🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
200. عَلَى الْيَدِ مَا أَخَذَتْ حَتَّى تُؤَدِّيَهُ
ہاتھ کے ذمے ہے جو اس نے (عاریتاً) لیا یہاں تک کہ اسے ادا کر دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 281
281 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو عُمَرَ الْحَوْضِيُّ، ثنا مُرَجًّى بْنُ رَجَاءٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَى الْيَدِ مَا أَخَذَتْ حَتَّى تُؤَدِّيَ»
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاتھ کے ذمے ہے جو اس نے (عاریتاً) لیا یہاں تک کہ (اسے) ادا کر دے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 281]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود: 3561، وترمذي: 1266، وابن ماجه: 2400،» سعید بن ابی عروبہ اور قتادہ مدلس راویوں کا عنعنہ ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
201. الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ
بچہ اسی کا ہے جس کے بستر پر پیدا ہو اور زانی کے لیے پتھر ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 282
282 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْكَاتِبُ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، ثنا طَاهِرُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَلَبِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ كِلَاهُمَا أَوْ أَحَدُهُمَا، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچہ اسی کا ہے جس کے بستر پر پیدا ہو اور زانی کے لیے پتھر ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 282]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،وأخرجه البخاري: 6818، ومسلم: 1458، وترمذي: 1157، وابن ماجه: 2006،»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 283
283 - وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، قِرَاءَةً، أبنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَوْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچہ اسی کا ہے جس کے بستر پر پیدا ہو اور زانی کے لیے پتھر ہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 283]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،وأخرجه البخاري: 6818، ومسلم: 1458، وترمذي: 1157، وابن ماجه: 2006،»
وضاحت: تشریح:
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ عقبہ اپنے بھائی کو وصیت کر گیا تھا کہ زمعہ کی لونڈی کا لڑکا میرا ہے لہٰذا اسے اپنی کفالت میں لے لینا۔ سعد نے فتح مکہ کے سال اسے لینا چاہا اور کہا: کہ یہ میرے بھائی کا لڑکا ہے، وہ مجھے اس کے متعلق وصیت کر گیا تھا۔ اس پر عبد بن زمعہ کھڑے ہوئے اور کہا: کہ یہ میرا بھائی ہے اور میرے باپ کی لونڈی کا بیٹا ہے، یہ اس کے بستر پر پیدا ہوا ہے۔ آخر یہ مقدمہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عدالت میں پیش ہوا۔ سعد نے کہا: اللہ کے رسول! یہ میرے بھائی کا لڑکا ہے، اس نے مجھے اس کے متعلق وصیت کی تھی۔ عبد بن زمعہ نے کہا: کہ یہ میرا بھائی ہے، میرے باپ کی لونڈی کا بیٹا ہے اور میرے باپ کے بستر پر پیدا ہوا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عبد بن زمعہ! یہ لڑکا تمہارے پاس ہی رہے گا۔ بچہ اسی کا ہے جس کے بستر پر پیدا ہوا ہو اور زانی کے لیے پھر ہیں۔“ پھر آپ نے سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہاکو اس لڑکے سے پردہ کرنے کا حکم دیا کیونکہ اس لڑکے کی عقبہ کے ساتھ مشابہت آپ نے دیکھ لی تھی، چنانچہ پھر اس لڑکے نے ام المؤمنین کو اپنی وفات تک نہیں دیکھا۔ [بخاري: 1749]
اس حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اصول بیان فرما دیا ہے کہ بچہ اس کا شمار ہوگا جس کے بستر پر پیدا ہوا ہو۔ مطلب یہ ہے کہ شادی شدہ عورت سے جو بچہ پیدا ہو وہ خاوند ہی کا متصور ہوگا اور اسی طرح لونڈی سے جو بچہ پیدا ہو وہ اس کے مالک ہی کا متصور ہوگا جب تک خاوند یا مالک نفی نہ کرے خواہ اس بچے کے ناجائز ہونے کا امکانی ثبوت بھی موجود ہو، کیونکہ بچے کے جائز نا جائز ہونے کا مسئلہ مخفی ہوتا ہے اور اس کی تہہ تک پہنچنا مشکل امر ہے، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اصول بیان فرما دیا ہے کہ بچہ اسی کا شمار ہوگا جس کے بستر پر وہ پیدا ہوا ہے۔
”زانی کے لیے پتھر ہیں۔“ مطلب یہ ہے کہ زانی اپنے جرم کی سزا بھگتے گا۔ اگر شادہ شدہ ہے تو اس کے لیے پتھر ہیں یعنی رجم ہوگا اور اگر کنوارہ ہے تو اس کے لیے سو کوڑے اور ایک سال کی جلا وطنی ہے۔ واللہ اعلم

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
202. الضِّيَافَةُ عَلَى أَهْلِ الْوَبَرِ وَلَيْسَتْ عَلَى أَهْلِ الْمَدَرِ
مہمان نوازی دیہاتیوں پر (واجب) ہے اور شہریوں پر (واجب) نہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 284
284 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّمَرْقَنْدِيُّ، ثنا أَبُو يَعْلَى عَبْدُ الْمُؤْمِنِ بْنُ خَلَفٍ النَّسَفِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو مُسْلِمٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَخِي عَبْدِ الرَّزَّاقِ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الضِّيَافَةُ عَلَى أَهْلِ الْوَبَرِ وَلَيْسَتْ عَلَى أَهْلِ الْمَدَرِ»
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہمان نوازی دیہاتیوں پر (واجب) ہے اور شہریوں پر (واجب) نہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 284]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه الكامل لابن عدى: 440/1، والتمهيد: 21/ 44» -ابراہیم بن عبدالله بن اخی عبدالرزاق منکر الحدیث ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
203. لِلسَّائِلِ حَقٌّ وَإِنْ جَاءَ عَلَى فَرَسٍ
سائل کا حق ہے اگر چہ وہ گھوڑے پر سوار ہوکر آئے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 285
285 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا شَيْخٌ، بِمَكَّةَ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ حُسَيْنٍ، عَنْ أَبِيهَا الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لِلسَّائِلِ حَقٌّ وَإِنْ جَاءَ عَلَى فَرَسٍ»
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سائل کا حق ہے اگرچہ وہ گھوڑے پر سوار ہو کر آئے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 285]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أبو داود: 1665، وأحمد: 201/1، وابن خزيمة: 2468»
وضاحت: تشریح:
مطلب یہ ہے کہ جب کوئی اجنبی سائل آئے تو اس کے بارے میں حسن ظن رکھتے ہوئے حتی الوسع تعاون کریں۔ اس کی شکل وصورت، سواری اور لباس وغیرہ کی طرف نہ دیکھیں۔ عین ممکن ہے کہ وہ کسی نہ کسی اعتبار سے مستحق ہو، مثلاً وہ کسی حادثے کا شکار ہوگیا ہو یا کسی ناگہانی آفت سے پریشان حال ہو، ممکن ہے کہ اس کے پاس سواری کا جانور رہ گیا ہو مگر اس کے گھر میں فاقہ مستی اور افلاس ہو، یا وہ قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا ہو یا ممکن ہے کہ وہ اپنے وطن میں تو غنی ہو مگر غریب الوطنی میں کسی مصیبت کا شکار ہوگیا ہو یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اسے کوئی تاوان اور چٹی پڑ چکی ہو۔ سو صورتیں ہو سکتی ہیں لہٰذا اس کی شکل وصورت اور سواری کو دیکھ کر کسی بدگمانی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے کیونکہ آپ کے مال میں اللہ تعالیٰ ٰ نے اس کا بھی حق رکھا ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
204. أَيُّ دَاءٍ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ
بخل سے زیادہ بدترین اور کیا بیماری ہو سکتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 286
286 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ، رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «أَيُّ دَاءٍ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ»
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”بخل سے زیادہ بدترین اور کیا بیماری ہو سکتی ہے؟“ [مسند الشهاب/حدیث: 286]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الادب المفرد: 296، وشعب الايمان: 10361،- امثال الحديث لابي الشيخ: 83»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 287
287 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «أَيُّ دَاءٍ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ»
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”بخل سے بدترین اور کیا بیماری ہو سکتی ہے؟“ [مسند الشهاب/حدیث: 287]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الادب المفرد: 296، وشعب الايمان: 10361،- امثال الحديث لابي الشيخ: 83»
وضاحت: تشریح:
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”بنی سلمہ! تمہارا سردار کون ہے؟“ ہم نے عرض کیا: جد بن قس، اگر چہ ہم اسے بخیل قرار دیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور کون سی بیماری ہے جوبخل سے بھی بڑی ہو؟ بلکہ تمہارا سردار عمرو بن الجموح ہے۔“ سیدنا عمرو بن الجموح رضی اللہ عنہ دور جاہلیت میں ان کے بتوں کی دیکھ بھال کیا کرتا تھا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی شادی کرتے تو یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ولیمہ کیا کرتا تھا۔ [الادب المفرد: 296، صحيح]
اس حدیث میں بخل کی مذمت بیان فرمائی گئی ہے کہ بخل سے بدترین اور کیا بیماری ہو سکتی ہے۔ اس سے زیادہ قبیح عیب اور کیا ہوسکتا ہے؟ جس شخص نے بھوک و افلاس اور غربت کے ڈر سے اللہ کی راہ میں خرچ کرنا چھوڑ دیا ہو، اس نے دراصل شارع کی تصدیق ہی نہیں کی۔ وہ ایک ایسی بیماری میں گرفتار ہے جس کی دنیا میں سزا ملے یا نہ ملے آخرت میں بہر حال ضرور ملے گی، جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ بِمَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ هُوَ خَيْرًا لَّهُم بَلْ هُوَ شَرٌّ لَّهُمْ سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلِلَّهِ مِيرَاثُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ﴾ (آل عمران: 180)
”اور وہ لوگ جو اس میں بخل کرتے ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا ہے وہ ہر گز گمان نہ کریں کہ یہ ان کے لیے اچھا ہے بلکہ یہ ان کے لیے برا ہے عنقریب قیامت کے دن انہیں اس چیز کا طوق پہنایا جائے گا جس میں انہوں نے بخل کیا اور آسمانوں اور زمین کی میراث اللہ ہی کی ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔“
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ”ظلم سے بچو، کیونکہ ظلم روز قیامت اندھیروں کا باعث ہوگا اور بخل سے بچو کیونکہ اس نے تم سے پہلی قوموں کو برباد کر دیا۔ اس نے ابھار کر انہیں اس بات پر آمادہ کر دیا کہ انہوں نے اپنے خون بہا دیئے اور اپنے آپ پر حرام چیز میں حلال ٹھہرا لیں۔“ (مسلم: 2578)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم بخل سے پناہ مانگا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ» (بخاری: 6374)
”اے اللہ! میں بزدلی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، بخل سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور اس بات سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ نکمی عمر کی طرف لوٹایا جاؤں اور دنیا کے فتنے اور عذاب قبر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
