🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
149. في إقامة (الحدود) والقود في الحرم
حرم میں حد قائم کرنے اور قصاص لینے کے بیان میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29520 ترقیم الشثری: -- 30850
٣٠٨٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابو) (١) معاوية عن حجاج عن عطاء عن ابن عمر وابن عباس قالا: لو وجدنا قاتل آبائنا في الحرم لم نقتله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.

حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: اگر ہم اپنے آباؤاجداد کے قاتل کو بھی حرم میں پالیں تو ہم اس کو قتل نہیں کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30850]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30850، ترقيم محمد عوامة 29520)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29521 ترقیم الشثری: -- 30851
٣٠٨٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة قال: سالت الحكم وحمادا عن الرجل يقتل ثم يدخل الحرم، قال حماد: يخرج فيقام (عليه) (١) الحد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) بياض في: [جـ].
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس آدمی کے متعلق دریافت کیا جو قتل کر دے پھر حرم میں داخل ہوجائے اس کا کیا حکم ہے؟ حضرت حماد نے فرمایا: اس کو نکالا جائے گا پھر اس پر حد قائم کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30851]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30851، ترقيم محمد عوامة 29521)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30852
٣٠٨٥٢ - وقال الحكم: لا يبايع ولا يؤاكل.
اور حضرت حکم نے فرمایا: اس سے خریدو فروخت نہیں کی جائے گی اور اس کے ساتھ کھانا نہیں کھایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30852]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30852، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
150. في الرجل يسرق فيطرح سرقته (خارجا) (و) (يؤخذ) في البيت، ما عليه؟
اس آدمی کے بیان میں جو چوری کر کے چوری شدہ مال باہر پھینک دے، اور وہ اس گھر میں پایا جائے، تو اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29522 ترقیم الشثری: -- 30853
٣٠٨٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني ابو بكر بن عبد الله ان خالد بن (معبد) (١) حدثه عن سعيد بن المسيب وعبيد الله بن عبد الله بن عتبة انهما سئلا عن السارق يسرق فيطرح سرقته خارجا من البيت، (ويؤخذ) (٢) في البيت الذي (سرق) (٣) فيه المتاع اعليه القطع؟ فقالا: عليه القطع.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (سعيد).
(٢) في [ص، ك]: (يوجد).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (يسرق).

حضرت خالد بن معبد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب اور حضرت عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ ان دونوں حضرات سے اس چور کے متعلق سوال کیا گیا جو چوری کر کے چوری شدہ مال گھر سے باہر پھینک دے اور وہ اس گھر میں پایا جائے جس میں اس نے سامان چوری کیا تھا، تو کیا اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا لاگو ہوگی؟ ان دونوں حضرات نے فرمایا: اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا لاگو ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30853]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30853، ترقيم محمد عوامة 29522)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
151. في القوم ينقب عليهم فيستغيثون فيجدون قوما يسرقونه فيؤخذون (معهم) (بعض المتاع)
ان لوگوں کے بیان میں جن پر نقب لگائی گئی سو انہوں نے مدد کے لیے پکارا تو انہوں نے ایسے لوگوں کو پایا جنہوں نے چوری کی پس ان کو پکڑ لیا گیا درانحالیکہ کچھ کے پاس وہ سامان تھا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29523 ترقیم الشثری: -- 30854
٣٠٨٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني معمر (عن خصيف) (١) قال: فقد قوم متاعا لهم من بيتهم، فراوا نقبا في البيت فخرجوا ينظرون فإذا رجلان يسعيان، فادركوا احدهما معه متاعهم، وافلتهم الآخر، قال: ⦗٢٥⦘ (فاتينا) (٢) به فقال: لم اسرق شيئا، وإنما استاجرني هذا الذي افلت (و) (٣) دفع إلي هذا المتاع لاحمله له، لا ادري من اين جاء به؟ قال خصيف: فكتب به إلى عمر بن عبد العزيز فكتب ان (ينكله) (٤) (ويخلده) (٥) السجن، ولا يقطعه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) في [أ، ب، ط]: (فأتيا).
(٣) بياض في: [جـ].
(٤) في [ط، هـ]: (ينكل).
(٥) في [ك]: (أو يخلده).

حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت خصیف نے ارشاد فرمایا: کچھ لوگوں نے اپنا کچھ سامان گھر سے گم پایا انہوں نے گھر میں نقب لگی دیکھی، تو وہ دیکھنے کے لیے نکلے، دو آدمیوں کو دوڑتے ہوئے دیکھا، انہوں نے ان میں سے ایک کو پکڑ لیا جس کے پاس سامان تھا اور دوسرا ان سے جان چھڑا کر بھاگ گیا۔ وہ لوگ اسے لے آئے، وہ کہنے لگا: میں نے کوئی چیز چوری نہیں کی، مجھے تو اس شخص نے اجرت پر رکھا تھا جو بھاگ گیا اور اس نے یہ سامان میرے حوالہ کیا تھا تاکہ میں اس کو اٹھا لوں۔ میں نہیں جانتا کہ وہ کہاں سے لایا تھا؟ حضرت خصیف نے فرمایا: اس بارے میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا گیا: آپ نے جواب لکھا: اس کو سخت سزا دی جائے گی اور اس کو ہمیشہ کے لیے جیل میں ڈال دیا جائے گا اور اس کا ہاتھ نہیں کٹے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30854]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30854، ترقيم محمد عوامة 29523)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29524 ترقیم الشثری: -- 30855
٣٠٨٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن إسماعيل بن ابي خالد عن عامر في رجل اخذ من رجل ثوبا فقال: سرقته؟ فقال: إنما اخذته بحق لي عليه، فقال الشعبي: لا حد عليه.
حضرت اسماعیل بن ابی خالد فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے کسی آدمی سے کپڑا لیا، پس وہ کہنے لگا: تو نے یہ چوری کیا ہے، اس نے کہا: بیشک میں نے یہ کپڑا لیا ہے اپنے اس حق کے عوض جو اس پر لازم تھا، تو اس کا کیا حکم ہے؟ حضرت شعبی نے فرمایا: اس پر حد جاری نہں ا ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30855]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30855، ترقيم محمد عوامة 29524)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
152. في الرجل المتهم يوجد معه المتاع
اس تہمت لگائے آدمی کے بیان میں جس کے پاس سامان پایا جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29525 ترقیم الشثری: -- 30856
٣٠٨٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال عطاء: إن وجدت سرقة مع رجل سوء يتهم؟ فقال: ابتعتها، فلم (يعين) (١) ممن ابتاعها منه، او قال: وجدتها، لم يقطع ولم يعاقب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (ينفذ).
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: اگر چوری شدہ مال ایسے برے آدمی کے پاس پایا گیا جو تہمت یافتہ تھا اور وہ یوں کہے: میں نے اسے خریدا ہے اور وہ معین نہیں کر رہا ہے کہ اس شخص کو جس سے اس نے خریدا ہے، یا وہ یوں کہے: مجھے یہ ملا ہے تو اس کا ہاتھ نہیں کٹے گا اور نہ اسے سزا دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30856]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30856، ترقيم محمد عوامة 29525)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29526 ترقیم الشثری: -- 30857
٣٠٨٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: كتب عمر بن عبد العزيز (بكتاب) (١) قراته: إذا وجد المتاع مع الرجل (المتهم) (٢) فقال: ⦗٢٦⦘ (ابتعته) (٣) فلم (ينفذه) (٤) فاشدده في السجن وثاقا، ولا تخله بكلام احد حتى ياتي فيه امر الله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ]: (كتاب).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) في [أ، ب، ط]: (ابتعته).
(٤) في [هـ]: (يقطعه)، وفي [ح]: (ينقذه)، وعند عبد الرزاق (١٨٨٩٨): (صفده)، وسقط من المحلى ١١/ ١٣٢.

حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ایک خط لکھا تھا میں نے اسے پڑھا: جب سامان تہمت زدہ آدمی کے پاس پایا جائے اور وہ کہے: میں نے اسے خریدا ہے، لیکن اسے ثابت نہ کرسکے تو اسے قید خانے میں مضبوطی سے باندھ دو اور کسی سے بات کرنے کے لیے اس کو تنہا نہ چھوڑو۔ یہاں تک کہ اس کے بارے میں اللہ کا حکم آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30857]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30857، ترقيم محمد عوامة 29526)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30858
٣٠٨٥٨ - قال: فذكرت ذلك لعطاء فانكره.
راوی فرماتے ہیں: میں نے اس بات کا ذکر حضرت عطاء سے کیا تو انہوں نے اس کا انکار کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30858]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30858، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
153. في الرجل يضرب الرجل بالسيف، ويرفع عليه السلاح
اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کو تلوار سے مارے اور اس پر اسلحہ اٹھائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29527 ترقیم الشثری: -- 30859
٣٠٨٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن (ابن) (١) طاوس عن ابيه قال: سمعت ابن الزبير يقول: من رفع السلاح ثم وضعه فدمه هدر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (أبي).
(٢) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.

حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا: جو اسلحہ اٹھائے پھر اسے رکھ دے تو اس کا خون رائیگاں و باطل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30859]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30859، ترقيم محمد عوامة 29527)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں