🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
412. «كُنَّ وَرِعًا تَكُنْ أَعْبُدَ النَّاسِ، وَكُنَّ قَنِعًا تَكُنْ أَشْكَرَ النَّاسِ، وَأَحْبِبِ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ تَكُنْ مُؤْمِنًا، وَأَحْسِنْ مُجَاوَرَةَ مَنْ جَاوَرَكَ تَكُنْ مُسْلِمًا»
پرہیز گار بنو لوگوں میں سب سے زیادہ عبادت گزار ہو جاؤ گے، قناعت اختیار کرو لوگوں میں سب سے زیادہ شکر گزار بن جاؤ گے، لوگوں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند کرتے ہو مومن بن جاؤ گے اور اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک کرو (حقیقی) مسلمان بن جاؤ گے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 641
641 - أنا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، أنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأَذَنِيُّ، أنا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَرَّانِيُّ، نا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ الْوَصَابِيُّ، نا بَقِيَّةُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُمَارَةَ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ النُّعْمَانِ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَهُ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 641]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، حارث بن نعمان اور سعید بن عمارہ ضعیف ہیں، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
413. أَبَا هِرٍّ أَحْسِنْ جِوَارَ مَنْ جَاوَرَكَ تَكُنْ مُسْلِمًا وَأَحْسَنْ مُصَاحَبَةِ مَنْ صَاحَبَكَ تَكُنْ مُؤْمِنًا، وَاعْمَلْ بِفَرَائِضِ اللَّهِ تَكُنْ عَابِدًا، وَارْضَ بِقَسْمِ اللَّهِ تَكُنْ زَاهِدًا
ابوہر! اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک کرو (حقیقی) مسلمان بن جاؤ گے، اپنے ساتھی کے ساتھ حسن سلوک کرو مومن بن جاؤ گے، اللہ کے فرائض پر عمل کر و عبادت گزار بن جاؤ گے اور اللہ کی تقسیم پر راضی رہو زاہد بن جاؤ گے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 642
642 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ بُنْدَارٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، ثنا أَبِي، ثنا عَمْرِو بْنِ هَاشِمٍ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَبَا هِرٍّ أَحْسِنْ جِوَارَ مَنْ جَاوَرَكَ تَكُنْ مُسْلِمًا، وَأَحْسَنْ مُصَاحَبَةَ مَنْ صَاحَبَكَ تَكُنْ مُؤْمِنًا، وَاعْمَلْ بِفَرَائِضِ اللَّهِ تَكُنْ عَابِدًا، وَارْضَ بِقَسْمِ اللَّهِ تَكُنْ زَاهِدًا»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوہریرہ! اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک کرو (حقیقی) مسلمان بن جاؤ گے، اپنے ساتھی کے ساتھ حسن سلوک کرو مومن بن جاؤ گے، اللہ کے فرائض پر عمل کرو عبادت گزار بن جاؤ گے اور اللہ کی تقسیم پر راضی رہو زاہد بن جاؤ گے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 642]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، سلیمان بن ابی کریمہ اور عمرو بن ہاشم ضعیف ہیں۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
414. ازْهَدْ فِي الدُّنْيَا يُحِبُّكَ اللَّهُ، وَازْهَدْ فِيمَا فِي أَيْدِي النَّاسِ يُحِبُّكَ النَّاسُ
دنیا سے بے رغبتی اختیار کرو اللہ تم سے محبت کرے گا اور لوگوں کے پاس جو کچھ ہے اس سے بے نیاز رہو لوگ تم سے محبت کریں گے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 643
643 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ فِرَاسٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو عُبَيْدٍ، ثنا خَالِدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيُّ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ , عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَظَ رَجُلًا فَقَالَ: «ازْهَدْ فِي الدُّنْيَا يُحِبُّكَ اللَّهُ، وَازْهَدْ فِيمَا فِي أَيْدِي النَّاسِ يُحِبُّكَ النَّاسُ»
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو وعظ کرتے ہوئے فرمایا: ”تم دنیا سے بے رغبتی اختیار کرو اللہ تم سے محبت کرے گا اور لوگوں کے پاس جو کچھ ہے اس سے بے نیاز رہو لوگ تم سے محبت کریں گے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 643]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جداً، وأخرجه ابن ماجه: 4102، حاكم: 4/ 313» خالد بن عمرو متروک ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
415. كُنَّ فِي الدُّنْيَا كَأَنَّكَ غَرِيبٌ أَوْ كَأَنَّكَ عَابِرُ سَبِيلٍ، وَعَدَّ نَفْسَكَ فِي أَصْحَابِ الْقُبُورِ
دنیا میں ایسے رہو گویا ایک پردیسی ہو یا گویا ایک راہ گیر ہو اور اپنے آپ کو قبر والوں میں شمار کرو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 644
644 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ، ثنا مُؤَمَّلُ بْنُ إِهَابٍ، ثنا مَالِكُ بْنُ سُعَيْرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي فَقَالَ: «كُنَّ فِي الدُّنْيَا كَأَنَّكَ غَرِيبٌ أَوْ كَأَنَّكَ عَابِرُ سَبِيلٍ، وَعَدَّ نَفْسَكَ فِي أَصْحَابِ الْقُبُورِ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: ”دنیا میں ایسے رہو گویا ایک پردیسی ہو یا گویا ایک راہ گیر ہو اور اپنے آپ کو قبر والوں میں شمار کرو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 644]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الاعرابي: 979، الضعفاء للعقيلى: 3/ 963» أعمش مدلس کا عنعنہ ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے کندھے پکڑ کر فرمایا: ”دنیا میں ایسے رہو گویا ایک پردیسی یا راہ گیر ہو۔“ اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: ”جب شام کرو تو صبح کا انتظار مت کرو اور جب صبح کرو تو شام کا انتظار مت کرو اور اپنی صحت میں بیماری کے لیے اور اپنی زندگی میں موت کے لیے (کچھ) حاصل کر لو۔“ [بخاري: 6416]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
416. «دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكُ»
جس چیز میں شک ہو اسے چھوڑ کر اسے اختیار کرو جس میں شک نہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 645
645 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْبَزَّازُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى بْنِ يَعْقُوبَ بْنِ الْمَأْمُونِ الْهَاشِمِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ الشَّافِعِيُّ، حَدَّثَنِي عَمِّي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَكَرَهُ، مُخْتَصَرًا
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس چیز میں شک ہو اسے چھوڑ کر اسے اختیار کرو جس میں شک نہ ہو۔“ اور انہوں نے اسے اختصار کے ساتھ ذکر کیا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 645]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 32، 284»
وضاحت: تشریح: -
یہ حدیث دین کے مزاج اور روح کو سمجھنے کے لیے بے حد ضروری ہے، اسی لیے اسے اسلام کی بنیادی احادیث میں شمار کیا گیا ہے۔ اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو ایک ایسا اصول بتایا ہے کہ جسے اپنانے سے دنیا و آخرت میں عزت و سرفرازی مل سکتی ہے اور وہ یہ ہے کہ انسان ان تمام اقوال و افعال جن کے بارے میں شک ہو کہ وہ جائز ہیں یا ناجائز، سنت ہیں یا بدعت، ان سب کو چھوڑ کر ایسے اقوال و افعال کو اپنائے جن کے بارے میں کسی قسم کا شک نہ ہو۔ حدیث مبارکہ میں شک وشبہہ والی چیزوں کو ”مشتبہات“ کا نام دیا گیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم کا بڑا واضح فرمان ہے کہ جو شخص ان مشتبہات چیزوں سے بچ گیا اس نے اپنا دین اور اپنی عزت کو بچا لیا۔ [بخاري: 52]
مطلب یہ ہے کہ جو شخص شکوک و شہبات والے امور میں پڑے گا نہ اس کا دین محفوظ رہ سکتا ہے اور نہ عزت۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی راستے میں ایک کھجور پر نظر پڑی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اس بات کا ڈر نہ ہوتا کہ یہ صدقہ کی ہے تو میں اسے ضرور کھا لیتا۔“ [بخاري: 2331]
یعنی محض شک کی بنا پر آپ نے وہ کھجور اٹھا کر نہیں کھائی کہ کہیں یہ صدقہ کی نہ ہو۔ ایک دوسری حدیث ہے، فرمایا: ”میں اپنے گھر جاتا ہوں وہاں مجھے میرے بستر پر کھجور پڑی ہوئی ملتی ہے، میں اسے کھانے کے لیے اٹھا لیتا ہوں لیکن پھر اسے محض اس سے ڈر سے پھینک دیتا ہوں کہ کہیں صدقہ کی نہ ہو۔“ [بخاري: 2432]
آپ کا یہ بھی فرمان ہے کہ ”بندہ اس وقت تک تقویٰ کے مقام کو نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ مشکوک امور سے بچنے کے لیے ان امور کو بھی نہ چھوڑ دے جن میں کوئی حرج نہیں ہے۔“ [ابن ماجه: 4215، وسنده حسن]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
417. انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا
اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 646
646 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ صِلَةُ بْنُ الْمُؤَمَّلِ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ مَعْبَدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَتُّوثِيُّ، ثنا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا الْأَنْصَارِيُّ هُوَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 646]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2443، 2444، 6952، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5167، 5168، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2255، والطبراني فى «الصغير» برقم: 576، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12130، 13280»
وضاحت: تشریح: -
دیکھے حدیث نمبر 129۔

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
418. ارْحَمْ مَنْ فِي الْأَرْضِ يَرْحَمْكَ مَنْ فِي السَّمَاءِ
تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 647
647 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّاغَانِيُّ، ثنا أَبُو الْجَوَّابِ، ثنا عَمَّارٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ارْحَمْ مَنْ فِي الْأَرْضِ يَرْحَمْكَ مَنْ فِي السَّمَاءِ»
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 647]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه طيالسي: 333، المعجم الصغير: 281، وابويعلى: 5063» ابوعبیدہ اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے درمیان انقطاع ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا عبد الله بن عمر و رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رحم کرنے والوں پر رحمٰن بھی رحم کرتا ہے، تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔“ (ابوداؤد: 4941، ترمذی: 1924، وسنده صحيح)

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
419. اسْمَحْ يُسْمَحْ لَكَ
نرمی برتو تمہارے ساتھ بھی نرمی برتی جائے گی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 648
648 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي التَّمَامِ، أبنا أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُوسَى النَّحَّاسُ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارِ بْنِ نُصَيْرٍ السُّلَمِيُّ، ثنا الْوَلِيدُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اسْمَحْ يُسْمَحْ لَكَ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نرمی برتو تمہارے ساتھ بھی نرمی برتی جائے گی۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 648]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أحمد: 1/ 249، المعجم الاوسط: 5112، وشعب الايمان: 10745»
وضاحت: اس حدیث میں رحم کرنے اور نرمی برتنے کا حکم دیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ ٰ کی مخلوق پر رحم کرو اللہ تعالیٰ ٰ بھی تم پر رحم کرے گا، بندوں کی خطائیں معاف کرتے رہو، ان سے رحم وکرم کے ساتھ پیش آؤ تمہارے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوگا۔

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
420. أَسْبِغِ الْوُضُوءَ يَزِدْ فِي عُمُرِكَ، وَسَلِّمْ عَلَى أَهْلِ بَيْتِكَ يَكْثُرْ خَيْرُ بَيْتِكَ
وضو مکمل کرو تمہاری عمر میں اضافہ ہوگا، اپنے گھر والوں کو سلام کرو تمہارے گھر میں خیر و برکت بڑھے گی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 649
649 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، قَالَ: ثنا الْقَاضِي  أَبُو الطَّاهِرِ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدٍ الْبَلْخِيُّ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، عَنِ الْأَزْوَرِ بْنِ غَالِبٍ، عَنِ التَّيْمِيِّ وَثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا أَنَسُ أَسْبِغِ الْوُضُوءَ يَزِدْ فِي عُمُرِكَ، وَسَلِّمْ عَلَى أَهْلِ بَيْتِكَ يَكْثُرْ خَيْرُ بَيْتِكَ، وَسَلِّمْ عَلَى مِنْ لَقِيَكَ مِنْ أُمَّتِي تَكْثُرْ حَسَنَاتُكَ، وَلَا تَنَمْ إِلَّا وَأَنْتَ طَاهِرٌ فَإِنَّكَ إِنْ مُتَّ مُتَّ شَهِيدًا، وَصَلِّ صَلَاةَ الضُّحَى فَإِنَّهَا صَلَاةُ الْأَوَّابِينَ مِنْ قَبْلِكَ، وَصَلِّ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ يَحْفَظْكَ الْحَفَظَةُ وَوَقِّرِ الْكَبِيرَ وَارْحَمِ الصَّغِيرَ تَلْقَنِي غَدًا»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انس! وضو مکمل کرو تمہاری عمر میں اضافہ ہو گا، اپنے گھر والوں کو سلام کرو تمہارے گھر میں خیر و برکت بڑھے گی، میری امت کے جس شخص کو بھی ملو اسے سلام کرو تمہاری نیکیاں زیادہ ہوں گی، پاکیزگی کی حالت میں ہی سو یا کرو کیونکہ اگر تم (اس حالت میں) فوت ہو گئے تو شہید فوت ہو گئے، چاشت کی نماز پڑھو کیونکہ وہ تم سے پہلے (اللہ کی طرف) رجوع کرنے والوں کی نماز ہے اور دن رات نماز پڑھو محافظ فرشتے تمہاری حفاظت کریں گے اور بڑے کی عزت کرو چھوٹے پر رحم کرو کل (روز قیامت) مجھ سے مل پاؤ گے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 649]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه الضعفاء للعقيلي: 1/ 135» ازور بن غالب سخت ضعیف ہے۔ مزید دیکھیں: «شرح علل الحديث لابن ابي حاتم: ص 80 تا 83»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
421. اسْتَعْفِفْ عَنِ السُّؤَالِ مَا اسْتَطَعْتَ
جہاں تک ممکن ہو مانگنے سے بچو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 650
650 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيٍّ النَّاقِدُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَاطِبِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اسْتَعْفِفْ عَنِ السُّؤَالِ مَا اسْتَطَعْتَ»
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہاں تک ممکن ہو مانگنے سے بچو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 650]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن خزيمة: 2435، وابويعلى: 5125، وحاكم: 1/108» ابراہیم ہجری جمہور کے نزدیک ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں