 2664]
② فراغت: -
فراغت بھی اللہ تعالیٰ ٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، اس کی قدر کرنی چاہیے اور مصروفیات سے پہلے پہلے فارغ البالی کو غنیمت سمجھتے ہوئے اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے، اپنے فارغ اوقات کو عبادت الہی اور خدمت دین میں صرف کرنا چاہیے۔ لوگوں کی اکثریت کا یہ عالم ہے کہ صحت ہو تو اسباب معاش میں اس قدر مشغول ہو جاتے ہیں کہ عبادت کے لیے وقت ہی نہیں ملتا اور اگر اسباب معاش سے فراغت ہو تو صحت ساتھ نہیں دیتی اور جب صحت اور فراغت دونوں نعمتیں میسر ہوں تو سستی اور کاہلی غالب آ جاتی ہے جس کی وجہ سے عبادت الہی اور خدمت دین کے مواقع ضائع کروا بیٹھتے ہیں، یہی خسارہ اور گھاٹا ہے۔

212. وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ
عربوں کے لیے اس شر سے ہلاکت ہے جو قریب آچکا ہے
حدیث نمبر: 296
296 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْعَنْبَسِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَسَدِيُّ أَبُو إِبْرَاهِيمَ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ طُفَيْلٍ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عربوں کے لیے اس شر سے ہلاکت ہے جو قریب آچکا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 296]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، و أخرجه البخاري: 7059، ومسلم: 2880، من حديث زينب بنت جحش ابن الاعرابي: 1104، من حديث أبى هريرة»
وضاحت: تشریح:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”عربوں کے لیے ہلاکت ہے اس شر سے جو قریب آچکا ہے۔ اس اندھے، گونگے بہرے فتنے سے جس میں بیٹھنے والا کھڑے ہونے والے سے بہتر ہوگا، کھڑا ہونے والا چلنے والے سے بہتر ہوگا اور چلنے والا (فتنہ بھڑ کانے کی) کوشش کرنے والے سے بہتر ہوگا اور کوشش کرنے والے کے لیے قیامت کے دن اللہ کی طرف سے تباہی ہے۔“ [ابن حبان: 6705 الفتن للمروزي: 467، حسن]
اہل علم کا کہنا ہے کہ اس حدیث میں عرب کے اس فتنے کی طرف اشارہ ہے جو سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی خلافت کے آخری دور میں رونما ہوا اور جس نے مسلمانوں کے باہمی افتراق و انتشار، خروج و بغاوت اور بدامنی و خانہ جنگی کی صورت میں نہ صرف سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کوجام شہادت نوش کرنے پر مجبور کیا بلکہ اس کا سلسلہ بعد میں بھی سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی آویزش کی صورت میں عرصے تک جاری رہا جس سے اسلام اور مسلمانوں کو بے حد نقصان اٹھانا پڑا۔ واللہ اعلم

213. الْجُبْنُ وَالْجُرْأَةُ غَرَائِزُ يَضَعُهَا اللَّهُ حَيْثُ شَاءَ
بزدلی اور بہادری (کے اوصاف) فطرتی ہیں، اللہ تعالیٰ ٰ جس شخص میں چاہتا ہے انہیں رکھ دیتا ہے
حدیث نمبر: 297
297 - وَجَدْتُ بِخَطِّ شَيْخِنَا أَبِي مُحَمَّدٍ عَبْدِ الْغَنِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الْأَزْدِيِّ الْحَافِظِ، ثنا طَرْخَانَ بْنُ فَارِسٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى، ثنا أَبُو مُوسَى، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مَعْدِيُّ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا ابْنُ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَرَمُ الْمُؤْمِنِ تَقْوَاهُ، وَمُرُوءَتُهُ خُلُقُهُ، وَنَسَبُهُ دِينُهُ، وَالْجُبْنُ وَالْجُرْأَةُ غَرَائِزُ يَضَعُهَا اللَّهُ حَيْثُ يَشَاءُ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مؤمن کی عزت اس کے تقویٰ میں ہے، اس کی مروت اس کا اخلاق ہے، اس کا حسب و نسب اس کے دین میں ہے اور بزدلی اور بہادری (کے اوصاف) فطرتی ہیں، اللہ تعالیٰ جس شخص میں چاہتا ہے انہیں رکھ دیتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 297]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه ابويعلى: 6451،» محمد بن عجلان مدلس کا عنعنہ اور معدی بن سلیمان ضعیف ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
214. مِنْ كَنْزِ الْبِرِّ كِتْمَانُ الْمَصَائِبِ وَالْأَمْرَاضُ وَالصَّدَقَةُ
صدقہ، امراض اور مصائب کو چھپانا نیکی کے خزانے میں سے ہے
حدیث نمبر: 298
298 - أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِيُّ، أبنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ حَيَّانَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، ثنا زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مِنْ كَنْزِ الْبِرِّ كِتْمَانُ الْمَصَائِبِ وَالْأَمْرَاضُ وَالصَّدَقَةُ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صدقہ، امراض اور مصائب کو چھپانا نیکی کے خزانے میں سے ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 298]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه شعب الايمان: 9574، ومسند الروياني: 1447» زافر بن سلیمان ضعیف ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
215. مِنْ سَعَادَةِ الْمَرْءِ أَنْ يُشْبِهَ أَبَاهُ
انسان کی سعادت مندی میں سے ہے کہ وہ اپنے باپ کے مشابہ ہو
حدیث نمبر: 299
299 - رَوَى أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَيْعُ الْحَافِظُ فِي كِتَابِ فَضَائِلِ الشَّافِعِيِّ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّغَانِيُّ، ثنا أَبُو رَجَاءٍ مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، ثنا أَبُو غَسَّانَ الْقَاضِي أَيُّوبُ بْنُ يُونُسَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فِي فُسْطَاطٍ إِذْ جَاءَهُ السَّائِبُ بْنُ عَبْدِ يَزِيدَ وَمَعَهُ ابْنُهُ فَنَظَرَ إِلَيْهِمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ: «مِنْ سَعَادَةِ الْمَرْءِ أَنْ يُشْبِهَ أَبَاهُ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن خیمے میں تشریف فرما تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سائب بن عبد یزید آیا، اس کے ساتھ اس کا بیٹا بھی تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”انسان کی سعادت مندی میں سے ہے کہ وہ اپنے باپ کے مشابہ ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 299]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، اس کی سند کے اکثر راویوں کے حالات اور توثیق نہیں ملی۔ دیکھئے: «السلسلة الضعيفة: 4522»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
216. مِنْ سَعَادَةِ الْمَرْءِ حُسْنُ الْخَلْقِ
سن خلق انسان کی سعادت مندی میں سے ہے
حدیث نمبر: 300
300 - أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَجَاءٍ الْعَسْقَلَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَيْسَرَانِيُّ، ثنا الْخَرَائِطِيُّ، ثنا أَبُو الْحَارِثِ مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مِنْ سَعَادَةِ الْمَرْءِ حُسْنِ الْخَلْقِ»
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حسن خلق انسان کی سعادت مندی میں سے ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 300]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه مكارم الاخلاق للخرائطي: 42» قاسم بن عبداللہ عمری کذاب ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا