🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. من كان يبيض لحيتة ولا يخضب
جو حضرات داڑھی کو سفید ہی رہنے دیتے تھے اور خضاب نہیں کرتے تھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25569 ترقیم الشثری: -- 26690
٢٦٦٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شبابة عن خالد بن ابي عثمان قال: رايت سعيد بن جبير ابيض اللحية، ورايت طاوسا ابيض اللحية.
حضر ت خالد بن ابی عثمان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو سفید داڑھی والا دیکھا اور میں نے حضرت طاؤس کو سفید داڑھی والا دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26690]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26690، ترقيم محمد عوامة 25569)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25570 ترقیم الشثری: -- 26691
٢٦٦٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسحاق بن سليمان عن (حريز) (١) (عن) (٢) عبد الله بن (بسر) (٣) السلمي قال: (اتينا) (٤) ونحن غلمان، فلم ندر عن (اي) (٥) شيء نساله فقلت له -او قال له بعضنا-: رسول الله ﷺ كان شابا او شيخا؟ قال: ⦗٤٧⦘ كان في عنفقته شعرات بيض (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (جرير).
(٢) في [ط]: (بن).
(٣) في [جـ]: (بشر).
(٤) في [ط، هـ]: (أتينا).
(٥) سقط من: [أ، ح، ط].
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٧٦٧٢)، والبخاري (٣٥٤٦).

حضرت حریز، حضرت عبد اللہ بن بسرکے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پاس حاضر ہوئے۔ جبکہ ہم بچے تھے۔ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ ہم ان سے کس چیز کا سوال کریں۔ چناچہ میں نے آپ سے کہا۔ یا ہم میں سے کسی نے آپ سے کہا۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نوجوان تھے یا بوڑھے؟ انہوں نے جواب دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیان کے بالوں میں چند بال سفید تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26691]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26691، ترقيم محمد عوامة 25570)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25571 ترقیم الشثری: -- 26692
٢٦٦٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن زهير (عن) (١) ابي إسحاق (عن) (٢) ابي جحيفة قال: (رايت) (٣) رسول الله ﷺ هذه منه بيضاء - (يعني) (٤) عنفقته- (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (بن).
(٢) في [جـ]: (عن).
(٣) سقط من: [أ، ح، ط].
(٤) في [أ، ح، ز، ط]: (ففي).
(٥) صحيح؛ والحديث مما انتقاه مسلم من حديث زهير عن أبي إسحاق، أخرجه مسلم (٢٣٤٢)، وأحمد (١٨٧٦٩)، وبنحوه أخرجه البخاري (٣٥٤٥).

حضرت ابو جحیفہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس جگہ … یعنی نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیان …میں کچھ سفیدی دیکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26692]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26692، ترقيم محمد عوامة 25571)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
53. في اتخاذ الجمة والشعر
بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25572 ترقیم الشثری: -- 26693
٢٦٦٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا المطلب بن زياد عن السدي قال: رايت الحسين بن علي وجمته خارجة من تحت عمامته (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ السدي = إسماعيل بن عبد الرحمن، والمطلب صدوقان.
حضرت سدی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا اور ان کی زلفیں ان کے عمامہ سے باہر آرہی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26693]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26693، ترقيم محمد عوامة 25572)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25573 ترقیم الشثری: -- 26694
٢٦٦٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ابن ابي نجيح عن مجاهد قال: قالت ام هانئ: دخل النبي ﷺ (مكة) (١) وله اربع غدائر-تعني ضفائر- (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (بكة)، وفي [هـ]: (بمكة)، وسقط من: [أ، ح، ط].
(٢) منقطع؛ مجاهد لم يدرك أم هانئ، أخرجه أحمد (٢٦٨٩٠)، وأبو داود (٤١٩١)، والترمذي (١٧٨١)، وابن ماجه (٣٦٣١)، وابن سعد ١/ ٤٢٩، والفاكهي في أخبار مكة (١٩٢١)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ٢/ ١٥، والطبراني ٢٤/ (١٠٤٩)، والبيهقي في دلائل النبوة ١/ ٢٢٤، والخطيب في تاريخ بغداد ١٠/ ٤٣٩.

حضرت مجاہد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ام ہانی فرماتی ہیں۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں اس حالت میں داخل ہوئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چار مینڈھیاں تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26694]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26694، ترقيم محمد عوامة 25573)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25574 ترقیم الشثری: -- 26695
٢٦٦٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام قال: رايت ابن عمر وجابرا ولكل واحد منهما جمة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ہشام سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت جابر کو دیکھا اور ان میں سے ہر ایک کی زلفیں تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26695]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26695، ترقيم محمد عوامة 25574)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25575 ترقیم الشثری: -- 26696
٢٦٦٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي إسحاق عن هبيرة قال: كان لعبد الله شعر (يضعه) (١) على اذنيه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (يعصه).
(٢) حسن؛ هبيرة صدوق.

حضرت ہبیرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے بال تھے اور وہ ان کو اپنے کانوں پر رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26696]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26696، ترقيم محمد عوامة 25575)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25576 ترقیم الشثری: -- 26697
٢٦٦٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا افلح رايت للقاسم جمة.
حضرت افلح بیان کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کی زلفیں دیکھیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26697]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26697، ترقيم محمد عوامة 25576)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25577 ترقیم الشثری: -- 26698
٢٦٦٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء قال: كان لعبيد بن (عمير) (١) خصلتان.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عمر).
حضرت عطاء سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبید بن عمیر کی دو چوٹیاں تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26698]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26698، ترقيم محمد عوامة 25577)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25578 ترقیم الشثری: -- 26699
٢٦٦٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن يحيى بن عبد الله بن ابي قتادة قال: مازح النبي ﷺ ابا قتادة قال:" (لاجزن) (١) جمتك"، (قال) (٢) : لك مكانها استر فقال له بعد ذلك:"اكرمها"، فكان يتخذ لها بعد ذلك (السك) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (احذر)، وفي [ز]: (لآخذن)، وفي [ح]: (لاجذن).
(٢) في [جـ، ز]: (فقال).
(٣) السك نوع من الطيب، وفي [هـ]: (السد)، وفي [س]: (الشك)، وفي [ب]: (الشبك).
(٤) مرسل؛ بل معضل، يحيى بن عبد اللَّه بن أبي قتادة من تابعي التابعين، أخرجه ابن عبد البر في التمهيد ٢٤/ ١٠، والواقدي كما في تاريخ دمشق ٦٧/ ١٥٣، والوافي بالوفيات ١١/ ١٨٦.

حضرت یحییٰ بن عبد اللہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابو قتادہ سے مزاح کیا۔ فرمایا: ”میں ضرور بالضرور تمہاری زلفیں کاٹ دوں گا۔“ حضرت ابو قتادہ نے فرمایا: آپ کے لئے ان کی جگہ ایک قید ی ہے۔ پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”ان کا خیال کرو۔“ چناچہ حضرت ابو قتادہ اس کے بعد زلفوں کے لیے خاص خوشبو بنایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26699]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26699، ترقيم محمد عوامة 25578)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں