مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
113. في الرجل يتزوج الأمة (ثم يفجر) ما عليه؟
اس آدمی کے بیان میں جو باندی سے شادی کرے پھر بدکاری کرے اس پر کیا سزا جاری ہوگی؟
ترقیم عوامۃ: 29340 ترقیم الشثری: -- 30660
٣٠٦٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن سعيد عن الفضل عن يحيى بن ابي كثير ان سليمان بن يسار قال: احصنها واحصنته.
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن یسار نے فرمایا: غلام آزاد عورت کو اور باندی آزاد مرد کو محصن بنا دیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30660]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30660، ترقيم محمد عوامة 29340)
ترقیم عوامۃ: 29341 ترقیم الشثری: -- 30661
٣٠٦٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن سعيد عن قتادة عن سعيد ابن المسيب قال: احصنها و (احصنته) (١) قال: (الحر) (٢) الآن مرجوم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (حصنته).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے ارشاد فرمایا: غلام آزاد عورت کو اور باندی آزاد مرد کو محصن بنادیں گے۔ آپ نے فرمایا: آزاد اب سے سنگسار کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30661]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30661، ترقيم محمد عوامة 29341)
ترقیم عوامۃ: 29342 ترقیم الشثری: -- 30662
٣٠٦٦٢ - [حدثنا ابو بكر قال: اخبرنا ابن إدريس عن ليث عن مجاهد قال: قدمت المدينة وقد اجمعوا على عبد احصن بحرة ان يرجم إلا عكرمة، فإنه قال: عليه نصف الحد] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاھد نے فرمایا میں مدینہ آیا اس حال میں کہ سب فقہاء نے اتفاق کرلیا تھا ایک غلام پر جو کسی آزاد عورت سے محصن ہوا تھا کہ اسے سنگسار کردیا جائے سوائے حضرت عکرمہ کے کہ انہوں نے فرمایا: اس پر آدھی سزا جاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30662]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30662، ترقيم محمد عوامة 29342)
ترقیم عوامۃ: 29343 ترقیم الشثری: -- 30663
٣٠٦٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن ابي معشر عن إبراهيم في العبد تكون تحته الحرة، والحر (يكون) (١) تحته الامة، فيزني احدهما، قال: ليس على واحد منهما رجم حتى (يكونا) (٢) حرين مسلمين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (تكون).
(٢) في [أ، ط، ك]: (يكونان).
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے اس غلام کے بارے میں کہ آزاد عورت اس کے ماتحت ہو یا وہ آزاد شخص جس کے ماتحت باندی ہو ان میں سے کسی نے زنا کرلیا ہو ان کے بارے میں مروی ہے آپ نے فرمایا: ان میں سے کسی پر سنگسار کی سزا جاری نہیں ہوگی یہاں تک کہ وہ دونوں آزاد مسلمان ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30663]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30663، ترقيم محمد عوامة 29343)
ترقیم عوامۃ: 29344 ترقیم الشثری: -- 30664
٣٠٦٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن ليث عن مجاهد قال: إحصان الامة ان تنكح الحر، وإحصان العبد ان ينكح الحرة.
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاھد نے ارشاد فرمایا: باندی کے شادی شدہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ آزاد سے نکاح کرلے اور غلام کے شادی شدہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ آزاد عورت سے نکاح کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30664]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30664، ترقيم محمد عوامة 29344)
114. في الرجل يتزوج المرأة من أهل الكتاب ثم يفجر
اس آدمی کا بیان جس نے اہل کتاب عورت سے شادی کی پھر اس نے بدکاری کی
ترقیم عوامۃ: 29345 ترقیم الشثری: -- 30665
٣٠٦٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم والشعبي في الحر يتزوج اليهودية والنصرانية ثم يفجر، فقالا: يجلد ولا يرجم.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی سے اس آزاد شخص کے بارے میں مروی ہے جو یہودی عورت اور عیسائی عورت سے شدی کرتا ہے پھر بدکاری کرلیتا ہے ان دونوں حضرات نے فرمایا: اسے کوڑے مارے جائیں گے اور سنگسار نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30665]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30665، ترقيم محمد عوامة 29345)
ترقیم عوامۃ: 29346 ترقیم الشثری: -- 30666
٣٠٦٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن زمعة عن ابن طاوس عن ابيه انه كان لا يرى ان يحصن الحر إلا الحرة المسلمة.
حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت طاؤس رائے رکھتے تھے کہ آزاد آدمی کو آزاد مسلمان عورت کے علاوہ کوئی عورت محصن نہیں بنا سکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30666]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30666، ترقيم محمد عوامة 29346)
ترقیم عوامۃ: 29347 ترقیم الشثری: -- 30667
٣٠٦٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن ابي بكر بن عبد الله ابن ابي مريم عن علي بن ابي طلحة عن كعب انه اراد ان يتزوج يهودية او نصرانية ⦗٤٨٦⦘ فسال النبي ﷺ عن ذلك، فنهاه عنها وقال:"إنها لا تحصنك" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع ضعيف؛ أبو بكر بن عبد اللَّه بن أبي مريم ضعيف؛ وعلي بن أبي طلحة عن كعب وهو لا يروي عنه، أخرجه مسدد كما في المطالب (١٧٤٤)، وسعيد بن منصور ١/ (٧١٥)، وأبو داود في المراسيل (٢٠٦)، والطبراني ١٩ (٢٠٥)، والدارقطني ٣/ ١٤٨، وابن عدي ٢/ ٤٧٢، والبيهقي ٨/ ٢١٦، وابن الجوزي في التحقيق (١٨٠٧).
حضرت علی بن ابی طلحہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے کسی یہودی یا عیسائی عورت سے شادی کرنے کا ارادہ کیا تو آپ نے اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اس سے منع فرما دیا: اور فرمایا: بیشک وہ تجھے محصن نہیں بنا سکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30667]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30667، ترقيم محمد عوامة 29347)
ترقیم عوامۃ: 29348 ترقیم الشثری: -- 30668
٣٠٦٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن عبيد الله بن عمر عن نافع عن ابن عمر انه كان لا يرى مشركة محصنة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما مشرکہ عورت کو محصنہ نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30668]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30668، ترقيم محمد عوامة 29348)
ترقیم عوامۃ: 29349 ترقیم الشثری: -- 30669
٣٠٦٦٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع بن الجراح عن سفيان عن موسى بن عقبة عن نافع عن ابن عمر قال: من اشرك بالله فليس بمحصن (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: جس نے اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرایا تو وہ محصن نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30669]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30669، ترقيم محمد عوامة 29349)