205. الْعَائِدُ فِي هِبَتِهِ كَالْكَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ
پنی ہبہ کرده چیز واپس لینے والا شخص اس کتے کی مثل ہے جو اپنی ہی قے چاٹنے لگے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 288
288 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الشَّاهِدُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْعَائِدُ فِي هِبَتِهِ كَالْكَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ، لَيْسَ لَنَا مَثَلُ السُّوءِ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ہبہ کردہ چیز واپس لینے والا شخص اس کتے کی مثل ہے جو اپنی ہی قے چاٹنے لگے ہمارے لیے بری مثال نہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 288]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري: 2589، ومسلم: 1622، وأبو داود: 3522، وابن ماجه: 2385، والنسائي: 3728، وترمذي: 1298»
وضاحت: تشریح:
اس حدیث مبارک سے پتا چلا کہ کسی کو ہبہ و تحفہ دے کر واپس لینا حرام ہے اور یہ اس قدر قبیح و رذیل فعل ہے کہ جیسے کتا قے کرے اور پھر خود ہی اسے چاٹنے لگے۔ یہاں کتے کے ساتھ تشبیہ سے مقصود حرام کو بہت قبیح صورت میں پیش کرنا، اسے قابل نفرت بنانا اور اس کے نہایت برے منظر کو پیش کرنا ہے۔
ایک حدیث میں ہے کہ ہمیں بری مثال کا مصداق نہیں بننا چاہیے، ہبہ کردہ چیز واپس لینے والا شخص اس کتے کی مثل ہے جو اپنی ہی تے چاٹنے لگے۔ [بخاري: 2622]
ایک روایت میں ہے کہ جو شخص کسی کو عطیہ دے تو پھر اس کے لیے جائز نہیں کہ اسے واپس لے مگر والد جو اپنی اولا دکو عطیہ دے، وہ اسے واپس لے سکتا ہے اور جو شخص تحفہ دے کر واپس لیتا ہے وہ اس کتے کی مثل ہے جو کھاتا رہتا ہے حتی کہ جب ضرورت سے زیادہ سیر ہو جاتا ہے تو قے کر دیتا ہے اور پھر اپنی ہی تے چاٹنے لگ جاتا ہے۔ [ترمذي 1299، صحيح]
اس مؤخر الذکر حدیث سے پتا چلا کہ والد کے لیے رجو ع جائز ہے یعنی وہ اپنی اولاد کو ہبہ کردہ چیز واپس لے سکتا ہے اس کے علاوہ کسی کے لیے جائز نہیں کہ اپنی ہبہ کردہ چیز واپس لے۔
ایک مرتبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے لیے ایک گھوڑا دیا اس شخص نے اسے ضائع کر دیا (اچھی طرح دیکھ بھال نہ کی) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے وہ خریدنے کا ارادہ کیا اور گمان یہ کیا کہ وہ اسے معمولی قیمت پر بیچ دے گا لیکن جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے مت خریدنا اور اپنا صدقہ واپس مت لینا اگر چہ وہ تمہیں ایک درہم ہی میں دے کیونکہ اپنا صدقہ واپس لینے والا اس کتے کی مثل ہے جو اپنی ہی قے کو چاٹنے لگتا ہے۔“ [بخاري: 2623] اس حدیث سے پتا چلا کہ اپنی صدقہ کی ہوئی چیز کو قیمتاً خریدنا بھی جائز نہیں ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
206. النَّظَرُ إِلَى الْخَضِرَةِ يَزِيدُ فِي الْبَصَرِ، وَالنَّظَرُ إِلَى الْمَرْأَةِ الْحَسْنَاءِ يَزِيدُ فِي الْبَصَرِ
سبزہ کی طرف دیکھنا بصارت میں اضافہ کرتی ہے اور خوبصورت عورت کی طرف دیکھنا بھی بصارت میں اضافہ کرتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 289
289 - أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَاجِّ، ثنا أَبُو الْفَضْلِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ. بِالرَّمْلَةِ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، ثنا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «النَّظَرُ إِلَى الْخَضِرَةِ يَزِيدُ فِي الْبَصَرِ، وَالنَّظَرُ إِلَى الْمَرْأَةِ الْحَسْنَاءِ يَزِيدُ فِي الْبَصَرِ»
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سبزہ کی طرف دیکھنا بصارت میں اضافہ کرتا ہے اور خوبصورت عورت کی طرف دیکھنا بھی بصارت میں اضافہ کرتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 289]
تخریج الحدیث: باطل، ابوالفضل محمد بن عبد الرحمٰن بن عبد اللہ نامی راوی کے متعلق حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس نے ایک باطل روایت بیان کی ہے اور پھر حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے یہی روایت ذکر کی۔ م «يزان الاعتدال: 3/ 627» مزید دیکھیے: «السلسلة الضعيفة: 1/ 257 تا 260»

الحكم على الحديث:
باطل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
207. أُمَّتِي الْغُرُّ الْمُحَجَّلُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ آثَارِ الْوُضُوءِ
روز قیامت میری امت اس حال میں آئے گی کہ ان کے چہرے اور ہاتھ پاؤں وضو کے نشانات سے چمک رہے ہوں گے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 290
290 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا أَبُو حُذَيْفَةَ، ثنا مَطَرُ بْنُ وَاصِلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أُمَّتِي الْغُرُّ الْمُحَجَّلُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ آثَارِ الْوُضُوءِ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روز قیامت میری امت اس حال میں آئے گی کہ ان کے چہرے اور ہاتھ پاؤں وضو کے نشانات سے چمک رہے ہوں گے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 290]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري: 136، بخاري ومسلم: 246، والنسائي: 150، وابن ماجه: 4282،»
وضاحت: تشریح:
سیدنا ابوہر یرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبرستان کی طرف گئے، آپ نے فرمایا: ”اے مومن لوگوں کے شہر! اور بے شک ہم ان شاء اللہ تمہیں آملیں گے، میری خواہش تھی کہ میں اپنے بھائیوں کو دیکھ لیتا۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں؟ فرمایا: ”تم تو میرے صحابہ ہو، میرے بھائی وہ ہیں جو ابھی تک پیدا نہیں ہوئے اور میں حوض کوثر پر ان کا پیش رو ہوں گا۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ اپنی امت کے ان لوگوں کو کیسے پہچانیں گے جو آپ کے بعد آئیں گے؟ فرمایا: ”بتاو اگر ایک آدمی کے گھوڑے سفید ماتھے، سفید ہاتھ پاؤں والے ہوں جبکہ دوسرے گھوڑے خالص سیاہ ہوں تو کیا وہ اپنے گھوڑے کو نہیں پہچانے گا؟“ صحابہ نے کہا: کیوں نہیں، (ضرور پہچانے گا)۔ فرمایا: ”بلاشبہ وہ (میری امت کے لوگ) قیامت کے دن روشن چہروں اور چمکتے ہاتھ پاؤں کے ساتھ آئیں گے اور میں حوض کوثر پر ان کا پیش رو ہوں گا۔ سنو! کچھ لوگ میرے حوض سے اس طرح دور ہوں گے جس طرح بھٹکا ہوا اونٹ دور کر دیا جاتا ہے، میں انہیں آواز دوں گا کہ ادھر آؤ۔ پھر کہا جائے گا: انہوں نے آپ کے بعد اپنا دین بدل لیا تھا۔ پھر میں کہوں گا: دور ہو جاؤ، دور ہو جاؤ۔“ [مسلم: 249]
اس حدیث مبارک میں امت محمدیہ کا ایک خاصا بیان فرمایا گیا ہے کہ وضو اگر چہ پہلی امتوں میں بھی عبادت کے طور پر رائج رہا ہے مگر روز قیامت اعضاء وضو کا چمکنا صرف امت محمدیہ کے ساتھ خاص ہے، ان کے چہرے اور ہاتھ پاؤں چمک دمک رہے ہوں گے اور اس بات کی شہادت دے رہے ہوں گے کہ وہ امت محمدیہ کے لوگ ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم حوض کوثر پر تشریف فرما ہوں گے اور اعضاء وضو کی چمک دیکھ کر اپنے امتیوں کو پہچان لیں گے اور انہیں جام کوثر پلائیں گے۔ گویا اس حدیث میں وضو اور نماز کی بھی فضیلت بیان فرمائی گئی ہے۔ بے نماز، فساق جنہوں نے نماز چھوڑنے کو اپنی عادت بنالیا تھا وہ اس نور سے محروم ہوں گے۔

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں