🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
163. في رجل يقول للرجل: يا دعي، ما عليه؟
اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہہ دے: اے لے پالک، تو اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29573 ترقیم الشثری: -- 30910
٣٠٩١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو عصام عن الاوزاعي عن الزهري في الرجل يقول للرجل من العرب: إنك لمولى، قال: يضرب الحد.
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ حضرت زھری سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو عرب کے آدمی کو یوں کہہ دے: بیشک تو مولیٰ (آزاد کردہ غلام) ہے، آپ نے فرمایا: اس پر حد لگائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30910]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30910، ترقيم محمد عوامة 29573)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
164. في الرجل يزني بالصبية، ما عليه؟
اس شخص کے بیان میں جو چھوٹی بچی سے زنا کرے، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29574 ترقیم الشثری: -- 30911
٣٠٩١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن سفيان بن حسين عن الحسن قال: إذا زنى الرجل بالصبية جلد، ولم يرجم، وليس على الصبية شيء، وإذا زنى غلام بامراة جلدت ولم ترجم، وعلى الغلام تعزير.
حضرت سفیان بن حسین فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جب آدمی چھوٹی بچی سے زنا کرے تو اسے کوڑے مارے جائیں گے اور اسے سنگسار نہیں کیا جائے گا اور اس بچی پر کچھ لازم نہیں ہوگا اور جب کوئی بچہ کسی عورت سے زنا کرے تو اس عورت کو کوڑے مارے جائیں گے اور اس عورت کو سنگسار نہیں کیا جائے گا اور اس بچہ پر شرعی حد سے کم سزا ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30911]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30911، ترقيم محمد عوامة 29574)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29575 ترقیم الشثری: -- 30912
٣٠٩١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن المغيرة عن إبراهيم في رجل افتض صبية قال: عليه عقرها.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے کسی بچی کا پردہ بکارت زائل کردیا ہو آپ نے فرمایا: اس پر اس بچی کے لیے وطی بالشبہ کا مہر لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30912]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30912، ترقيم محمد عوامة 29575)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
165. في تعليق اليد في العنق
گردن میں ہاتھ لٹکا دینے کے بیان میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29576 ترقیم الشثری: -- 30913
٣٠٩١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (عمر) (١) بن علي بن عطاء بن مقدم عن حجاج عن مكحول عن ابن محيريز عن فضالة بن عبيد [قال: سالته عن تعليق (يد) (٢) (السارق) (٣) في عنقه] (٤) فقال: السنة، قطع رسول الله ﷺ يد رجل ثم علقها في عنقه (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (عمرو).
(٢) في [جـ، ك]: (اليد).
(٣) سقط من: [جـ، ك].
(٤) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(٥) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، أخرجه أحمد وابنه (٢٣٩٤٦)، وأبو داود (٤٤١١)، والترمذي (١٤٤٧)، والنسائي (٨/ ٩٢)، وابن ماجه (٢٥٨٧)، والطبراني ١٨/ (٧٦٩)، والدارقطني ٣/ ٢٠٨، وأبو نعيم في الحلية ٥/ ١٤٨، والبيهقي ٨/ ٢٧٥، والمزي ١٧/ ٣٩٧، والطحاوي ٤/ ٣٢٢.

حضرت ابن محیریز فرماتے ہیں کہ حضرت فضالہ بن عبید سے میں نے چور کا ہاتھ اس کی گردن میں لٹکا دینے کے متعلق سوال کیا؟ آپ نے فرمایا: سنت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کا ہاتھ کاٹا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اس کی گردن میں لٹکا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30913]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30913، ترقيم محمد عوامة 29576)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29577 ترقیم الشثری: -- 30914
٣٠٩١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن الاعمش عن القاسم عن ابيه ان عليا قطع يد سارق فرايتها معلقة -يعني في عنقه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک چور کا ہاتھ کاٹا، پس میں نے اسے لٹکا ہوا دیکھا یعنی اس کی گردن میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30914]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30914، ترقيم محمد عوامة 29577)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29578 ترقیم الشثری: -- 30915
٣٠٩١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن الاعمش عن القاسم بن عبد الرحمن عن ابيه ان عليا قطع يد رجل ثم علقها في عنقه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک چور کا ہاتھ کاٹا پھر آپ نے اسے اس کی گردن میں لٹکا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30915]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30915، ترقيم محمد عوامة 29578)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
166. ما قالوا في الساحر: ما يصنع به؟
جنہوں نے جادوگر کے بارے میں کہا: اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29579 ترقیم الشثری: -- 30916
٣٠٩١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ قال: اخبرنا اشعث عن الحسن انه قال: يقتل السحار ولا (يستتابون) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (يستتابوا).
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جادوگروں کو قتل کردیا جائے گا اور ان سے توبہ طلب نہیں کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30916]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30916، ترقيم محمد عوامة 29579)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29580 ترقیم الشثری: -- 30917
٣٠٩١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن ابي إسحاق عن حارثة بن مضرب ان جندبا قتل ساحرا او اراد ان يقتله (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت حارثہ بن مضرب فرماتے ہیں کہ حضرت جندب نے ایک جادوگر کو قتل کردیا یا آپ نے اس کو قتل کرنے کا ارادہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30917]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30917، ترقيم محمد عوامة 29580)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29581 ترقیم الشثری: -- 30918
٣٠٩١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن سالم عن قيس بن (عباد) (١) انه قتل ساحرا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (سعد).
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ حضرت قیس بن عباد نے ایک جادوگر کو قتل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30918]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30918، ترقيم محمد عوامة 29581)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29582 ترقیم الشثری: -- 30919
٣٠٩١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود الطيالسي عن همام (بن) (١) يحيى ان عامل عمان كتب إلى عمر بن عبد العزيز في ساحرة اخذها، فكتب إليه عمر إن اعترفت او قامت عليها البينة فاقتلها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن).
حضرت ھمام بن یحییٰ فرماتے ہیں کہ عمان کے گورنر نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو ایک جادوگرنی کے بارے میں خط لکھا جس کو اس نے پکڑا تھا۔ پس حضرت عمر نے اس کی طرف جواب لکھا: اگر وہ عورت اعتراف کرلے یا اس پر بینہ قائم ہوجائے تو اس کو قتل کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30919]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30919، ترقيم محمد عوامة 29582)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں