مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
118. في الزاني كم مرة (يرد) وما يصنع به بعد إقراره؟
زانی کے بیان میں: اس کو کتنی مرتبہ لوٹایا جائے گا؟ اور اس کے اقرار کر لینے کے بعد اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا؟
ترقیم عوامۃ: 29377 ترقیم الشثری: -- 30700
٣٠٧٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هوذة بن خليفة قال: حدثنا عوف عن مساور بن (عبيد) (١) عن ابي برزة قال: رجم رسول الله ﷺ رجلا منا يقال: له ماعز ابن مالك (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عبيدة).
(٢) مجهول، مساور روى عنه عوف، وذكره ابن حبان في الثقات، واختلف في رواية عيسى بن طهمان عنه، وأخرجه أحمد (١٩٧٩٧)، وأبو يعلى (٧٤٣١)، والبزار (٣٨٥٠).
حضرت ابو برزہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم میں سے ایک آدمی کو سنگسار کیا، جس کا نام ماعز بن مالک تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30700]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30700، ترقيم محمد عوامة 29377)
ترقیم عوامۃ: 29378 ترقیم الشثری: -- 30701
٣٠٧٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن الحسن عن محمد بن سليم (١) ابي هلال عن نجيح (ابي علي عن النبي ﷺ) (٢) قال: رجم رسول الله ﷺ ورجم ابو بكر وعمر وامرهما سنة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: زيادة (عن).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) مرسل مجهول؛ نجيح مجهول، لم تثبت له صحبة، وأخرجه أبو يعلى (٤٢١٥) متصلًا من حديث أنس، وانظر: المطالب العالية (١٨٦٣).
حضرت نجیح ابو علی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی زانی کو سنگسار کیا اور حضرت ابوبکر و عمر نے بھی زانی کو سنگسار کیا اور ان دونوں کا طریقہ سنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30701]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30701، ترقيم محمد عوامة 29378)
ترقیم عوامۃ: 29379 ترقیم الشثری: -- 30702
٣٠٧٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم عن سفيان عن زيد بن اسلم عن يزيد بن نعيم عن ابيه قال: جاء ماعز بن مالك إلى النبي ﷺ ﷺ (١) فقال: يا رسول الله (٢) إني قد زنيت فاقم في كتاب الله، فاعرض عنه، ثم قال: إني قد زنيت فاقم في كتاب الله، فاعرض عنه، حتى ذكر اربع مرات، قال:"اذهبوا (٣) فارجموه"، فلما (مسته) (٤) (مس) (٥) الحجارة اشتد، (فخرج) (٦) عبد الله بن انيس -او ابن انس- من باديته، فرماه بوظيف جمل، فصرعه، فرماه الناس حتى قتلوه، فذكر (ذلك) (٧) للنبي ﷺ فراره (فقال) (٨) :" (فهلا) (٩) ⦗٤٩٨⦘ تركتموه (١٠) يتوب فيتوب الله عليه، يا [ (هزال او يا هزان) (١١) لو سترته بثوبك كان خيرا لك مما صنعت] (١٢) (١٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) زيادة في [ب]: ﷺ.
(٣) في [هـ]: زيادة (به)، وفي [ز، ر]: (اذهب).
(٤) في [ط]: (مسه).
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) في [جـ]: (يخرج).
(٧) سقط من: [هـ].
(٨) في [أ، ب، ط]: (قال).
(٩) في [جـ، ك]: (هلا)، وفي [ب]: (أفلا).
(١٠) في [هـ]: زيادة (فلعله).
(١١) في [جـ]: (يا هزال أو يا هزان)، وفي [ط]: (يا هذا أو يا هران)، وفي [أ]: (يا هرانًا أو يا هران)، وفي [أ]: (يا مزال، أو يا هزال).
(١٢) بياض في: [ب].
(١٣) حسن؛ يزيد صدوق، أخرجه أحمد (٢١٨٩٢)، وأبو داود (٤٣٧٧)، والنسائي في الكبرى (٧٢٠٥)، والحاكم ٤/ ٣٦٣، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٣٩٣)، وابن قانع ٣/ ١٥٠، والبيهقي ٣/ ٣٣٠، وسبق ١٠/ ٧١ برقم [٣٠٦٨٢].
حضرت نعیم فرماتے ہیں کہ حضرت ماعز بن مالک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: بیشک میں نے زنا کیا ہے سو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ پر کتاب اللہ کا حکم قائم کردیں آپ نے ان سے اعراض کیا انہوں نے پھر کہا: بیشک میں نے زنا کیا ہے سو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ پر کتاب اللہ کا حکم قائم کردیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر ان سے اعراض کیا یہاں تک انہوں نے چار مرتبہ ذکر کردیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو لیجاؤ اور اسے سنگسار کردو پس جب ان کو پتھروں کی تکلیف بہت زیادہ محسوس ہوئی تو وہ دوڑے اتنے میں حضرت عبداللہ بن انیس یا ابن انس اپنے جنگل سے نکلے اور انہوں نے اس کو اونٹ کی پنڈلی مار کر ان کو نیچے گرادیا سو لوگوں نے ان کو پتھر مارے یہاں تک کہ ان کو قتل کردیا پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ان کے بھاگنے کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم نے اس کو چھوڑ کیوں نہیں دیا کہ وہ توبہ کرلیتا اللہ اس کی توبہ قبول کرلیتے اے ھزال یایوں فرمایا: اے ھزان! اگر تو اپنے کپڑے سے اس کو چھپا لیتا تو یہ تیرے لیے بہتر تھا اس کام سے جو تو نے کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30702]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30702، ترقيم محمد عوامة 29379)
119. في البكر والثيب ما يصنع بهما إذا فجرا؟
باکرہ اور شیبہ کے بیان میں کہ ان دونوں کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا جب وہ دونوں بدکاری کریں؟
ترقیم عوامۃ: 29380 ترقیم الشثری: -- 30703
٣٠٧٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن الزهري عن عبيد الله ابن عبد الله عن ابي هريرة وزيد بن خالد وشبل انهم قالوا: كنا عند النبي ﷺ، فقام رجل فقال: انشدك (الله) (١) الا قضيت بيننا بكتاب الله، فقال خصمه -وكان افقه منه-: اقض بيننا بكتاب الله وائذن لي حتى اقول، قال:"قل" قال: إن ابني كان عسيفا (على هذا) (٢) وإنه زنى بامراته فافتديت منه بمائة (شاة) (٣) وخادم، فسالت رجالا من اهل العلم فاخبرت ان على ابني جلد مائة وتغريب عام، وان على امراة هذا الرجم فقال النبي ﷺ:"والذي نفسي بيده لاقضين بينكما بكتاب الله، المائة شاة والخادم رد عليك، وعلى ابنك جلد مائة وتغريب عام، واغد يا ⦗٤٩٩⦘ انيس على امراة هذا فإن اعترفت فارجمها" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ك].
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [ط]: (شهادة).
(٤) صحيح؛ وهم سفيان في ذكر شبل فيه، أخرجه أحمد (١٧٠٤٢)، والترمذي (١٤٣٣)، وابن ماجه (٢٥٤٩)، والنسائي ٨/ ٢٤١، والشافعي في السنن (٥٣١)، والحميدي (٨١١)، وابن الجارود (٨١١)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١١١٣)، والطحاوي ٣/ ١٣٤، والبيهقي ٨/ ٢٢٢، والطبراني (٥١٩٢)، وأصله عند البخاري (٦٨٢٧)، ومسلم (١٦٩٧).
حضرت عبید اللہ بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ، حضرت زید بن خالد اور حضرت شبل ان سب حضرات نے ارشاد فرمایا: کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھے کہ ایک آدمی کھڑا ہوکر کہنے لگا: میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ کی قسم دیتا ہوں مگر یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے درمیان کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ فرمائیں گے۔ اتنے میں اس کے مد مقابل نے بھی کہا! اور وہ پہلے والے سے زیادہ سمجھدار تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے درمیان کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ فرمائیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے اجازت مرحمت فرمائیں کہ میں کچھ کہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کہو، اس نے کہا بیشک میرا بیٹا اس کا خدمت گار تھا اور اس نے اس کی بیوی سے زنا کرلیا پس میں نے اس کو سو بکریاں اور ایک خادم فدیہ دے کر اپنے بچے کو چھڑا لیا پھر میں نے علماء سے اس بارے میں پوچھا؟ تو انہوں نے مجھے بتلایا کہ بیشک میرے بیٹے پر سو کوڑوں کی اور ایک سال کے لیے جلا وطنی کی سزا ہوگی اور اس عورت پر رجم کی سزا جاری ہوگی اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے ضرور بالضرور میں تم دونوں کے درمیان کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ کروں گا، سو بکریاں اور خادم تمہیں واپس کیے جائیں گے، اور تمہارے بیٹے پر سو کوڑوں اور ایک سال جلا وطنی کی سزا جاری ہوگی اور اے انیس! اس عورت کے پاس جاؤ، پس اگر وہ اعتراف کرلے تو اس کو سنگسار کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30703]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30703، ترقيم محمد عوامة 29380)
ترقیم عوامۃ: 29381 ترقیم الشثری: -- 30704
٣٠٧٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شبابة بن سوار عن شعبة عن قتادة عن الحسن عن حطان بن عبد الله عن عبادة بن الصامت قال: قال رسول الله ﷺ:"خذوا عني قد جعل الله لهن سبيلا: الثيب بالثيب، والبكر بالبكر، البكر يجلد وينفى والثيب يجلد ويرجم" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٦٩٠)، وأحمد (٢٢٧٣٠).
حضرت عبادہ بن صامت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ مجھ سے حکم لے لو تحقیق اللہ نے ان کے لیے راستہ مقرر فرما دیا ہے شادی شدہ، شادی شدہ کے ساتھ، اور غیر شادی شدہ، غیر شادی شدہ کے ساتھ، اس طرح کہ غیر شادی شدہ کو کوڑے مارے جائیں اور جلا وطن کردیا جائے اور شادی شدہ کو کوڑے مارے جائیں اور سنگسار کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30704]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30704، ترقيم محمد عوامة 29381)
ترقیم عوامۃ: 29382 ترقیم الشثری: -- 30705
٣٠٧٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك (بن) (١) عبد الله عن فراس عن عامر عن مسروق عن ابي قال: إذا زنى البكران يجلدان وينفيان، (وإذا زنى) (٢) الثيبان يجلدان ويرجمان (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عن).
(٢) سقط من: [ك].
(٣) حسن؛ شريك صدوق.
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت ابی نے ارشاد فرمایا: جب دو غیر شادی شدہ زنا کرلیں تو ان دونوں کو کوڑے مارے جائیں گے اور جلا وطن کردیا جائے گا اور جب دو شادی شدہ زنا کریں تو ان دونوں کو کوڑے مارے جائیں گے اور ان دونوں کو سنگسار کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30705]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30705، ترقيم محمد عوامة 29382)
ترقیم عوامۃ: 29383 ترقیم الشثری: -- 30706
٣٠٧٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن إسماعيل عن الشعبي عن ابي انه كان يرى في الثيب يجلد ويرجم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الشعبي لم يدرك أبيًا.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابی شادی شدہ کے بارے میں یہ رائے رکھتے تھے کہ اسے کوڑے مارے جائیں گے اور سنگسار کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30706]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30706، ترقيم محمد عوامة 29383)
ترقیم عوامۃ: 29384 ترقیم الشثری: -- 30707
٣٠٧٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن مسلم عن مسروق قال: البكران يجلدان (وينفيان، والثيبان يجلدان) (١) ويرجمان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ارشاد فرمایا: دونوں غیر شادی شدہ مرد و عورت کو کوڑے مارے جائیں گے اور جلا وطن کردیا جائے گا اور دونوں شادی شدہ مرد و عورت کو کوڑے مارے جائیں گے اور سنگسار کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30707]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30707، ترقيم محمد عوامة 29384)
ترقیم عوامۃ: 29385 ترقیم الشثری: -- 30708
٣٠٧٠٨ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن حصين والشيباني واشعث عن الشعبي ان عليا جلد ورجم] (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ط، هـ].
(٢) منقطع حكمًا؛ هشيم مدلس.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کوڑے مارے اور سنگسار کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30708]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30708، ترقيم محمد عوامة 29385)
ترقیم عوامۃ: 29386 ترقیم الشثری: -- 30709
٣٠٧٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن اشعث عن ابن سيرين قال: كان عمر يرجم ويجلد، وكان علي يرجم ويجلد.
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت عمر سنگسار کرتے تھے اور کوڑے ما رتے تھے حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی سنگسار کرتے تھے اور کوڑے مار تے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30709]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30709، ترقيم محمد عوامة 29386)