🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
87. في الرجل يقر لوارث أو غير وارث (بدين)
اگر کوئی شخص وارث یا غیر وارث کے لئے قرض کا اقرار کرے تو کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 22006
٢٢٠٠٦ - (وعن سفيان عن منصور عن إبراهيم) (١) (قالوا) (٢) : إذا اقر في مرض لوارث بدين لم يجز إلا ببينة، (وإذا) (٣) اقر لغير وارث جاز.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) هذا إسناد مكرر، وفي [أ، ح، هـ]: زيادة (وعن سفيان عن جابر عن الشعبي عن شريح).
(٢) في [أ، جـ، ح، ط]: (قال)، وفي [س، هـ]: (قالا).
(٣) في [س، ط، هـ]: (فإذا).

(حضرت حکم، ابراہیم اور حضرت شریح) فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص مرض میں کسی وارث کے لئے قرض کا اقرار کرے تو گواہی کے بغیر جائز نہیں، اور جب غیر وارث کے لئے اقرار کرے تو جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22006]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22006، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21139 ترقیم الشثری: -- 22007
٢٢٠٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن (حباب) (١) حدثنا حماد بن سلمة عن قتادة عن ابن (اذينة) (٢) في الرجل يقر لوارث بدين، قال: لا يجوز.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (خباب).
(٢) في [أ، ح، ط]: (أبي ذيبة).

حضرت ابن اذینہ فرماتے ہیں کہ وارث کے لئے قرضہ کا اقرار جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22007]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22007، ترقيم محمد عوامة 21139)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21140 ترقیم الشثری: -- 22008
٢٢٠٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء قال: لا يجوز إقرار المريض (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: زيادة (بالدين).
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ مریض کا اقرار جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22008]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22008، ترقيم محمد عوامة 21140)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21141 ترقیم الشثری: -- 22009
٢٢٠٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب قال: حدثنا حماد بن سلمة عن قيس بن سعد عن عطاء في رجل اقر لوارث بدين، قال: جائز.
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وارث کے لئے قرض کا اقرار جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22009]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22009، ترقيم محمد عوامة 21141)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21142 ترقیم الشثری: -- 22010
٢٢٠١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن عبد العزيز بن عبيد الله عن الشعبي عن شريح انه كان يجيز اعتراف الرجل عند موته بالدين لغير وارث، ولا (يجيزه) (١) لوارث إلا ببينة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (يجيز).
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ موت کے وقت غیر وارث کے لئے قرض کا اقرار جائز ہے لیکن وارث کے لئے بغیر گواہی کے جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22010]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22010، ترقيم محمد عوامة 21142)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21143 ترقیم الشثری: -- 22011
٢٢٠١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عمر بن ايوب الموصلي عن جعفر عن ميمون قال: إذا اقر الرجل بدين في مرضه فارى ان يجوز عليه؛ لانه لو اقر به وهو صحيح (جاز) (١) (واصدق) (٢) ما يكون عند موته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ح].
(٢) في [أ، ح]: (فأصدق).

حضرت میمون فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مرض میں قرض کا اقرار کرے تو میری رائے میں جائز ہے، کیونکہ اگر حالت صحت میں کرتا تو بھی جائز ہوتا اور آدمی موت کے وقت سب سے زیادہ سچا ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22011]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22011، ترقيم محمد عوامة 21143)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
88. في الرجل يبيع من الرجل الطعام إلي أجل
نقد ادائیگی کے بعد ایک مقررہ مدت پر غلے کی بیع کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21144 ترقیم الشثری: -- 22012
٢٢٠١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابن عيينة) (١) عن عمرو عن طاوس قال: إذا بعت طعاما إلى اجل فحل الاجل فلا (تاخذ) (٢) طعاما.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، ح، ط]: (يأخذ).

حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جب تم ایک مقررہ مدت تک کے لئے غلہ بیچو اور وہ مدت پوری ہوجائے تو غلہ نہ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22012]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22012، ترقيم محمد عوامة 21144)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 22013
٢٢٠١٣ - قال: وقال جابر بن زيد (١) ابو الشعثاء: إذا حل دينك فخذ به ما شئت.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط]: زيادة (و).
راوی کہتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید ابو شعثاء فرماتے ہیں کہ جب تمہارا قرض واجب الادا ہوجائے تو اس کے بدلے جو چاہو لے لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22013]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22013، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21145 ترقیم الشثری: -- 22014
٢٢٠١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن محمد بن عبد الله بن ابي مريم قال: قلت لسعيد بن المسيب: بعت من رجل تمرا آخذ (من ثمن) (١) تمري تمرا؟ قال: لا (تاخذن) (٢) طعاما (مما) (٣) يكال ويوزن.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [ف].
(٢) في [جـ، و]: (تأخذ).
(٣) في [س، هـ]: (ما).

حضرت محمد بن عبد اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے فرمایا کہ میں نے ایک آدمی کو کھجوریں بیچیں، کیا میں کھجوروں کی قیمت سے کھجوریں خرید سکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں، ایسا غلہ نہ لو جسے کیل یا وزن کیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22014]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22014، ترقيم محمد عوامة 21145)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21146 ترقیم الشثری: -- 22015
٢٢٠١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن اشعث عن عامر قال: إذا بعت طعاما إلى اجل فحل مالك فخذ به من العروض ما شئت، لا تاخذ طعاما (إلا طعامك) (١) بعينه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جب تم نے غلے کو ایک مدت تک کے لئے فروخت کیا، اور تمہارا مال واجب الادا ہوگیا تو اس کے بدلے سامان میں سے جو چاہو لے لو، البتہ اگر غلہ لو تو صرف بعینہ اپنا غلہ ہی لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22015]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22015، ترقيم محمد عوامة 21146)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں