مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
234. عَيْنَانِ لَا تَمَسُّهُمَا النَّارُ عَيْنٌ بَكَتْ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ، وَعَيْنٌ بَاتَتْ تَحْرُسُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ.
دو طرح کی آنکھوں کو (جہنم کی) آگ نہیں چھوئے گی: ایک وہ آنکھ جو آدھی رات کے وقت اللہ کے ڈر سے روئی اور دوسری وہ آنکھ جورات کے وقت اللہ کی راہ میں پہرہ دیتی رہی
حدیث نمبر: 321
321 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ خَلَفٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَرَّاقُ، حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْمُقْرِئُ، ثنا يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، عَنْ خَلَّادٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَيْنَانِ لَا تَمَسُّهُمَا النَّارُ: عَيْنٌ بَكَتْ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ وَعَيْنٌ حَرَسَتْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ"
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو طرح کی آنکھوں کو آگ نہیں چھوئے گی: ایک وہ آنکھ جو اللہ کے ڈر سے روئی اور دوسری وہ آنکھ جس نے اللہ کی راہ میں پہرہ دیا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 321]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، خلاد کو صرف ابن حبان نے ثقہ کہا ہے اور یحییٰ بن متوکل ضعیف ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
235. مَنْهُومَانِ لَا يَشْبَعَانِ طَالِبُ عِلْمٍ وَطَالِبُ دُنْيَا
دو طرح کے بھوکے حریص کبھی سیر نہیں ہوتے: ایک علم طالب اور دوسرا دنیا کا طالب
حدیث نمبر: 322
322 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْهُومَانِ لَا يَشْبَعَانِ: طَالِبُ عِلْمٍ، وَطَالِبُ دُنْيَا"
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو طرح کے بھوکے حریص کبھی سیر نہیں ہوتے: ایک علم طالب اور دوسرا دنیا کا طالب۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 322]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المعجم الكبير: 10388» ابوبکر داہری سخت ضعیف ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
مشہور ثقہ تابعی امام حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: دو طرح کے بھوکے حریص کبھی سیر نہیں ہوتے: ایک علم کا حریص وہ اس سے کبھی سیر نہیں ہوتا اور دوسرا دنیا کا حریص وہ اس سے کبھی سیر نہیں ہوتا۔ جسے آخرت کی فکر اور خیال رہتا ہے تو اللہ تعالیٰ ٰ اس کے معاملات کے لیے کافی ہے اور وہ اس کے دل میں بے نیازی پیدا کر دیتا ہے، جسے دنیا کی فکر اور خیال رہتا ہے تو اللہ تعالیٰ ٰ اس کے معاملات کو تاریک اور پریشان کر دیتا ہے اور اس کی آنکھوں میں غربت ڈال دیتا ہے پھر وہ صبح و شام فقیر ہی رہتا ہے۔ [دارمي: 331، صحيح]

إسناده ضعيف جدا
236. الشَّيْخُ شَابٌّ فِي حُبِّ اثْنَتَيْنِ: فِي حُبِّ طُولِ الْحَيَاةِ وَكَثْرَةِ الْمَالِ
بوڑھا آدمی دو چیزوں کی محبت میں (ہمیشہ) جوان رہتا ہے: لمبی زندگی کی محبت میں اور کثرت مال (کی محبت میں)
حدیث نمبر: 323
323 - أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْمُعَلِّمُ، أبنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأَنْطَاكِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْغَضَائِرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو مَرْوَانَ الْعُثْمَانِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الشَّيْخُ شَابٌّ فِي حُبِّ اثْنَتَيْنِ: فِي طُولِ الْحَيَاةِ، وَكَثْرَةِ الْمَالِ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بوڑھا آدمی دو چیزوں کی محبت میں (ہمیشہ) جوان رہتا ہے: لمبی زندگی کی محبت میں اور کثرت مال (کی محبت میں)۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 323]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن ماجه: 4233، وأحمد: 2/ 358»
وضاحت: تشریح: -
انسان دنیا میں دو چیزوں کو سب سے زیادہ چاہتا ہے: ① لمبی عمر ② کثرت مال۔
ہر انسان کی یہ خواہش اور آرزو ہوتی ہے کہ اسے زیادہ سے زیادہ عمر ملے اور اس کے پاس زیادہ سے زیادہ مال ہو حتٰی کہ جب وہ عمر کے آخری حصے میں پہنچتا ہے تو اس وقت بھی اس کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ عمر زیادہ ملے اور مال و دولت کی بہتات ہو۔ حالانکہ چاہیے تو یہ تھا کہ کم از کم بڑھاپے میں ہی اپنی آخرت کی فکر کر لیتا اور آخرت بہتر بنانے کی طرف متوجہ ہو جاتا لیکن اس طرف آنے کے لیے وہ تیار ہی نہیں، جوں جوں عمر گزرتی جاتی ہے آرزوں اور خواہشات میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ بڑھاپے کی انتہا کو پہنچ جاتا ہے لیکن موت سے غافل ہو کر دولت سمیٹنے کے چکر میں ہی لگا رہتا ہے یہاں تک کہ ملک الموت آدبوچتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ٰ نے سچ فرمایا ہے:
﴿أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ ٭ حَتَّىٰ زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ﴾ (التكاثر: 2-1)
”زیادتی کی خواہش نے تمہیں غافل کر دیا یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں۔“
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ”اگر ابن آدم کے پاس مال کی بھری ہوئی دو وادیاں ہوں تو وہ تیسری کی تلاش میں رہے گا، ابن آدم کے پیٹ کو مٹی کے علاوہ کوئی چیز نہیں بھر سکتی اور اللہ اس کی طرف پلٹ آتا ہے جو واپس (اللہ کی طرف) پلٹ آئے۔“ [بخاري: 6436]

إسناده صحيح
237. أَرْبَعَةٌ يُبْغِضُهُمُ اللَّهُ تَعَالَى: الْبَيَّاعُ الْحَلَّافُ، وَالْفَقِيرُ الْمُخْتَالُ، وَالشَّيْخُ الزَّانِي، وَالْإِمَامُ الْجَائِرُ
چار آدمی ایسے ہیں جن سے اللہ کونفرت ہے: قسمیں اٹھا اٹھا کر مال فروخت کرنے والا، متکبر فقیر، بوڑھا زانی اور ظالم حکمران
حدیث نمبر: 324
324 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجٌ، ثنا حَمَّادٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَرْبَعَةٌ يُبْغِضُهُمُ اللَّهُ تَعَالَى الْبَيَّاعُ الْحَلَّافُ، وَالْفَقِيرُ الْمُخْتَالُ، وَالشَّيْخُ الزَّانِي، وَالْإِمَامُ الْجَائِرُ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چار آدمی ایسے ہیں جن سے اللہ کو نفرت ہے: قسمیں اٹھا کر مال فروخت کرنے والا، متکبر فقیر، بوڑھا زانی اور ظالم حکمران۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 324]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه النسائي:2577، وابن حبان: 5558»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث میں ان چار بد بختوں کا ذکر ہے جن سے اللہ تعالیٰ ٰ کو نفرت ہے اور یہ ان کے لیے بڑی وعید ہے کہ اللہ خالق و مالک ان سے محبت کی بجائے نفرت اور بغض رکھتا ہے۔
① قسمیں اٹھا کر مال فروخت کرنے والا۔۔۔ جو شخص اپنا مال فروخت کرتے وقت کثرت کے ساتھ قسمیں اٹھاتا ہے خواہ وہ سچی ہو یا جھوٹی، اللہ تعالیٰ ٰ اس سے نفرت کرتا ہے۔ اسے چاہیے تھا کہ اللہ تعالیٰ ٰ پر بھروسا رکھتا کیونکہ اگر مال کا فروخت ہونا قسمت میں لکھا ہے تو گاہک نے اسے ضرور خریدنا ہے اور اگر فروخت ہونا نہیں لکھا تو یہ ہزار قسمیں بھی اٹھالے، گاہک اسے نہیں خریدے گا لہٰذا تقدیر پر ایمان میں کمی اور اللہ تعالیٰ ٰ پر بھروسا نہ کرنے نے اسے اللہ تعالیٰ کے نزدیک ناپسندیدہ لوگوں میں سے بنا دیا۔ اسلام نے کاروبار میں قسمیں اٹھانے سے منع فرمایا ہے۔ جھوٹی قسمیں تو کسی بھی صورت میں جائز نہیں کیونکہ وہ کبیرہ گناہوں میں سے ہیں البتہ اگر کبھی کبھار کسی وجہ سے سچی قسم اٹھانا پڑ جائے تو اہل علم اس کے جواز کے قائل ہیں مگر اس کو عادت نہیں بنانا چاہیے۔ مزید دیکھیں حدیث نمبر 258۔
② متکبر فقیر۔۔۔ یہ دوسرا شخص ہے جس سے اللہ تعالیٰ ٰ کو نفرت اور بغض ہے۔ ایک تو فقیر اور کنگال، دوسروں کا دست نگر اور محتاج اور اوپر سے تکبر کر کے اپنی جھوٹی برتری ظاہر کرتا ہے، اللہ تعالیٰ ٰ کو یہ ہرگز پسند نہیں، اللہ تعالیٰ ٰ کو تو کسی مالدار اور غنی شخص کا تکبر کرنا پسند نہیں چہ جائیکہ فقیر اور محتاج شخص تکبر کرے، جو ہے بھی کبر اور برتری کے اسباب سے محروم، گویا یہ شخص اپنے عمل سے ثابت کر رہا ہے کہ یہ احکام الہی اور خشیت الہی سے بے نیاز ہے، لہٰذا اللہ کے نزدیک اس کا تکبر کرنا مالدار آدمی کے تکبر کرنے سے زیادہ قبیح ہے۔ ③ بوڑھا زانی۔۔۔ یہ تیسرا شخص ہے جس سے اللہ تعالیٰ ٰ کو نفرت ہے۔ بڑھاپے میں زنا کرنے کا مطلب ہے کہ اس کا مزاج بہت بگڑا ہوا ہے اور اس کا دل اللہ تعالیٰ ٰ کے خوف سے بالکل خالی ہے۔ اہل علم نے لکھا ہے کہ زنا کے اسباب و محرکات عموما شباب، حرارت غریزه قلت معرفت، غلبہ شہوت، ضعف عقل اور کم عمری ہیں۔ یہ تمام اسباب ومحرکات بڑھاپے میں ختم ہو جاتے ہیں۔ لمبی عمر اور متعدد تجربات کے حصول سے انسان کی عقل کامل ہو جاتی ہے، اس میں جماع کے اسباب اور عورتوں کی شہوت کم پڑ جاتی ہے اور بچی کچھی شہوت کو پورا کرنے کے لیے اس کے پاس حلال ذرائع موجود ہوتے ہیں۔ لہٰذا اب اگر وہ زنا کرتا ہے تو اس کا مطلب صرف یہی ہے کہ وہ ہٹ دھرم ہے، اس کے اندر خشیت الٰہی نام کی کوئی چیز نہیں۔ ایک حدیث میں ہے کہ ”تین آدمی ایسے ہیں جن سے قیامت کے روز اللہ تعالیٰ ٰ نہ تو بات کرے گا اور نہ انہیں (گناہوں سے) پاک کرے گا اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے: بوڑھا زانی، جھوٹ بولنے والا حکمران اور متکبرفقیر۔“ [مسلم: 107]
④ ظالم حکمران:۔۔۔ یہ چوتھا شخص ہے جس سے اللہ تعالیٰ کو نفرت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسے حکومت دی، اختیارات دیے تاکہ یہ اللہ کی زمین پر اس کے بندوں کے درمیان عدل وانصاف کرے مگر اس کا معاملہ برعکس رہا، اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا، اللہ کے بندوں پر ظلم و ستم ڈھائے، حکومت کے نشے میں اس قدر غرق ہوا کہ منعم حقیقی بادشاہوں کے بادشاہ یعنی اللہ تعالیٰ ٰ ہی کو بھلا ڈالا لہٰذا یہ اللہ کے ہاں قابل نفرت اور مبغوض ٹھہرا، حالانکہ اگر یہ اللہ تعالیٰ ٰ کے ڈر سے عدل و انصاف کا دامن پکڑ لیتا تو اللہ کا ولی بن جاتا اور اللہ تعالیٰ ٰ اسے روز قیامت اپنے عرش کا سایہ نصیب کرتا جیسا کہ حدیث میں ہے۔ [بخاري: 660]

238. ثَلَاثٌ مُهْلِكَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ , فَالثَّلَاثُ الْمُهْلِكَاتُ: شُحٌّ مُطَاعٌ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ، وَإِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ. وَالثَّلَاثُ الْمُنْجِيَاتُ: خَشْيَةُ اللَّهِ فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ، وَالْقَصْدُ فِي الْفَقْرِ وَالْغِنَى، وَالْعَدْلُ فِي الْغَضَبِ وَالرِّضَا
تین چیزیں ہلاک کر دینے والی ہیں اور تین چیزیں نجات دلانے والی ہیں۔ پس ہلاک کر دینے والی تین چیزیں یہ ہیں: (۱) بخل، جس کی اطاعت کی جائے (۲) خواہش نفس، جس کے پیچھے چلاجائے (۳) اور انسان کا اپنی تعریف سن کر خوش ہونا۔ اور نجات دلانے والی تین چیزیں یہ ہیں: (۱) پوشیدہ و علانیہ (ہر حال) میں اللہ سے ڈرنا (۲) مالداری اور محتاجی (دونوںحالتوں) میں میانہ روی اختیار کرنا (۳) خوشی اور غصے کی حالت میں عدل وانصاف سے کام لینا
حدیث نمبر: 325
325 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ السُّكَّرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ بَكْرٍ الْعَبْدِيُّ، ثنا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" ثَلَاثٌ مُهْلِكَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ. فَالثَّلَاثُ الْمُهْلِكَاتُ: شُحٌّ مُطَاعٌ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ، وَإِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ. وَقَالَ: وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ: خَشْيَةُ اللَّهِ فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ، وَالْقَصْدُ فِي الْفَقْرِ وَالْغِنَى، وَالْعَدْلُ فِي الْغَضَبِ وَالرِّضَا"
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین چیزیں ہلاک کر دینے والی ہیں اور تین چیزیں نجات دلانے والی ہیں۔ پس ہلاک کر دینے والی تین چیزیں یہ ہیں: بخل، جس کی اطاعت کی جائے، خواہش نفس، جس کے پیچھے چلا جائے اور انسان کا اپنی تعریف سن کر خوش ہونا۔ اور نجات دلانے والی تین چیزیں یہ ہیں: پوشیدہ و علانیہ (ہر حال) میں اللہ سے ڈرنا، مالداری اور محتاجی (دونوں حالتوں) میں میانہ روی اختیار کرنا، خوشی اور غصے کی حالت میں عدل و انصاف سے کام لینا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 325]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه شعب الايمان: 731، وبزار: 7293» ایوب بن عتبہ اپنے حافظے کی وجہ سے ضعیف، فضل بن بکر مجروح ہے، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 326
326 - وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ الْحَسَنِ الْمَصَاحِفِيُّ، ثنا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الطَّاهِرٍ الْإِسْفَرَايِينِيُّ بِمَكَّةَ، عِنْدَ بَابِ النَّدْوَةِ عِنْدَ أُسْطُوَانَةِ الشَّافِعِيِّ رَحِمَهُ اللَّهُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ بَكْرٍ الْعَبْدِيُّ، ثنا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" ثَلَاثٌ مُهْلِكَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ، فَأَمَّا الْمُهْلِكَاتُ فَشُحٌّ مُطَاعٌ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ وَإِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ. وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ: خَشْيَةُ اللَّهِ فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ، وَالْقَصْدُ فِي الْفَقْرِ وَالْغِنَى، وَالْعَدْلُ فِي الْغَضَبِ وَالرِّضَا"
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین چیزیں ہلاک کر دینے والی ہیں اور تین چیزیں نجات دلانے والی ہیں۔ پس ہلاک کر دینے والی تین چیزیں یہ ہیں: بخل، جس کی اطاعت کی جائے، خواہش نفس، جس کے پیچھے چلا جائے، انسان کا اپنی تعریف سن کر خوش ہونا۔ اور نجات دلانے والی تین چیزیں یہ ہیں: پوشیدہ و علانیہ ہر حال میں اللہ سے ڈرنا، مالداری اور محتاجی (دونوں حالتوں) میں میانہ روی اختیار کرنا، خوشی اور غصے میں عدل و انصاف سے کام لینا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 326]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه شعب الايمان: 731، وبزار: 7293» ایوب بن عتبہ اپنے حافظے کی وجہ سے ضعیف، فضل بن بکر مجروح ہے، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 327
327 - وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْكَاتِبُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْبَالِسِيُّ بِبَالِسَ سَنَةَ إِحْدَى وَثَلَاثِينَ وَثَلَاثِ مِائَةٍ، ثنا عَمِّي إِبْرَاهِيمُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ الْفَضْلِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثٌ مُهْلِكَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ. فَأَمَّا الْمُهْلِكَاتُ فَشُحٌّ مُطَاعٌ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ، وَإِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ، وَأَمَّا الْمُنْجِيَاتُ: فَخَشْيَةُ اللَّهِ فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ، وَالْقَصْدُ فِي الْفَقْرِ وَالْغِنَى، وَالْعَدْلُ فِي الْغَضَبِ وَالرِّضَا"
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین چیزیں ہلاک کر دینے والی ہیں اور تین چیزیں نجات دلانے والی ہیں۔ پس ہلاک کر دینے والی تین چیزیں یہ ہیں: بخل، جس کی اطاعت کی جائے، خواہش نفس، جس کے پیچھے چلا جائے، انسان کا اپنی تعریف سن کر خوش ہونا۔ اور نجات دلانے والی تین چیزیں یہ ہیں: پوشیدہ و علانیہ (ہر حال میں) اللہ سے ڈرنا، مالداری اور محتاجی (دونوں حالتوں) میں میانہ روی اختیار کرنا، خوشی اور غصے میں عدل و انصاف سے کام لینا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 327]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه شعب الايمان: 731، وبزار: 7293» ایوب بن عتبہ اپنے حافظے کی وجہ سے ضعیف، فضل بن بکر مجروح ہے، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
239. الْمُسْتَبَّانِ مَا قَالَا، فَهُوَ عَلَى الْبَادِئِ حَتَّى يَعْتَدِيَ الْمَظْلُومُ
آپس میں گالی گلوچ کرنے والے جو بھی کہیں تو (اس کاوبال) پہل کرنے والے پر ہوگا جب تک مظلوم حد سے تجاوز نہ کرے
حدیث نمبر: 328
328 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْمُسْتَبَّانِ مَا قَالَا، فَهُوَ عَلَى الْبَادِئِ حَتَّى يَعْتَدِيَ الْمَظْلُومُ»
حسن بصری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں گالی گلوچ کرنے والے جو بھی کہیں تو (اس کا وبال) پہل کرنے والے پر ہوگا جب تک مظلوم حد سے تجاوز نہ کرے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 328]
تخریج الحدیث: مرسل ضعیف، اسے حسن بصری تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا۔ ہے، سفیان ثوری مدلس کا عنعنہ ہے۔
الحكم على الحديث:
مرسل ضعیف
حدیث نمبر: 329
329 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَدَنِيُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ سِنَانِ بْنِ سَعِيدٍ الْكِنْدِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «الْمُسْتَبَّانِ مَا قَالَا، فَعَلَى الْبَادِئِ حَتَّى يَعْتَدِيَ الْمَظْلُومُ» وَرَوَاهُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةَ، وَابْنِ حَجَرٍ قَالُوا: ثنا إِسْمَاعِيلُ، يَعْنُونَ: ابْنَ جَعْفَرٍ، عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «الْمُسْتَبَّانِ مَا قَالَا، فَعَلَى الْبَادِئُ مَا لَمْ يَعْتَدِ الْمَظْلُومُ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں گالی گلوچ کرنے والے جو بھی کہیں تو (اس کا وبال) پہل کرنے والے پر ہوگا جب تک کہ مظلوم حد سے تجاوز نہ کرے۔“ اور اسے مسلم بن حجاج نے بھی اپنی سند کے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں گالی گلوچ کرنے والے جو بھی کہیں تو (اس کا وبال) پہل کرنے والے پر ہوگا جب تک کہ مظلوم حد سے تجاوز نہ کرے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 329]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم: 2587، وأبو داود: 4894، وترمذي: 1981، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5728، 5729»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک سے پتا چلا کہ جو شخص کسی کو گالی دینے میں پہل کرے تو اس کو جواباً اتنی گالی دینا جائز ہے جتنی کہ اس نے دی ہو اور اس گالی گلوچ کا سارا وبال اسی پر ہوگا جس نے گالی کی ابتدٱ کی ہے کیونکہ دوسرے شخص سے گالی نکلنے کا سبب یہ پہلا شخص ہی بنا ہے لہٰذا اس کا وبال اسی پر ہے۔ لیکن اگر مظلوم حد سے بڑھ جائے یعنی ایک گالی کے بدلے دو گالیاں دے، تو پھر دونوں گناہ میں برابر کے شریک ہوں گے۔ کیونکہ برائی کا بدلہ اسی جیسی برائی کے ساتھ ہے۔ اور اگر مظلوم خاموش رہے، بدلہ ہی نہ لے، صبر کرے تو یہ بہت ہی افضل ہے۔ اللہ تعالیٰ ٰ کا فرمان ہے:
﴿فَمَنِ اعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ﴾ (البقرة: 194)
”پس جو تم پر زیادتی کرے تو تم اس پر زیادتی کر سکتے ہو اتنی ہی جتنی کہ اس نے تم پر کی ہے اور اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ بے شک اللہ متقی لوگوں کے ساتھ ہے۔“
دوسری جگہ فرمایا:
﴿وَجَزَاءُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِّثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ ﴿٤٠﴾ وَلَمَنِ انتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهِ فَأُولَٰئِكَ مَا عَلَيْهِم مِّن سَبِيلٍ ﴿٤١﴾ إِنَّمَا السَّبِيلُ عَلَى الَّذِينَ يَظْلِمُونَ النَّاسَ وَيَبْغُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ أُولَٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿٤٢﴾ وَلَمَن صَبَرَ وَغَفَرَ إِنَّ ذَٰلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ ﴾ (الشورى: 40- 43)
”اور برائی کا بدلہ اسی جیسی برائی ہے اور جو معاف کر دے اور اصلاح کرلے تو اس کا اجر اللہ کے ذمے ہے، بے شک اللہ ظالموں سے محبت نہیں کرتا۔ اور جو شخص اپنے مظلوم ہونے کے بعد (برابر کا) بدلہ لے تو ایسے ا لوگوں پر (الزام کا) کوئی راستہ نہیں۔ (الزام کا) راستہ تو ان لوگوں پر ہے جو خود دوسروں پر ظلم کرتے ہیں اور زمین میں ناحق فساد پھیلاتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے دردناک عذاب ہے۔ اور جو شخص صبر کرے اور معاف کر دے تو بے شک یہ بڑی ہمت کے کاموں میں سے ہے۔“
اسی طرح ایک اور مقام پر فرمایا:
﴿وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُم بِهِ وَلَئِن صَبَرْتُمْ لَهُوَ خَيْرٌ لِّلصَّابِرِينَ﴾ (النحل: 126)
”اور اگر تم بدلہ لوبھی تو بالکل اتنا ہی لو جتنا تمہیں صدمہ پہنچایا گیا ہو اور اگر صبر کر لو تو بے شک یہ صابروں کے لیے بہتر ہے۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ کسی آدمی نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو گالی دی جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے، آپ تعجب کر رہے تھے اور مسکرا رہے تھے، جب اس شخص نے زیادہ بدتمیزی کی تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس کی کسی بات کا جواب دیا، اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم ناراض ہو کر اٹھ کھڑے ہوئے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کے پاس گئے اور عرض کیا: اللہ کے رسول! وہ مجھے گالیاں دیئے جا رہا تھا جبکہ آپ تشریف فرما تھے، جب میں نے اس کی کسی بات کا جواب دیا تو آپ ناراض ہو کر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے ساتھ فرشتہ تھا جو اسے جواب دے رہا تھا اور جب تم نے اسے جواب دیا تو شیطان واقع ہو گیا۔“ پھر فرمایا: ”ابوبکر! تین چیزیں مکمل طور پر حق ہیں: جس شخص کی حق تلفی کی جائے اور وہ اللہ عزوجل کی خاطر اس سے چشم پوشی کرے، تو اس کے بدلے میں اللہ اسے قوت و نصرت عطا فرماتا ہے۔ جو شخص صلہ رحمی کی خاطر عطیہ دیتا ہے تو اللہ اس کے بدلے میں اسے زیادہ عطا فرماتا ہے۔ اور جو شخص کثرت (مال) کی خاطر دست سوال دراز کرتا ہے تو اللہ (اسے) مزید قلت فرما دیتا ہے۔“ [أحمد: 2/ 436، حسن]

240. أَنَا فَرَطُكُمُ عَلَى الْحَوْضِ
میں (روز قیامت) حوض پر تمہارا پیش رو ہوں گا
حدیث نمبر: 330
330 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، أبنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الزَّعْفَرَانِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَا فَرَطُكُمُ عَلَى الْحَوْضِ»
عبید بن عمیر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں (روز قیامت) حوض پر تمہارا پیش رو ہوں گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 330]
تخریج الحدیث: مرسل، اسے عبید بن عمیر تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔
الحكم على الحديث:
مرسل