مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
406. زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا
وقتاً فوقتاً (اپنے مسلمان بھائی کی) زیارت کیا کر محبت میں اضافہ ہوگا
حدیث نمبر: 631
631 - وأنا التُّجِيبِيُّ، أنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَفَّانَ، نا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْقَزِيُّ، نا طَلْحَةُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَهُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 631]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه طيالسي: 2658، والمعجم الاوسط: 5641، وشعب الايمان: 8008» طلحہ بن عمر و متروک ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
حدیث نمبر: 632
632 - أنا أَبُو الْحَسَنِ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْجَوَالِيقِيُّ نا أَبُو الْقَاسِمِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي حُصَيْنٍ نا أَبُو جَعْفَرٍ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ نا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمِنْقَرِيُّ أَبُو أَيُّوبَ الشَّاذَكُونِيُّ، نا عَوْبَدُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ الْخَوْلَانِيُّ، نا أَبِي، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ , عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا أَبَا ذَرٍّ زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا»
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر! وقتاً فوقتاً (اپنے مسلمان بھائی کی) زیارت کیا کرو محبت میں اضافہ ہو گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 632]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه شعب الايمان: 8007، و بزار: 3963» عوبد بن ابی عمران منکر الحدیث ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
407. قَيِّدْهَا وَتَوَكَّلْ
اسے باندھ اور (پھر اللہ پر) توکل کر
حدیث نمبر: 633
633 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، أبنا عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنِ بْنِ بُنْدَارٍ الْأَنْطَاكِيُّ، ثنا أَبُو عَرُوبَةَ الْحَرَّانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْدَانَ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ، قَالَ: قَالَ عَمْرُو بْنُ أُمَيَّةَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أُقَيِّدُ رَاحِلَتِي وَأَتَوَكَّلُ عَلَى اللَّهِ أَوْ أَرْسِلُهَا وَأَتَوَكَّلُ؟، قَالَ: «قَيِّدْهَا وَتَوَكَّلْ»
سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا میں اپنی سواری کو باندھوں اور (پھر) اللہ پر توکل کروں یا اسے چھوڑ دوں اور توکل کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے باندھ اور (پھر اللہ پر) توکل کر۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 633]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن حبان: 731، وحاكم: 623/3، وشعب الايمان: 1158»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث سے پتا چلتا ہے کہ اسباب کو بروکار لاتے ہوئے پھر اللہ تعالیٰ ٰ کی ذات پر تو کل کیا جائے، صرف ظاہری اسباب پر ہی بھروسا کر بیٹھنا یا اسباب کو بالکل ہی نظر انداز کر دینا شریعت سے مطابقت نہیں رکھتا، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا صاف حکم آگیا ہے کہ سواری کو باندھ اور پھر اللہ پر بھروسا کر۔ گویا ظاہری اسباب کو اختیار کرنے کا حکم فرما دیا ہے۔ ہاں بھروسا اور یقین اسباب پر نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ ٰ کی ذات پر ہونا چاہیے کیونکہ مشیت الہی کے بغیر اسباب! کچھ نہیں کر سکتے۔

إسناده حسن
408. ابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ
جن کی تو عیال داری کرتا ہے (صدقہ و خیرات) ان سے شروع کر
حدیث نمبر: 634
634 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، أبنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَهْلٍ الْبَزَّازُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زَبَّانٍ، ثنا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أبنا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جن کی تو عیال داری کرتا ہے (صدقہ و خیرات) ان سے شروع کر۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 634]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1426، 1428، 5355، 5356، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1042، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3363، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1676، والترمذي فى «جامعه» برقم: 680، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1088، 1089، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7276»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر انسان کے اپنے گھر والے ضرورت مند اور محتاج ہوں تو پہلے وہ ان کی ضروریات کو پورا کرے پھر باہر دوسروں کو دے بشرطیکہ وہ جائز ضروریات ہوں ناجائز اور فضولیات نہ ہوں، کیونکہ اپنے گھر والوں کی جائز ضروریات کے لیے مال خرچ کرنا بھی نیکی اور صدقہ ہے، ان کی موجودگی میں دوسروں کو دینا کوئی مستحسن عمل اور دانشمندی نہیں۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ”افضل دینار وہ ہے جسے آدمی اپنے اہل وعیال پر خرچ کرے اور وہ دینار ہے جسے آدمی اپنے اس جانور پر خرچ کرے جو جہاد فی سبیل اللہ کے لیے رکھا گیا ہو اور وہ دینار ہے جسے وہ اللہ کی راہ میں اپنے (مجاہد) ساتھیوں پر خرچ کرے۔“ راوی حدیث ابوقلا بہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل وعیال سے شروع کیا ہے۔ مزید کہتے ہیں: اس شخص سے زیادہ اور کس کا اجر ہوگا جو اپنے چھوٹے بچوں پر خرچ کرتا ہے اللہ تعالیٰ ٰ اس شخص کی وجہ سے ان بچوں کو نفع دیتا ہے اور غنی کرتا ہے۔ [مسلم: 994]
دوسری حدیث میں ہے: ”ایک دینا ر وہ ہے جسے تو نے اللہ کی راہ میں خرچ کیا اور ایک دینا ر وہ ہے جسے تو نے گردن آزاد کرنے میں خرچ کیا، اور ایک دینار وہ ہے جسے تو نے کسی مسکین پر صدقہ کیا اور ایک دینار وہ ہے جسے تونے اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا ان سب میں سے زیادہ اجر کا باعث وہ دینار ہے جسے تو نے اپنے اہل وعیال پر خرچ کیا ہے۔“ [مسلم: 995]
اسی طرح ایک حدیث میں آتا ہے کہ جب مسلمان اللہ کی رضا اور حصول ثواب کی نیت سے اپنے اہل وعیال پر خرچ کرتا ہے تو وہ اس کے لیے صدقہ ہے۔“ [بخاري: 55]
ایک دفعہ ایک شخص نے عرض کیا: میرے پاس ایک دینار ہے (اسے کہاں خرچ کروں)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ذات پر خرچ کر۔“ کہنے لگا: ایک اور بھی ہے؟ فرمایا: اسے اپنی اولاد پر خرچ کر۔“ اس نے کہا: میرے پاس ایک اور ہے؟ فرمایا: ”اسے اپنے اہل و عیال پر خرچ کر۔“ کہنے لگا: ایک اور ہے؟ فرمایا: اسے اپنے خادم پرخرچ کر“۔ اس نے کہا: مزید ایک اور بھی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تو بہتر جانتا ہے۔“ [أبو داود: 1991، وابن ماجه: 1844، وسنده حسن]

صحيح
409. أُخْبُرْ تَقْلِهْ، وَثِقَ بِالنَّاسِ رُوَيْدًا
تو لوگوں کو آزما (جب تو انہیں آزمائے گا تو ان کے دلی جذبات تجھ پر عیاں ہو جائیں گے تو) تو ان سے قطع تعلق پر مجبور ہو جائے گا
حدیث نمبر: 635
635 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، أبنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَاضِي الْأَذَنِيُّ، ثنا أَبُو عَرُوبَةَ الْحَرَّانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى، ثنا بَقِيَّةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ الْمَذْبُوحُ , عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أُخْبُرْ تَقْلِهْ»
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو لوگوں کو آزما (جب تو انہیں آزمائے گا تو ان کے دلی جذبات تجھ پر عیاں ہو جائیں گے تو) تو ان سے قطع تعلق پر مجبور ہو جائے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 635]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه بزار 4101، ومسند الشامين: 1493، وحلية الأولياء:185/4» ابن ابی مریم ضعیف ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 636
636 - أَخْبَرَنَا الْفَقِيهُ أَبُو مُحَمَّدٍ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمَرْوَرْذِيُّ الْحَنَفِيُّ قِرَاءَةً عَلَيْهِ بِمَكَّةَ حَرَسَهَا اللَّهُ قَالَ: ثنا أَبُو سُلَيْمَانَ حَمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخَطَّابِيُّ ثنا ابْنُ أَبِي الدُّقِّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْذِرِ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَاقِدٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَفَعَهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أُخْبُرْ تَقْلِهْ، وَثِقْ بِالنَّاسِ رُوَيْدًا»
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف مرفوع بیان کیا ہے کہ ”تو لوگوں کو آزما (جب تو انہیں آزمائے گا تو ان کے دلی جذبات تجھ پر عیاں ہو جائیں گے تو) تو ان سے قطع تعلق پر مجبور ہو جائے گا، اور لوگوں پر آہستہ آہستہ اعتماد کیا کر۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 636]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، ابوبکر بن ابی مریم ضعیف ہے۔ اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
410. قَيِّدُوا الْعِلْمَ بِالْكِتَابِ
علم کولکھ کر محفوظ کر لو
حدیث نمبر: 637
637 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ بُنْدَارٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ يَعْنِي الدَّارِمِيَّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ جَابِرٍ، مَوْلَى عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ يَعْنِي: عَنْ عَمِّهِ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ الزُّهْرِيِّ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قَيِّدُوا الْعِلْمَ بِالْكِتَابِ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علم کو لکھ کر محفوظ کر لو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 637]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه تاريخ اصبهان 2/ 199» عبد اللہ بن حسین بن جابر مجروح ہے۔ اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
وضاحت: فائدہ: -
ثمامہ بن عبد اللہ کا بیان ہے کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اپنے بیٹوں سے کہا کرتے تھے: ”میرے بیٹو! اس علم کو لکھ کر محفوظ کرلو۔“ [جامع بيان العلم وفضله: 410، وسنده حسن]
ثمامہ بن عبد اللہ کا بیان ہے کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اپنے بیٹوں سے کہا کرتے تھے: ”میرے بیٹو! اس علم کو لکھ کر محفوظ کرلو۔“ [جامع بيان العلم وفضله: 410، وسنده حسن]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
411. أَقِلَّ مِنَ الدَّيْنِ تَكُنْ حُرًّا، وَأَقِلَّ مِنَ الذُّنُوبِ يَهُنْ عَلَيْكَ الْمَوْتُ، وَانْظُرْ فِي أَيِّ نِصَابٍ تَضَعُ وَلَدَكَ فَإِنَّ الْعِرْقَ دَسَّاسٌ.
قرض کم لو آزاد رہو گے، گناہ کم کرو موت تم پر آسان رہے گی، اور دیکھ سوچ لو کہ (حصول) اولاد (کے لیے اپنا نطفہ) کہاں گرا رہے ہو کیونکہ (قرابت کی) رگ (بڑوں کا اخلاق اولاد میں) کھینچ لانے والی ہے
حدیث نمبر: 638
638 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَكْرِ بْنِ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ، ثنا أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ بَكْرِ بْنِ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الرَّبِيعِ الْحَارِثِيُّ، مِنْ أَهْلِ نَجْرَانَ الْيَمَنِ بِعَرَفَاتٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْبَيْلَمَانِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَهُوَ يُوصِي رَجُلًا: «يَا فُلَانُ أَقِلَّ مِنَ الدَّيْنِ تَكُنْ حُرًّا , وَأَقِلَّ مِنَ الذُّنُوبِ يَهُنْ عَلَيْكَ الْمَوْتُ، وَانْظُرْ فِي أَيِّ نِصَابٍ تَضَعُ وَلَدَكَ فَإِنَّ الْعِرْقَ دَسَّاسٌ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کو نصیحت فرما رہے تھے: ”اے فلاں! قرض کم لو آزاد رہو گے، گناہ کم کرو موت تم پر آسان رہے گی، اور دیکھ سوچ لو کہ (حصول) اولاد (کے لیے اپنا نطفہ) کہاں گرا رہے ہو کیونکہ (قرابت کی) رگ (بڑوں کا اخلاق اولاد میں) کھینچ لانے والی ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 638]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الاعرابي: 973، والكامل لابن عدي: 383/7» محمد بن عبدالرحمٰن البیلمانی اور اس کا باپ ضعیف ہیں۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
412. «كُنَّ وَرِعًا تَكُنْ أَعْبُدَ النَّاسِ، وَكُنَّ قَنِعًا تَكُنْ أَشْكَرَ النَّاسِ، وَأَحْبِبِ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ تَكُنْ مُؤْمِنًا، وَأَحْسِنْ مُجَاوَرَةَ مَنْ جَاوَرَكَ تَكُنْ مُسْلِمًا»
پرہیز گار بنو لوگوں میں سب سے زیادہ عبادت گزار ہو جاؤ گے، قناعت اختیار کرو لوگوں میں سب سے زیادہ شکر گزار بن جاؤ گے، لوگوں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند کرتے ہو مومن بن جاؤ گے اور اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک کرو (حقیقی) مسلمان بن جاؤ گے
حدیث نمبر: 639
639 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أبنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ فِرَاسٍ، أبنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، أبنا أَبُو عُبَيْدٍ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ الْجَزَرِيِّ، عَنْ بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ يَعْنِي: عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ وَاثِلَةَ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، وَذَكَرَهُ مُخْتَصَرًا. وَقَالَ فِيهِ: «جِوَارَ مَنْ جَاوَرَكَ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوہریرہ!۔۔۔۔۔۔“ اور انہوں نے یہ حدیث مختصر بیان کی اور اس میں «واحسن مجاورة من جارك» کے بجائے «واحسن جوار من جارك» کے الفاظ کہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 639]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه: 4217، وشعب الايمان: 5366، وابويعلي: 5865» ابور جاء مدلس کا عنعنہ ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 640
640 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ، أبنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَيُّوبَ الْخَزَّازُ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، أبنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ عَنْ بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ وَاثِلَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَهُ وَقَالَ فِيهِ: «وَأَحْسِنْ مُجَاوَرَةَ مَنْ جَاوَرَكَ تَكُنْ مُسْلِمًا، وَأَقْلِلِ الضَّحِكَ فَإِنَّ كَثْرَةَ الضَّحِكِ تُمِيتُ الْقَلْبَ» وَالصَّوَابُ عَنْ أَبِي رَجَاءٍ، عَنْ بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی اور اس میں کہا: ”اور اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک کرو (حقیقی) مسلمان بن جاؤ گے اور کم ہنسا کرو کیونکہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کر دیتا ہے۔“ درست سند یوں ہے «عن ابي رجاء من برد بن سنان» [مسند الشهاب/حدیث: 640]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه: 4217، وشعب الايمان: 5366، وابويعلي: 5865» ابور جاء مدلس کا عنعنہ ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف