🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
156. في الرجل يقول للرجل: زنيت وأنت مشرك
اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہے: تو نے زنا کیا تھا اس حال میں کہ تو مشرک تھا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29555 ترقیم الشثری: -- 30890
٣٠٨٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن ابي ذئب قال: سالت الزهري عن امراة زنت وهي يهودية او نصرانية او مجوسية، ثم اسلمت فقذفها رجل، فقال ابن شهاب: ليس على من قذفها حد، ولكن (ينكل) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: بياض.
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زھری سے ایک عورت کے متعلق سوال کیا جس نے زنا کیا تھا درآنحالیکہ وہ یہودی یا عیسائی یا آتش پرست تھی پھر وہ اسلام لے آئی۔ سو کسی آدمی نے اس پر تہمت لگا دی تو اس کا کیا حکم ہے؟ تو حضرت ابن شہاب نے فرمایا اس عورت پر تہمت لگانے والے پر حد جاری نہیں ہوگی لیکن اسے عبرتناک سزا دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30890]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30890، ترقيم محمد عوامة 29555)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
157. في الرجل ينفي الرجل من فخذه: ما عليه؟
اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کی اس کے قبیلہ کی شاخ سے نفی کر دے، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29556 ترقیم الشثری: -- 30891
٣٠٨٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر في الرجل ينفي الرجل من فخذه قال: لا يضرب إلا ان ينفيه من ابيه.
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو آدمی کی اس کے قبیلہ کی شاخ سے نفی کر دے۔ آپ نے فرمایا: اسے نہیں مارا جائے گا مگر یہ کہ وہ اس کی اس کے باپ سے نفی کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30891]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30891، ترقيم محمد عوامة 29556)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29557 ترقیم الشثری: -- 30892
٣٠٨٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن رجل عن الحكم قال: إذا قال: لست من بني تميم قال: يضرب.
حضرت سفیان کسی آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت حکم نے ارشاد فرمایا: جب کوئی یوں کہے کہ تو قبیلہ بنو تمیم میں سے نہیں ہے۔ آپ نے فرمایا: اسے مارا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30892]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30892، ترقيم محمد عوامة 29557)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
158. في الرجل يقول للرجل: يا زان
اس شخص کے بیان میں جو کسی آدمی کو یوں کہے: اے زانی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29558 ترقیم الشثری: -- 30893
٣٠٨٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن عبد الملك قال: سمعت الشعبي قال: في رجل يقول للرجل: يا زان وهو (يعلم) (١) انه قد زنى ايحد قال: نعم، إن الله يقول: (﴿ثم لم ياتوا باربعة شهداء﴾) (٢) [النور: ٤] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (علم).
(٢) في [ك]: (فإن يأتوا بأربعة شهداء).

حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے ایک آدمی کے متعلق پوچھا گیا جس نے آدمی سے یوں کہہ دیا: اے زانی! اور وہ جانتا ہے کہ اس نے زنا کیا ہے تو کیا اس پر حد قذف لگائی جائے گی؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں، بیشک اللہ رب العزت نے فرمایا: پھر وہ چار گواہ نہ لاسکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30893]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30893، ترقيم محمد عوامة 29558)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
159. في الرجل يقول للرجل: يا روسبيه
اس شخص کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہہ دے: اے بدکار
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29559 ترقیم الشثری: -- 30894
٣٠٨٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي حصين ان رجلا قال لرجل: يا روسبيه، فضربه عروة بن المغيرة الحد.
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت ابو حصین نے ارشاد فرمایا کہ ایک آدمی نے کسی آدمی کو یوں کہہ دیا: اے بدکار تو حضرت عروہ بن مغیرہ نے اس پر حد جاری کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30894]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30894، ترقيم محمد عوامة 29559)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30895
٣٠٨٩٥ - فاعجب ذلك الشعبي.
یہ بات امام شعبی کو پسند آئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30895]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30895، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29560 ترقیم الشثری: -- 30896
٣٠٨٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن يعلي بن الحارث قال: حدثنا ابي عن غيلان بن جامع ان اشعث بن سليمان قال: جيء برجل إلى القاسم بن ⦗٣٨⦘ عبد الرحمن وهو قاض، (قال) (١) : فشهد عليه انه قال لرجل: يا روسبيح، فجلده الحد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
حضرت اشعث بن سلیمان فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم بن عبدالرحمن کے پاس ایک آدمی لایا گیا اس حال میں کہ آپ قاضی تھے، اور اس کے خلاف گواہی دی گئی کہ اس نے کسی آدمی کو یوں کہا ہے: اے بدکار! تو آپ نے اس پر حد جاری کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30896]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30896، ترقيم محمد عوامة 29560)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
160. في الرجل يقول للرجل: يا (مفعولا) به
اس شخص کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہہ دے: اے مفعول بہ
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29561 ترقیم الشثری: -- 30897
٣٠٨٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن صالح بن معبد عن الشعبي في الرجل يقول للرجل: يا (معفوج) (١) قال: عليه الحد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (يا مفعوج)، وفي [ط، هـ]: (يا مفضوح)، والمراد الوطء في الدبر.
حضرت صالح بن معبد فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو آدمی کو یوں کہہ دے: اے لواطت کا عمل کروانے والے! آپ نے فرمایا: اس پر حد قذف جاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30897]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30897، ترقيم محمد عوامة 29561)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29562 ترقیم الشثری: -- 30898
٣٠٨٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن يحيى بن الوليد قال: شهدت ابن اشوع اتي برجل قال لرجل: يا مفعول، فجلده الحد.
حضرت یحییٰ بن ولید فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن اشوع کے پاس حاضر تھا کہ ایک آدمی کو لایا گیا جس نے کسی کو یوں کہا تھا: اے مفعول! تو آپ نے اس پر حد قذف جاری کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30898]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30898، ترقيم محمد عوامة 29562)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29563 ترقیم الشثری: -- 30899
٣٠٨٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن عبيدة عن إبراهيم قال: يجلد.
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: اسے کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30899]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30899، ترقيم محمد عوامة 29563)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں