مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
24. في (الإقران) بين التمرتين
دو دو کھجوریں ملانے کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 24980 ترقیم الشثری: -- 26086
٢٦٠٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن الشيباني عن جبلة (بن) (١) سحيم عن ابن عمر قال: نهى رسول الله ﷺ عن (الإقران) (٢) إلا ان تستاذن اصحابك (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [جـ]: (القران).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٤٨٩)، ومسلم (٢٠٤٥).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (دو کھجوروں کے) ملانے سے منع کیا ہے مگر یہ کہ تم اپنے ساتھیوں سے اجازت لے لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26086]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26086، ترقيم محمد عوامة 24980)
ترقیم عوامۃ: 24981 ترقیم الشثری: -- 26087
٢٦٠٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن موسى بن دهقان قال: رايت سالم بن عبد الله ياكل التمر (كفا كفا) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (كف كف).
حضرت موسیٰ بن دہقان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم بن عبد اللہ کو ہتھیلیوں میں کھجوریں بھر کر کھاتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26087]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26087، ترقيم محمد عوامة 24981)
ترقیم عوامۃ: 24982 ترقیم الشثری: -- 26088
٢٦٠٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن ابي (جحيش) (١) عن ابي هريرة انه (اكل) (٢) مع اصحابه تمرا فقال: (إني) (٣) قد قارنت فقارنوا (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (جحش)، وانظر: شعب الإيمان (٥٨٧٤).
(٢) في [ز]: (كان).
(٣) في [ط، هـ]: (إن).
(٤) مجهول؛ لجهالة أبي جحيش.
حضرت ابو جحیش، حضرت ابوہریرہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھجوریں کھائیں تو فرمایا: میں ملا رہا ہوں، تم بھی ملا کر کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26088]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26088، ترقيم محمد عوامة 24982)
ترقیم عوامۃ: 24983 ترقیم الشثری: -- 26089
٢٦٠٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (حبيبة) (١) بنت عباد عن امها قالت: سالت عائشة عن القران (بين التمرتين) (٢) (فقالت) (٣) : لو كان (حلالا) (٤) كان دناءة (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (خبيبة).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [أ، ح، ط]: (فقال).
(٤) في [ز]: (حالالا).
(٥) مجهول؛ لجهالة أم حبيبة.
حضرت حبیبہ بنت عباد، اپنی والدہ سے روایت کرتی ہیں۔ کہتی ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے دو کھجوروں کے ملانے کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے جواب دیا۔ اگر یہ کام حلال ہو تب بھی یہ کمینگی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26089]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26089، ترقيم محمد عوامة 24983)
25. من (كان) يستحب التمر في أهله
جو حضرات، اپنے گھر میں کھجور رکھنے کو مستحب سمجھتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 24984 ترقیم الشثری: -- 26090
٢٦٠٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثنا يعقوب بن محمد ابن طحلاء قال: حدثنا ابو الرجال عن امه عمرة عن عائشة قالت: قال لي رسول الله ﷺ:"يا عائشة! بيت ليس فيه تمر جياع (اهله) (١) " (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٠٤٦)، وأحمد (٢٥٤٥٨).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ مجھے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’ ’ اے عائشہ رضی اللہ عنہا! وہ گھر والے بھوکے ہوتے ہیں جن کے گھر میں کھجور نہ ہو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26090]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26090، ترقيم محمد عوامة 24984)
ترقیم عوامۃ: 24985 ترقیم الشثری: -- 26091
٢٦٠٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن (ابي) (١) منصور عن إبراهيم قال: كانوا يستحبون ان لا يفارق بيوتهم التمر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
ابراہیم سے روایت ہے کہ پہلے لوگ اس بات کو محبوب رکھتے تھے کہ ان کے گھروں سے کھجور ختم نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26091]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26091، ترقيم محمد عوامة 24985)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 26092
٢٦٠٩٢ - قال إبراهيم: وسافسره: كان إذا دخل عليهم الداخل فارادوا كرامته حبسوه وقربوه من قريب، فإن اكل منه (اكرموه) (١) ، وإن لم ياكل فقد اجزا عنهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (كرموه).
ابراہیم کہتے ہیں: میں اس کی تفسیر بیان کرتا ہوں۔ جب ان لوگوں کے ہاں کوئی داخل ہوتا اور وہ اس کی عزت و اکرام کرنا چاہتے تو اس کو روک لیتے اور جو کچھ قریب موجود ہوتا وہ اس کو پیش کرتے۔ پس اگر وہ اس میں سے کھا لیتا تو اس کا اکرام کرتے اور اگر وہ نہ کھاتا تو یہی ان کی طرف سے کفایت کر جاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26092]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26092، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 26093
٢٦٠٩٣ - قال إبراهيم: واخرى يجيء السائل وليس عند اهل البيت خبز، (ولا يواتي) (١) انفسهم ان يحثوا له من الدقيق والحنطة، فيعطونه (التمرة و) (٢) التمرتين ونحو ذلك، (فيعبر) (٣) عن اهل البيت ويستقيم (به) (٤) السائل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (ولا يداني).
(٢) سقط من: [جـ، ز].
(٣) أي: يكفي ويجزئ وهي غير منقوطة في: [ط، هـ].
(٤) في [جـ، ز]: زيادة (به).
ابراہیم کہتے ہیں: ایک دوسری صورت یہ تھی کہ کوئی سائل آتا اور گھر والوں کے پاس روٹی نہ ہوتی اور ان کے دل اس بات پر آمادہ نہ ہوتے کہ اس سائل کو آٹے اور گندم میں سے لپ بھر کر دیں تو وہ اس کو ایک، دو کھجوریں وغیرہ دے دیتے۔ پس یہ گھر والوں کی طرف سے کفایت کر جاتی اور سائل کا کام بھی چل جاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26093]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26093، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 24986 ترقیم الشثری: -- 26094
٢٦٠٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن مصعب بن سليم عن انس قال: رايت النبي ﷺ ياكل (مقعيا) (١) تمرا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في: [جـ]، وفي بقية النسخ: (معي تمرًا).
(٢) حسن؛ مصب بن سليم صدوق، أخرجه مسلم (٢٠٤٤)، وأحمد (١٢٨٦٠).
حضرت انس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس حالت میں کھجوریں کھاتے دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی پنڈلی اور ران کو ملا کر کھڑا کیا ہوا تھا اور کو لہوں پر بیٹھے ہوئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26094]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26094، ترقيم محمد عوامة 24986)
26. في التسمية على الطعام
کھانے پر بسم اللہ پڑھنا
ترقیم عوامۃ: 24987 ترقیم الشثری: -- 26095
٢٦٠٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة ومحمد بن (بشر) (١) عن زكريا بن ⦗٤٣٧⦘ ابي زائدة عن سعيد بن ابي بردة عن انس بن مالك قال: قال رسول الله ﷺ:"إن الله ليرضى عن العبد ان ياكل الاكلة (فيحمده عليها) (٢) ، (او) (٣) يشرب الشربة فيحمده عليها" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (بشير).
(٢) سقط من: [جـ، ز].
(٣) في [أ، ح، ز، ط]: (أو) بدل (و).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٧٣٤)، وأحمد (١٢١٦٨).
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقینا اللہ تعالیٰ بندے سے راضی ہوتے ہیں اس بات پر کہ وہ کوئی لقمہ کھائے تو اس پر اللہ کی تعریف کرے یا پانی کا گھونٹ پیئے تو اس پر اللہ تعالیٰ کی تعریف کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26095]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26095، ترقيم محمد عوامة 24987)