🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
565. في الرجل يمر بالعاشر فيستطعمه
کوئی شخص عاشر کے پاس سے گذرے اور کھانا طلب کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23683 ترقیم الشثری: -- 24756
٢٤٧٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة (قال: حدثنا) (١) هشام قال: كان الحسن يكره ان يستطعمه، (ولا يرى باسا إن اطعمه) (٢) ان ياكل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) سقط من: [ط].

حضرت حسن کھانا طلب کرنے کو ناپسند کرتے تھے، اور اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ اگر وہ خود کھلا دے تو پھر کھالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24756]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24756، ترقيم محمد عوامة 23683)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23684 ترقیم الشثری: -- 24757
٢٤٧٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن حكيم بن جبير قال: اتينا سعيد بن جبير في اسفل الفرات، فارسل إلى (اصحاب) (١) القنطرة العشارين: إن (كان) (٢) عندكم شيء فاطعمونا، (فاطعمونا) (٣) ، فاكل معنا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (صاحب).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) سقط من: [ط].

حضرت حکیم بن جبیر فرماتے ہیں کہ ہم فرات کے نچلے حصے میں حضرت سعید بن جبیر کے پاس آئے، پھر انہوں نے پل والے عشر وصول کرنے والوں کے پاس ایک شخص بھیجا کہ اگر تمہارے پاس کچھ ہے تو ہمیں کھلاؤ، انہوں نے ہمیں کھانا کھلایا اور خود بھی ہمارے ساتھ کھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24757]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24757، ترقيم محمد عوامة 23684)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
566. في الرجل يكسر الطنبور
کوئی شخص باجا توڑ دے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23685 ترقیم الشثری: -- 24758
٢٤٧٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي حصين ان رجلا كسر طنبورا لرجل فخاصمه (إلى شريح) (١) فلم يضمنه شيئا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ح].
حضرت ابو حصین سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے کا باجا توڑ دیا وہ جھگڑا حضرت شریح کے پاس لے گیا، انہوں نے اس کو ضامن نہیں بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24758]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24758، ترقيم محمد عوامة 23685)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
567. في أجر الدلال
دلال کی اجرت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23686 ترقیم الشثری: -- 24759
٢٤٧٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن (ابي) (١) عدي عن عثمان الشحام عن ابن سيرين انه كان (يكرهه) (٢) وذكر عنده -اجر الدلال.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، هـ]: (يكره).

حضرت ابن سیرین کے پاس دلال کی اجرت کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے اس کو ناپسند کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24759]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24759، ترقيم محمد عوامة 23686)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
568. (المعرفة) (تؤخذ) من الرجل يبيع الشيء
بیع کرتے وقت کوئی علامتی نشان مقرر کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23687 ترقیم الشثری: -- 24760
٢٤٧٦٠ - (١) حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود الطيالسي عن يزيد بن عطاء عن سماك عن حجار بن (ابجر) (٢) ان رجلا قال لعلي: ذهب والله مالي، فقال له علي: انت ضيعته، افلا اخذت منه (معرفة) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: زيادة (قال).
(٢) في (هـ): (ابجبر)، وفي [ط]: (أبحر).
(٣) في [جـ، ز]: (بمعرفه).
(٤) مجهول؛ حجار مجهول، ويزيد ضعيف.

حضرت حجار سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے عرض کیا خدا کی قسم میرا مال ضائع ہوگیا، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: تو نے خود ضائع کیا ہے، تو نے اس سے کوئی علامت کیوں نہ لی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24760]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24760، ترقيم محمد عوامة 23687)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
569. في الرجل يكون له على الرجل (الدراهم)
کسی شخص کے دوسرے پر کچھ دراہم ہوں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23688 ترقیم الشثری: -- 24761
٢٤٧٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن (١) عمرو عن الحسن في الرجل (يكون) (٢) له على الرجل (دراهم) (٣) فياخذها وفيها (مسمعية) (٤) ، قال: لا باس (به) (٥) وإن كانت فضة بعد ان يكون وزنا بوزن.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: زيادة (ابن)، وفي [ط، هـ]: زيادة (أبي).
(٢) في [أ]: (تكون).
(٣) في [ز]: (الدراهم).
(٤) في [ط]: (سمعه)، وفي [أ، جـ، ح]: (مسمعة)، والمسمعية: نوع من أنواع النقود؛ تنسب إلى محلة بالبصرة.
(٥) سقط من: [ط].

حضرت حسن سے مروی ہے کہ اگر ایک شخص کے دوسرے پر دراہم ہوں اور وہ دراہم وصول کرے اور اس میں کچھ دراہم نشان زدہ ہوں، تو فرماتے ہیں کہ اگرچہ وہ چاندی ہو کوئی حرج نہیں ہے، جبکہ وہ وزن کے ساتھ برابر ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24761]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24761، ترقيم محمد عوامة 23688)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23689 ترقیم الشثری: -- 24762
٢٤٧٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن ابن عون عن محمد انه كان لا يرى باسا (بالمسمعية) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ، ح، ط]: (بالسمعية).
حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کچھ دراہم نشان زدہ ہوں تو بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24762]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24762، ترقيم محمد عوامة 23689)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
570. في الرجل (يبتاع) جارية فيجد بها (دبيلة)
کوئی شخص باندی خریدے پھر اس کے پیٹ پرپھوڑا پائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23690 ترقیم الشثری: -- 24763
٢٤٧٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبيد الله بن موسى قال: حدثنا سفيان عن اشعث عن علي بن مدرك ان الضحاك بن قيس اختصم إليه في جارية وجد بها (الدبيلة) (١) وهو داء قديم يعرف انه ليس مما يحدث [فقضى به على البائع.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (الدبيلا).
حضرت ضحاک کے پاس ایک باندی کا جھگڑا لایا گیا جس کو دبیلہ بیماری تھی۔ یہ ایک مشہور بیماری ہے جو اچانک نہیں لگتی تو حضرت ضحاک نے بائع کے خلاف فیصلہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24763]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24763، ترقيم محمد عوامة 23690)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 24764
٢٤٧٦٤ - (وقال) (١) سفيان: وقول الضحاك (احب) (٢) إلى من قول شريح: إذا كان يعرف انه ليس مما يحدث] (٣) ان يرد ويوجب يمين المشتري انه لم (يره) (٤) قبل ان يشتريه، ولم يرضه بعد ما رآه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (قال).
(٢) في [أ، ح]: (إليّ).
(٣) في [ز]: سقط ما بين المعكوفين.
(٤) في [جـ]: (يرده)، وفي [ط]: (يرى)، وفي [ز]: (يراه).

حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک کا قول مجھے حضرت شریح کی بات سے زیادہ پسندیدہ ہے کہ جب معلوم ہوجائے کہ وہ نیا نہیں ہے تو وہ واپس کیا جائے گا، اور مشتری سے قسم لی جائے گی کہ اس نے خریدنے سے قبل اس کو نہیں دیکھا تھا اور دیکھنے کے بعد وہ اس پر راضی نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24764]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24764، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
571. في الرجل يعطي (الإنسان) الشيء فيضيع
کوئی شخص کسی کو کچھ دے اور وہ اس سے ضائع ہو جائے تو اس کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23691 ترقیم الشثری: -- 24765
٢٤٧٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير (عن مغيرة) (١) عن فضيل قال: ⦗٤٧⦘ اعطاني إنسان دينارا اشتري له (به) (٢) برا، فهلك فقلت (للحناط) (٣) : كل مكانه، فذكرته لإبراهيم فقال: ما كان عليك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) سقط من [ز، ط، هـ].
(٣) في [ح]: (للخياط).

حضرت فضیل فرماتے ہیں کہ مجھے ایک شخص نے دینار دیا تاکہ میں اس کے لئے گندم خریدوں، وہ مجھ سے ضائع (ہلاک) ہوگیا، میں نے گندم والے سے کہا کہ اس کی جگہ مجھے اور گندم تول دے، میں نے حضرت ابراہیم سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: تجھ پر لازم نہیں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24765]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24765، ترقيم محمد عوامة 23691)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں