مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
53. في اتخاذ الجمة والشعر
بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 25579 ترقیم الشثری: -- 26700
٢٦٧٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن محمد بن إسحاق عن الحسن ابن زيد عن ابيه انه كان في راس الحسن بن علي (ذؤابة) (١) ، وان الحسين (بن علي) (٢) جبذه بها حتى (ادماه) (٣) او (اقرحه) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ز، ط]: (دابه).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) في [أ، هـ]: (أدناه).
(٤) في [ح، هـ]: (أفرحه).
(٥) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس.
حضرت حسن بن زید، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے سر میں بالوں کی لِٹ تھی اور حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ نے ان کو اس لِٹ کے ذریعہ کھینچا۔ یہاں تک کہ ان کا خون نکل گیا یا آپ نے ان کو زخمی کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26700]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26700، ترقيم محمد عوامة 25579)
ترقیم عوامۃ: 25580 ترقیم الشثری: -- 26701
٢٦٧٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن (ابن) (١) إسحاق عن عبيد الله بن المغيرة بن معيقيب قال: وكان (يفقه) (٢) قال: حدثني من لا اتهم من اهلي انه راى معيقيبا مرسلا ناصيته بين عينيه، وراى سعد بن مالك كذلك (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أبي).
(٢) في [هـ]: (يفقهه)، وفي [أ، جـ]: (تفقه)، وانظر. التاريخ الكبير (٥/ ٣٩٩).
(٣) مجهول؛ لإبهام راويه.
حضرت عبید اللہ بن مغیرہ سے روایت ہے اور وہ سمجھ دار آدمی تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے میرے گھر والوں میں سے اس آدمی نے یہ بات بیان کی۔ جس میں میں متہم نہیں سمجھتا کہ اس نے حضرت معیقیب کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے سامنے کے بالوں کو اپنی آنکھوں کے آگے چھوڑا ہوا تھا۔ اور انہوں نے حضرت سعد بن مالک کو بھی اسی طرح دیکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26701]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26701، ترقيم محمد عوامة 25580)
ترقیم عوامۃ: 25581 ترقیم الشثری: -- 26702
٢٦٧٠٢ - (حدثنا) (١) ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم عن إبراهيم بن سعد عن (الزهري) (٢) عن عبيد الله بن عبد الله عن ابن عباس قال: كان اهل الكتاب يسدلون اشعارهم، وكان المشركون يفرقون رؤوسهم، وكان رسول الله ﷺ يحب موافقة اهل الكتاب فيما لم يؤمر به، قال: فسدل رسول الله ﷺ (ناصيته) (٣) ثم فرق بعد (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكررت في: [ز].
(٢) في [ح، ط]: (الزبيري).
(٣) في [ط، هـ]: (ناصية).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٩١٧)، ومسلم (٢٣٣٦).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اہل کتاب اپنے بالوں کا سدل کیا کرتے تھے اور مشرکین اپنے سروں میں مانگ نکالا کرتے تھے۔ جن کاموں میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کوئی حکم نہیں دیا جاتا تھا۔ ان کاموں میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اہل کتاب کی موافقت کو پسند کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے سامنے والے بالوں کو سدل یعنی کھلا چھوڑا پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مانگ نکالی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26702]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26702، ترقيم محمد عوامة 25581)
ترقیم عوامۃ: 25582 ترقیم الشثری: -- 26703
٢٦٧٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسحاق بن منصور عن إبراهيم بن سعد عن محمد بن إسحاق عن يحيى بن (عباد) (١) (عن ابيه) (٢) عن عائشة قالت: كنت افرق خلف يافوخ رسول الله ﷺ ثم اسدل (ناصيته) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (غياثة).
(٢) سقط في: [ز].
(٣) في [هـ]: (ناصية).
(٤) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس، أخرجه أحمد (٢٦٣٥٥)، وابن ماجه (٣٦٣٣)، وأبو يعلى (٤٤١٣)، والبيهقي في شعب الإيمان (٦٤٧٧)، كما أخرجه أبو داود (٤١٨٩).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر کے اوپر کے حصہ کے پیچھے سے مانگ نکالتی تھی پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کے بالوں کو چھوڑ دیا کرتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26703]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26703، ترقيم محمد عوامة 25582)
ترقیم عوامۃ: 25583 ترقیم الشثری: -- 26704
٢٦٧٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) جرير بن حازم عن قتادة عن انس قال: كان شعر رسول الله ﷺ (٢) رجلا بين (اذنيه) (٣) ومنكبيه (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أخبرنا).
(٢) في [جـ، ز]: زيادة (شعرًا).
(٣) في [جـ]: (أذنه).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٩٠٥)، ومسلم (٢٣٣٨).
حضرت انس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال مبارک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کانوں اور مونڈھوں کے درمیان ہلکے خم دار ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26704]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26704، ترقيم محمد عوامة 25583)
ترقیم عوامۃ: 25584 ترقیم الشثری: -- 26705
٢٦٧٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن ابي إسحاق عن البراء قال: ما رايت اجمل من رسول الله ﷺ مترجلا في حلة حمراء (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ شريك صدوق، صرح أبو إسحاق بالسماع عند الشيخين، أخرجه البخاري (٣٥٤٩)، ومسلم (٢٣٣٧).
حضرت براء سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے سرخ جوڑے میں، کنگھی کیے ہوئے بالوں کے ساتھ، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر کوئی جمیل نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26705]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26705، ترقيم محمد عوامة 25584)
ترقیم عوامۃ: 25585 ترقیم الشثری: -- 26706
٢٦٧٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر عن علي بن صالح قال: حدثني اياد بن لقيط عن ابي رمثة قال: اقبلت فرايت رجلا جالسا في ظل الكعبة فقال ابي: تدري من هذا؟ هذا رسول الله ﷺ، فلما انتهينا إليه إذا رجل ذو وفرة وبه ⦗٥١⦘ ردع (١) عليه ثوبان اخضران (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (و).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (٧١٠٩)، وابنه (٧١١٢)، وأبو داود (٤٢٠٦)، والنسائي ٨/ ١٤٠، وابن حبان (٥٩٩٥)، والحاكم ٢/ ٤٢٥، والحميدي (٨٦٦)، وابن الجارود (٧٧٠)، والدارمي (٢٣٨٨)، وابن سعد ١/ ٤٢٩، وابن أبي عاصم في الآحاد (١١٤١)، ويعقوب في المعرفة ٣/ ٣٠١، والدولابي ١/ ٨٤ (٨٠)، وأبو نعيم في الحلية ٧/ ٢٣١، والطحاوي في شرح المشكل ٨/ ٤٣٥، والطبراني ٢٢/ (٧٢١)، وأبو الشيخ في أخلاق النبي (٢٩٩)، وابن عساكر ٤/ ١٥٨، وابن شبة في أخبار المدينة (٩٩٦)، وابن جرير في التاريخ ٢/ ٢٢٣، وابن الأثير في أسد الغابة ٦/ ١١٩، وابن قانع ١/ ١٨٩، والرامهرمزي في المحدث (ت) ص ٣٤١.
حضرت ابو رمثہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ میں آیا اور میں نے بیت اللہ کے سایہ میں ایک آدمی کو بیٹھے دیکھا۔ میرے والد نے کہا تم جانتے ہو، یہ کون ہے؟ یہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ پس جب ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بڑے بالوں والی ایک ہستی تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر زعفران کی زردی کا اثر تھا اور دو سبز کپڑے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26706]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26706، ترقيم محمد عوامة 25585)
ترقیم عوامۃ: 25586 ترقیم الشثری: -- 26707
٢٦٧٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الفضل عن عبد الواحد بن ايمن قال: رايت ابن الزبير وله جمة إلى العنق وكان يفرق (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت عبد الواحد بن ایمن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ میں نے حضرت ابن زبیر کو دیکھا جبکہ ان کی زلفیں گردن تک تھیں اور وہ مانگ نکالے ہوئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26707]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26707، ترقيم محمد عوامة 25586)
ترقیم عوامۃ: 25587 ترقیم الشثری: -- 26708
٢٦٧٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عبد الواحد بن (ايمن) (١) قال: رايت عبيد بن عمير وابن الحنفية لكل واحد منهما جمة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ز، ط]: (أنس).
حضرت عبد الواحد بن ایمن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ میں نے حضرت عبید بن عمیر اور حضرت ابن الحنفیہ کو دیکھا۔ ان دونوں میں سے ہر ایک کی زلفیں تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26708]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26708، ترقيم محمد عوامة 25587)
ترقیم عوامۃ: 25588 ترقیم الشثری: -- 26709
٢٦٧٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن فطر عن حبيب قال: رايت ابن عباس وله جمة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت حبیب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا اور آپ کی زلفیں تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26709]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26709، ترقيم محمد عوامة 25588)