مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
88. في الرجل يبيع من الرجل الطعام إلي أجل
نقد ادائیگی کے بعد ایک مقررہ مدت پر غلے کی بیع کرنا
ترقیم عوامۃ: 21157 ترقیم الشثری: -- 22026
٢٢٠٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ايوب قال: سئل محمد عن الرجل يبيع المتاع إلى اجل فيحل الاجل، اياخذ متاعا؟ فقال: قد كان الرجل ياتي غريمه فياخذ منه، فقيل له: ايبيع طعاما وياخذ طعاما؟ قال: فإني لا اقول فيه شيئا.
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت محمد سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص سامان کو ایک مدت تک کے لئے بیچے اور جب وہ مدت آجائے تو کیا وہ سامان لے سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ایک شخص اپنے مقروض کے پاس جاتا ہے اور اس سے یہ لے لیتا ہے۔ ان سے کہا گیا کہ کیا وہ غلہ بیچ رہا ہے اور غلہ ہی لے رہا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22026]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22026، ترقيم محمد عوامة 21157)
ترقیم عوامۃ: 21158 ترقیم الشثری: -- 22027
٢٢٠٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن مصعب عن الاوزاعي عن يحيى ابن ابي كثير قال: قضى عمر بن عبد العزيز في دين المتوفى من طعام، قال: (لا) (١) (ياخذ الطعام) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (ألا).
(٢) في [أ، ح]: (يأخذ طعام)، وفي [جـ، ز]: (يؤخذ طعام)، وفي [ط]: (يؤخذ الطعام).
حضرت عمر بن عبد العزیز نے اس شخص کے بارے میں فیصلہ فرمایا جو فوت ہوجائے اور اس نے کسی کا غلہ دینا ہو تو غلہ نہیں لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22027]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22027، ترقيم محمد عوامة 21158)
89. في رجل اشترى دارا فبناها
ایک آدمی گھر خریدے اور اس کی تعمیر کرے، پھر شفیع یا مستحق نکل آئیں تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 21159 ترقیم الشثری: -- 22028
٢٢٠٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن الشيباني عن الشعبي في الرجل يشتري الدار فيبنيها ثم يجيء الشفيع، قال: (ياخذها) (١) ببنيانها او (بقيمتها) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، هـ]: (يأخذ).
(٢) في [ف]: (برقبتها)، وفي [أ، هـ]: (يدفنها).
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی گھر خریدنے کے بعد اس کی تعمیر کرے پھر شفعہ کرنے والا آجائے تو وہ یا تو اس کی عمارت کے ساتھ لے گا یا اس کی قیمت ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22028]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22028، ترقيم محمد عوامة 21159)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 22029
٢٢٠٢٩ - وقال حماد: يقلع بناءها وياخذها.
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اس کی عمارت کو گرا کر وہ لے سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22029]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22029، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 21160 ترقیم الشثری: -- 22030
٢٢٠٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن خالد الحذاء ان رجلا اشترى دارا (فبناها) (١) ثم جاء رجل فاستحقها، فكتب ان تقوم العرصة ويقوم البناء، فإن شاء اخذ البناء بقيمته، وإن ابى سلم العرصة بقيمتها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (بناها).
حضرت خالد حذاء فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے گھر خرید کر اسے تعمیر کیا، پھر ایک آدمی اس میں مستحق نکل آیا تو انہوں نے لکھا کہ زمین اور عمارت کی قیمت لگوائی جائے گی، اگر وہ چاہے تو عمارت کی قیمت ادا کرکے لے لے، اور اگر انکار کرے تو زمین کو اس کی قیمت کے ساتھ گاہک کے حوالے کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22030]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22030، ترقيم محمد عوامة 21160)
ترقیم عوامۃ: 21161 ترقیم الشثری: -- 22031
٢٢٠٣١ - حدثنا ابو بكر قال: قال وكيع: قال سفيان: يقلع بناءه.
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ اس کی عمارت گرائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22031]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22031، ترقيم محمد عوامة 21161)
90. في الرجل يتزوج المرأة على الدار
مکان کو مہر بنا کرشادی کرنے کاحکم
ترقیم عوامۃ: 21162 ترقیم الشثری: -- 22032
٢٢٠٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم بن بشير عن (ابن) (١) (شبرمة) (٢) عن الحارث العكلي في رجل تزوج امراة على دار، فطلب شفيع الدار (الدار) (٣) ، قال: ياخذها بصداق مثل المراة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أبي).
(٢) في [أ، ح، س، ز، هـ]: (عكرمة).
(٣) سقط من [أ، ح، س، هـ].
حضرت حارث عکلی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے ایک مکان کے عوض شادی کرے پھر مکان کا شفیع مکان کو طلب کرے تو وہ اسے عورت کے مہر مثلی کے عوض لے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22032]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22032، ترقيم محمد عوامة 21162)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 22033
٢٢٠٣٣ - قال: وقال ابن شبرمة: لست ارى ذلك ولكن ياخذها الشفيع بالقيمة.
راوی کہتے ہیں کہ ابن شبرمہ فرماتے ہیں کہ میری رائے یہ نہیں، بلکہ شفیع اسے قیمت کے عوض لے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22033]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22033، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 21163 ترقیم الشثری: -- 22034
٢٢٠٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن يعقوب بن عبد الله عن الحسن قال: ليس في صداق شفعة.
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مہر میں شفعہ نہیں ہوسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22034]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22034، ترقيم محمد عوامة 21163)
ترقیم عوامۃ: 21164 ترقیم الشثری: -- 22035
٢٢٠٣٥ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور قال: حدثت عن الشعبي قال: ليس في صداق شفعة] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من [جـ، و].
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مہر میں شفعہ نہیں ہوسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22035]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22035، ترقيم محمد عوامة 21164)