🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
422. قُلِ الْحَقَّ وَإِنْ كَانَ مُرًّا
حق بات کہو اگر چہ وہ کڑوی ہی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 651
651 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَبُو مَرْوَانَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ يَحْيَى بْنِ شَاذَانَ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هِشَامِ بْنِ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى الْغَسَّانِيُّ، ثنا أَبِي، عَنْ جَدِّي، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ , عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ وَحْدَهُ، فَجَلَسْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ. وَذَكَرَ حَدِيثًا طَوِيلًا فِيهِ: «قُلِ الْحَقَّ وَإِنْ كَانَ مُرًّا»
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں مسجد میں داخل ہوا وہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکیلے ہی تشریف فرما تھے، میں بھی آپ کے پاس بیٹھ گیا، میں نے عرض کیا۔۔۔۔۔۔ اور (پھر) انہوں نے ایک لمبی حدیث بیان کی جس میں یہ بھی تھا: ”حق بات کہو اگرچہ وہ کڑوی ہی ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 651]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المعجم الكبير: 1651» ابراہیم بن ہشام بن یحییٰ کذاب ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
423. «اتَّقِ اللَّهَ حَيْثُ كُنْتَ، وَأَتْبِعِ السَّيِّئَةَ الْحَسَنَةَ تَمْحُهَا، وَخَالِقِ النَّاسَ بِخُلُقٍ حَسَنٍ»
جہاں کہیں بھی ہو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور گناہ کے بعد نیکی کرلیا کرو وہ (نیکی) اس (گناہ) کو مٹا دے گی اور لوگوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آؤ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 652
652 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ هُوَ ابْنُ فِرَاسٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو عُبَيْدٍ، قَالَ: ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ , عَنْ أَبِي ذَرٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَهُ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں:۔۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ ”جہاں کہیں بھی ہو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور گناہ کے بعد نیکی کر لیا کرو وہ (نیکی) اس (گناہ) کو مٹا دے گی اور لوگوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آؤ۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 652]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 178، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1987، والطبراني فى «الصغير» برقم: 530، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2833، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21750»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک میں تین باتوں کی نصیحت فرمائی گئی ہے: ① تقوی:۔۔۔۔
فرمایا: ”جہاں کہیں بھی ہو اللہ سے ڈرتے رہو۔“ تقویٰ بڑا جامع لفظ ہے، انسان خلوت میں ہو یا جلوت، میں نرمی میں ہو یا سختی میں، ہر حال میں اللہ تعالیٰ ٰ سے ڈرے اور اس کی فرمانبرداری کرے، اسی چیز کا نام تقویٰ ہے یہ ایک ایسا جامع وصف ہے جس کی وجہ سے انسان سے اعمال صالحہ صادر ہوتے ہیں اور انسان اعمال قبیحہ سے اپنا دامن بچاتا ہے۔ جس انسان کے اندر تقویٰ آجائے وہ کامیاب ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا﴾ (النباء: 31) ”بے شک متقی لوگوں کے لیے کامیابی ہے۔“
② تو بہ:۔۔۔
فرمایا: ”گناہ کے بعد نیکی کر لیا کرو وہ نیکی اسے مٹا دے گی۔“
انسانی فطرت کا یہ خاصا ہے کہ اس سے غلطیاں ہو جاتی ہیں انگریزی کا مقولہ ہے ”To Err is Human“ اگر کسی انسان کو معلوم ہو جائے کہ اس کی غلطیاں اور گناہ اس سے کبھی ساقط نہیں ہوں گے اور اسے ان کی معافی نہیں ملے گی تو وہ مایوس ہو کر مزید بغاوت پر اتر آئے گا لیکن ایک مسلمان اس بات کو اچھی طرح سمجھتا ہے کہ اللہ نے اس پر یہ رحمت فرمائی ہے کہ گناہ معاف کر دینے اور اپنی طرف پلٹ آنے کی اس نے گنجائش رکھی ہے اگر غلطی ہو جائے تو اس کے بعد اس غلطی کو نیکی کے ذریعے مٹایا جا سکتا ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ٰ بھی ہے: ﴿إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ﴾ (هود: 114) ”بے شک نیکیاں گناہوں کو مٹا دیتی ہیں۔“
③ حسن اخلاق:۔۔۔۔۔
فرمایا: ”لوگوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آؤ۔“ حسن اخلاق کی تفصیل بیان ہو چکی ہے۔ دیکھئے حدیث نمبر 53۔

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
424. بُلُّوا أَرْحَامَكُمْ وَلَوْ بِالسَّلَامِ
اپنے رشتے ناطے تروتازہ رکھو اگر چہ سلام کے ذریعے ہی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 653
653 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ الْفَرَّاءُ، أبنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّافِقِيُّ، ثنا هِلَالُ بْنُ الْعَلَاءِ، ثنا أَبِي، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ يَحْيَى بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَارِيَةَ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ، مِنَ الْأَنْصَارِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «بُلُّوا أَرْحَامَكُمْ وَلَوْ بِالسَّلَامِ»
ایک انصاری آدمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے رشتے ناطے تروتازہ رکھو اگرچہ سلام کے ذریعے ہی ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 653]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه الزهد لهناد: 1011، شعب الايمان: 7602، مكارم الاخلاق لابن ابي الدنيا: 208» انصاری آدمی سے مراد سوید بن عامر (تابعی) ہیں جنہوں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 654
654 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ صَالِحُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ رِشْدِينَ، ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا الْحَسَنُ، هُوَ ابْنُ سَعِيدِ بْنِ مَرْزُوقٍ النَّصِيبِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ، هُوَ الْوحَاظِيُّ، ثنا خَالِدٌ هُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَاسِطِيُّ، عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ يَحْيَى بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَارِيَةَ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ عَامِرٍ، هُوَ أَنْصَارِيٌّ صَحَابِيٌّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بُلُّوا أَرْحَامَكُمْ وَلَوْ بِالسَّلَامِ»
سوید بن عامر رضی اللہ عنہ جو کہ انصاری صحابی ہیں کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے رشتے ناطے تروتازہ رکھو اگرچہ سلام کے ذریعے ہی ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 654]
تخریج الحدیث: مرسل، نوٹ: سويد بن عامر قول راجح میں تابعی ہیں، صحابی نہیں۔

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
425. تَهَادَوْا تَزْدَادُوا حُبًّا، وَهَاجِرُوا تُورِثُوا أَبْنَاءَكُمْ مَجْدًا، وَأَقِيلُوا الْكِرَامَ عَثَرَاتِهِمْ
آپس میں تحائف دیا کرو باہمی محبت بڑھے گی، ہجرت کیا کرو تمہاری آل اولاد کی عزت و بزرگی میں اضافہ ہوگا اور معزز لوگوں کی خطاؤں سے درگزر کیا کرو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 655
655 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، أبنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ بُنْدَارٍ، أبنا أَبُو عَرُوبَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ زَيْدٍ وَسُلَيْمَانُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا الْمُثَنَّى أَبُو حَاتِمٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْعَيْزَارِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ , عَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «تَهَادَوْا تَزْدَادُوا حُبًّا، وَهَاجِرُوا تُورِثُوا أَبْنَاءَكُمْ مَجْدًا، وَأَقِيلُوا الْكِرَامَ عَثَرَاتِهِمْ»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں تحائف دیا کرو باہمی محبت بڑھے گی، ہجرت کیا کرو تمہاری آل اولاد کی عزت و بزرگی میں اضافہ ہو گا اور معزز لوگوں کی خطاؤں سے درگزر کیا کرو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 655]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المعجم الاوسط: 5774، 5775، تاريخ دمشق: 38/80» المثنی ابوحاتم متروک ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
426. تَهَادَوْا فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تُذْهِبُ وَحَرَ الصَّدْرِ
آپس میں تحائف دیا کرو کیونکہ تحفہ سینے کا کینہ دور کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 656
656 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَعْمَرٍ الْمُعَدِّلُ، أبنا أَبُو الطَّيِّبِ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرِّيَاشِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ حَيَّانَ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثنا اللَّيْثُ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَهَادَوْا فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تُذْهِبُ وَحَرَ الصَّدْرِ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں تحائف دیا کرو کیونکہ تحفہ سینے کا کینہ دور کرتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 656]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ترمذي: 2130، طيالسي: 2453، أحمد: 2/ 405» ابومعشر ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
427. تَهَادَوْا تَحَابُّوا
آپس میں تحائف دیا کرو باہمی محبت پیدا ہوگی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 657
657 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْغَازِيُّ، بِالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا زَكَرِيَّا الْعَنْبَرِيَّ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ الْبُوشَنْجِيُّ، وَحَدَّثَنَا عَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ، عَنْ ضِمَامِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ أَبِي قَبِيلٍ الْمَعَافِرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «تَهَادَوْا تَحَابُّوا» فَقَالَ: هُوَ بِالتَّشْدِيدِ مِنَ الْحُبِّ، وَأَمَّا بِالتَّخْفِيفِ فَهُوَ مِنَ الْمُحَابَاةِ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں تحائف دیا کرو باہمی محبت پیدا ہو گی۔“ (راوی حدیث ابوشنجی نے) کہا: «تحابوا» حرف ”ب“ کی شد سے ہے جس کا مصدر «حب» ہے اور اگر یہ تخفیف کے ساتھ پڑھا جائے تو «محاباة» سے مشتق ہو گا۔ (بمعنی طرفداری کرنا) [مسند الشهاب/حدیث: 657]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه معرفة علوم الحديث: 173»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث سے پتا چلتا ہے کہ آپس میں ایک دوسرے کو تحفے تحائف دیتے رہنا با ہمی محبت کو والفت کا ذریعہ ہے اس سے بغض وعداوت کے جذبات ختم ہوتے ہیں اور آپس میں پیار اور محبت کی فضا قائم ہوتی ہے لہٰذا گاہے بگاہے حسب استطاعت ایک دوسرے کو تحفے دیتے رہنا چاہیے تا کہ نفرت اور عداوت کی بیماریاں ختم ہوں اور محبت والفت کی فضا قائم ہو۔

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
428. تَهَادَوْا بَيْنَكُمْ فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تُذْهِبُ بِالسَّخِيمَةِ
آپس میں تحائف دیا کرو کیونکہ تحفہ کینے کو دور کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 658
658 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْكَاتِبُ ثنا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِيُّ، قَالَ: قِيلَ لِأَبِي نَصْرٍ التَّمَّارِ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكَ كَوْثَرُ بْنُ حَكِيمٍ عَنْ مَكْحُولٍ الدِّمَشْقِيِّ وَكَانَ مَوْلَى هُذَيْلٍ، وَكَانَ مِنْ كَابَلَسْتَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «تَهَادَوْا بَيْنَكُمْ فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تَذْهَبُ بِالسَّخِيمَةِ» قَالَ أَبُو نَصْرٍ: نَعَمْ
ابوقاسم عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز بغوی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابونصر التمار سے کہا: کیا جبکہ میں سن رہا تھا کہ کیا آپ کو کوثر بن حکیم نے بروایت مکحول دمشقی جو کہ قبیلہ ہذیل کے آزاد کردہ غلام تھے اور کابلستان کے تھے بیان کیا ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں تحائف دیا کرو کیونکہ تحفہ کینہ کو دور کرتا ہے۔“ ابونصر نے کہا: جی ہاں۔ [مسند الشهاب/حدیث: 658]
تخریج الحدیث: «مرسل ضعيف، وأخرجه مكارم الاخلاق لابن ابى الدنيا: 360» اسے مکحول تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور کوثر بن حکیم ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
مرسل ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
429. تَهَادَوْا فَإِنَّهُ يُضَعِّفُ الْحُبَّ وَيَذْهَبُ بِغَوَائِلِ الصَّدْرِ
آپس میں تحائف دیا کرو کیونکہ یہ محبت بڑھاتا ہے اور سینے کی کدورتیں دور کرتاہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 659
659 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْفَقِيرُ، رَحِمَهُ اللَّهُ أبنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ يُوسُفَ الْجَنْدَرِيُّ، ثنا رَشَادٌ، هُوَ مَوْلَى بَنِي الْجَمَّالِ ثنا هِلَالُ بْنُ الْعَلَاءِ، ثنا أَبُو سَلَمَةَ التَّبُوذَكِيُّ، قَالَ: حَدَّثَتْنَا حُبَابَةُ بِنْتُ عَجْلَانَ، عَنْ أُمِّهَا أُمِّ حَفْصَةَ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ جَرِيرٍ، عَنْ أُمِّ حَكِيمٍ بِنْتِ وَدَاعٍ الْخُزَاعِيَّةِ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «تَهَادَوْا فَإِنَّهُ يُضَعِّفُ الْحُبَّ وَيَذْهَبُ بِغَوَائِلِ الصَّدْرِ»
سیدہ ام حکیم بنت وداع خزاعیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”آپس میں تحائف دیا کرو کیونکہ یہ محبت بڑھاتا ہے اور سینے کی کدورتیں دور کرتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 659]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الكبير: 395، جز: 25 ومكارم الاخلاق لابن ابي الدنيا: 368» حبابہ بنت عجلان، اس کی والدہ ام حفصہ اور صفیہ بنت جریر مجہولہ ہیں۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
430. تَهَادَوْا فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تَذْهَبُ بِالضَّغَائِنِ
آپس میں تحائف دیا کرو کیونکہ تحفہ عداوت دور کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 660
660 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الزَّاهِدُ، ثنا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ جَامِعٍ الْغَسَّانِيُّ الصَّيْدَاوِيُّ بِصَيْدَا أبنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ قُرَيْشٍ الْحَكِيمِيُّ بِبَغْدَادَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ النُّورِ، ثنا أَبُو يُوسُفَ الْأَعْشَى، ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ , عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَهَادَوْا فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تَذْهَبُ بِالضَّغَائِنِ»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں تحائف دیا کرو کیونکہ تحفہ عداوت دور کرتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 660]
تخریج الحدیث: موضوع، ابویوسف الاعشی کذاب ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں