مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
103. في الرجل يوجد شاربا في رمضان، ما حده؟
اس آدمی کے بیان میں جو رمضان میں شراب پیتا ہوا پایا گیا، اس کی سزا کیا ہے؟
ترقیم عوامۃ: 29284 ترقیم الشثری: -- 30600
٣٠٦٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن عطاء بن ابي مروان عن ابيه قال: (اتي) (١) علي برجل شرب خمرا في رمضان، فجلده ثمانين وعزره عشرين (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أوتي).
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.
حضرت ابو مروان فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے رمضان کے مہینہ میں شراب پی تھی تو آپ نے اس کو اسی کوڑے مارے اور بیس کوڑے حد سے زائد سزا کے طور پر مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30600]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30600، ترقيم محمد عوامة 29284)
ترقیم عوامۃ: 29285 ترقیم الشثری: -- 30601
٣٠٦٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن حجاج عن ابي سنان البكري قال: اتي محمر برجل شرب خمرا في رمضان، فضربه ثمانين وعزره عشرين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة أبي سنان البكري.
حضرت ابو سنان البکری فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے رمضان میں شراب پی تھی تو آپ نے اسے اسی کوڑے مارے اور بیس کوڑے آپ نے حد سے زائد سزا کے طور پر مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30601]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30601، ترقيم محمد عوامة 29285)
ترقیم عوامۃ: 29286 ترقیم الشثری: -- 30602
٣٠٦٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن حجاج عن ابي إسحاق عن الاسود بن هلال عن عبد الله مثله (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.
حضرت اسود بن ھلال نے حضرت عبداللہ بن مسعود سے بھی مذکورہ ارشاد نقل کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30602]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30602، ترقيم محمد عوامة 29286)
104. في الرجل يسلم وقد كان أحصن في شركه: ما عليه؟
اس آدمی کے بیان میں جو اسلام لے آئے اور اپنے شرک کے زمانے میں بھی شادی شدہ تھا: اس پر کیا سزا جاری ہوگی؟
ترقیم عوامۃ: 29287 ترقیم الشثری: -- 30603
٣٠٦٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري في اليهودي والنصراني: إن كان احصن في شركه ثم اسلم ثم اصاب فاحشة قبل ان يحصن في الإسلام قال: يرجم.
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری سے یہودی اور عیسائی کے بارے میں مروی ہے اگر وہ اپنے شرک کے زمانے میں شادی شدہ تھے پھر وہ اسلام لے آئے۔ پھر اس نے اسلام میں شادی کرنے سے پہلے کوئی فحش کام کرلیا: آپ نے فرمایا: اسے سنگسار کردیاجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30603]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30603، ترقيم محمد عوامة 29287)
ترقیم عوامۃ: 29288 ترقیم الشثری: -- 30604
٣٠٦٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن قال: إحصان اليهودي والنصراني في شركهما إحصان، وليس المجوسي بإحصان.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: یہودی اور عیسائی کا شرک کے زمانے میں شادی کرنا تو احصان ہوگا اور مجوسی محصن نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30604]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30604، ترقيم محمد عوامة 29288)
105. في أربعة شهدوا على امرأة بالزنا (أحدهم) زوجها
ان چار آدمیوں کے بیان میں جنہوں نے ایک عورت کے خلاف زنا کی گواہی دی درانحالیکہ ان میں سے ایک اس کا خاوند تھا
ترقیم عوامۃ: 29289 ترقیم الشثری: -- 30605
٣٠٦٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن سعيد عن قتادة عن جابر بن زيد عن ابن عباس في اربعة شهدوا على امراة بالزنا، احدهم زوجها قال: تلاعن (زوجها) (١) ويضرب الثلاثة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (الزوج).
(٢) ضعيف؛ سعيد اختلط.
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ان چار آدمیوں کے بارے میں مروی ہے جنہوں نے ایک عورت کے خلاف زنا کی گواہی دی درآنحالیکہ ان میں سے ایک اس کا خاوند تھا آپ نے فرمایا: خاوند لعان کرے گا ان تینوں کو کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30605]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30605، ترقيم محمد عوامة 29289)
ترقیم عوامۃ: 29290 ترقیم الشثری: -- 30606
٣٠٦٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مسهر عن سعيد عن قتادة عن سعيد ابن المسيب مثله.
حضرت سعید بن مسیب سے بھی مذکورہ ارشاد اس سند سے منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30606]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30606، ترقيم محمد عوامة 29290)
ترقیم عوامۃ: 29291 ترقیم الشثری: -- 30607
٣٠٦٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (علي) (١) بن مسهر وعبدة عن سعيد عن قتادة عن الحسن قال: إذا جاؤوا جميعا معا فالزوج (اجوزهم) (٢) شهادة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) في [أ، ب، هـ]: (أجودهم).
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جب وہ سب اکٹھے آئیں تو خاوند ان سب میں گواہی کا زیادہ حقدار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30607]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30607، ترقيم محمد عوامة 29291)
ترقیم عوامۃ: 29292 ترقیم الشثری: -- 30608
٣٠٦٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الشيباني عن الشعبي قال: يقام عليه الحد.
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے فرمایا: اس پر حد قائم کردی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30608]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30608، ترقيم محمد عوامة 29292)
ترقیم عوامۃ: 29293 ترقیم الشثری: -- 30609
٣٠٦٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الشيباني عن حماد عن إبراهيم قال: يلاعن الزوج، ويضرب الثلاثة.
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: خاوند لعان کرے گا اور ان تینوں کو کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30609]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30609، ترقيم محمد عوامة 29293)