مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
112. في قوله (تعالى): ﴿ولا تأخذكم بهما رأفة في دين الله﴾
اللہ رب العزت کے قول {وَلاَ تَأْخُذْکُمْ بِہِمَا رَأْفَۃٌ فِی دِینِ اللہِ}کی تفسیر کا بیان
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30650
٣٠٦٥٠ - (و) (١) عن ابن ابي نجيح عن مجاهد في قوله [ (تعالى) (٢) : ﴿ولا تاخذكم بهما رافة في دين الله﴾) (٣) قالا: ليس بالقتل، ولكن في إقامة الحد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك].
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ك].
(٣) سقط من: [ك].
حضرت ابن ابی نجیح فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد سے اللہ تعالیٰ کے قول { وَلاَ تَأْخُذْکُمْ بِہِمَا رَأْفَۃٌ فِی دِینِ اللہِ } کے بارے میں مروی ہے کہ ان دونوں حضرات نے فرمایا: اس سے مراد قتل نہیں ہے بلکہ حد قائم کرنا مراد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30650]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30650، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 29332 ترقیم الشثری: -- 30651
٣٠٦٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن حجاج عن عطاء قال: إقامة الحد، اما إنه ليس بشدة الجلد.
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: حد قائم کرنے میں ہے بہر حال کوڑے مارنے میں سختی مراد نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30651]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30651، ترقيم محمد عوامة 29332)
ترقیم عوامۃ: 29333 ترقیم الشثری: -- 30652
٣٠٦٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن ابي نجيح عن مجاهد ﴿ولا تاخذكم بهما رافة في دين الله﴾ قال: (في) (١) إقامة الحد، يقام ولا يعطل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
حضرت ابن ابی نجیح فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد سے اللہ رب العزت کے قول { وَلاَ تَأْخُذْکُمْ بِہِمَا رَأْفَۃٌ فِی دِینِ اللہِ } کے بارے میں مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: سزا قائم کرنے کے بارے میں ہے کہ سزا قائم کردی جائے اسے ختم نہ کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30652]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30652، ترقيم محمد عوامة 29333)
113. في الرجل يتزوج الأمة (ثم يفجر) ما عليه؟
اس آدمی کے بیان میں جو باندی سے شادی کرے پھر بدکاری کرے اس پر کیا سزا جاری ہوگی؟
ترقیم عوامۃ: 29334 ترقیم الشثری: -- 30653
٣٠٦٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (وكيع) (١) عن علي بن مبارك عن يحيى بن ابي كثير عن عكرمة و (سليمان) (٢) بن يسار في الرجل يتزوج الامة، (و) (٣) لم يكن تزوج حرة قبلها، ثم يفجر، قال سليمان بن يسار: يرجم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط]، وفي [هـ]: (علي).
(٢) في [أ، ب، ط]: (سلمان).
(٣) في [ط]: (فلم).
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ اور حضرت سلیمان بن یسار سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے باندی سے شادی کی اور اس نے اس سے قبل کسی آزاد سے شادی نہیں کی تھی پھر اس نے بدکاری کرلی۔ حضرت سلیمان بن یسار نے فرمایا: اسے سنگسار کردیا جائے اور حضرت عکرمہ نے فرمایا: اسے کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30653]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30653، ترقيم محمد عوامة 29334)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30654
٣٠٦٥٤ - وقال عكرمة: يجلد.
اور حضرت عکرمہ نے فرمایا: اسے کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30654]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30654، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 29335 ترقیم الشثری: -- 30655
٣٠٦٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن عبد الملك عن عطاء قال: سئل عن رجل زنا وله سراري؟ قال: يجلد ولا يرجم.
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے ایک آدمی کے متعلق سوال کیا گیا جس نے زنا کیا درآنحالیکہ اس کی بہت سی باندیاں تھیں؟ آپ نے فرمایا: اسے کوڑے مارے جائیں گے اور سنگسار نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30655]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30655، ترقيم محمد عوامة 29335)
ترقیم عوامۃ: 29336 ترقیم الشثری: -- 30656
٣٠٦٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث، عن الحكم وحماد عن إبراهيم قال: لا يحصن الحر (بيهودية) (١) ولا نصرانية ولا بامة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (يهودية).
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: آزاد شخص یہودی عورت سے محصن نہیں بنتا نہ ہی عیسائی عوت سے اور نہ ہی باندی سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30656]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30656، ترقيم محمد عوامة 29336)
ترقیم عوامۃ: 29337 ترقیم الشثری: -- 30657
٣٠٦٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة او عبد الله بن عتبة ان (١) مروان ساله عن الحر (يكون) (٢) تحته الامة ثم يصيب فاحشة، قال: يرجم قال: عمن تاخذ هذا؟ قال: ⦗٤٨٤⦘ ادركنا اصحاب رسول الله ﷺ يقولونه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (ابن).
(٢) في [أ، ب]: (نكون).
(٣) صحيح؛ وأخرجه عبد الرزاق (١٣٢٨٨) من طريق (معمر عن الزهري قال: سأل عبد الملك ابن مروان عبد اللَّه بن عتبة بن مسعود)، وأخرجه مالك كما في المدونة ٤/ ٢٨٧ من طريق: (يونس عن الزهري أنه سمع عبد الملك بن مروان يسأل عبيد اللَّه بن عبد اللَّه)، وذكر البيهقي الروايتين ٨/ ٢١٦، ورجح رواية يونس باعتضادها برواية الأوزاعي ونقل ذلك عن أحمد.
حضرت عبید اللہ بن عبداللہ بن عتبہ یا حضرت عبداللہ بن عتبہ سے مروان نے اس آزاد آدمی کے متعلق سوال کیا جس کے ماتحت باندی ہو اور وہ زنا کرے؟ آپ نے فرمایا: اسے سنگسار کردیا جائے گا۔ مروان نے پوچھا: آپ نے کس سے یہ حکم لیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کو یوں کہتے ہوئے پایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30657]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30657، ترقيم محمد عوامة 29337)
ترقیم عوامۃ: 29338 ترقیم الشثری: -- 30658
٣٠٦٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن انه كان يقول: لا تحصن الامة الحر، ولا العبد الحرة.
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری فرمایا کرتے تھے کہ باندی آزاد مرد کو محصن نہیں بنا سکتی اور غلام آزاد عورت کو محصن نہیں بنا سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30658]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30658، ترقيم محمد عوامة 29338)
ترقیم عوامۃ: 29339 ترقیم الشثری: -- 30659
٣٠٦٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن (سعيد) (١) عن قتادة عن الحسن وهو قول قتادة انهما كانا يقولان في الحرة تحت العبد (تزني) (٢) : السنة (انها) (٣) ترجم، وفي الحر تحته الامة لا يرجم (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (سفيان).
(٢) في [أ، جـ]: (في).
(٣) في [جـ، ط، ك، هـ]: (بها).
(٤) مرسل؛ الحسن تابعي.
حضرت قتادہ اور حسن بصری فرمایا کرتے تھے اس آزاد عورت کے بارے میں جو غلام کے ماتحت ہونے کے باوجود زنا کرلے تو سنت یہ ہے کہ اس کو سنگسار کیا جائے گا اور اس آزاد شخص کے بارے میں جس کے ماتحت باندی ہو اس کو سنگسار نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30659]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30659، ترقيم محمد عوامة 29339)