🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
761. باب النهي عن سب الدهر
باب: زمانے کو برا کہنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1449
1449 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ، يَسُبُّ الدَّهْرَ، وَأَنَا الدَّهْرُ، بِيَدِي الأَمْرُ، أُقَلِّبُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ابن آدم مجھے تکلیف پہنچاتا ہے، وہ زمانے کو گالی دیتا ہے حالانکہ میں ہی زمانہ ہوں، میرے ہی ہاتھ میں سب کچھ ہے، میں رات اور دن کو ادلتا بدلتا رہتا ہوں۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 1449]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 65 كتاب التفسير: 45 سورة الجاثية: 1 باب وما يهلكنا إلا الدهر»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
762. باب كراهة تسمية العنب كرمًا
باب: انگور کو کرم کہنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1450
1450 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَيَقُولُونَ الْكَرْمُ إِنَّمَا الْكَرْمُ قَلبُ الْمُؤْمِنِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ (انگور کو) «الْكَرْمُ» کہتے ہیں، «الْكَرْمُ» تو مومن کا دل ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 1450]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 78 كتاب الأدب: 102 باب قول النبي صلی اللہ علیہ وسلم إنما الكرم قلب المؤمن»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
763. باب حكم إِطلاق لفظة العبد والأمة والمولى والسيد
باب: عبد، امتہ، مولیٰ اور سید، ان لفظوں کے بولنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1451
1451 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: لاَ يَقُلْ أَحَدُكُمْ أَطْعِمْ رَبَّكَ، وَضِّى رَبَّكَ، اسْقِ رَبَّكَ وَلْيَقُلْ سَيِّدِي، مَوْلاَيَ وَلاَ يَقُلْ أَحَدُكُمْ عَبْدِي، أَمَتِي وَلْيَقُلْ فَتَايَ وَفَتَاتِي وَغُلاَمِي
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی شخص (کسی غلام یا کسی بھی شخص سے) یہ نہ کہے: «أَطْعِمْ رَبَّكَ» ”اپنے رب (مراد آقا) کو کھانا کھلا“، «أَوْضِئْ رَبَّكَ» ”اپنے رب کو وضو کرا“، «اسْقِ رَبَّكَ» ”اپنے رب کو پانی پلا“ بلکہ صرف «سَيِّدِي» ”میرے سردار“، «مَوْلَايَ» ”میرے آقا“ کے الفاظ کہنا چاہیے، اسی طرح کوئی شخص یہ نہ کہے: «عَبْدِي» ”میرا بندہ“، «أَمَتِي» ”میری بندی“ بلکہ یوں کہنا چاہیے: «فَتَايَ» ”میرا لڑکا (ملازم)“، «فَتَاتِي» ”میری لڑکی (ملازمہ)“، «غُلَامِي» ”میرا غلام“۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 1451]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 49 كتاب العتق: 17 باب كراهية التطاول على الرقيق»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
764. باب كراهة قول الإنسان خبثت نفسي
باب: یہ کہنا کہ میرا نفس پلید ہو گیا مکروہ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1452
1452 صحيح حديث عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لاَ يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلكِنْ لِيَقُلْ لَقِسَتْ نَفْسِي
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں کوئی شخص یہ نہ کہے کہ میرا نفس پلید ہو گیا ہے، بلکہ یہ کہے کہ میرا دل خراب یا پریشان ہو گیا۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 1452]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 78 كتاب الأدب: 100 باب لا يقل خبثت نفسي»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1453
1453 صحيح حديث سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لاَ يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلكِنْ لِيَقُلْ لَقِسَتْ نَفْسِي
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی ہرگز یوں نہ کہے کہ میرا نفس پلید ہو گیا، لیکن یوں کہہ سکتا ہے کہ میرا دل خراب یا پریشان ہو گیا۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 1453]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 78 كتاب الأدب: 100 باب لا يقل خبثت نفسي»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں