مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
423. في الرجل يكفل الرجل ولم يأمره
کوئی شخص بغیر اجازت کفیل بن جائے
ترقیم عوامۃ: 23309 ترقیم الشثری: -- 24346
٢٤٣٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سفيان عن عبيدة ⦗٤٨١⦘ (بن) (٢) ابي صالح عن الشعبي قال: من كفل عن رجل بكفالة ولم يامره بها فاداها عنه فليس للمكفول عنه شيء، إنما هي حمالة تحملها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين القوسين من [هـ].
(٢) في [هـ، ح، ط]: (عن).
حضر ت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص بلا اجازت و حکم کفیل بن جائے اور مکفول کی طرف سے ادائیگی کر دے تو مکفول پر کچھ لازم نہیں ہے۔ وہ تو بوجھ اٹھانے والا ہے جو اس نے اٹھا لیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24346]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24346، ترقيم محمد عوامة 23309)
424. فيمن لا تجوز له (الشهادة)
جس کی گواہی قبول نہیں ہے
ترقیم عوامۃ: 23310 ترقیم الشثری: -- 24347
٢٤٣٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن محمد بن زيد عن طلحة بن عبد الله بن عوف قال: امر النبي ﷺ (١) مناديا فنادى حتى انتهى إلى الثنية: الا! لا تجوز شهادة خصم ولا ظنين وان اليمين على المدعى عليه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) مرسل؛ طلحة تابعي، أخرجه أبو داود في المراسيل (٣٩٦)، ومسدد كما في المطالب العالية (٢١٩٥)، وأبو عبيد في الغريب ٢/ ١٥٥، والبيهقي ١٠/ ٢٠١، وأخرجه عبد الرزاق (١٥٣٦٥) من حديث أبي هريرة.
حضرت طلحہ بن عبد اللہ بن عوف سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منادی کو ندا لگانے کا حکم فرمایا۔ اس نے لوگوں کو آواز دی یہاں تک کہ ثنیۃ کی طرف پہنچا: لوگو! آگاہ رہو مدمقابل اور مشکوک کی گواہی قابل قبول نہیں، اور بیشک قسم تو مدعیٰ علیہ پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24347]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24347، ترقيم محمد عوامة 23310)
ترقیم عوامۃ: 23311 ترقیم الشثری: -- 24348
٢٤٣٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الاجلح عن الشعبي عن شريح قال: (ارد) (١) شهادة (ستة) (٢) : الخصم، (و) (٣) المريب، ودافع المغرم، والشريك لشريكه، والاجير لمن استاجره، والعبد لسيده.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أردد).
(٢) في [ز]: (خمسة).
(٣) سقط من [هـ].
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ میں چھ آدمیوں کی گواہی کو رد کرتا ہوں۔ خصم کی، شکّی کی، اور ایسے آدمی کی جو اپنے اوپر سے تاوان دور کرنے والا ہو۔ شریک کی شریک کے حق میں، اجیر کی مستاجر کے حق میں اور غلام کی آقا کے حق میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24348]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24348، ترقيم محمد عوامة 23311)
ترقیم عوامۃ: 23312 ترقیم الشثری: -- 24349
٢٤٣٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: لا يجوز في الطلاق (شهادة) (١) ظنين ولا متهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ طلاق کے معاملہ میں شکّی (ناقابل اعتبار) اور متہم بالکذب کی گواہی جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24349]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24349، ترقيم محمد عوامة 23312)
ترقیم عوامۃ: 23313 ترقیم الشثری: -- 24350
٢٤٣٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن ابن سيرين قال: قال شريح: لا اجيز شهادة: خصم، ولا مريب، ولا دافع مغرم، ولا الشريك لشريكه، ولا الاجير لمن استاجره، ولا العبد لسيده.
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ میں چھ آدمیوں کی گواہی کو رد کرتا ہوں۔ خصم کی، شکّی کی، ایسے شخص کی جو اپنے اوپر سے تاوان دور کرنے والا ہو۔ شریک کی شریک کے حق میں، اجیر کی مستاجر کے حق میں اور غلام کی آقا کے حق میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24350]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24350، ترقيم محمد عوامة 23313)
425. في شهادة الولد لوالده
بیٹے کی باپ کے حق میں گواہی
ترقیم عوامۃ: 23314 ترقیم الشثری: -- 24351
٢٤٣٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جابر عن عامر عن شريح قال: لا تجوز شهادة الابن لابيه، ولا الاب لابنه، ولا المراة لزوجها، ولا الزوج لامراته.
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ بیٹے کی با پ کے حق، میں باپ کی بیٹے کے حق میں، بیوی کی شوہر کے حق میں اور شوہر کی بیوی کے حق میں گواہی قبول نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24351]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24351، ترقيم محمد عوامة 23314)
ترقیم عوامۃ: 23315 ترقیم الشثری: -- 24352
٢٤٣٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: لا تجوز شهادة الوالد لولده (ولا الولد لوالده) (١) ، ولا المراة لزوجها، ولا الزوج لامراته، ولا العبد لسيده، ولا السيد لعبده، ولا الشريك لشريكه، ولا كل واحد منهما لصاحبه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ والد کی گواہی بیٹے کے حق میں، بیٹے کی گواہی والد کے حق میں، عورت کی شوہر کے حق میں، خاوند کی بیوی کے حق میں، غلام کی آقا کے حق میں، آقا کی غلام کے حق میں، شریک کی گواہی شریک کے حق میں اور اسی طرح ہر ساتھی کی اپنے ساتھی کے حق میں گواہی قبول نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24352]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24352، ترقيم محمد عوامة 23315)
ترقیم عوامۃ: 23316 ترقیم الشثری: -- 24353
٢٤٣٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن اشعث عن عامر انه كان لا يجيز شهادة الرجل لابيه، ولا شهادة المراة لزوجها، وكان يجيز شهادة الرجل لابنه، وشهادة الرجل لامراته.
حضرت عامر بیٹے کی گواہی والد کے حق میں جائز نہ سمجھتے تھے۔ بیوی کی گواہی خاوند کے حق میں جائز نہ سمجھتے تھے۔ والد کی گواہی بیٹے کے حق میں جائز قبول سمجھتے تھے۔ اور خاوند کی گواہی بیوی کے حق میں قبول فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24353]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24353، ترقيم محمد عوامة 23316)
ترقیم عوامۃ: 23317 ترقیم الشثری: -- 24354
٢٤٣٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن عبد الله الانصاري عن اشعث عن الحسن انه كان يقول: لا (تجوز) (١) شهادة الرجل لابنه، ولا شهادة الابن لابيه، ولا شهادة الزوج لزوجته، ولا شهادة الزوجة لزوجها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (تجيز).
حسن فرماتے ہیں والد کی گواہی بیٹے کے حق میں، اور بیٹے کی گواہی والد کے حق میں، اور خاوند کی گواہی بیوی کے حق میں، اور بیوی کی گواہی خاوند کے حق میں قبول نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24354]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24354، ترقيم محمد عوامة 23317)
ترقیم عوامۃ: 23318 ترقیم الشثری: -- 24355
٢٤٣٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن (شبيب) (١) ابن غرقدة قال: شهدت شريحا اجاز شهادة زوج لامراته، فقيل له: إنه زوج، فقال: ومن يشهد للمراة إلا زوجها؟.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (شعيب).
حضرت شبیب فرماتے ہیں کہ میں حضرت شریح کی خدمت میں حاضر تھا آپ نے خاوند کی گواہی بیوی کے حق میں قبول فرمائی، آپ کو کہا گیا کہ یہ تو اس کا خاوند ہے، آپ نے فرمایا: بیوی کے حق میں اس کے خاوند کے علاوہ اور کون گواہی دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24355]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24355، ترقيم محمد عوامة 23318)