🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. الرجل يصيبه الجوع أو يضيق عليه الرزق ما يدعو به
اس آدمی کے بارے میں جس کو بھوک لگی ہو یا جس پر رزق کی تنگی ہو تو وہ کیا دعا مانگے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30196 ترقیم الشثری: -- 31559
٣١٥٥٩ - حدثنا محمد بن عبيد حدثنا وائل بن داود قال: سمعت الحسن البصري يحدث قال: بينما رجل نائم راى في المنام مناديا (ينادي) (١) في السماء: ايها الناس، خذوا سلاح فزعكم، فعمد الناس فاخذوا السلاح حتى ان الرجل (ليجيء) (٢) وما معه (إلا) (٣) عصى، فنادى مناد من السماء ليس هذا سلاح فزعكم، فقال رجل من (اهل) (٤) الارض: ما سلاح فزعنا؟ فقال: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله اكبر

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (نادى).
(٢) في [ط، هـ]: (يجيء).
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ، ك]، وقد ورد الخبر في شعب الإيمان للبيهقي (٦٣٥) بإثباتها.
(٤) سقط من: [أ، ب، جـ، ح، ط، هـ].

حضرت وائل بن داؤد فرماتے ہیں کہ میں نے حسن بصری کو یوں بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ ایک آدمی سو رہا تھا، اس نے خواب میں دیکھا کہ ایک منادی نے آسمان میں یہ ندا لگائی۔ اے لوگو! تم اپنے خوف و گھبراہٹ کے لیے ہتھیار پکڑ لو۔ پھر لوگوں نے ارادہ کیا اور ہتھیار پکڑ لیے۔ یہاں تک کہ ایک آدمی آتا اور اس کے پاس لاٹھی کے سوا کچھ نہ ہوتا۔ پھر آسمان سے ایک منادی نے آواز لگائی: یہ تمہاری گھبراہٹ کے ہتھیار نہیں ہیں۔ تو اہل زمین میں سے ایک شخص نے پوچھا: ہماری گھبراہٹ کے ہتھیار کیا ہیں؟ تو اس نے کہا: یہ کلمات ہیں، اللہ تمام عیوب سے پاک ہے، اور سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں۔ اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31559]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31559، ترقيم محمد عوامة 30196)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
73. ما يقول: الرجل إذا اشتد غضبه
جب آدمی کا غصہ تیز ہو جائے تو یہ کلمات کہہ لیا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30197 ترقیم الشثری: -- 31560
٣١٥٦٠ - حدثنا حفص عن الاعمش عن عدي بن ثابت عن سليمان بن صرد ان رجلين تلاحيا فاشتد غضب احدهما فقال النبي ﷺ:"إني لاعرف كلمة لو قالها ذهب غضبه: اعوذ بالله من الشيطان الرجيم" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٠٤٨)، ومسلم (٢٦١٠).
حضرت سلیمان بن صرد فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں نے جھگڑا کیا۔ پھر ان میں سے ایک کا غصہ تیز ہوگیا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں اگر یہ اس کلمہ کو پڑھ لے تو اس کا غصہ ختم ہوجائے۔ وہ کلمہ یہ ہے: میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31560]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31560، ترقيم محمد عوامة 30197)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30198 ترقیم الشثری: -- 31561
٣١٥٦١ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن عمير عن عبد الرحمن بن ابي ليلى عن معاذ بن جبل قال: استب رجلان عند النبي ﷺ فغضب احدهما غضبا شديدا حتى اني ليخيل إلي ان انفه (تمزع) (١) فقال رسول الله ﷺ:"إني لاعرف كلمة لو قالها هذا الغضبان ذهب غضبه اعوذ بالله من الشيطان" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (يتمرغ).
(٢) منقطع؛ ابن أبي ليلى لم يسمع من معاذ، أخرجه أحمد (٢٢٠٨٦)، وأبو داود (٤٧٨٠)، والترمذي (٣٤٥٢)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (٣٩٠)، والطيالسي (٥٧٠)، وعبد بن حميد (١١١)، والطبراني ٢٠/ (٢٨٩).

حضرت معاذ بن جبل فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سب و شتم کیا۔ پس ان دونوں میں سے ایک کو بہت سخت غصہ آگیا۔ یہاں تک کہ مجھے خیال ہوا کہ غصہ میں اس کی ناک بپھر گئی ہے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں اگر یہ غصہ والا اس کلمہ کو پڑھ لے تو ا س کا غصہ ختم ہوجائے گا، وہ کلمہ یہ ہے: میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں شیطان سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31561]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31561، ترقيم محمد عوامة 30198)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
74. ما دعا به النبي ﷺ يوم بدر ويوم حنين
جو دعا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر اور غزوہ حنین کے موقع پر مانگی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30199 ترقیم الشثری: -- 31562
٣١٥٦٢ - حدثنا قراد ابو نوح حدثنا عكرمة بن عمار حدثنا سماك الحنفي قال: ابو زميل (١) حدثني ابن عباس قال: حدثني عمر بن الخطاب قال: لما كان يوم بدر (استقبل) (٢) النبي ﷺ القبلة ثم مد يده ثم قال:"اللهم انجز لي ما وعدتني، اللهم ⦗٢٧٧⦘ ائتني ما وعدتني، اللهم إنك (إن) (٣) تهلك هذه العصابة من اهل الإسلام فلا تعبد في الارض ابدا"، فما زال يستغيث ربه ويدعو حتى سقط رداؤه فانزل الله ﷿: ﴿إذ تستغيثون ربكم فاستجاب لكم اني ممدكم بالف من الملائكة مردفين﴾ (٤) [الانفال: ٩] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سماك هو أبو زميل.
(٢) في [ك]: (أتيته قبل).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٧٦٣)، وأحمد (٢٠٨)، وسيأتي ١٤/ ٣٦٥.

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے مجھے بیان کیا: غزوہ بدر کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قبلہ رخ ہوئے، اپنے ہاتھ پھیلائے اور یہ دعا مانگی: اے اللہ! جو تو نے مجھ سے وعدہ کیا ہے اسے پورا فرما۔ اے اللہ! جو تو نے مجھ سے وعدہ کیا ہے تو وہ مجھے عطا فرما۔ اے اللہ! اگر آپ نے اہل اسلام کی اس جماعت کو ہلاک کردیا۔ تو پھر کبھی بھی زمین میں تیری عبادت نہیں کی جائے گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلسل اپنے رب سے فریاد کرتے رہے، اور اس سے دعا مانگتے رہے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چادر زمین پر گرگئی۔ تو پھر اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی: ترجمہ: جب تم فریاد کر رہے تھے اپنے رب سے تو اس نے تمہاری فریاد سن لی، (اور فرمایا ہے) بیشک میں مدد دوں گا تمہیں ایک ہزار فرشتوں سے جو ایک دوسرے کے پیچھے لگاتار آتے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31562]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31562، ترقيم محمد عوامة 30199)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30200 ترقیم الشثری: -- 31563
٣١٥٦٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن حميد عن انس قال: كان (من دعاء) (١) النبي ﷺ يوم حنين (٢) :"اللهم إنك إن تشاء لا تعبد بعد اليوم" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [أ، ط، هـ]: زيادة (يقول).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٤٢٢٠)، والخطيب ٣/ ٣٩٤، وبنحوه مسلم (١٧٤٣).

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ غزوہ حنین کے دن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا یوں تھی: اے اللہ! اگر تو چاہے کہ آج کے دن کے بعد تیری عبادت نہ کی جائے۔ (لہٰذا مدد فرما) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31563]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31563، ترقيم محمد عوامة 30200)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
75. ما كان النبي ﷺ يدعو به إذا لقي العدو
جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی دشمن سے ملاقات ہوتی تو یہ دعا مانگتے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30201 ترقیم الشثری: -- 31564
٣١٥٦٤ - حدثنا وكيع (حدثنا) (١) عمران بن حدير عن ابي مجلز ان النبي ﷺ كان إذا لقي العدو قال:"اللهم انت عضدي ونصيري، بك (احاول) (٢) ، و (بك) (٣) اصول، وبك اقاتل" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (أخبرنا)، وفي [هـ]: زيادة (عن).
(٢) في [ك]: (أحول).
(٣) في [ك]: [ولك].
(٤) مرسل؛ أبو مجلز تابعي، أخرجه ابن جرير في مسند علي من تهذيب الآثار (١٥٤)، وعبد الرزاق (٩٥١٧)، والحارث (٦٦٥/ بغية) كما في المطالب (٢٠١٥).

حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جب کسی دشمن سے ملاقات ہوتی تو یوں دعا فرماتے: اے اللہ! تو میرا بازو ہے اور میرا مدد گار ہے، تیری مدد سے میں تدبیر کروں گا، اور تیری مدد سے میں حملہ کروں گا اور تیری مدد سے میں قتال کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31564]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31564، ترقيم محمد عوامة 30201)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30202 ترقیم الشثری: -- 31565
٣١٥٦٥ - (حدثنا وكيع) (١) (حدثنا) (٢) إسماعيل بن ابي خالد قال: سمعت ابن ابي اوفى يقول: دعا رسول الله صلى الله عليه (وسلم) (٣) على الاحزاب فقال:" (اللهم) (٤) منزل الكتاب سريع الحساب هازم الاحزاب اهزمهم وزلزلهم" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [ك]: (أخبرنا).
(٣) في [ك]: سقط.
(٤) سقط من: [ط، هـ].
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٣٩٢)، ومسلم (١٧٤٢).

حضرت ابن ابی اوفی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احزاب کے موقع پر یوں بد دعا فرمائی۔ اے اللہ! کتاب کے نازل کرنے والے، حساب میں جلدی کرنے والے، گروہوں کو شکست سے دوچار کرنے والے، تو ان کو شکست سے دوچار کر دے، اور ان کے قدموں کو لڑکھڑا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31565]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31565، ترقيم محمد عوامة 30202)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
76. ما يقول: إذا وقع في الأمر العظيم
جب کوئی عظیم امر پیش آئے تو یہ کلمات پڑھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30203 ترقیم الشثری: -- 31566
٣١٥٦٦ - حدثنا اسباط بن محمد عن مطرف عن عطية عن ابن عباس في قوله تعالى: ﴿فإذا نقر في الناقور﴾ [المدثر: ٨] ، قال: قال رسول الله ﷺ:"كيف انعم وصاحب القرن قد التقم القرن و (حنى) (١) (جبهته) (٢) (٣) (يستمع) (٤) متى يؤمر (فينفخ) (٥) "، فقال: اصحاب النبي ﷺ: (كيف) (٦) نقول؟ قال:"قولوا: حسبنا الله ونعم الوكيل على الله توكلنا" (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (وجاء).
(٢) في [ط]: (جهته).
(٣) في [ط]: زيادة (حتى).
(٤) في [هـ]: (يسمع).
(٥) في [أ، ط، هـ]: (فنفخ).
(٦) في [أ، ب، جـ، ك]: (فكيف).
(٧) ضعيف؛ عطية ضيعف، أخرجه أحمد (٣٠٠٨)، والطبري ٢٩/ ١٥٠، والحاكم ٤/ ٥٥٩.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس قول ”پس جب پھونک ماری جائے گی صور میں“، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں کیسے خوش رہوں؟ حالانکہ صور والے نے صور کو منہ میں ڈال لیا ہے، اور اپنی پیشانی موڑ لی ہے، غور سے سن رہا ہے کہ کب حکم دیا جائے کہ صور پھونک دو؟! تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ نے فرمایا: تو ہم کیسے دعا مانگیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم یہ کلمات پڑھا کرو، ہمیں اللہ کافی ہے، اور وہ اچھا کارساز ہے، اور ہم نے اللہ پر ہی بھروسہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31566]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31566، ترقيم محمد عوامة 30203)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30204 ترقیم الشثری: -- 31567
٣١٥٦٧ - حدثنا وكيع عن زكريا عن الشعبي عن عبد الله بن عمرو قال: لما القي إبراهيم ﵇ في (النار) (١) قال: حسبنا الله ونعم الوكيل (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (البنيان).
(٢) صحيح.

حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ جب ابراہیم کو آگ میں ڈالا گیا تو انہوں نے یہ کلمات پڑھے: ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ اچھا کارساز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31567]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31567، ترقيم محمد عوامة 30204)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30205 ترقیم الشثری: -- 31568
٣١٥٦٨ - (١) حدثنا ابن فضيل عن ابي سنان عن سعيد بن جبير قال: التوكل على الله جماع الإيمان.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (حدثنا أبو بكر قال).
حضرت ابو سنان فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے ارشادفرمایا: اللہ پر بھروسہ کرنا ایمان کی بنیاد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31568]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31568، ترقيم محمد عوامة 30205)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں