🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
166. ما قالوا في الساحر: ما يصنع به؟
جنہوں نے جادوگر کے بارے میں کہا: اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29583 ترقیم الشثری: -- 30920
٣٠٩٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن (عبيد الله) (١) عن نافع عن ابن عمر: ان جارية لحفصة سحرتها ووجدوا سحرها واعترفت (به) (٢) (فامرت) (٣) عبد الرحمن بن زيد فقتلها، فبلغ ذلك عثمان فانكره واشتد عليه، فاتاه ⦗٤٣⦘ ابن عمر فاخبره انها سحرتها (ووجدوا سحرها واعترفت به) (٤) ، فكان عثمان إنما انكر ذلك لانها قتلت بغير إذنه (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عبد اللَّه).
(٢) سقط من: [جـ، ك].
(٣) في [أ، ط، هـ]: (فأمر).
(٤) سقط من: [أ، ب، ط]، وفي [هـ]: (واعترفت به ووجدوا سحرها).
(٥) صحيح.

حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: حضرت حفصہ کی ایک باندی نے ان پر جادو کردیا اور لوگوں نے اس کا جادو پا لیا، اور اس نے اعتراف بھی کرلیا۔ حضرت حفصہ نے حضرت عبدالرحمن بن زید کو حکم دیا تو آپ نے اسے قتل کردیا، جب یہ خبر حضرت عثمان کو پہنچی تو آپ نے اس بات کو پسند نہیں کیا اور اس پر غصہ کا اظہار کیا۔ سو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما آپ کے پاس تشریف لائے اور انہیں خبر دی کہ بیشک اس نے آپ پر جادو کردیا تھا، اور لوگوں نے اس کا جادو بھی پایا تھا، اور اس جادوگرنی نے اس کا اعتراف بھی کیا تھا۔ تو گویا حضرت عثمان نے اس بات کو ناپسند کیا اس لیے کہ اسے آپ کی اجازت کے بغیر قتل کیا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30920]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30920، ترقيم محمد عوامة 29583)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29584 ترقیم الشثری: -- 30921
٣٠٩٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن زيد (١) ابي المعلى قال: حدثني شرطي (لسنان) (٢) بن سلمة ان سنانا اتي بساحرة، فامر بها ان تلقى في البحر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: زيادة (بن).
(٢) في [ع]: (كيسان).

حضرت زید ابو المعلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت سنان بن سلمہ کے ایک سپاہی نے بیان کیا کہ حضرت سنان کے پاس ایک جادوگرنی کو لایا گیا، تو آپ نے اس کے متعلق حکم دیا تو اسے سمندر میں ڈال دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30921]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30921، ترقيم محمد عوامة 29584)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29585 ترقیم الشثری: -- 30922
٣٠٩٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو (١) سمع (بجالة) (٢) يقول: كنت كاتبا لجزء بن معاوية، فاتانا كتاب عمر بن الخطاب: ان اقتلوا كل ساحر وساحرة قال: فقتلنا ثلاث سواحر (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (و).
(٢) في [أ، جـ، ط]: (مجالدًا).
(٣) صحيح؛ أخرجه أبو داود (٣٠٤٣)، وعبد الرزاق (١٨٧٤٥)، وأحمد (١٦٥٧)، والشافعي في المسند ١/ ٣٨٣، وأبو يعلى (٨٦١)، والبزار (١٠٦٠)، والبخاري في الأوسط ١/ ١٥٧، وسعيد ١/ (٢١٨٠)، والدارقطني ٢/ ١٥٤، والبيهقي ٨/ ١٣٦، والشاشي (٢٥٤).

حضرت بجالہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت جزء بن معاویہ کا کاتب تھا۔ پس ہمارے پاس حضرت عمر بن خطاب کا خط آیا کہ تم ہر جادو گر اور جادوگرنی کو قتل کردو تو ہم نے تین جادوگرنیوں کو قتل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30922]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30922، ترقيم محمد عوامة 29585)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29586 ترقیم الشثری: -- 30923
٣٠٩٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الثقفي عن المثنى عن عمرو بن شعيب عن سعيد بن المسيب في الساحر إذا اعترف (يقتل) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (قتل).
حضرت عمرو بن شعیب فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے جادوگر کے بارے میں ارشاد فرمایا: جب وہ اعتراف کرلے تو اسے قتل کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30923]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30923، ترقيم محمد عوامة 29586)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29587 ترقیم الشثری: -- 30924
٣٠٩٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن عمرو عن الحسن في الساحر قال: يقتل.
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری جادوگر کے بارے میں مروی ہے آپ نے فرمایا: اسے قتل کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30924]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30924، ترقيم محمد عوامة 29587)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
167. في المرتد عن الإسلام، ما عليه؟
اسلام سے مرتد ہونے کے بیان میں اس شخص پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29588 ترقیم الشثری: -- 30925
٣٠٩٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن محمد بن عبد الرحمن عن ابيه قال: لما قدم على عمر فتح تستر -وتستر من ارض البصرة- سالهم: هل من مغربة، قالوا: رجل من المسلمين لحق بالمشركين فاخذناه، قال: ما صنعتم به؟ قالوا: قتلناه، قال: افلا ادخلتموه بيتا، واغلقتم عليه بابا، واطعمتموه كل يوم رغيفا ثم (استتبتموه) (١) ثلاثا، فإن تاب وإلا قتلتموه، ثم قال: اللهم لم اشهد، ولم آمر (ولم) (٢) ارض إذ بلغني، او قال: حين بلغني (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (استبتموه)، وفي [أ، هـ]: (استمتموه).
(٢) بياض في: [جـ].
(٣) ضعيف؛ محمد هو ابن أبي ليلى، سيئ الحفظ.

حضرت عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر کے پاس تستر کے فتح ہونے کی خبر آئی۔ تستر بصرہ کے ایک علاقہ کا نام ہے۔ تو آپ نے ان لوگوں سے پوچھا: کیا کوئی اور دور دراز کی خبر ہے؟ ان لوگوں نے کہا: مسلمانوں کا ایک آدمی مشرکین سے مل گیا تھا تو ہم نے اس کو پکڑ لیا۔ آپ نے پوچھا: تم نے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا؟ انہوں نے کہا: ہم نے اسے قتل کردیا تھا۔ آپ نے فرمایا: تم نے اسے گھر میں داخل کیوں نہیں کیا اور تم اس پر دروازہ بند کردیتے اور تم اس کو ہر روز ایک چپاتی کھلا دیتے پھر تم اس سے تین مرتبہ توبہ طلب کرتے، پس اگر وہ توبہ کرلیتا تو ٹھیک ورنہ تم اس کو قتل کردیتے! پھر آپ نے فرمایا: اے اللہ! میں حاضر نہیں تھا اور نہ میں نے حکم دیا اور نہ میں راضی ہوا جب مجھے خبر پہنچی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30925]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30925، ترقيم محمد عوامة 29588)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29589 ترقیم الشثری: -- 30926
٣٠٩٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن اشعث عن الشعبي قال: قال علي: يستتاب المرتد ثلاثا، فإن عاد (قتل) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (يقتل).
(٢) ضعيف؛ لضعف أشعث.

حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مرتد سے تین مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی پس اگر وہ دوبارہ کفر کرے تو اسے قتل کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30926]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30926، ترقيم محمد عوامة 29589)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29590 ترقیم الشثری: -- 30927
٣٠٩٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن جريج عن سليمان ابن موسى عن عثمان قال: يستتاب المرتد ثلاثا] (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.

حضرت سلیمان بن موسیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے ارشاد فرمایا: مرتد سے تین مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30927]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30927، ترقيم محمد عوامة 29590)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29591 ترقیم الشثری: -- 30928
٣٠٩٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الكريم عمن سمع ابن عمر يقول: يستتاب المرتد ثلاثا، فإن تاب ترك، وإن ابي قتل (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لعدم تسمية الراوي عن ابن عمر.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مرتد سے تین مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی پس اگر وہ توبہ کرلے تو اسے چھوڑ دیا جائے اور اگر وہ انکار کر دے تو اسے قتل کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30928]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30928، ترقيم محمد عوامة 29591)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29592 ترقیم الشثری: -- 30929
٣٠٩٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم في المرتد: يستتاب، فإن تاب ترك، وإن ابى قتل] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ط، هـ].
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: مرتد سے توبہ طلب کی جائے گی پس اگر وہ توبہ کرلے تو اسے چھوڑ دیا جائے اور اگر وہ انکار کر دے تو اسے قتل کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30929]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30929، ترقيم محمد عوامة 29592)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں