🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. من قال تفتح أبواب السماء لقراءة القرآن
جو حضرات فرماتے ہیں قرآن پڑھنے والے کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30847 ترقیم الشثری: -- 32223
٣٢٢٢٣ - حدثنا محمد بن فضيل عن ابيه قال: كان عمر بن عبد العزيز لا يفرض إلا لمن قرا القرآن قال: وكان ابي ممن قرا القرآن ففرض له.
حضرت محمد بن فضیل فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت فضیل نے ارشاد فرمایا: حضرت عمر بن عبد العزیز عطیہ مقرر نہیں فرماتے تھے مگر اس شخص کے لیے جس نے قرآن پڑھا ہو۔ اور میرے والد ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے قرآن پڑھا تھا تو ان کے لیے عطیہ مقرر کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32223]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32223، ترقيم محمد عوامة 30847)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30848 ترقیم الشثری: -- 32224
٣٢٢٢٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الشيباني عن (يسير) (١) بن عمرو قال: اراد سعد ان يلحق من قرا القرآن على الفين الفين، فكتب إليه عمر: تعطي على كتاب الله اجرا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط]: (بشير).
(٢) صحيح.

حضرت یسیر بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت سعد نے ارادہ کیا کہ جو شخص قرآن پڑھا ہوا ہو اس کے لیے دو دو ہزار مقرر کردیا جائے، تو حضرت عمر نے ان کی طرف خط لکھا: تم اللہ کی کتاب پر اجرت دو گے!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32224]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32224، ترقيم محمد عوامة 30848)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30849 ترقیم الشثری: -- 32225
٣٢٢٢٥ - حدثنا الثقفي عن ايوب عن محمد قال: جمع ناس القرآن حتى بلغوا (عدة) (١) ، فكتب ابو موسى إلى عمر بذلك، فكتب إليه عمر: إن بعض الناس (اروى) (٢) له من بعض، ولعل بعض من يقراه ان يقوم المقام خير من قراءة الآخر اخر ما عليه (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (عدته).
(٢) في [أ، هـ]: (أدوا).
(٣) منقطع؛ ابن سيرين لا يروي عن عمر.

محمد فرماتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے قرآن یاد کیا یہاں تک کہ ان کی اچھی خاصی تعداد ہوگئی تو حضرت ابو موسیٰ نے اس بارے میں حضرت عمر کو خط لکھا۔ حضرت عمر نے جواب میں لکھا کہ کچھ لوگ قرآن کو دوسروں سے زیادہ یاد کرنے والے ہوتے ہیں۔ اور شاید اس کی قراءت کرنے والے بعض لوگ ایسے مقام پر کھڑے ہوں جو دوسرے کی اس قراءت سے بہتر ہو جو اس پر لازم آخری حد تک ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32225]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32225، ترقيم محمد عوامة 30849)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
52. من قال: عظموا القرآن
جو حضرات فرماتے ہیں کہ قرآن کی تعظیم کرو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30850 ترقیم الشثری: -- 32226
٣٢٢٢٦ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم عن علي انه كره ان يكتب القرآن في المصحف الصغير (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع، إبراهيم لا يروي عن علي.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ناپسند فرماتے تھے کہ قرآن کو کسی چھوٹے سے مصحف میں لکھا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32226]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32226، ترقيم محمد عوامة 30850)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30851 ترقیم الشثری: -- 32227
٣٢٢٢٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الاعمش عن إبراهيم عن علي بمثله (إلا) (١) انه قال: المصاحف (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط] وفي [ك]: (إلى).
(٢) منقطع، إبراهيم لا يروي عن علي.

ابراہیم سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فعل اس سند سے بھی مروی ہے، البتہ اس میں مصاحف کا لفظ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32227]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32227، ترقيم محمد عوامة 30851)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30852 ترقیم الشثری: -- 32228
٣٢٢٢٨ - [حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان يقال: اعظموا القرآن -يعني كبروا المصاحف] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ط، هـ].
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا: یوں کہا جاتا تھا: قرآن کی تعظیم کرو یعنی اس کو بڑے مصاحف میں لکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32228]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32228، ترقيم محمد عوامة 30852)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30853 ترقیم الشثری: -- 32229
٣٢٢٢٩ - (حدثنا وكيع) (١) حدثنا (عبد الملك) (٢) بن شداد (الازدي) (٣) عن (عبيد الله) (٤) بن سليمان العبدي عن ابي (حكيمة) (٥) (العبدي) (٦) قال: كنا نكتب المصاحف بالكوفة فيمر علينا علي، ونحن نكتب فيقوم فيقول: اجل قلمك، قال: فقططت ثم كتبت، فقال: هكذا نوروا ما نور الله (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من النسخ، وتقدم الخبر بإثباتها [٨٧٨٣].
(٢) في [هـ]: (عبد اللَّه).
(٣) في [أ، هـ]: (العبدي).
(٤) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (عبيد).
(٥) في [أ، ب، جـ، ط]: (حكيم)
(٦) في [جـ]: (الحدي).
(٧) حسن؛ عبد الملك بن شداد صدوق.

حضرت عبید اللہ بن سلیمان العبدی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو حکیمہ العبدی نے فرمایا! ہم کوفہ میں قرآن کو مصاحف میں لکھا کرتے تھے۔ پس حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہم پر گزر ہوا اس حال میں کہ ہم لکھ رہے تھے۔ پس آپ ٹھہر گئے اور فرمایا: اپنے قلم کی نوک کاٹو۔ آپ فرماتے ہیں! میں نے اس کی نوک کاٹی پھر میں نے لکھا، تو آپ نے فرمایا: اس طرح واضح کرو جیسا کہ اللہ نے واضح کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32229]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32229، ترقيم محمد عوامة 30853)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30854 ترقیم الشثری: -- 32230
٣٢٢٣٠ - حدثنا وكيع (عن) (١) علي بن مبارك عن ابي (حكيمة) (٢) العبدي قال: كنا نكتب المصاحف بالكوفة فيمر علينا علي (فيقوم) (٣) فينظر ويعجبه خطنا ويقول: هكذا نوروا ما نور الله (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (قال أخبرنا).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط]: (أبي حليمة).
(٣) سقط من: [ط، هـ].
(٤) صحيح.

حضرت علی بن مبارک فرماتے ہیں کہ حضرت ابو حکیمہ العبدی نے فرمایا: ہم کوفہ میں قرآن کو مصاحف میں لکھتے تھے۔ پس حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہم پر گزر ہوا تو وہ کھڑے ہو کر دیکھنے لگے اور ہماری خوش نویسی کو سراہا، اور فرمایا: اسی طرح واضح کرو جیسا کہ اللہ نے واضح کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32230]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32230، ترقيم محمد عوامة 30854)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30855 ترقیم الشثری: -- 32231
٣٢٢٣١ - حدثنا محمد بن عبد الله بن الزبير عن سفيان عن ليث عن مجاهد انه كره ان يقول: مصيحف.
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد یوں کہنا ناپسند کرتے تھے: چھوٹا سا قرآن۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32231]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32231، ترقيم محمد عوامة 30855)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
53. أول من جمع القرآن
قرآن کو سب سے پہلے جمع کرنے والے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30856 ترقیم الشثری: -- 32232
٣٢٢٣٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن السدي عن عبد خير قال: قال: علي يرحم الله (ابا) (١) بكر، هو اول من جمع بين اللوحين (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أبو).
(٢) حسن؛ السدي صدوق.

حضرت عبد خیر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اللہ ابوبکر پر رحم فرمائے، وہ سب سے پہلے شخص ہیں جنہوں نے قرآن کو دو تختیوں کے درمیان جمع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32232]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32232، ترقيم محمد عوامة 30856)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں