مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
42. من كان يقول إذا اشتد عليك فاكسره بالماء
جو حضرات کہتے ہیں جب (کوئی مشروب) تمہیں سخت محسوس ہو تو تم اس کو پانی ملا کر توڑ ڈالو
ترقیم عوامۃ: 24693 ترقیم الشثری: -- 25789
٢٥٧٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عكرمة بن عمار عن (ابي) (١) كثير الحنفي عن ابي هريرة قال: من رابه من شرابه شيء فليكسره بالماء (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أبو).
(٢) صحيح؛ عكرمة ثقة في روايته عن غير يحيى بن أبي كثير.
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ جس شخص کو اس کا مشروب شک میں ڈالے تو اس کو چاہیئے کہ وہ اس مشروب کو پانی سے پتلا کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25789]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25789، ترقيم محمد عوامة 24693)
ترقیم عوامۃ: 24694 ترقیم الشثری: -- 25790
٢٥٧٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عبد الواحد بن ايمن عن ابيه عن نافع بن عبد الحارث قال: قال: عمر اشربوا هذا النبيذ في هذه الاسقية، (فإنه يقيم) (١) الصلب، ويهضم ما في البطن، وإنه (لن) (٢) يغلبكم ما وجدتم الماء (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، ط]: (فإنها تقيم).
(٢) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (لم).
(٣) صحيح.
حضرت نافع بن عبد الحارث سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر کا ارشاد ہے۔ اس نبیذ کو ان اسقیہ یعنی مشکیزوں میں پی لو۔ کیونکہ یہ پشت کو سیدھی رکھتی ہے اور پیٹ میں موجود غذا کو ہضم کرتی ہے۔ اور جب تک تمہیں پانی ملتا ہو یہ مشروب تم پر غالب نہیں آئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25790]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25790، ترقيم محمد عوامة 24694)
43. في الكرع في الشراب
منہ لگا کر … نہر وغیرہ سے …پینے کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 24695 ترقیم الشثری: -- 25791
٢٥٧٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (ابن) (١) ابي ذئب عن منذر بن ابي المنذر قال: رايت ابن عباس يكرع في حوض زمزم وهو قائم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) مجهول؛ لجهالة منذر بن أبي المنذر، وأخرجه البيهقي ٤/ ٢٦٣، والبغوي في مسند ابن الجعد (٢٧٧٤).
حضرت منذر بن ابو المنذر سے روایت ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو اس حال میں دیکھا کہ وہ زم زم کے حوض سے منہ لگا کر پانی پی رہے تھے اور وہ ا س وقت کھڑے ہوئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25791]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25791، ترقيم محمد عوامة 24695)
ترقیم عوامۃ: 24696 ترقیم الشثری: -- 25792
٢٥٧٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن (علية) (١) عن عمارة عن عكرمة انه كره الكرع في (النهر) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (عيينة).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (الماء).
حضرت عمارہ، حضرت عکرمہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ نہر سے منہ لگا کر پانی پینے کو ناپسند سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25792]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25792، ترقيم محمد عوامة 24696)
ترقیم عوامۃ: 24697 ترقیم الشثری: -- 25793
٢٥٧٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يونس بن محمد عن فليح بن سليمان عن سعيد بن الحارث عن جابر بن عبد الله قال: دخل رسول الله ﷺ على رجل من الانصار وهو يؤتى الماء في حائطه، ومعه صاحب له، فقال رسول الله ﷺ:"هل عندك ماء بات في هذه الليلة في شن (وإلا) (١) كرعنا" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (ولا).
(٢) حسن؛ فليح بن سليمان صدوق، وأخرجه البخاري (٥٦١٣)، وأحمد (١٤٨٢٥).
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انصار میں سے ایک آدمی کے ہاں تشریف لے گئے۔ وہ صاحب اپنے باغ کے لئے پانی کا راستہ بنا رہے تھے۔ اور ان کے ساتھ ان کا ایک ساتھی بھی تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کوئی ایسا پانی ہے جو اس رات کسی مشکیزہ میں موجود ہو۔ وگرنہ ہم منہ لگا کر (ندی سے ہی) پی لیتے ہیں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25793]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25793، ترقيم محمد عوامة 24697)
ترقیم عوامۃ: 24698 ترقیم الشثری: -- 25794
٢٥٧٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن ليث عن سعيد بن عامر (عن ابن عمر) (١) قال: مررنا مع رسول الله ﷺ على برك ماء، فجعلنا نكرع فيها، فقال:"لا تكرعوا، ولكن اغسلوا ايديكم واشربوا فيها، فإنه ليس من إناء اطيب من اليد" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ، ح، ط]: سقط (ابن عمر).
(٢) ضعيف؛ لضعف ليث، أخرجه أحمد (٦٢١٧)، وابن ماجه (٣٤٣٣)، وأبو يعلى (٥٧٠١)، والبيهقي في شعب الإيمان (٦٥٣٠)، وعبد الرزاق (١٩٥٩٦)، والمزي ١٠/ ٥١٥.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ پانی کے ایک حوض پر سے گزرے۔ پس ہم نے اس سے منہ لگا کر پینا شروع کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’ ’ منہ لگا کر نہ پیو۔“ بلکہ تم اپنے ہاتھ دھو لو اور ہاتھوں سے پیو۔ کیونکہ ہاتھ سے زیادہ کوئی برتن زیادہ پاکیزہ نہیں ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25794]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25794، ترقيم محمد عوامة 24698)
ترقیم عوامۃ: 24699 ترقیم الشثری: -- 25795
٢٥٧٩٥ - (حدثنا ابو بكر) (١) قال: حدثنا بشر بن (المفضل) (٢) عن عبد الله بن عثمان قال: افضت مع سعيد بن جبير عشية النحر، فاتى حوضا فيه ماء زمزم، فغرف بيده فشرب منه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، هـ]: زيادة (قال حدثنا أبو بكر).
(٢) في [ط]: (الفضل).
حضرت عبد اللہ بن عثمان سے روایت ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن جُبیر کے ساتھ یوم النحر کی شام واپس ہوا۔ پس وہ ایک حوض کے پاس پہنچے جس میں زم زم کا پانی تھا۔ تو انہوں ں نے اپنے ہاتھ سے چلو بنا کر پانی لیا اور پھر اس چلو سے پیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25795]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25795، ترقيم محمد عوامة 24699)
44. في تخمير الشراب (ووكاء) السقاء
مشروب کو ڈھانپنا اور مشکیزہ کو باندھنا
ترقیم عوامۃ: 24700 ترقیم الشثری: -- 25796
٢٥٧٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي الزبير عن جابر ⦗٣٥٥⦘ ان ابا حميد اتى النبي ﷺ بشراب وهو في البقيع (١) فقال: الا خمرته، ولو تعرض عليه عودا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) هكذا هو في مسند أبي عوانة (٨١٤٦)، ومسند أحمد (١٤١٣٧)، وشعب الإيمان للبيهقي ٥/ ١٢٧، بينما في الصحيحين (النقيع) بالنون، وهو كذلك عند ابن حبان (١٢٧٥)، وأبي يعلى (١٧٧٤). قال ابن حجر: الأول تصحيف (فتح الباري ١٠/ ٧٢، وقال القرطبي: الأكثر على النون وهو من ناحية العقيق على عشرين فرسخًا من المدينة.
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٦٠٥)، ومسلم (٢٠١١).
حضرت جابر سے روایت ہے کہ حضرت ابو حمید، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں کوئی مشروب لے کر حاضر ہوئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بقیع میں تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کو ڈھانپ کیوں نہیں لیا۔ اگرچہ اس پر عرضاً لکڑی ہی رکھ دی جاتی۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25796]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25796، ترقيم محمد عوامة 24700)
ترقیم عوامۃ: 24701 ترقیم الشثری: -- 25797
٢٥٧٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (فطر) (١) عن ابي الزبير عن جابر قال: قال: رسول الله ﷺ:"غلقوا ابوابكم، وخمروا آنيتكم، و (اوكلوا) (٢) (اسقيتكم) " (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (قطر).
(٢) في [ط]: (بياض)، وفي [جـ]: (كيو).
(٣) في [جـ، ز]: (أسقتكم).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٠١٢)، وأحمد (١٤٢٢٨)، وأصله في البخاري (٣٢٨٠).
حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے دروازے بند کرلیا کرو۔ اور اپنے برتن ڈھانپ لیا کرو۔ اور اپنے مشکیزوں (کے منہ) کو باندھ لیا کرو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25797]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25797، ترقيم محمد عوامة 24701)
ترقیم عوامۃ: 24702 ترقیم الشثری: -- 25798
٢٥٧٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن يونس بن ابي إسحاق عن ابي (الوداك) (١) (جبر) (٢) بن (نوف) (٣) عن ابي سعيد الخدري قال: كنا نؤمر ان نوكئ الاسقية (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط]: (الوراك).
(٢) في [أ، ط، ح]: (جبير).
(٣) في [ز]: (نوت).
(٤) حسن؛ يونس بن أبي إسحاق صدوق، أخرجه أحمد (١١٧٧٨).
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ ہمیں حکم دیا جاتا تھا کہ ہم مشکیزوں کو باندھ لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25798]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25798، ترقيم محمد عوامة 24702)