مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. من رخص في أكله (وإن أكله)
جن حضرات نے اس بات کی رخصت دی ہے کہ اگر شکاری کتا شکار میں سے کھا لے تو پھر بھی اسے کھا سکتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 19945 ترقیم الشثری: -- 20755
٢٠٧٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا الفضل بن دكين عن سفيان عن عمرو بن دينار عن ابن عمر قال (له) (١) : إذا اكل الكلب فكل وإن لم يبق إلا بضعة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ز، ك].
(٢) صحيح.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر کتا شکار میں سے کھالے تو تم بھی اس میں سے کھا سکتے ہو خواہ اس میں سے گوشت کا ایک ٹکڑا ہی باقی رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20755]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20755، ترقيم محمد عوامة 19945)
3. الكلب يرسل على (صيده) (فيعتقبه) غيره
اگر کوئی آدمی اپنے کتے کو کسی شکار پر چھوڑے اورکوئی دوسرا کتا بھی اس کے پیچھے لگ جائے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19946 ترقیم الشثری: -- 20756
٢٠٧٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا محمد بن فضيل عن (مجالد) (١) عن الشعبي ⦗١٤١⦘ عن عدي بن حاتم قال: قلت: يا رسول الله إنا قوم نصيد فما يحل لنا (مما) (٢) يحرم علينا؟ قال:"يحل لكم ما علمتم من الجوارح مكلبين تعلمونهن مما علمكم الله فكلوا مما امسكن عليكم واذكروا اسم الله عليه" قال: قلت: وإن قتل؟ قال:"وإن قتل" قال:"وإن خالطها كلاب (اخر) (٣) فلا تاكل حتى تعلم ان كلبك هو الذي اخذه" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، س]: (مخالد)، وفي [ط]: (مجاهد).
(٢) في [س، ط]: (فما)، وفي [هـ]: (وما).
(٣) في [جـ، ك]: (أخرى).
(٤) ضعيف؛ لضعف مجالد، أخرجه أحمد (١٨٢٥٨)، وأبو داود (٢٨٥١)، والترمذي (١٤٧٥)، والحميدي (٩١٧)، والطبراني ١٧/ (١٤٦)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ٢/ ١٤٥، والبيهقي ٩/ ٢٣٥، وأصله بنوع اختلاف أخرجه البخاري (٥٤٧٥)، ومسلم (١٩٢٩).
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم شکاری لوگ ہیں، ہمارے لیے کیا چیز حلال ہے اور کیا چیز حرام ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جن شکاری جانوروں کو تم اللہ کے دئیے ہوئے علم میں سے سکھاؤ تو وہ جس جانور کو تمہارے لیے شکار کریں اس کو کھالو، بشرطیکہ تم نے اسے روانہ کرتے وقت اس پر اللہ کا نام لیا ہو، میں نے عرض کیا خواہ وہ اسے مار ڈالے؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں خواہ وہ اسے مار ڈالے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تمہارے کتے کے ساتھ دوسرے کتے بھی مل جائیں تو تم اس شکار کو اس وقت تک استعمال نہیں کرسکتے جب تک تمہیں یہ معلوم نہ ہو کہ تمہارے کتے نے اسے شکار کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20756]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20756، ترقيم محمد عوامة 19946)
ترقیم عوامۃ: 19947 ترقیم الشثری: -- 20757
٢٠٧٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا عباد بن العوام عن (جميل) (١) بن زيد قال: سالت ابن عمر عن صيد الكلاب فقال: اليست مقلدة؟ قال: (قلت) (٢) : (بلى) (٣) انطلقت اقودها! قال: اكلها تقود؟ قال: قلت: منها ما اقود ومنها ما يتبعني، قال: إذا رايت الصيد و (خلعت) (٤) كلبك، وذكرت اسم الله، فكل ما (اصاد) (٥) ، (واما الكلب) (٦) التابع فإن اخذه فلا (تلبس) (٧) به إلا ان (تجده) (٨) حيا فتذبحه، وإما ان ⦗١٤٢⦘ يفرسه كلب لم ترسله (فقتله) (٩) (فذلك) (١٠) حرام (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (حميد).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [س]: (بل)، وسقط من: [هـ].
(٤) في [أ، ب]: (خلفت).
(٥) في [جـ]: (صاد).
(٦) في [أ، ب، ز، ط، ك]: (أما الكلب)، وفي [س]: (في الكلب)، وفي [هـ]: (وا بالكلب).
(٧) في [أ، ب]: (يلبس)، وفي [س، هـ]: (بأس).
(٨) في [أ، ب]: (يجده).
(٩) في [ز]: (فيقتله)، وسقط من: [أ، ب، س، هـ].
(١٠) في [ز، ك]: (فذاك).
(١١) ضعيف؛ لضعف جميل بن زيد.
حضرت جمیل بن زید رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کتوں کے شکار کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ کیا ان کے گلے میں پٹے نہیں ہوتے؟ میں نے کہا کیوں نہیں! میں انہیں پکڑ کر لے جاتا ہوں۔ انہوں نے فرمایا کہ کیا تم سب کتوں کو پکڑ کر لے جاتے ہو؟ میں نے کہا کچھ کو میں پکڑ کر لے جاتا ہوں اور کچھ میرے پیچھے آتے ہیں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ جب تم کوئی شکار دیکھو اور اپنے کتے کو اس پر چھوڑو اور اللہ کا نام لو تو جو شکار وہ کرے وہ کھالو۔ البتہ اگر پیچھے آنے والا کتا شکار پکڑ لے تو اس سے کوئی واسطہ نہ رکھو، الا یہ کہ وہ شکار تمہیں زندہ مل جائے اور تم اسے ذبح کرلو، اور اگر کسی ایسے کتے نے جسے تم نے نہیں چھوڑا اسے چیر پھاڑ کر مار ڈالا تو یہ حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20757]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20757، ترقيم محمد عوامة 19947)
ترقیم عوامۃ: 19948 ترقیم الشثری: -- 20758
٢٠٧٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: (نا) (١) ابو بكر عن اسامة بن زيد قال: سالت القاسم عن الرجل يرسل الكلب المعلم؛ فياخذ الصيد فيقتله؛ فيجد معه كلابا غير معلمة؛ قال: إن كان يعلم ان كلبه المعلم (قتله) (٢) فلياكل، وإن شك فلا يدري لعل غير الكلب شركه فلا ياكل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (حدثنا).
(٢) في [ز]: (قتلته).
اسامہ بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی اپنے سدھائے ہوئے کتے کو شکار پر چھوڑے اور وہ شکار کو پکڑ کر مار ڈالے۔ لیکن یہ آدمی اپنے کتے کے ساتھ کچھ بلا سدھائے کتے دیکھے تو کیا حکم ہے؟ حضرت قاسم نے فرمایا کہ اگر اسے معلوم ہوجائے کہ سدھائے ہوئے کتے نے اسے قتل کیا ہے تو اسے کھالے اور اگر اسے شک ہو کہ کسی دوسرے کتے نے اس کے ساتھ مل کر اسے قتل کیا ہے تو اسے نہ کھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20758]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20758، ترقيم محمد عوامة 19948)
ترقیم عوامۃ: 19949 ترقیم الشثری: -- 20759
٢٠٧٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا رد الكلب الذي ليس بمعلم على الكلب المعلم صيدا فقد افسد.
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی بلا سدھایا کتا شکار کو سدھائے ہوئے کتے کی طرف لوٹا دے تو اس نے شکار کو خراب کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20759]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20759، ترقيم محمد عوامة 19949)
4. إذا أرسله ونسي أن يسمي الله
اگر کوئی شکاری کتے کو روانہ کرتے وقت اللہ کا نام لینا بھول گیا تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19950 ترقیم الشثری: -- 20760
٢٠٧٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا حفص بن غياث عن حجاج قال: سالت عطاء عن الرجل ينسى ان يسمي على كلبه فيقتل قال: ياكل.
حضرت حجاج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص کتے کو روانہ کرتے وقت اس پر بسم اللہ پڑھنا بھول گیا اور کتے نے شکار کو مار ڈالا تو کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے کھالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20760]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20760، ترقيم محمد عوامة 19950)
ترقیم عوامۃ: 19951 ترقیم الشثری: -- 20761
٢٠٧٦١ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن سفيان (عن) (١) ابن حرملة عن سعيد ابن المسيب في الرجل يرسل كلبه وينسى ان يسمي قال: لا باس به.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط (عن) من: [أ، س، ط، هـ].
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کتے کو روانہ کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول گیا تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20761]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20761، ترقيم محمد عوامة 19951)
ترقیم عوامۃ: 19952 ترقیم الشثری: -- 20762
٢٠٧٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: (نا) (١) (اسباط) (٢) عن مغيرة بن مسلم عن عمرو ابن دينار عن ابن عباس قال: سئل عن رجل ارسل كلبه ولم يسم قال: المسلم فيه اسم الله ﷿ (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (حدثنا).
(٢) في [ب]: (أشباط).
(٣) صحيح.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنے کتے کو شکار پر چھوڑتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہر مسلمان کے دل میں اللہ کا نام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20762]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20762، ترقيم محمد عوامة 19952)
ترقیم عوامۃ: 19953 ترقیم الشثری: -- 20763
٢٠٧٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الاعلى قال: نا معمر عن الزهري قال: إذا ارسل كلبه فنسي ان يسمي فلياكل.
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کتے کو روانہ کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول گیا تو پھر بھی شکار کو کھالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20763]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20763، ترقيم محمد عوامة 19953)
ترقیم عوامۃ: 19954 ترقیم الشثری: -- 20764
٢٠٧٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الوهاب عن سعيد عن قتادة في الرجل يرسل كلبه وصقره فينسى ان يسمي فيقتله قال: ياكل.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے کتے یا شکرے کو شکار پر چھوڑتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول گیا اور اس نے شکار کو مار ڈالا تو وہ اس شکار کو کھا سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20764]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20764، ترقيم محمد عوامة 19954)