🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
90. في الرجل يتزوج المرأة على الدار
مکان کو مہر بنا کرشادی کرنے کاحکم
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21165 ترقیم الشثری: -- 22036
٢٢٠٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا حسن بن صالح عن ابن ابي ليلى في الرجل يتزوج (المراة) (١) على الدار، قال: ياخذها الشفيع بقيمة الدار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [جـ، ز، و].
حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے کسی مکان کے عوض عورت سے نکاح کیا تو شفیع اسے مکان کی قیمت کے عوض لے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22036]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22036، ترقيم محمد عوامة 21165)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
91. في الرجل يكون له على الرجل الدين فلا يدرى أين هو؟
اگر ایک آدمی نے کسی کا قرضہ دینا ہو اور اسے معلوم نہ ہو کہ وہ کہا ں ہے تو کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21166 ترقیم الشثری: -- 22037
٢٢٠٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: (إن) (١) كان عليك دين لرجل فلم تدر اين هو؟ واين وارثه؟ فتصدق به عنه فإن جاء فخيره.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز، و]: (إذا).
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر تم پر کسی آدمی کا قرضہ ہو اور تمہیں معلوم نہ ہو کہ وہ کہاں ہے یا اس کے ورثاء کہاں ہیں تو اس کی طرف سے صدقہ کردو، اس کے بعد اگر وہ آجائے تو اسے اختیار دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22037]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22037، ترقيم محمد عوامة 21166)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21167 ترقیم الشثری: -- 22038
٢٢٠٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن شعبة عن عبد الله بن (حنش) (١) عن ابن عمر في رجل هلك وعليه دين لا يعرف صاحب الدين، فامر ان يتصدق عنه بذلك الدين (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (حشر)، وفي [ز]: (حسن).
(٢) صحيح.

حضرت عبد اللہ بن حنش فرماتے ہیں کہ ایک آدمی ہلاک ہوگیا اور اس پر قرضہ تھا، قرضہ دینے والے کا علم نہ تھا، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے حکم دیا کہ قرضے کے برابر رقم اس کی طرف سے صدقہ کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22038]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22038، ترقيم محمد عوامة 21167)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21168 ترقیم الشثری: -- 22039
٢٢٠٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن اشعث عن الحسن قال: إذا مات الرجل وعليه دين فلم يدر (١) وارثه فليجعله في سبيل الله، (فإن) (٢) كان (مسلما) (٣) فلم يدر (٤) وارثه فليتصدق به عنه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز، و]: زيادة (أين).
(٢) في [جـ، ز، و]: (وإن).
(٣) في [ك]: (يعلم).
(٤) في [جـ، ز، و]: زيادة (أين).

حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب کوئی مرجائے اور اس پر قرضہ ہو اور معلوم نہ ہو کہ اس کے ورثہ کہاں ہیں تو وہ قرضہ اللہ کے راستے میں خرچ کردیا جائے اور اگر وہ مسلمان ہو اور معلوم نہ ہو کہ اس کے ورثاء کہاں ہیں تو اس کی طرف سے صدقہ کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22039]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22039، ترقيم محمد عوامة 21168)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21169 ترقیم الشثری: -- 22040
٢٢٠٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن عامر (بن) (١) شقيق عن ابي وائل قال: اشترى عبد الله جارية بسبعمائة درهم فغاب صاحبها (فعرفها) (٢) سنة (او) (٣) قال: حولا -ثم خرج إلى المسجد وجعل يتصدق ويقول: اللهم فله، فإن ⦗٤٤٥⦘ (ابى) (٤) (فعلي وإلي) (٥) ، ثم قال: هكذا فاصنعوا باللقطة او بالضالة (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، س، هـ]: (عن).
(٢) في [س، هـ]: (وعرفها).
(٣) في [أ، ح، ط]: (و).
(٤) في [س، ط]: (أتى).
(٥) في [جـ، و]: (فإليّ وعليَّ).
(٦) حسن؛ شريك صدوق.

حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے سات سو درہم میں ایک باندی خریدی، ابھی رقم کی ادائیگی نہیں ہوئی تھی کہ باندی کا مالک غائب ہوگیا، حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ ایک سال تک اس کا اعلان کراتے رہے، پھر وہ مسجد گئے اور اس کی قیمت صدقہ کرنا شروع کی، ساتھ ساتھ کہتے جاتے تھے کہ اے اللہ! یہ اس کی طرف سے ہے، اگر اس نے انکار کیا تو میری طرف اور مجھ پر لازم ہوگا، پھر فرمایا کہ ہرگری پڑی یا گمشدہ چیز کے ساتھ یونہی کیا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22040]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22040، ترقيم محمد عوامة 21169)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
92. في الرجل يشتري الجارية من الخمس
خمس سے باندی خریدنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21170 ترقیم الشثری: -- 22041
٢٢٠٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن محمد بن زيد قال: اشتريت جارية من خمس قسم، فوجدت معها خمسة عشر دينارا، فاتيت بها عبد الرحمن بن خالد بن الوليد فقال: هي لك.
حضرت محمد بن زید فرماتے ہیں کہ میں نے خمس میں سے ایک باندی خریدی، میں نے اس باندی کے پاس پندرہ دینار پائے، میں وہ لے کر حضرت عبد الرحمن بن خالد بن ولید کے پاس آیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ تمہارے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22041]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22041، ترقيم محمد عوامة 21170)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21171 ترقیم الشثری: -- 22042
٢٢٠٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو بكر بن عياش عن الشيباني عن الشعبي في رجل اشترى سبية من الغنم فوجد معها فضة قال: يردها.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مال غنیمت میں سے کوئی باندی خریدے اور پھر اس کے پاس اسے چاندی ملے تو اسے واپس کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22042]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22042، ترقيم محمد عوامة 21171)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21172 ترقیم الشثری: -- 22043
٢٢٠٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن حصين ان رجلا اشترى امة يوم القادسية من الفيء، فاتته بحلي كان معها، فاتى سعد بن ابي وقاص فاخبره فقال: اجعله في غنائم المسلمين (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ حصين لم يدرك سعدًا.
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے جنگ قادسیہ میں مال غنیمت میں حاصل ہونے والی ایک باندی خریدی، اس باندی پر کچھ زیور تھا، وہ آدمی حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور انہیں اس بارے میں بتایا تو انہوں نے فرمایا کہ زیور کو مسلمانوں کے مال غنیمت میں جمع کرادو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22043]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22043، ترقيم محمد عوامة 21172)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
93. في الرجل يكون عليه (الرقبة)
اگر کوئی شخص آزاد کرنے کی نیت سے غلام خریدے تو کیا طریقہ ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21173 ترقیم الشثری: -- 22044
٢٢٠٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن الجريري عن ابي عبد الله (الجسري) (١) جسر عنزة قال: قلت لمعقل بن يسار: الرجل منا يزيد ان يعتق ⦗٤٤٦⦘ المعتق، قال: إذا اشتريت معتقا (تريد) (٢) ان تعتقه فلا تشترط لاهله العتق فإنها عقدة من الرق؛ ولكن اشتره (ساكتا) (٣) ، (إن) (٤) شئت امسكت، وإن شئت اعتقت (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، س، هـ]: (الجسيري).
(٢) في [ط]: (يريد).
(٣) في [س]: (ساكنًا).
(٤) في [جـ]: (فإن).
(٥) صحيح؛ أخرجه الدارقطني (٤/ ١٣٠)، وعبد الرزاق (١٦٨٥٣)، وأخرجه مرفوعًا الطبراني في الأوسط (٥٣٦٤).

حضرت ابو عبد اللہ جسری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت معقل بن یسار سے کہا کہ ہم میں سے ایک آدمی غلام کو آزاد کرنے کے لئے خریدنا چاہتا ہے تو وہ کیا طریقہ اختیار کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ جب تم کسی غلام کو آزاد کرنے کی نیت سے خریدو تو اس کے مالک سے آزادی کا تذکرہ کرکے نہ خریدو، کیونکہ یہ غلامی کی ایک گرہ ہے، بلکہ خاموشی سے خریدو پھر اگر چاہو تو روک لو اور اگر چاہو تو اسے آزاد کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22044]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22044، ترقيم محمد عوامة 21173)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21174 ترقیم الشثری: -- 22045
٢٢٠٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية قال: حدثت بهذا الحديث ايوب فقال: إنها ليست (بتامة) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (ثامة).
حضرت ابن علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے مذکورہ حدیث کا ذکر حضرت ایوب سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ معاملہ مکمل نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22045]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22045، ترقيم محمد عوامة 21174)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں