مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
7. في صيد كلب المشرك
مشرک کے کتے کے شکار کا حکم
ترقیم عوامۃ: 19974 ترقیم الشثری: -- 20785
٢٠٧٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن الحسن (انه كره) (١) ان يستعير الرجل كلب المجوسي او النصراني او اليهودي فيصيد به ويقول: ما علمتم انتم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، ك]: (أنه كان يكره).
حضرت حسن رحمہ اللہ نے اس بات کو مکروہ قرار دیا کہ مسلمان کسی مجوسی، عیسائی اور یہودی سے اس کا کتا مانگ کر اس سے شکار کرے۔ وہ اس کی دلیل قرآن مجید کی آیت (وما علّمتم) پڑھتے کہ اس میں مسلمانوں کو خطاب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20785]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20785، ترقيم محمد عوامة 19974)
ترقیم عوامۃ: 19975 ترقیم الشثری: -- 20786
٢٠٧٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن ابي جعفر انه كره صيد كلب المجوسي.
حضرت ابوجعفر رحمہ اللہ نے مجوسی کے کتے کے شکار کو مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20786]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20786، ترقيم محمد عوامة 19975)
ترقیم عوامۃ: 19976 ترقیم الشثری: -- 20787
٢٠٧٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن محمد بن مسلم عن ابن ابي نجيح عن مجاهد انه كره صيد المجوسي.
حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے مجوسی کے شکار کو مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20787]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20787، ترقيم محمد عوامة 19976)
ترقیم عوامۃ: 19977 ترقیم الشثری: -- 20788
٢٠٧٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: سمعت وكيعا يقول: سمعت سفيان يكره صيد كلب المجوسي حتى ياخذ من تعليم المسلم.
حضرت سفیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجوسی کا کتا جب تک مسلمان سے تعلیم نہ لے تو اس کا شکار مکرو ہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20788]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20788، ترقيم محمد عوامة 19977)
8. (في صيد طير المجوسي)
مجوسی کے شکاری پرندے کے شکار کا بیان
ترقیم عوامۃ: 19978 ترقیم الشثری: -- 20789
٢٠٧٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا يحيى بن سعيد القطان عن ابن جريج (عن عطاء) (١) قال: قلت له: المجوسي يرسل (الباز؟) (٢) قال: نعم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب، س، ط، هـ]، وفي [ز]: زيادة (عن عطاء).
(٢) في [ز، ك]: (الوباره)، وفي [جـ]: (وإلى الوبارة).
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے پوچھا: کیا مجوسی باز کو شکار پر چھوڑ سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20789]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20789، ترقيم محمد عوامة 19978)
ترقیم عوامۃ: 19979 ترقیم الشثری: -- 20790
٢٠٧٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا عيسى بن يونس عن هشام عن الحسن في طير المجوسي قال: لا ياكل.
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجوسی کے پرندے کا شکار نہ کھایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20790]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20790، ترقيم محمد عوامة 19979)
ترقیم عوامۃ: 19980 ترقیم الشثری: -- 20791
٢٠٧٩١ - حدثنا ابو بكر قال: نا علي بن هاشم ووكيع عن جرير بن حازم عن ⦗١٤٨⦘ عيسى بن عاصم عن علي انه كره صيد صقره وبازه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ عيسى بن عاصم لا يروي عن علي.
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے مجوسی کے شکرے اور باز کے شکار کو مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20791]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20791، ترقيم محمد عوامة 19980)
ترقیم عوامۃ: 19981 ترقیم الشثری: -- 20792
٢٠٧٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن حجاج عن ابي الزبير عن جابر قال: لا خير في صقره ولا في بازه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجوسی کے شکرے اور باز کے شکار میں کوئی خیر نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20792]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20792، ترقيم محمد عوامة 19981)
ترقیم عوامۃ: 19982 ترقیم الشثری: -- 20793
٢٠٧٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن ابي جعفر انه كره صيد صقره وبازه.
حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجوسی کے شکرے اور باز کا شکار مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20793]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20793، ترقيم محمد عوامة 19982)
9. الرجل يأخذ الصيد وبه رمق، ما قالوا في ذلك؟ وما جاء فيه؟
اگر کوئی آدمی شکار کو پکڑے اور اس میں زندگی کی رمق موجود ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19983 ترقیم الشثری: -- 20794
٢٠٧٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا اخذت الصيد وبه رمق فمات في يدك فلا تاكله.
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر تم شکار کو پکڑو اور اس میں زندگی کی رمق موجود ہو اور وہ تمہارے ہاتھ میں مرجائے تو اسے مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20794]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20794، ترقيم محمد عوامة 19983)