🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
110. في الصغير يفترى عليه
اس چھوٹے بچہ کا بیان جس پر جھوٹی تہمت لگا دی جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30640
٣٠٦٤٠ - وعن مغيرة عن إبراهيم انهما قالا: من قذف صغيرا فلا حد عليه.
حضرت مغیرہ ابراہیم سے نقل کرتے ہیں کہ ان دونوں (حسن بصری اور ابراہیم) نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے چھوٹے بچہ پر تہمت لگائی تو اس پر حد قذف جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30640]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30640، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29323 ترقیم الشثری: -- 30641
٣٠٦٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن ابي ذئب عن الزهري قال: لا حد في غلام (١) افتري عليه وهو صغير حتى (تجب) (٢) عليه الحدود.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: زيادة (صغير).
(٢) في [أ، هـ]: (يجب).

حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا: کوئی سزا نہیں ہوگی اس لڑکے میں جس پر جھوٹی تہمت لگائی گئی اس حال میں کہ وہ چھوٹا بچہ تھا یہاں تک کہ اس پر حد ود ثابت ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30641]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30641، ترقيم محمد عوامة 29323)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
111. في الرجل يقول للرجل: لست (ابن) فلانة
اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہے: تو فلاں عورت کا بیٹا نہیں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29324 ترقیم الشثری: -- 30642
٣٠٦٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن ابي ذئب عن الزهري قال: ليس على من (دعا) (١) لغير امه حد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (ادعى)، وفي [جـ، ك]: (دعا).
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا: جس نے کسی کو اس کی ماں کے علاوہ کی طرف منسوب کیا تو اس پر حد قذف جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30642]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30642، ترقيم محمد عوامة 29324)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29325 ترقیم الشثری: -- 30643
٣٠٦٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن سعيد بن ابي عروبة عن قتادة في رجل قال لرجل: لست لفلانة: (امه) (١) قال: كان لا يجعل عليه الحد، إنما هي كذبة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (بابن).
حضرت سعید بن ابی عروبہ فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے کسی آدمی کو کہا: فلاں عورت تیری ماں نہیں ہے، آپ نے فرمایا: بیشک اس پر سزا مقرر نہیں کی جائے گی اس لیے کہ یہ جھوٹ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30643]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30643، ترقيم محمد عوامة 29325)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29326 ترقیم الشثری: -- 30644
٣٠٦٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن (سواء) (١) عن سعيد عن رجل عن حماد مثله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (سوار).
حضرت حماد سے بھی مذکورہ ارشاد اس سند سے منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30644]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30644، ترقيم محمد عوامة 29326)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29327 ترقیم الشثری: -- 30645
٣٠٦٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر قال: ليس عليه حد.
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: اس شخص پر حدقذف جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30645]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30645، ترقيم محمد عوامة 29327)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
112. في قوله (تعالى): ﴿ولا تأخذكم بهما رأفة في دين الله﴾
اللہ رب العزت کے قول {وَلاَ تَأْخُذْکُمْ بِہِمَا رَأْفَۃٌ فِی دِینِ اللہِ}کی تفسیر کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29328 ترقیم الشثری: -- 30646
٣٠٦٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم قال: في الضرب.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: مارنے کی صورت میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30646]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30646، ترقيم محمد عوامة 29328)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29329 ترقیم الشثری: -- 30647
٣٠٦٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن عطاء بن السائب (١) عن ⦗٤٨٢⦘ الشعبي قال: في الضرب (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: زيادة (مثله).
(٢) تأخر هذا الخبر عن الذي يليه في: [ط، هـ].

حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: مار میں تمہیں نرمی دامن گیر نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30647]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30647، ترقيم محمد عوامة 29329)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29330 ترقیم الشثری: -- 30648
٣٠٦٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمران بن (حدير) (١) عن ابي مجلز في قوله (تعالى) (٢) : ﴿ولا تاخذكم بهما رافة في دين الله﴾ [النور: ٢] ، قال: إقامة الحدود إذا رفعت إلى السلطان.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط]: (جرير)، وفي [ب، جـ، ك]: (جدير).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ك].

حضرت عمران بن حدیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مجلز سے آیت: اور نہ دامن گیر ہو تم کو ان کے سلسلہ میں ترس کھانے کا جذبہ اللہ کے دین کے معاملہ میں مروی ہے آپ نے فرمایا: سزائیں قائم کردی جائیں جب معاملہ حاکم کے سامنے پیش کردیا گیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30648]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30648، ترقيم محمد عوامة 29330)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29331 ترقیم الشثری: -- 30649
٣٠٦٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن عطاء.
حضرت عطاء اور حضرت مجاھد سے اللہ رب العزت کے قول { وَلاَ تَأْخُذْکُمْ بِہِمَا رَأْفَۃٌ فِی دِینِ اللہِ } کے بارے میں مروی ہے ان دونوں حضرا ت نے فرمایا: قتل میں نہیں لیکن حدکو قائم کرنے میں نرمی نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30649]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30649، ترقيم محمد عوامة 29331)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں