🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. في التسمية على الطعام
کھانے پر بسم اللہ پڑھنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24998 ترقیم الشثری: -- 26106
٢٦١٠٦ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا عبد الله بن إدريس عن حصين عن إبراهيم التيمي انه كان يقول] (٢) : الحمد لله الذي كفانا المؤنة واحسن (٣) (٤) الرزق.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ح].
(٢) تكرر ما بين المعكوفتين في: [أ، ح، ز، ط، هـ].
(٣) زاد في [هـ]: (لنا).
(٤) زاد في [هـ]: (ثم).

ابراہیم تیمی کے بارے میں روایت ہے کہ وہ کہا کرتے تھے: تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے ہمیں مشقت سے بچا لیا اور بہترین رزق عطا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26106]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26106، ترقيم محمد عوامة 24998)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25000 ترقیم الشثری: -- 26107
٢٦١٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام قال: كان ابي لا يؤتى بطعام ولا شراب حتى الشربة من الدواء فيطعمه او يشربه حتى يقول: الحمد لله الذي هدانا واطعمنا وسقنا ونعمنا، (١) الله اكبر، (اللهم) (٢) (الفتنا) (٣) نعمتك بكل شر، واصبحنا (وامسينا) (٤) منها بكل خير، نسالك تمامها وشكرها، لا خير إلا خيرك، ولا إله غيرك، إله الصالحين ورب العالمين الحمد لله رب العالمين، لا إله إلا الله، ما شاء الله، لا قوة إلا بالله اللهم بارك لنا فيما رزقتنا وقنا عذاب النار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (و).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [أ، ح، ز، ط]: (ألفينا).
(٤) في [ط]: بياض.

حضرت ہشام سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میرے والد کے پاس جو بھی کھانا یا مشروب لایا جاتا، یہاں تک کہ دوائی کا ایک گھونٹ بھی، وہ اس کو اس وقت تک نہ کھاتے اور نہ پیتے جب تک یہ نہ کہہ لیتے: تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے ہمیں ہدایت دی اور ہمیں کھلایا۔ ہمیں پلایا اور ہمیں نعمتوں سے نوازا۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔ اے اللہ! تیری نعمتوں نے ہمیں ہر شر کے باوجود ہمیں پا لیا اور ہم نے صبح و شام، مکمل خیر کے ساتھ کی۔ ہم آپ سے مکمل نعمتوں اور ان کے شکریہ کا سوال کرتے ہیں۔ آپ کی (عطا کردہ) خیر کے علاوہ کوئی خیر نہیں ہے۔ آپ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اے صالحین کے معبود! اے جہانوں کے پرور دگار۔ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو جہانوں کا پروردگار ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ (وہی ہوتا ہے) جو اللہ چاہتا ہے۔ طاقت صرف اللہ ہی کی مدد سے ہے۔ اے اللہ! آپ نے ہمیں جو رزق عطا فرمایا ہے اس میں برکت دیجئے اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا لیجئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26107]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26107، ترقيم محمد عوامة 25000)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25001 ترقیم الشثری: -- 26108
٢٦١٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الحسن بن موسى عن حماد بن سلمة عن عطاء بن السائب عن سعيد بن جبير انه كان إذا فرغ من طعامه قال: اللهم اشبعت وارويت فهنئنا، (ورزقتنا) (١) فاكثرت (واطيبت) (٢) فزدنا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (ورزقنا).
(٢) في [ط]: (وأطببت).

حضرت عطاء بن السائب، حضرت سعید بن جبیر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ جب اپنے کھانے سے فارغ ہوجاتے تو کہتے۔: اے اللہ! آپ نے (ہمیں) سیر کردیا ہے اور آپ نے (ہمیں) سیراب کردیا ہے پس آپ (اس کو) ہمارے لیے خوشگوار بنا دیجئے اور آپ نے ہمیں رزق دیا اور بہت دیا اور خوب دیا پس ہمیں اور عطاء فرمائیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26108]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26108، ترقيم محمد عوامة 25001)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25002 ترقیم الشثری: -- 26109
٢٦١٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (١) معاوية بن هشام قال: (اخبرنا) (٢) (٣) عمار ابن (رزيق) (٤) عن إبراهيم بن ابي حفصة عن سعيد بن جبير انه قال: إذا (وضع) (٥) الطعام فسميت (فكل) (٦) ما جيء به، فإنه (مجزئك) (٧) التسمية (الاولى) (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: زيادة (أبو).
(٢) في [جـ]: (حدثنا).
(٣) في [ز]: (عن).
(٤) في [ط]: (زريق).
(٥) في [ز]: (وقع).
(٦) في [ط، هـ]: (بكل).
(٧) في [جـ، ز]: (يجزيك).
(٨) في [ح]: (الأول).

حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: کہ جب کھانا رکھ دیا جائے تو تم (ایک مرتبہ) بسم اللہ پڑھ دو تو پھر جو کچھ لایا جائے تم اس کو کھالو اور تمہارے لیے وہی پہلی بسم اللہ کفایت کر جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26109]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26109، ترقيم محمد عوامة 25002)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
27. من كان يأكل (متكئا)
جو لوگ تکیہ لگا کر کھاتے تھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25003 ترقیم الشثری: -- 26110
٢٦١١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن يزيد (١) بن ابي زياد قال: اخبرني من راى ابن عباس ياكل متكئا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: زيادة (أخبرنا).
(٢) مجهول؛ لإبهام الراوي.

حضرت یزید بن ابی زیاد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے اس آدمی نے بتایا جس نے (خود) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو تکیہ لگا کر کھاتے دیکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26110]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26110، ترقيم محمد عوامة 25003)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25004 ترقیم الشثری: -- 26111
٢٦١١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (١) فضيل بن عياض عن عبد العزيز بن رفيع عن مجاهد قال: ما اكل رسول الله ﷺ متكئا (قط) (٢) إلا ⦗٤٤٣⦘ مرة (٣) ، فقال:"اللهم إني عبدك ورسولك" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط]: زيادة (أبو).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) في [هـ]؛ زاد (ثم نزع)، نقلًا عن فتح الباري (٩/ ٥٤١).
(٤) مرسل؛ مجاهد تابعي.

حضرت مجاہد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف ایک مرتبہ تکیہ لگا کر کھانا کھایا تھا اور فرمایا تھا: ”اے اللہ! یقینا میں تیرا بندہ ہوں اور تیرا رسول ہوں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26111]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26111، ترقيم محمد عوامة 25004)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25005 ترقیم الشثری: -- 26112
٢٦١١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن حصين قال: قدم خالد بن الوليد ها هنا إذا هو (بمسلحة) (٢) لآل فارس عليهم رجل يقال له: هزار مرد، قال: فذكروا من (عظم) (٣) خلقه وشجاعته، قال: فقتله خالد بن الوليد ثم دعا بغدائه فتغدى وهو متكئ على (جيفته) (٤) يعني جسده (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (هشام).
(٢) في [هـ]: (بمسلمة)، والمسلحة الفرقة التي معها سلاح.
(٣) في [ط، هـ]: (أعظم).
(٤) في [أ، ح، هـ]: (جثته).
(٥) منقطع؛ حصين لم يدرك خالدًا.

حضرت حصین سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت خالد بن ولید، یہاں پر تشریف لائے تو آپ کا گزر اہل فارس کی ایک چوکی پر ہوا جہاں ان پر ایک مرد نگران تھا جس کو ”ہزار مرد“ کہا جاتا تھا۔ راوی کہتے ہیں پس لوگوں نے اس کی جسامت کا حجم اور اس کی شجاعت کا ذکر کیا۔ راوی کہتے ہیں، حضرت خالد بن ولید نے اس کو قتل کردیا پھر آپ نے ناشتہ منگوایا اور آپ نے اس کے مردار جسم پر تکیہ لگائے ہوئے ناشتہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26112]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26112، ترقيم محمد عوامة 25005)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25006 ترقیم الشثری: -- 26113
٢٦١١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن عطاء قال: (إن) (١) كنا ناكل ونحن متكئون.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، ط]: (إنا).
حضرت عطاء سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ کھایا کرتے تھے درآنحالیکہ ہم تکیہ لگائے ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26113]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26113، ترقيم محمد عوامة 25006)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25007 ترقیم الشثری: -- 26114
٢٦١١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون ان ياكلوا تكاة نحافة ان تعظم بطونهم.
حضرت ابراہیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ پہلے لوگ تکیہ لگا کر کھانے کو اس خوف سے ناپسند کرتے تھے کہ کہیں ان کے پیٹ نہ بڑھ جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26114]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26114، ترقيم محمد عوامة 25007)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25008 ترقیم الشثری: -- 26115
٢٦١١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن ابي هلال قال: رايت ابن سيرين ياكل متكئا.
حضرت ابو ہلال سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو تکیہ لگائے کھاتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26115]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26115، ترقيم محمد عوامة 25008)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں