مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
33. من قال: طعام الواحد يكفي الاثنين
جو حضرات کہتے ہیں کہ ایک کا کھانا دو کو کافی ہوتا ہے
ترقیم عوامۃ: 25039 ترقیم الشثری: -- 26146
٢٦١٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي سفيان عن جابر قال: قال رسول الله ﷺ:"طعام الواحد يكفي الاثنين، وطعام الاثنين يكفي الاربعة" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه مسلم (٢٠٥٩)، وأحمد (١٤٣٨٩).
حضرت جابر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک آدمی کا کھانا، دو آدمیوں کو کفایت کرجاتا ہے اور دو آدمیوں کا کھانا، چار کو کفایت کرجاتا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26146]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26146، ترقيم محمد عوامة 25039)
34. باب الشيئين يؤكل أحدهما بالآخر
ایسی دو چیزوں کا باب، جن میں سے ایک، دوسرے کے ساتھ کھائی جاتی ہے
ترقیم عوامۃ: 25040 ترقیم الشثری: -- 26147
٢٦١٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن إسماعيل بن ابي خالد عن ابيه قال: دخلت على رجل وهو ياكل تمرا ويتمجع لبنا (١) ، فقال: هلم وسم، فإن رسول الله ﷺ كان يسميهما الاطيبين (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: كلما أكل تمرة شرب لبنًا.
(٢) مرسل مجهول؛ أبو خالد مجهول، خبره مرسل، أخرجه أحمد (١٥٨٩٣)، وأخرج نحوه الحاكم ٤/ ١٠٦ من حديث عائشة بإسناد ضعيف جدًا.
حضرت اسماعیل بن ابی خالد، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ میں ایک آدمی کی خدمت میں حاضر ہوا اور وہ آدمی کھجور کھاتا تھا اور دودھ کا گھونٹ بھرتا تھا۔ اس نے کہا، آؤ بسم اللہ کرو کیونکہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان دونوں کو پاکیزہ کہا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26147]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26147، ترقيم محمد عوامة 25040)
ترقیم عوامۃ: 25041 ترقیم الشثری: -- 26148
٢٦١٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن عطاء بن السائب عن ابيه قال: دخلت على علي في يوم شات وفي يده شراب فناولني فقال: اشرب (قلت) (١) وما هو؟ (قال) (٢) : ثلث عسل (وثلث) (٣) سمن وثلث لبن، فقلت: لا اريده، قال: اما إنك لو شربته لم (تزل) (٤) دفيا شبعانا سائر يومك (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (فقلت).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) تكررت في: [ز].
(٤) في [هـ]: (تنزل).
(٥) ضعيف؛ عطاء اختلط.
حضرت عطاء بن سائب، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں ایک سرد دن میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ ان کے ہاتھ میں کوئی مشروب تھا۔ انہوں نے وہ مجھے دے دیا اور فرمایا: پیو! میں نے پوچھا یہ کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ایک تہائی شہد ہے، ایک تہائی گھی ہے اور ایک تہائی دودھ ہے۔ میں نے عرض کیا میرا دل اس کو نہیں چاہتا۔ انہوں نے فرمایا تم اس کو اگر پی لو گے تو آج پورا دن گرم اور شکم سیر رہو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26148]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26148، ترقيم محمد عوامة 25041)
ترقیم عوامۃ: 25042 ترقیم الشثری: -- 26149
٢٦١٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن العلاء بن المسيب قال: رايت إبراهيم وخيثمة ياكلان (إلية) (١) بعسل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) شحم ذنب الشاة.
حضرت علاء بن مسیب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم اور حضرت خیثمہ کو شہد کے ساتھ دنبے کی چکتی کھاتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26149]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26149، ترقيم محمد عوامة 25042)
ترقیم عوامۃ: 25043 ترقیم الشثری: -- 26150
٢٦١٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا إبراهيم بن سعد عن ابيه عن عبد الله بن جعفر قال: رايت النبي ﷺ ياكل (الرطب) (١) (بالقثاء) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (المرطب).
(٢) في [أ، ح، ط]: (بالقثا).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٤٤٠)، ومسلم (٢٠٤٣).
حضرت عبد اللہ بن جعفر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ککڑی کے ساتھ کھجور کھاتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26150]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26150، ترقيم محمد عوامة 25043)
ترقیم عوامۃ: 25044 ترقیم الشثری: -- 26151
٢٦١٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام عن ابيه ان رسول الله ﷺ كان ياكل (البطيخ) (١) بالرطب (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (الطبيخ).
(٢) مرسل؛ عروة تابعي، أخرجه النسائي في الكبرى (٦٧٢٣)، كما أخرجه مرفوعًا من حديث عائشة أبو داود (٣٨٣٦)، والترمذي (١٨٤٣)، والنسائي (٦٧٢٢)، وابن حبان (٢٥٤٦)، والبيهقي ٧/ ٢٨١، وأبو نعيم ٧/ ٣٦٧، والدولابي ٢/ ٨٣٢.
حضرت ہشام، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، کھجور کے ساتھ تربوز کھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26151]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26151، ترقيم محمد عوامة 25044)
35. الرجل (يدعو) الرجل فيتحفه بالشيء
کوئی آدمی کسی آدمی کے پاس آئے اور وہ اس کو کوئی شئی تحفہ کرے
ترقیم عوامۃ: 25045 ترقیم الشثری: -- 26152
٢٦١٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابي (خلدة) (١) قال: اتينا ابن ⦗٤٥٥⦘ سيرين (فقال) (٢) : ما ادري ما اطعمكم؟ ليس منكم رجل إلا وفي بيته، ثم اخرج لنا شهدة (٣) فجعل يطعمنا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) هو خالد بن دينار التميمي، وفي [أ، جـ، ح، ز]: (حاره)، وفي [س، ط]: (حادة)، وانظر: الزهد لهناد ١/ ٣٦٤، والحلية ٢/ ٢٦٩.
(٢) في [ز]: (قال).
(٣) عسل فيه شمع.
حضرت ابو خلدہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت ابن سیرین کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے فرمایا: مجھے نہیں معلوم کہ میں تمہیں کیا کھلاؤں گا تم میں سے ہر ایک آدمی کے گھر میں وہ چیز موجود ہے، پھر انہوں نے ہمارے لئے شہد کا چھتا نکالا اور ہمںْ کھلانے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26152]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26152، ترقيم محمد عوامة 25045)
36. في لحم القرد
بندر کے گوشت کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 25046 ترقیم الشثری: -- 26153
٢٦١٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ايوب عن مجاهد (قال) (١) : ليس القرد من بهيمة الانعام.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
حضرت مجاہد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بندر ”بہیمۃ الانعام“ (چوپائے جانور) میں سے نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26153]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26153، ترقيم محمد عوامة 25046)
37. في لحم القنفذ
سیہہ کے گوشت کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 25047 ترقیم الشثری: -- 26154
٢٦١٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن ليث عن مجاهد انه كره القنفذ.
حضرت لیث، حضرت مجاہد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ سیہہ کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26154]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26154، ترقيم محمد عوامة 25047)
ترقیم عوامۃ: 25048 ترقیم الشثری: -- 26155
٢٦١٥٥ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا ابن مبارك عن معمر عن ابن طاوس عن ابيه انه كان لا يرى باكل (الوبر) (٢) باسا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ز].
(٢) في [ز]: (الوفر)، وفي [هـ]: (الدبر).
حضرت ابن طاؤس، اپنے والد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ وبر (خرگوش سے ملتا جلتا ایک چھوٹا جانور) کو کھانے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26155]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26155، ترقيم محمد عوامة 25048)