مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
431. في الصلح بين الخصوم
دو خصموں کے درمیان صلح کا بیان
ترقیم عوامۃ: 23346 ترقیم الشثری: -- 24386
٢٤٣٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن ايوب عن محمد قال: ما شهدت شريحا امر يصلح إلا مرة، وذلك ان رجلا اسود استودع امراة ثمانين درهما فحولت متاعها، فضاعت الدراهم، فخاصمها إلى شريح فقال: اتتهمها، قال: لا، قال: إن شئت اخذت خمسين.
محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قاضی شریح نے کو میں نے صرف ایک مرتبہ صلح کا فیصلہ کرتے ہوئے دیکھا ہے، وہ یوں ہوا کہ ایک سیاہ فام شخص نے خاتون کے پاس اسّی درہم امانت رکھوائے، بعد میں خاتون نے اپنے سامان کو الٹ پلٹ کیا۔ خاتون سے وہ دراھم ضائع ہوگئے۔ پس وہ جھگڑا حضرت شریح کی خدمت میں لے گئے۔ حضرت شریح نے فرمایا کہ پھر کیا تو اس پر تہمت لگانا چاہتا ہے؟ اس نے کہا کہ نہیں، آپ نے فرمایا: اگر تو چاہے تو پچاس درہم وصول کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24386]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24386، ترقيم محمد عوامة 23346)
ترقیم عوامۃ: 23347 ترقیم الشثری: -- 24387
٢٤٣٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن ابي حصين عن عبد الله بن عتبة انه ربما اتاه القوم يختصمون إليه في الشيء فيقول: اذهبوا فاصطلحوا.
حضرت عبد اللہ بن عتبہ کے پاس بعض اوقات لوگ جھگڑا لے کر آتے تو آپ فرماتے کہ جاؤ چلے جاؤ اور صلح کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24387]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24387، ترقيم محمد عوامة 23347)
ترقیم عوامۃ: 23348 ترقیم الشثری: -- 24388
٢٤٣٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن اشعث [عن الشعبي] (١) عن ابن سيرين انه قال: ربما اتى شريحا القوم يختصمون إليه فيقول: اذهبوا إلى عبيدة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: سقط (عن الشعبي).
حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ بعض اوقات حضرت شریح کے پاس لوگ جھگڑا لے کر حاضر ہوتے تو آپ فرماتے عبیدہ کے پاس چلے جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24388]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24388، ترقيم محمد عوامة 23348)
ترقیم عوامۃ: 23349 ترقیم الشثری: -- 24389
٢٤٣٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا مسعر عن ازهر العطار عن محارب بن دثار قال: (قال) (١) عمر: رددوا الخصوم حتى يصطلحوا، فإن فصل القضاء يورث (٢) القوم الضغائن (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زائدة في [هـ].
(٢) في [هـ]: زيادة (بين).
(٣) حسن؛ أزهر الأظهر أنه صدوق، فقد روى عنه جمع من الثقات، وذكره ابن حبان في الثقات.
حضرت عمر رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ جھگڑنے والوں کو واپس کردو تاکہ وہ صلح کرلیں، بیشک فیصلہ کرنے سے جھگڑنے والوں میں کینہ پیدا ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24389]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24389، ترقيم محمد عوامة 23349)
ترقیم عوامۃ: 23350 ترقیم الشثری: -- 24390
٢٤٣٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير بن حازم عن ابن سيرين قال: بعث عمر بن الخطاب قاضيا، فاختصم إليه رجلان في دينار، قال: فاعطاه احدهما، واعطى الآخر دينارا من عنده، فبلغ ذلك عمر فبعث إليه فعزله (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ ابن سيرين لا يروي عن عمر.
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک قاضی بھیجا اس کے پاس دو شخص ایک دینار کے بارے میں جھگڑا لے کر آئے، اس نے اُ ن میں سے ایک کو وہ دینار عطا کردیا اور دوسرے کو اپنی طرف سے ایک دینار عطاء کردیا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو جب یہ خبر پہنچی تو آپ نے اس کو معزول کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24390]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24390، ترقيم محمد عوامة 23350)
432. من قال: إذا رضي الخصمان بقول رجل جاز عليهما
اگر جھگڑنے والے کسی ایک کی بات پر راضی ہو جائیں
ترقیم عوامۃ: 23351 ترقیم الشثری: -- 24391
٢٤٣٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن مبارك عن عاصم عن (الشعبي) قال: إذا رضي الخصمان بقول رجل جاز عليهما (ما قال) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، أ].
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر جھگڑنے والے کسی ایک شخص کی بات پر راضی ہوجائیں تو اس کی بات ان پر نافذ اور لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24391]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24391، ترقيم محمد عوامة 23351)
ترقیم عوامۃ: 23352 ترقیم الشثری: -- 24392
٢٤٣٩٢ - [حدثنا ابو بكر قال] : حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عاصم الاحول عن ابن سيرين قال: جاء رجلان يختصمان إلى عبيدة فقال: تؤمراني عليكما؟ قالا: نعم! فقضى بينهما.
حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ دو شخص جھگڑتے ہوئے حضرت عبیدہ کے پاس آئے، آپ نے ان سے دریافت کیا کہ کیا تم دونوں مجھے اپنا حکم اور فیصل تسلیم کرتے ہو؟ انہوں نے کہا جی ہاں، پھر آپ نے ان دونوں کے درمیان فیصلہ فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24392]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24392، ترقيم محمد عوامة 23352)
433. في كسر الدراهم وتغييرها
دراہم کو تبدیل کرنا اور توڑنا
ترقیم عوامۃ: 23353 ترقیم الشثری: -- 24393
٢٤٣٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن إسحاق بن (عبد الله) (١) -يعني ابن ابي فروة- عن غيلان قال: قلت لعمر بن عبد العزيز: لو غيرت هذه الدراهم، فإنها تقع في يد اليهودي والنصراني والجنب والمجوسي، قال: اردت ان تحتج علينا الامم، قال: تريد ان تغير (توحيد ربنا واسم نبينا) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط]: (عبيد اللَّه).
(٢) في [هـ]: (توحيدًا بنا وهم بيننا).
حضرت غیلان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز سے عرض کیا کہ اگر ان دراہم کو تبدیل کردیا جائے تو بہتر ہے، کیونکہ یہ یہودی، عیسائی، ناپاک شخص اور مجوسی کے ہاتھوں میں جاتا ہے ان کے ہاتھ لگتے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ کیا آپ چاہتے ہو کہ دوسرے مذہب والے تم پر اعتراض کریں؟ کیا تم چاہتے ہو کہ رب کی توحید اور اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام تبدیل کردیں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24393]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24393، ترقيم محمد عوامة 23353)
ترقیم عوامۃ: 23354 ترقیم الشثری: -- 24394
٢٤٣٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (معتمر) (١) عن (محمد) (٢) بن (فضاء) (٣) (عن) (٤) ابيه (عن علقمة بن عبد الله عن ابيه) (٥) قال: نهى رسول الله ﷺ عن كسر ⦗٤٩١⦘ [ (سكة) (٦) المسلمين الجائزة بينهم إلا من باس (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (معمر).
(٢) في [أ، ح، ز، ط]: (مجاهد).
(٣) في [أ، جـ، ح، ط]: (فضل).
(٤) سقط من: [أ، ح].
(٥) سقط من: [ز].
(٦) في [أ، ح]: (سكتى).
(٧) ضعيف جدًا؛ محمد بن فضاء متروك، أخرجه أحمد (١٥٤٥٧)، وأبو داود (٣٤٤٩)، وابن ماجه (٢٢٦٣)، وابن عدي (٦/ ٢١٧٨)، والحاكم (٢/ ٣١)، والعقيلي (٤/ ١٢٥)، والخطيب (٦/ ٣٤٦)، وأبو نعيم في أخبار أَصبهان (١/ ٢٠٨).
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کے سکہ (دراہم) کو توڑنے سے منع فرمایا جو ان کے درمیان رائج ہے مگر یہ کہ اس میں کوئی خرابی ہو تو اور بات ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24394]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24394، ترقيم محمد عوامة 23354)
ترقیم عوامۃ: 23355 ترقیم الشثری: -- 24395
٢٤٣٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن جريج عن عطاء قال: اثم الناس في (ضربهم) (١) -] (٢) الدراهم البيض.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ]: (ضربهم).
(٢) في [ط]: سقط ما بين المعكوفين.
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ لوگ سفید درہم ڈھال کر (ضرب کر کے) گنہگار ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24395]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24395، ترقيم محمد عوامة 23355)