مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
36. من كره النفخ في الطعام والشراب
جو لوگ کھانے پینے میں پھونک مارنے کو ناپسند سمجھتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 24664 ترقیم الشثری: -- 25759
٢٥٧٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا) (١) يزيد بن هارون عن حجاج عن عبد الملك بن إياس عن إبراهيم انه كره النفخ في (الطعام) (٢) والشراب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [أ، هـ، ح]: (الصلاة).
حضرت عبد الملک بن ایاس، حضرت ابراہیم کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ کھانے اور پینے کی چیز میں پھونکنے کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25759]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25759، ترقيم محمد عوامة 24664)
ترقیم عوامۃ: 24665 ترقیم الشثری: -- 25760
٢٥٧٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن يحيى (عن) (١) عبد الله ابن ابي قتادة عن (ابيه) (٢) ان النبي ﷺ نهى عن النفخ في الإناء (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (بن).
(٢) في [جـ]: (أمه).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٥٣)، ومسلم (٢٩٧).
حضرت عبد اللہ بن ابی قتادہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے برتن میں پھونکنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25760]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25760، ترقيم محمد عوامة 24665)
37. من رخص في النفخ في (الشراب والطعام)
کھانے، پینے کی چیز میں جو لوگ پھونک مارنے کی اجازت دیتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 24666 ترقیم الشثری: -- 25761
٢٥٧٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن المبارك عن الاوزاعي عن واصل عن مجاهد انه لم يكن يرى بالنفخ في الطعام والشراب باسا.
حضرت واصل، حضرت مجاہد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ کھانے، پینے کی چیز میں پھونکنے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25761]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25761، ترقيم محمد عوامة 24666)
ترقیم عوامۃ: 24667 ترقیم الشثری: -- 25762
٢٥٧٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا) (١) حفص بن غياث عن ليث عن طاوس انه كان ينفخ في الطعام والشراب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
حضرت لیث، حضرت طاؤس کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ کھانے، پینے کی چیز میں پھونک لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25762]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25762، ترقيم محمد عوامة 24667)
38. في عرض الشراب
مشروب پیش کرنے کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 24668 ترقیم الشثری: -- 25763
٢٥٧٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا) (١) حفص عن الاعمش عن ابي الضحى عن مسروق قال: اتي عبد الله بشراب فقال: ناول علقمة، ناول الاسود (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) صحيح.
حضرت مسروق سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے پاس کوئی مشروب لایا گیا تو انہوں نے فرمایا: علقمہ کو دے دو، اسود کودے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25763]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25763، ترقيم محمد عوامة 24668)
ترقیم عوامۃ: 24669 ترقیم الشثری: -- 25764
٢٥٧٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن الاعمش عن إبراهيم عن علقمة عن عبد الله بنحو منه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت علقمہ بھی حضرت عبد اللہ کے بارے میں ایسی روایت کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25764]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25764، ترقيم محمد عوامة 24669)
ترقیم عوامۃ: 24670 ترقیم الشثری: -- 25765
٢٥٧٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا) (١) [عيسى بن] (٢) يونس عن الاعمش عن ابي الضحى عن مسروق قال: اتي عبد الله بشراب فقال: ناول علقمة، ناول الاسود (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) سقط من: [أ، ح، ط].
(٣) صحيح.
حضرت مسروق سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے پاس ایک مشروب لایا گیا تو آپ نے فرمایا: علقمہ کو دے دو، اسود کو دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25765]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25765، ترقيم محمد عوامة 24670)
ترقیم عوامۃ: 24671 ترقیم الشثری: -- 25766
٢٥٧٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سلمة بن محرز قال: استسقى طاوس، فاتي بشراب، (فعرضه) (١) على عبد الله بن الحسن فقال: اشرب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت سلمہ بن محرز سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے پانی مانگا۔ پس آپ کے پاس پانی لایا گیا تو آپ نے وہ پانی حضرت عبد اللہ بن حسن کو پیش کردیا اور فرمایا: آپ اس کو نوش فرمائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25766]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25766، ترقيم محمد عوامة 24671)
39. من كان إذا شرب ماء بدأ بالأيمن
جو آدمی پانی پیئے تو وہ دائیں طرف سے آغاز کرے
ترقیم عوامۃ: 24672 ترقیم الشثری: -- 25767
٢٥٧٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن الشيباني عن غيلان ابن يزيد قال: دعي ابو عبيدة إلى وليمة، فاتي بشراب، فناول من (على) (١) يمينه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
حضرت غیلان بن یزید سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ کو ایک ولیمہ میں مدعو کیا گیا۔ تو ان کے پاس مشروب حاضر کیا گیا۔ پس آپ نے وہ مشروب اپنے دائیں جانب والے کو دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25767]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25767، ترقيم محمد عوامة 24672)
ترقیم عوامۃ: 24673 ترقیم الشثری: -- 25768
٢٥٧٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة قال: اخبرني شعبة عن عمارة بن ابي حفصة عن عكرمة قال: اتي عمر بشراب وهو بالموقف عشية عرفة، فشرب ثم ناول سيد اهل اليمن وهو عن يمينه، قال: إني صائم، قال: عزمت عليك إلا افطرت وامرت اصحابك (ان يفطروا) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (فافطروا).
(٢) منقطع؛ عكرمة لا يروي عن عمر.
حضرت عکرمہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس ایک مشروب لایا گیا جبکہ آپ عرفہ کی شام کو موقف میں تھے۔ پس آپ نے وہ مشروب پیا پھر آپ نے وہ مشروب اہل یمن کے سردار کو دے دیا اور یہ آپ کے دائیں جانب تھے۔ اس سردار نے کہا۔ میں روزہ دار ہوں۔ حضرت عمر نے فرمایا: میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ تم خود بھی روزہ توڑو اور اپنے ساتھیوں کو بھی حکم دو کہ وہ روزہ افطار کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25768]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25768، ترقيم محمد عوامة 24673)