مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
438. أَكْثِرُوا مِنْ ذِكْرِ هَادِمِ اللَّذَّاتِ
لذتوں کو تباہ کرنے والی (موت) کو کثرت سے یاد کرو
حدیث نمبر: 671
671 - وأنا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، أنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْأَنْصَارِيُّ الْحَرْبِيُّ، نا أَبُو عُمَرَ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَتَّاتُ نا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ أَبُو مُحَمَّدٍ التَّمِيمِيُّ ثِقَةٌ، نا أَبُو عَامِرٍ الْأَسَدِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ الْعُمَرِيَّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَكْثِرُوا ذِكْرَ هَادِمِ اللَّذَّاتِ، فَإِنَّهُ لَا يَكُونُ فِي كَثِيرٍ إِلَّا قَلَّلَهُ، وَلَا فِي قَلِيلٍ إِلَّا كَثَّرَهُ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لذتوں کو تباہ کرنے والی (موت) کو کثرت سے یاد کرو کیونکہ وہ (موت کی یاد) مال کی زیادتی میں ہو تو اس (مال) کو کم کر دیتی ہے اور (اگر) مال کی کمی میں ہو تو اسے زیادہ کر دیتی ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 671]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن الاعرابي: 370، المعجم الاوسط: 5780، شعب الايمان: 41007»
وضاحت: تشریح: -
یہ حدیث مبارک نصیحت اور انذار کے حوالے سے بڑی فصیح و بلیغ اور جامع ہے، موت کو کما حقہ یاد رکھنے والا شخص دنیا کی لذتوں میں انہمام اور معصیتوں کے ارتکاب سے باز آ جاتا ہے، اس کے نزدیک دنیا کی لذتیں ہیچ ہو جاتی ہیں اور سب سے بڑی چیز یہ کہ وہ غفلت دور ہو جاتی ہے جو انسان کے لیے نیک اعمال کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے، لہٰذا موت کو کثرت سے یاد کرنا چاہیے اور موت کے بعد پیش آنے والے حالات سے کبھی غفلت نہیں برتنی چاہیے۔ جو بندہ تنگی کی حالت میں موت کو یاد کرتا ہے اس کے لیے وسعت پیدا ہو جاتی ہے اور جو وسعت کی حالت میں اسے یاد کرتا ہے اس کے لیے تنگی پیدا ہو جاتی ہے، یعنی موت کی یاد انسان کو راہ اعتدال پر لے آتی ہے، تنگ دست کی تنگ دستی ہیچ اور مال دار کا مال بے حقیقت، تنگ دست جب کثرت سے موت کو یاد کرتا ہے تو دنیا کو خالی سمجھ کر وہ تھوڑے مال پر قناعت کرنے لگ جاتا ہے لہٰذا اسے تھوڑا مال بھی زیادہ ہی معلوم ہونے لگتا ہے اور مال دار جب کثرت سے موت کو یاد کرتا ہے تو اس کی نظر دنیا کے عارضی مستقبل کی بجائے آخرت کے کبھی نہ ختم ہونے والے مستقبل پر لگ جاتی ہے، دنیا کا مال اس کی نظروں میں حقیر ہو جاتا ہے اس لیے دنیا کا زیادہ مال بھی اسے کم ہی محسوس ہوتا ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
439. رَوِّحُوا الْقُلُوبَ سَاعَةً بِسَاعَةٍ
گھڑی دو گھڑی دلوں کو راحت پہنچا لیا کرو
حدیث نمبر: 672
672 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الدَّقَّاقُ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْفَرَجِ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ السِّنْدِيُّ، ثنا أَبُو طَاهِرٍ الْمَقْدِسِيُّ، ثنا الْمُوَقَّرِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «رَوِّحُوا الْقُلُوبَ سَاعَةً بِسَاعَةٍ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(جب اکتاہٹ محسوس کرو تو) گھڑی دو گھڑی دلوں کو راحت پہنچا لیا کرو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 672]
تخریج الحدیث: إسناده ضعيف جدا، ولید بن محمد الموقری متروک ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
440. اعْتَمُّوا تَزْدَادُوا حِلْمًا
عمامہ باندھا کرو تمہارے حلم میں اضافہ ہوگا
حدیث نمبر: 673
673 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ الرَّبِيعِ الْعَبْدِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَرْبِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّارُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُمَرَ، ح
سیدنا اسامہ بن عمیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمامہ باندھا کرو تمہارے حلم میں اضافہ ہو گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 673]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المعجم الكبير: 517، شعب الايمان: 5849، الكامل لابن عدي: 7/ 195» عبید اللہ بن ابی حمید متروک ہے۔ نوٹ: مسند الشھاب کے مطبوع نسخے میں اسماعیل بن عمر سے آگے سند اور متن ساقط ہے شاید کسی ناسخ سے سہواً ایسا ہوا ہے، راقم نے المعجم الکبیر اور دیگر کتب سے اصلاح کی ہے۔ والحمد للہ۔ (محمد ارشد کمال)
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
441. «اعْمَلُوا فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ»
تم عمل کرتے رہو ہر شخص کے لئے وہ عمل آسان کردیا جاتا ہے جس کے لئے وہ پید کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 674
674 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْمَقَابِرِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ شَاهِينٍ، قَالَ: ثنا مَسْعُودُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ، ثنا الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَلِكَ فِي حَدِيثٍ وَذَكَرَهُ
مصعب بن سعد رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حدیث میں یہ بات بھی ارشاد فرمائی اور انہوں نے اسے بیان کیا۔ ”تم عمل کرتے رہو ہر شخص کے لیے وہ عمل آسان کر دیا جاتا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 674]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه السنة لابن ابي عاصم: 173» ابوحنیفہ ضیعف ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنازے میں تشریف فرما تھے پھر آپ نے ایک چیز لی اور اس سے زمین کریدنے لگے اور فرمایا: ”تم میں کوئی شخص ایسا نہیں جس کا جنت یا جہنم کا ٹھکانا لکھا نہ جا چکا ہو۔“ صحابہ رضی اللہ عنہما نے عرض کیا: اللہ کے رسول! پھر ہم کیوں نہ اپنی تقدیر پر بھروسہ کر لیں اور نیک عمل چھوڑ دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نیک عمل کرو ہر شخص کے لیے وہ عمل آسان کر دیا جاتا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے، جو نیک ہو اس کے لیے نیکوں کے عمل آسان کر دیئے جاتے ہیں اور جو بد بخت ہو اس کے لیے بد بختوں کے عمل آسان کر دیئے جاتے ہیں۔ پھر آپ نے یہ آیت ﴿فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى ● وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى ● ﴾ [سورة الليل آية 5-6] آخر تک پڑھی۔ [بخاري: 4949]

إسناده ضعيف
442. تَزَوَّجُوا الْوَدُودَ الْوَلُودَ
محبت کرنے والی، زیادہ بچے جننے والی عورت سے شادی کرو
حدیث نمبر: 675
675 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَجَاءٍ ثنا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ الْفَرْغَانِيُّ ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَالِسِيُّ بِبَالِسَ ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَهْدِيٍّ يَعْنِي الْمِصِّيصِيَّ، ثنا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ حَفْصِ ابْنِ أَخِي أَنَسٍ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَزَوَّجُوا الْوَدُودَ الْوَلُودَ، فَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأَنْبِيَاءَ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”محبت کرنے والی، زیادہ بچے جننے والی عورت سے شادی کرو کیونکہ تمہاری کثرت پر دیگر اقوام کے سامنے میں فخر کرنے والا ہوں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 675]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أبو داود: 2050، والنسائي: 3229، وأحمد: 3/ 158»
وضاحت: تشریح: -
① جس عورت کے متعلق معلوم ہو جائے کہ وہ ولادت کی صلاحیت سے محروم ہے اس سے نکاح نہیں کرنا چاہیے کیونکہ نکاح سے اصل مقصود اولاد کا حصول ہوتا ہے اور ہونا بھی چاہیے تو جو عورت اس وصف ہی سے محروم ہو، اس سے نکاح کرنے کا کیا فائدہ؟ تاہم اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ بانجھ عورت سے مطلقا ہی نکاح کرنا ممنوع ہے۔ بلکہ بعض دفعہ نکاح کے کچھ اور مقاصد بھی ہوتے ہیں، تو وہاں ان سے نکاح کرنا جائز ہوگا، بلکہ بعض دفعہ پسندیدہ بھی ہو سکتا ہے۔
② بیوہ عورت کے متعلق تو معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ عقیم ہے، مگر کنواری میں حیض نہ آنا ایک امکانی سبب ہو سکتا ہے، یقینی نہیں۔
③ ”بہت زیادہ محبت کرنے والی اور بہت بچے جننے والی“ یہ صفات خاندانی عرف سے جانی جا سکتی ہیں۔ ویسے کنواری لڑکیوں میں یہ اوصاف بالعموم فطرتاً پائے جاتے ہیں۔ [سنن أبو داود: 571/2]

443. تَسَحَّرُوا فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَكَةً
سحری کیا کرو کیونکہ سحری میں برکت ہے
حدیث نمبر: 676
676 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارَ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَسَحَّرُوا فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَكَةً» رَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ قُتَيْبَةَ، نا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ وَعَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسٍ يَرْفَعُهُ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سحری کیا کرو کیونکہ سحری میں برکت ہے۔“ اسے امام مسلم نے بھی اپنی سند کے ساتھ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مرفوع بیان کیا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 676]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه النسائي: 2146، وابن خزيمة: 1936، والمعجم الكبير: 100235»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 677
677 - وأنا أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ خَلَفِ بْنُ يَعْقُوبَ الْوَاسِطِيُّ، أنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ كَيْسَانَ النَّحْوِيُّ قِرَاءَةً عَلَيْهِ، نا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، نا عَارِمٌ وَأَبُو الرَّبِيعِ وَمُسَدَّدٌ، قَالُوا: نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَسَحَّرُوا فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَكَةً»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سحری کیا کرو کیونکہ سحری میں برکت ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 677]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1923، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1095، والنسائي: 2148، والترمذي فى «جامعه» برقم: 708، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1738، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1692، والطبراني فى «الصغير» برقم: 60، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1937، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3466، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12131»
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں سحری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اہل علم کا کہنا ہے کہ سحری کرنے کا یہ حکم مستحب اور راہنمائی کے لیے ہے۔ فرض اور واجب نہیں کہ نہ کرنے والا گناہ گار شمار ہو کیونکہ صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال کے بھی روزے رکھے ہیں اور وصال کے روزے ہوتے ہی وہ ہیں جن میں سحری نہیں کی جاتی لہٰذا مذکورہ حکم بہتری اور استحباب کے لیے ہے نہ کہ فرضیت کے لیے۔ بہر صورت سحری کی ترغیب بہت ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے اور اہل کتاب کے روزوں میں سحری کرنے کا فرق ہے۔“ [مسلم: 1099]
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی ارشاد ہے کہ ”بے شک سحری میں برکت ہے جو اللہ نے تمہیں عطا فرمائی ہے لہٰذا تم (بلاوجہ) اسے مت چھوڑو۔“ [نسائي: 2164، وسنده صحيح]
ایک حدیث میں ہے: ”سحری کا کھانا کھایا کرو کیونکہ یہ با برکت ہے۔“ [ايضاً: 2166 وسند ه صحيح]
سحری کے کھانے کو بابرکت اس لیے کہا: گیا ہے کہ:
① اس وقت کھائے جانے والے کھانے میں اللہ کی طرف سے ایک خاص برکت ہوتی ہے۔
② اس سے روزے کی تکمیل میں آسانی ہو جاتی ہے۔ ③ روزے دار کو اتنی قوت مل جاتی ہے کہ وہ دیگر عبادات میں چستی دکھا سکے۔ ④ سحری کا وقت نہایت موزوں ہے، سحری کے بہانے اٹھنے سے ان بابرکت لمحات سے دعا واستغفار کے سلسلے میں بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ ⑤ نماز فجر با جماعت مل جاتی ہے۔

444. اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ
آگ سے بچو اگر چہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو
حدیث نمبر: 678
678 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا سَعْدَانُ هُوَ ابْنُ نَصْرٍ الْمُخَرِّمِيُّ، ثنا وَكِيعٌ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمٍ الْمَكِّيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ , عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(جہنم کی) آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 678]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه أحمد: 6/ 137، والتاريخ الكبير للبخاري: 1/ 105»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 679
679 - أنا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، أنا أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ مَلِيحٍ الطَّرَائِفِيُّ، نا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، نا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ» هَذَا حَدِيثٌ عَزِيزُ الْوجودِ مِنْ حَدِيثِ مَالِكٍ، أنا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ أَنَّ أَبَا مُحَمَّدٍ عَبْدَ الْغَنِيِّ بْنَ سَعِيدٍ الْحَافِظَ كَتَبَهُ عَنْهُ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو۔“ امام مالک کی احادیث میں سے یہ حدیث نادر الوجود ہے۔ ہمیں ابومحمد تجیبی نے خبر دی کہ بے شک ابومحمد عبدالغنی بن سعید الحافظ نے اسے ان سے لکھا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 679]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه تاريخ دمشق: 60/ 251» ابوعلی الحسن بن یوسف بن ملیح کی توثیق نہیں ملی۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 680
680 - أنا أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِيُّ نا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفِ بْنِ حَيَّانَ الشَّافِعِيُّ، بِبَغْدَادَ، نا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَامِدٍ نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الْقَاسِمِ التَّيْمِيَّ أَبُو بَكْرٍ الْوَرَّاقَ الْمُلَقَّبُ بِغَرِيفٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَفْصٍ الْفَلَّاسَ، يَقُولُ: نا أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ شُعْبَةَ فَجَاءَ سَائِلٌ فَقَالَ شُعْبَةُ: تَصَدَّقُوا، فَلَمْ يَتَصَدَّقُوا، فَقَالَ: حَدَّثنا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ» . فَلَمْ يُعْطَ السَّائِلُ شَيْئًا، فَقَالَ: حَدَّثنا الْأَعْمَشِيُّ، عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقٍّ تَمْرَةٍ» فَلَمْ يُعْطُوا شَيْئًا. فَقَالَ: حَدَّثنا مُحِلُّ بْنُ خَلِيفَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ» قَالَ: فَلَمْ يُعْطُوا شَيْئًا. فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا أُحَدِّثَنَّكُمُ الْيَوْمَ بِشَيْءٍ، قُومُوا دُكَّانَ الثَّعَاوِبَةِ
ابوبحر بکراوی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم امام شعبہ کے پاس تھے کہ ایک سائل آیا تو شعبہ نے کہا: صدقہ کرو۔ لیکن لوگوں نے صدقہ نہ کیا تو انہوں نے فرمایا: ہمیں ابواسحاق نے عبداللہ بن معقل از عدی بن حاتم کی سند سے حدیث بیان کی کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو۔“ (حدیث سن کر بھی) سائل کو کچھ نہ دیا گیا تو امام شعبہ نے فرمایا: ہمیں اعمشی نے خیثمہ از عدی بن حاتم کی سند سے حدیث بیان کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو۔“ اس بار بھی لوگوں نے (سائل کو) کچھ نہ دیا تو امام شعبہ نے فرمایا: ہمیں محل بن خلیفہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: کہ میں نے عدی بن حاتم کو یہ کہتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو۔“ راوی کہتا ہے کہ لوگوں نے پھر بھی کچھ نہ دیا تو امام شعبہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! آج میں تمہیں ضرور کوئی نہ کوئی حدیث بیان کرتا رہوں گا، بخیل دکاندارو! یہاں سے اٹھ کر چلے جاؤ۔ [مسند الشهاب/حدیث: 680]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، ابوبحر بکراوی جمہور کے نزدیک ضعیف ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف