مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
60. ما يقول الرجل إذا تطيره
جب آدمی کوئی بُرا شگون لے تو یہ کلمات کہے
ترقیم عوامۃ: 30157 ترقیم الشثری: -- 31519
٣١٥١٩ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن حبيب عن عروة بن عامر قال: سئل رسول الله ﷺ عن الطيرة فقال:"اصدقها الفال ولا ترد مسلما، فإذا رايتم من الطيرة شيئا تكرهونه فقولوا: اللهم لا ياتي بالحسنات إلا انت، ولا يذهب بالسيئات إلا انت، ولا حول ولا قوة إلا بالله" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل، عروة تابعي، والحديث أخرجه أبو داود (٣٩١٩)، وابن السني في عمل اليوم والليلة (٢٩٣)، وابن قانع ٢/ ٢٦٢، والبيهقي ٨/ ١٣٩، وفي الدعوات (٥٠٠)، والخطيب في تالي تلخيص المتشابه (٧٦)، وعبد الرزاق (١٩٥١٢).
حضرت عروہ بن عامر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا بد شگونی کے بارے میں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس میں سب سے سچی بات نیک فال ہے۔ وہ کسی مسلمان کو رد نہیں کرتی، پس جب تم کسی چیز سے بد شگونی لو جو تمہیں ناپسند ہو تو یہ کلمات پڑھ لیا کرو: اے اللہ! تیرے سوا کوئی اچھائی نہیں لاسکتا، اور تیرے سوا کوئی برائی کو دور بھی نہیں کرسکتا اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کے کرنے کی قوت صرف اللہ کی مدد سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31519]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31519، ترقيم محمد عوامة 30157)
ترقیم عوامۃ: 30158 ترقیم الشثری: -- 31520
٣١٥٢٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا (سفيان) (١) عن حبيب عن عروة بن عامر قال: سئل رسول الله ﷺ عن الطيرة ثم ذكر مثل حديث ابي معاوية إلا انه قال:"ولا حول ولا قوة إلا بك" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في النسخ: (الأعمش)، وتقدم الخبر ٩/ ٣٩ برقم [٢٨٠٨٣]، كما ورد في الأدب للمؤلف (١٦٢)، وفيها: (سفيان).
(٢) مرسل؛ عروة تابعي، أخرجه أبو داود (٣٩١٩)، وابن الأثير في أسد الغابة ٤/ ٣١.
حضرت عروہ بن عامر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بد شگونی کے متعلق سوال کیا گیا۔ پھر راوی نے ابو معاویہ کی طرح ہی حدیث کو ذکر کیا مگر یہ کلمات ذکر کیے، گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف تیری مدد سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31520]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31520، ترقيم محمد عوامة 30158)
ترقیم عوامۃ: 30159 ترقیم الشثری: -- 31521
٣١٥٢١ - حدثنا وكيع عن اسامة بن زيد عن نافع بن جبير قال: قال: كعب لعبد الله بن (عمرو) (١) : هل تطير؟ قال: نعم قال: فما تقول؟ قال: اقول: اللهم لا طير إلا طيرك، ولا خير إلا خيرك، ولا رب غيرك، قال: انت افقه العرب (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عمر).
(٢) صحيح.
حضرت نافع بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ کیا تم بد شگونی لیتے ہو؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں! انہوں نے پوچھا: تم کیا دعا پڑھتے ہو؟ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ! کوئی بد شگونی نہیں مگر تیری طرف سے اور کوئی بھلائی نہیں ہے مگر تیری طرف سے اور تیرے علاوہ کوئی پالنے والا نہیں ہے، تو حضرت کعب نے فرمایا: آپ تو عرب کے سب سے بڑے فقیہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31521]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31521، ترقيم محمد عوامة 30159)
61. ما يدعو به الرجل إذا رأى ما يكره
جب کوئی بُرا خواب دیکھے تو یوں دعا کرے
ترقیم عوامۃ: 30160 ترقیم الشثری: -- 31522
٣١٥٢٢ - حدثنا عبد الله بن نمير عن يحيى بن سعيد عن ابي سلمة عن ابي قتادة قال: قال رسول الله ﷺ:"الرؤيا من الله، والحلم من الشيطان، فإذا راى احدكم ما يكره فلينفث عن يساره (ثلاثا) (١) وليتعوذ من شرها فإنها (لا) (٢) تضره" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) في [أ، ب]: (لن).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٩٨٦)، ومسلم (٢٢٦١).
حضرت ابو قتادہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اچھے خواب اللہ کی طرف سے ہیں، اور برے خواب شیطان کی طرف سے ہیں، پس جب تم میں سے کوئی ایک بُرا خواب دیکھے اسے چاہیے کہ وہ اپنے بائیں جانب تین مرتبہ تھوک دے۔ اور اس کے شر سے پناہ مانگے۔ وہ اس کو ہرگز نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31522]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31522، ترقيم محمد عوامة 30160)
ترقیم عوامۃ: 30161 ترقیم الشثری: -- 31523
٣١٥٢٣ - حدثنا احمد بن عبد الله بن يونس عن ليث بن سعد عن ابي الزبير عن جابر قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا راى احدكم الرؤيا يكرهها فليبصق عن يساره ثلاثا، وليستعذ بالله من الشيطان ثلاثا، ويتحول عن جنبه الذي كان عليه" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٢٦٢)، وأحمد (١٤٨٢٢).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی ایک ایسا خواب دیکھے جو اسے برا لگے۔ پس اسے چاہیے کہ وہ اپنے بائیں جانب تین مرتبہ تھوکے اور تین مرتبہ شیطان سے اللہ کی پناہ مانگے۔ اور جس پہلو پر تھا اس پہلوکو بدل لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31523]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31523، ترقيم محمد عوامة 30161)
ترقیم عوامۃ: 30162 ترقیم الشثری: -- 31524
٣١٥٢٤ - حدثنا يزيد بن هارون اخبرنا ابن عون عن إبراهيم النخعي قال: كانوا إذا راى احدهم في منامه ما يكره قال: اعوذ بما عاذت به ملائكة الله ورسوله من شر ما رايت في منامي ان يصيبني منه شيء اكرهه في الدنيا والآخرة.
ابراہیم النخعی فرماتے ہیں کہ جب ان حضرات میں سے کوئی اپنی نیند میں ناپسندیدہ چیز دیکھتا تو یوں دعا کرتا: میں پناہ مانگتا ہوں ان کلمات کے ساتھ جن کے ساتھ اللہ کے فرشتوں نے اور اس کے رسول نے پناہ مانگی ہے اس چیز کے شر سے جو میں نے اپنی نیند میں دیکھی ہے، کہ اس مصیبت میں سے کوئی چزس مجھے پہنچے جس کو میں دنیا اور آخرت میں ناپسند کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31524]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31524، ترقيم محمد عوامة 30162)
62. في التعوذ في الشرك ما يقوله الرجل حين يبرأ منه
شرک سے پناہ مانگنے کے بیان میں کہ جب آدمی شرک سے بری ہو تو یہ کلمات پڑھے
ترقیم عوامۃ: 30163 ترقیم الشثری: -- 31525
٣١٥٢٥ - حدثنا عبد الله بن نمير حدثنا عبد الملك بن ابي سليمان عن ابي علي رجل من بني كاهل قال: خطبنا ابو موسى الاشعري فقال: خطبنا رسول الله ﷺ ⦗٢٦٢⦘ ذات يوم فقال:"ايها الناس، اتقوا (١) الشرك، فإنه اخفى من دبيب النمل"، فقال (٢) من شاء ان يقول: وكيف نتقيه وهو اخفى من دبيب النمل يا رسول الله؟ قال:"قولوا اللهم إنا نعوذ بك (٣) ان نشرك بك شيئا نعلمه ونستغفرك لما لا نعلم" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (هذا).
(٢) في [هـ]: زيادة (له).
(٣) في [هـ]: زيادة (من).
(٤) مجهول؛ لجهالة أبي علي، أخرجه أحمد (١٩٦٠٦)، والبخاري في التاريخ الكبير ٩/ ٥٨، والطبراني في الأوسط (٣٥٠٣).
حضرت ابو علی رحمہ اللہ جو قبیلہ بنو کاہل کے ایک شخص ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری نے ہم سے خطاب کیا اور فرمایا: کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم سے خطاب کرتے ہوئے فرمانے لگے: اے لوگو! شرک سے بچو یقینا وہ چیونٹی کی آھٹ سے بھی زیادہ خفی ہے۔ پس جس نے پوچھنا چاہا تو پوچھا: اے اللہ کے رسول ہم کیسے اس سے بچ سکتے ہیں حالانکہ وہ تو چیونٹی کی آہٹ سے بھی زیادہ خفی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم یہ کلمات پڑھ لیا کرو: اے اللہ! ہم آپ کی پناہ مانگتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ شریک ٹھہرائیں اس چیز کو جس کو ہم جانتے ہیں، اور ہم آپ سے بخشش طلب کرتے ہیں ان گناہوں کی جن کو ہم نہیں جانتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31525]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31525، ترقيم محمد عوامة 30163)
63. ما ذكر عن النبي ﷺ أنه دعا لمن شتمه أو ظلمه
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول دعائوں کا بیان جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے لیے مانگیں جنہوں نے آپ کو برا بھلا کہا یا جنہوں نے آپ پر ظلم کیا
ترقیم عوامۃ: 30164 ترقیم الشثری: -- 31526
٣١٥٢٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن إسحاق عن (عبيد الله) (١) بن المغيرة ابن معيقيب عن عمرو بن سليم عن ابي سعيد الخدري قال: قال رسول الله ﷺ:"اللهم اتخذ (عندك) (٢) عهدا تؤديه يوم القيامة إلي، إنك لا تخلف الميعاد، فإنما انا بشر فاي المسلمين آذيته او شتمته او قال: ضربته او سببته فاجعلها له صلاة، واجعلها له (زكاة) (٣) ، وقربة تقربه بها إليك يوم القيامة" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (عبد اللَّه).
(٢) في [هـ]: (عنك).
(٣) في [ك]: (ذكره)، وفي [أ]: (ذكره).
(٤) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس، وأخرجه البخاري (٦٣٦١)، ومسلم (٢٦٠١).
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! میں آپ سے ایک عہد کرتا ہوں جسے آپ قیامت کے دن پورا کیجیے گا۔ یقینا آپ وعدہ کی خلاف ورزی نہیں فرماتے۔ یقینا میں انسان ہوں۔ کوئی بھی مسلمان جس کو میں نے تکلیف پہنچائی ہو یا برا بھلا کہا ہو یا یوں فرمایا: جس کو میں نے مارا ہو یا جس کو میں نے سب و شتم کیا ہو پس آپ اس کو ایک رحمت دیجیے گا۔ اور آپ اس کو پاک کیجئے گا اور ایسی قربت کہ آپ اسے قیامت والے دن اپنے نزدیک کرلیجئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31526]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31526، ترقيم محمد عوامة 30164)
ترقیم عوامۃ: 30165 ترقیم الشثری: -- 31527
٣١٥٢٧ - حدثنا ابو اسامة عن مسعر عن (عمر) (١) بن قيس عن عمرو ⦗٢٦٣⦘ ابن ابي قرة عن سلمان قال: قال رسول الله ﷺ:"من ولدآدم انا (فايما) (٢) عبد من امتي لعنته (لعنة) (٣) او سببته (سبة) (٤) في غير (كنهه) (٥) فاجعلها عليه صلاة" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ط، ك، هـ]: (عمرو).
(٢) في [هـ]: (فأي).
(٣) سقط من: [ط]، وفي [ك]: (لعنًا).
(٤) سقط من: [ط]، وفي [ك]: (لعنًا).
(٥) في [ط، هـ]: (كهه).
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٣٧٧٢)، وأبو داود (٤٦٥٩)، والبخاري في الأدب المفرد (٢٣٤)، والبزار ٦/ ٤٩٦ (٢٥٣٢)، والطبراني (٦١٥٦)، والخطيب في تالي تلخيص المتشابه ١/ ١٧٠، والمزي ٢١/ ٤٨٦، وأبو نعيم في الإمامة ١/ ٣٤٢.
حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں آدم کی اولاد میں سے ہوں۔ پس میری امت کا کوئی بھی شخص جس پر میں نے لعنت کی ہو یا جس کو میں نے برا بھلا کہا ہو بغیر مستحق ہونے کے، پس تو اس کو رحمت عطا فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31527]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31527، ترقيم محمد عوامة 30165)
ترقیم عوامۃ: 30166 ترقیم الشثری: -- 31528
٣١٥٢٨ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي سفيان عن جابر عن النبي ﷺ قال:"اللهم ايما مؤمن لعنته او سببته او جلدته فاجعلها له زكاة واجرا" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه مسلم (٢٦٠٢)، وأحمد (١٥١٩٩).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! کوئی بھی مومن بندہ جس پر میں نے لعنت کی ہو یا جس کو میں نے برا بھلا کہا ہو یا میں نے اسے کوڑے لگائے ہوں۔ تو ان چیزوں کو اس کے لیے پاکی اور اجر کا ذریعہ بنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31528]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31528، ترقيم محمد عوامة 30166)