🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
427. من قال: لا تجوز شهادة ملة إلا على ملتها
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ملتوں (مذہب) کا اختلاف ہو تو گواہی قابلِ قبول نہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 24376
٢٤٣٧٦ - قال وكيع: كان ابن ابي ليلى لا يجيز شهادة اليهودي على النصراني، ولا النصراني على اليهودي.
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ابی لیلیٰ یہودی کی نصرانی پر اور نصرانی کی یہودی پر گواہی قبول نہ فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24376]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24376، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
428. في شهادة أهل الكتاب بعضهم على بعض
اہل کتاب کی ایک دوسرے پر گواہی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23338 ترقیم الشثری: -- 24377
٢٤٣٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن اشعث عن جهم عن إبراهيم قال: (تجوز) (١) شهادة اهل الكتاب بعضهم على بعض للمسلمين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [ط، هـ].
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں مسلمانوں کے حق میں اہل کتاب کا آپس میں ایک دوسرے پر گواہی دینا جائز ہے (صحیح ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24377]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24377، ترقيم محمد عوامة 23338)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23339 ترقیم الشثری: -- 24378
٢٤٣٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا اسباط (بن) (١) محمد عن اشعث عن الشعبي قال: تجوز شهادتهم للمسلمين بعضهم على بعض.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
حضرت شعبی سے بھی اسی طرح مروی ہے کہ مسلمانوں کے حق میں اہل کتاب کا آپس میں ایک دوسرے پر گواہی دینا جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24378]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24378، ترقيم محمد عوامة 23339)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
429. في العبد يكفل
غلام کی کفالت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23340 ترقیم الشثری: -- 24379
٢٤٣٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن (عباس) (١) عن شريح.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ، ح، ط]: (عياش).
حضرت شریح اور حضرت عامر فرماتے ہیں کہ غلام کے لئے کفالت نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24379]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24379، ترقيم محمد عوامة 23340)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 24380
٢٤٣٨٠ - (و) (١) عن جابر عن عامر قالا: لا كفالة للعبد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في [ز].
حضرت جابر، حضرت عامر سے روایت کرتے ہیں کہ ان دونوں حضرات (حضرت شریح اور حضرت عامر) نے فرمایا کہ غلام کے لئے کفالت نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24380]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24380، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
430. في شهادة الأقطع
جس کے ہاتھ حد میں کٹے ہوں اُس کی گواہی کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23341 ترقیم الشثری: -- 24381
٢٤٣٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن قتادة وحميد عن الحسن ان رجلا من قريش سرق بعيرا، فقطع النبي ﷺ يده، قال: وكانت تجوز شهادته (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الحسن تابعي، أخرجه أبو داود في المراسيل (٣٩٥)، والبيهقي (١٠/ ١٥٦).
حسن سے مروی ہے کہ قریش کے ایک شخص نے اونٹ چوری کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ کٹوا دیا، راوی کہتے ہیں کہ اس کی گواہی قبول کی جاتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24381]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24381، ترقيم محمد عوامة 23341)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23342 ترقیم الشثری: -- 24382
٢٤٣٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن انت عن الشعبي قال: شهد عند شريح اقطع، فاثنى عليه خيرا، (١) فقال: شريح نجيز شهادة (صاحب كل) (٢) حد إذا كان يوم يشهد عدلا إلا القاذف، فإن توبته فيما بينه وبين الله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: زيادة (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) في [هـ]: (كل صاحب).

حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح کی خدمت میں ایک ہاتھ کٹے نے گواہی دی، اس شخص کی اچھائی اور نیکی کی تعریف کی گئی، حضرت شریح نے فرمایا: ہم ہر اس شخص کی گواہی قبول کرتے ہیں جس پر حَد لگی ہو جبکہ وہ گواہی کے دن عادل ہو، سوائے محدود فی القذف کے کیونکہ اس کی توبہ اللہ اور اس کے درمیان ایک معاملہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24382]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24382، ترقيم محمد عوامة 23342)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23343 ترقیم الشثری: -- 24383
٢٤٣٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي حصين عن شريح انه اجاز شهادة اقطع.
حضرت شریح بھی مقطوع الید کی گواہی کو قبول فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24383]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24383، ترقيم محمد عوامة 23343)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
431. في الصلح بين الخصوم
دو خصموں کے درمیان صلح کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23344 ترقیم الشثری: -- 24384
٢٤٣٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة ووكيع عن إسماعيل عن عامر قال: اتي علي في بعض الامر، (و) (١) قال وكيع: في (شيء) (٢) ، فقال: إنه (لجور) (٣) ، ولولا انه صلح (لرددته) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زائدة في [جـ].
(٢) في [ع]: (سبي).
(٣) في [أ]: (يجوز)، وكذلك [ح، ط]، وفي [ز]: (لا يجور).
(٤) في [أ، ح، ط]: (لودته).
(٥) صحيح.

حضرت عامر سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو کسی معاملہ میں پیش کیا گیا، حضرت وکیع نے فرمایا کسی چیز کے متعلق، فرمایا یہ ظلم ہے اگر یہ صلح نہ ہوتی تو میں اس کو رد کردیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24384]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24384، ترقيم محمد عوامة 23344)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23345 ترقیم الشثری: -- 24385
٢٤٣٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن إسماعيل عن الشعبي عن شريح قال: ايما امراة صولحت (١) (على) (٢) ثمنها، ولم يبين لها ما ترك زوجها، فتلك الريبةكلها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: زيادة (على صلحها).
(٢) في [هـ]: (عن).

حضرت شریح فرماتے ہیں کہ جو عورت بھی ثمن پر صلح کرے اور اس کو بیان نہ کیا جائے کہ اس کے خاوند نے کیا چھوڑا ہے یہ سرا سر شک و شبہ کی بات ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24385]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24385، ترقيم محمد عوامة 23345)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں