🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. في النظر في المصحف
قرآن میں دیکھنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30807 ترقیم الشثری: -- 32183
٣٢١٨٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش قال: كان إبراهيم (يقرا) (١) في المصحف فإذا دخل عليه إنسان غطاه وقال: لا يرى هذا اني اقرا فيه كل ساعة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم قرآن میں دیکھ کر پڑھا کرتے تھے پس جب کوئی انسان داخل ہوتا تو آپ اس مصحف کو چھپالیتے اور فرماتے کوئی یہ نہ دیکھے کہ میں ہر وقت اس میں دیکھ کر پڑھتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32183]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32183، ترقيم محمد عوامة 30807)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30808 ترقیم الشثری: -- 32184
٣٢١٨٤ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم عن الاسود عن عائشة قالت: إني لاقرا حزبي (او عامة حزبي) (١) ، و (انا) (٢) مضطجعة على فراشي (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) سقط من: [ك].
(٣) صحيح.

حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: میں اپنا مقررہ حصہ یا اس کا اکثر حصہ پڑھتی تھی اس حال میں کہ میں اپنے بستر پر لیٹی ہوتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32184]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32184، ترقيم محمد عوامة 30808)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30809 ترقیم الشثری: -- 32185
٣٢١٨٥ - حدثنا الفضل بن دكين عن موسى بن علي قال: سمعت ابي قال: امسكت على فضالة بن عبيد القرآن حتى فرغ منه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت موسیٰ بن علی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو یوں فرماتے ہوئے سنا: میں نے حضرت فضالہ بن عبید کے لیے قرآن تھامے رکھا یہاں تک کہ وہ اس سے فارغ ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32185]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32185، ترقيم محمد عوامة 30809)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30810 ترقیم الشثری: -- 32186
٣٢١٨٦ - حدثنا سليمان بن حرب قال: (حدثنا) (١) ابو هلال قال: حدثنا ⦗٤٦٨⦘ ابو صالح العقيلي قال: كان ابو العلاء يزيد بن عبد الله بن الشخير (يقرا) (٢) في المصحف حتى يغشى عليه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (نا).
(٢) مكررة في: [ط].

حضرت ابو صالح العقیلی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العلاء یزید بن عبد اللہ بن الشخّیر قرآن میں دیکھ کر تلاوت فرمایا کرتے تھے یہاں تک کہ ان پر بےہوشی طاری ہوجاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32186]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32186، ترقيم محمد عوامة 30810)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30811 ترقیم الشثری: -- 32187
٣٢١٨٧ - حدثنا معتمر عن ليث قال: رايت طلحة يقرا في المصحف.
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طلحہ کو دیکھا کہ وہ قرآن میں دیکھ کر تلاوت فرما رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32187]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32187، ترقيم محمد عوامة 30811)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
45. من كره أن يقول: قراءة (فلان)
جو شخص یوں کہنا نا پسند کرے: فلاں کی قراء ت
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30812 ترقیم الشثری: -- 32188
٣٢١٨٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم كره ان يقول: قراءة فلان ويقول: كما يقرا فلان.
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم یوں کہنا ناپسند کرتے تھے: فلاں کی قراءت، یوں فرماتے! جیسا کہ فلاں پڑھتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32188]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32188، ترقيم محمد عوامة 30812)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
46. في القرآن متى نزل
قرآن کے بارے میں کہ کب نازل ہوا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30813 ترقیم الشثری: -- 32189
٣٢١٨٩ - حدثنا عباد بن العوام عن داود عن عكرمة عن ابن عباس قال: نزل القرآن جملة من السماء العليا إلى سماء الدنيا في رمضان، فكان الله إذا اراد ان يحدث شيئا احدثه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ داود هو ابن أبي هند.
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: پورا قرآن اوپر والے آسمان سے آسمانِ دنیا تک رمضان میں اترا۔ پھر اللہ جب کسی چیز کو وجود میں لانے کا ارادہ فرماتے تو اس کو نازل فرما دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32189]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32189، ترقيم محمد عوامة 30813)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30814 ترقیم الشثری: -- 32190
٣٢١٩٠ - حدثنا الثقفي عن ايوب عن ابي قلابة قال: نزلت التوراة لست (ليال) (١) خلون من رمضان، وانزل القرآن لاربع وعشرين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت ابوقلابہ نے ارشاد فرمایا: تورات رمضان کی چھ تاریخ کو نازل ہوئی۔ اور قرآن چوبیس رمضان کو اتارا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32190]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32190، ترقيم محمد عوامة 30814)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30815 ترقیم الشثری: -- 32191
٣٢١٩١ - حدثنا يحيى بن يمان عن (سفيان) (١) عن خالد عن ابي قلابة قال: نزلت الكتب (كلها) (٢) ليلة اربع وعشرين من رمضان.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (سعيد).
(٢) سقط من: [هـ].

حضرت خالد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ نے ارشاد فرمایا؛ ساری آسمانی کتابیں رمضان کی چوبیس تاریخ کو نازل ہوئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32191]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32191، ترقيم محمد عوامة 30815)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30816 ترقیم الشثری: -- 32192
٣٢١٩٢ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا عمار بن زريق عن الاعمش عن حسان (١) ابي الاشرس عن سعيد بن جبير عن ابن عباس في قوله: ﴿إنا انزلناه في ليلة القدر﴾ قال: (دفع) (٢) إلى جبريل ليلة القدر جملة (فرفع) (٣) (في) (٤) بيت العزة، (ثم) (٥) جعل (ينزله) (٦) تنزيلا (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (بن).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (رفع).
(٣) كذا في النسخ، وفي بعض المصادر: (فوضعه).
(٤) في [أ، ح، ط، هـ]: (إلى).
(٥) سقط من: [أ، جـ، ح، ط، هـ].
(٦) في [أ، ط، هـ]: (ينزل).
(٧) حسن؛ معاوية بن هشام صدوق، أخرجه ابن أبي حاتم في التفسير (١٥١٢٩)، والنسائي في فضائل القرآن (١٦) وفي الكبرى (٧٩٩١)، والضياء في المختارة ١٠/ (١٥١)، والحاكم ٢/ ٢٤٢، والطبراني ١٢/ (١٢٣٨١)، والدولابي في الكنى ١/ ٣٦١.

حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ کے قول۔ یقینا ہم نے ہی نازل کیا ہے قرآن کو شب قدر میں۔ کے بارے میں ارشاد فرمایا: حضرت جبرائیل کو سارا قرآن شب قدر میں ہی سپرد کردیا گیا تھا۔ پس اس کو بیت العزہ میں رکھا گیا، پھر وہ اس کو تدریجاً نازل کرتے رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32192]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32192، ترقيم محمد عوامة 30816)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں