🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
63. ما ذكر عن النبي ﷺ أنه دعا لمن شتمه أو ظلمه
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول دعائوں کا بیان جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے لیے مانگیں جنہوں نے آپ کو برا بھلا کہا یا جنہوں نے آپ پر ظلم کیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30167 ترقیم الشثری: -- 31529
٣١٥٢٩ - [حدثنا عبد الله بن نمير عن الاعمش عن ابي صالح عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"اللهم إنما انا بشر فاي رجل من المسلمين سببته او لعنته او جلدته فاجعلها زكاة ورحمة"] (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرر الخبر في: [ز].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٣٦١)، ومسلم (٢٦٠١).

حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! یقینا میں انسان ہوں۔ پس مسلمانوں میں سے کوئی بھی شخص جس کو میں نے برا بھلا کہا ہو یا جس پر میں نے لعنت کی ہو یا جس کو میں نے کوڑے لگائے ہوں۔ پس تو اسے پاکی دے اور رحمت سے نواز دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31529]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31529، ترقيم محمد عوامة 30167)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30168 ترقیم الشثری: -- 31530
٣١٥٣٠ - حدثنا ابن نمير عن الاعمش عن ابي سفيان عن جابر عن النبي ﷺ مثله غير انه قال:"زكاة واجرا" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه مسلم (٢٦٠٢).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ما قبل حدیث جیسی دعا فرمائی مگر آخر میں یوں فرمایا: کہ پاکی اور اجر عطا فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31530]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31530، ترقيم محمد عوامة 30168)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30169 ترقیم الشثری: -- 31531
٣١٥٣١ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي الضحى عن مسروق عن عائشة قالت: استاذن على (النبي) (١) صلى الله (عليه وسلم) (٢) رجلان فاغلظ لهما وسبهما (قالت) (٣) : قلت: يا رسول الله من اصاب منك خيرا مما اصاب هذان منك خيرا قال:"او ما علمت ما عاهدت عليه ربي" قالت له: وما عاهدت عليه ربك؟ قال:"قلت: اللهم ايما مؤمن سببته او لعنته او جلدته فاجعلها له مغفرة وعافية وكذا وكذا" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (رسول اللَّه).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [أ، ب، ط]: (قال).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٦٠٠)، وأحمد (٢٤١٧٩).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ دو آدمیوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت طلب فرمائی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان پر غصہ کا اظہار فرمایا اور ان کو بُرا بھلا کہا، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! ہر شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھلائی پائی۔ پس ان دونوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھلائی نہیں پائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم جانتی ہو کہ میں نے اپنے رب سے کیا معاہدہ کیا ہے؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: کہ آپ نے اپنے رب سے کیا معاہدہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے یوں کہا ہے کہ: اے اللہ! کوئی بھی مومن بندہ جس کو میں نے برا بھلا کہا ہو یا جس پر میں نے لعنت کی ہو یا جس کو میں نے کوڑے لگائے ہوں۔ پس آپ اس کو مغفرت اور عافیت اور فلاں فلاں چیز بخش دیجیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31531]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31531، ترقيم محمد عوامة 30169)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
64. ما يدعو إذا رأى الأمر يعجبه
جب کوئی عجیب معاملہ دیکھے تو یوں دعا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30170 ترقیم الشثری: -- 31532
٣١٥٣٢ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن حبيب عن بعض اشياخه قال: كان (١) إذا اتاه الامر مما يعجبه قال: الحمد لله المنعم المفضل الذي بنعمته تتم الصالحات، وإذا (اتاه الامر) (٢) مما يكرهه قال: الحمد لله على كل حال.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وفي الدعاء للطبراني (١٧٧٠): (كان النبي ﷺ) وهو مرسل.
(٢) في [هـ]: (الأمر أتاه).

حضرت حبیب اپنے ایک استاذ سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: وہ جب ان کے پاس کوئی پسندیدہ معاملہ آتا تو یہ کلمات کہتے: سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو انعام و اکرام کرنے والا، فضل کرنے والا ہے، جس کی نعمت سے اچھی چیزیں مکمل ہوتی ہیں۔ اور جب کوئی ناپسندیدہ معاملہ آتا تو یہ کلمات کہتے: ہر حال میں تعریف اللہ ہی کے لیے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31532]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31532، ترقيم محمد عوامة 30170)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
65. في مسألة العبد لربه وأنه لا يخيبه
بندے کا اپنے رب سے سوال کرنے کا بیان وہ اسے نامراد نہیں کرتا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30171 ترقیم الشثری: -- 31533
٣١٥٣٣ - حدثنا معاذ بن معاذ عن التيمي عن ابي عثمان عن سلمان قال: إن ⦗٢٦٥⦘ الله يستحيي ان يبسط إليه عبده يديه يساله بهما خيرا فيردهما خائبتين (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٣٧٦٥)، وفي الزهد ص ١٥١، والحاكم ١/ ٦٧٥، والخطيب في تاريخ بغداد ٧/ ٤٣٢، وقد ورد مرفوعًا، أخرجه أبو داود (١٤٨٨)، والترمذي (٣٥٥٦)، وابن ماجه (٣٨٦٥)، وابن حبان (٨٧٦).
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان نے ارشاد فرمایا: یقینا اللہ شرم کرتے ہیں اس بات سے کہ اس کا بندہ اس کی طرف ہاتھ پھیلائے۔ اور وہ ان ہاتھوں کے ساتھ بھلائی کا سوال کرے پھر اس کا رب ان کو نامراد لوٹا دے!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31533]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31533، ترقيم محمد عوامة 30171)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30172 ترقیم الشثری: -- 31534
٣١٥٣٤ - حدثنا جرير عن منصور عن ابي إسحاق عن (الاغر) (١) ابي مسلم يشهد (به) (٢) على ابي هريرة وابي سعيد الخدري (قالا) (٣) : قال رسول الله ﷺ:"إن الله يمهل حتى يذهب ثلث (الليل) (٤) ثم ينزل إلى (السماء) (٥) الدنيا فيقول: هل من مستغفر؟ هل من تائب؟ هل من داع؟ هل من سائل؟ حتى ينفجر الفجر" (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، ك]: (الأعرابي).
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) في [أ، ح، ط، هـ]: (قال).
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) في [ط، هـ]: (سماء).
(٦) صحيح؛ أخرجه مسلم (٧٥٨)، وأحمد (١١٨٩٢)، وبنحوه من حديث أبي هريرة عند البخاري (١١٤٥).

حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا اللہ مہلت دیتے ہیں یہاں تک کہ رات کا تہائی حصہ گزر جاتا ہے، پھر اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر نازل ہوتے ہیں، اور یوں فرماتے ہیں: ہے کوئی مغفرت چاہنے والا؟ ہے کوئی توبہ کرنے والا؟ ہے کوئی دعا کرنے والا؟ ہے کوئی مانگنے والا؟ یہاں تک کہ فجر طلوع ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31534]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31534، ترقيم محمد عوامة 30172)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30173 ترقیم الشثری: -- 31535
٣١٥٣٥ - حدثنا عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن ليث عن شهر عن عبد الرحمن بن (غنم) (١) عن ابي ذر قال: قال رسول الله ﷺ:"يقول الله: يا عبادي كلكم مذنب إلا من عافيته، فاستغفروني اغفر لكم، ومن علم اني ذو قدرة على ان اغفر له غفرت له ولا ابالي، يا عبادي كلكم ضال إلا من هديته ⦗٢٦٦⦘ فاستهدوني اهدكم، يا عبادي كلكم فقير إلا من (اغنيته) (٢) (فاسالوني) (٣) اعطكم" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (نعم).
(٢) في [ك]: (أغنيت).
(٣) في [ك]: (فسلوني).
(٤) ضعيف؛ ليث ضعيف، أخرجه أحمد (٢١٤٠٥)، والترمذي (٢٤٩٥)، والبزار (٤٠٥١)، وابن فضيل في الدعاء (١٣٠)، وهناد في الزهد (٩٠٥)، وبنحوه أخرجه مسلم (٢٥٧٧)، وابن ماجه (٤٢٥٧).

حضرت ابوذر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ فرماتے ہیں! اے میرے بندو! تم سب گناہ گار ہو مگر وہ جس کو میں نے عافیت بخشی۔ پس تم مجھ سے مغفرت مانگو میں تمہاری مغفرت کر دوں گا۔ اور جو شخص جان لے کہ میں قدرت والا ہوں کہ میں اس کی مغفرت کرسکتا ہوں تو میں اس کی مغفرت کر دوں گا اور مجھے کوئی پروا نہیں ہوگی۔ اے میرے بندو! تم سب گمراہ ہو مگر جس کو میں نے ہدایت دی۔ پس تم مجھے سے ہدایت مانگو میں تمہیں ہدایت دوں گا۔ اے میرے بندو! تم سب فقیر ہو مگر جس کو میں نے غنی کیا۔ پس تم مجھ سے مانگو میں تمہیں عطا کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31535]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31535، ترقيم محمد عوامة 30173)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
66. ما ذكر فيما كان عبد الله بن رواحة يدعو به
ان دعائوں کا بیان جو سیدنا عبد اللہ بن رواحہ کیا کرتے تھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30174 ترقیم الشثری: -- 31536
٣١٥٣٦ - حدثنا يحيى بن يعلى عن منصور عن ربعي بن (حراش) (١) (قال) (٢) : قال عبد الله بن رواحة: اللهم إني اسالك قرة عين لا ترتد ونعيما لا ينفد (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (خراش).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك].
(٣) منقطع؛ ربعي لم يلق عبد اللَّه بن رواحة.

حضرت ربعی بن حراش فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن رواحہ نے یوں دعا مانگی: اے اللہ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں آنکھ کی ٹھنڈک کا جو کبھی واپس نہ لی جائے۔ اور ایسی نعمت کا جو کبھی ختم نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31536]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31536، ترقيم محمد عوامة 30174)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30175 ترقیم الشثری: -- 31537
٣١٥٣٧ - حدثنا عبيدة بن حميد (عن منصور) (١) عن ربعي بن (حراش) (٢) قال قال عبد الله بن رواحة: اللهم إني اسالك قرة عين لا ترتد ونعيما (لا ينفد) (٣) فقال رسول الله ﷺ:"ليس من هاتين شيء في الدنيا" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [هـ]: (خراش).
(٣) في [ط]: (لا ينفذ).
(٤) منقطع؛ ربعي بن حراش لم يدرك عبد اللَّه بن رواحة.

حضرت ربعی بن حراش فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن رواحہ نے یوں دعا مانگی: اے اللہ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں آنکھ کی ٹھنڈک کا جو کبھی واپس نہ لی جائے۔ اور ایسی نعمت کا جو کبھی ختم نہ ہو۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان دونوں میں سے کوئی چیز بھی دنیا میں موجود نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31537]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31537، ترقيم محمد عوامة 30175)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
67. ما يدعو به الرجل إذا فرغ من طعامه
جب کوئی شخص کھانے سے فارغ ہو جائے تو یوں دعا مانگے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30176 ترقیم الشثری: -- 31538
٣١٥٣٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن العلاء بن المسيب عن عمرو بن مرة قال: كان النبي ﷺ إذا فرغ من طعامه قال:"الحمد لله الذي من علينا فهدانا، والحمد لله الذي اشبعنا و (اروانا) (١) ، وكل بلاء حسن او صالح (ابلانا) (٢) " (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أردانا).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (إبتلانا).
(٣) مرسل؛ عمرو بن مرة تابعي.

حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کھانے سے فارغ ہوتے تو یہ دعا کرتے سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہم پر احسان فرمایا پس ہمیں ہدایت عطا فرمائی۔ اور سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں سیر کیا اور ہمیں سیراب کیا۔ اور ہر وہ اچھی نعمت جو اس نے ہمیں عطا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31538]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31538، ترقيم محمد عوامة 30176)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں