مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
65. في القرآن يختلف (على الياء والتاء)
قرآن میں جب یاء اور تاء میں اختلاف ہو جائے
ترقیم عوامۃ: 30907 ترقیم الشثری: -- 32283
٣٢٢٨٣ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن يحيى بن جعدة عن ابن مسعور قال: القرآن ذكر، فذكروه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه سعيد بن منصور ٢/ (٦٢).
حضرت یحییٰ بن جعدہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے ارشاد فرمایا: قرآن کو مذکر پڑھو کیونکہ وہ مذک رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32283]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32283، ترقيم محمد عوامة 30907)
66. في الصبيان متى يتعلمون القرآن
بچوں کو قرآن کب سکھایا جائے
ترقیم عوامۃ: 30908 ترقیم الشثری: -- 32284
٣٢٢٨٤ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عبد الكريم عن عمرو بن شعيب (١) قال: كان الغلام إذا افصح من بني عبد المطلب علمه النبي ﷺ هذه الآية سبعا: ﴿وقل الحمد لله الذي لم يتخذ ولدا ولم يكن له شريك في الملك ولم يكن له ولي من الذل وكبره تكبيرا﴾ (٢) [الإسراء: ١١١] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: زيادة (عن عبد الكريم).
(٢) مرسل؛ عمرو بن شعيب تابعي.
حضرت عبد الکریم فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن شعیب نے ارشاد فرمایا: جب بنو عبد المطلب قبیلہ کا کوئی بچہ صاف بولنے لگتا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس بچے کو یہ آیت سات بار سکھاتے: سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہرگز نہیں بنایا کسی کو بیٹا اور ہرگز نہیں ہے اس کا کوئی شریک، بادشاہی میں اور ہرگز نہیں اس کا کوئی مدد گار کمزوری کی بناء پر اور بڑائی بیان کرو اس کی کمال درجے کی بڑائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32284]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32284، ترقيم محمد عوامة 30908)
ترقیم عوامۃ: 30909 ترقیم الشثری: -- 32285
٣٢٢٨٥ - [حدثنا عمر بن سعد ابو داود عن سفيان عن الحسن بن عمرو جاء بي ابي إلى سعيد بن جبير وانا صغير، فقال: (علم) (١) هذا القرآن] (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (تعلم).
(٢) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بن عمرو نے ارشاد فرمایا: میرے والد مجھے حضرت سعید بن جبیر کے پاس لے گئے اس حال میں کہ میں بہت چھوٹا تھا، تو انہوں نے کہا: اس کو قرآن سکھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32285]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32285، ترقيم محمد عوامة 30909)
ترقیم عوامۃ: 30910 ترقیم الشثری: -- 32286
٣٢٢٨٦ - حدثنا عمر بن سعد (ابو داود) (١) عن سفيان عن الحسن بن عمرو (٢) عن فضيل عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون ان يعلموا (اولادهم) (٣) القرآن حتى يعقلوا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) في [أ، هـ]: زيادة (بن أبي سعيد بن عمر).
(٣) في [ب]: (أوادهم).
حضرت فضیل فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا: وہ حضرات ناپسند کرتے تھے کہ وہ اپنی اولاد کو عقلمند ہونے سے پہلے قرآن سکھائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32286]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32286، ترقيم محمد عوامة 30910)
67. من قال: الحسد في قراءة القرآن
جو شخص کہے قرآن کے پڑھنے میں حسد جائز ہے
ترقیم عوامۃ: 30911 ترقیم الشثری: -- 32287
٣٢٢٨٧ - حدثنا سفيان بن عيينة عن الزهري عن سالم عن ابيه عن النبي ﷺ قال:"لا حسد إلا في اثنتين: رجل اتاه الله مالا، فهو ينفقه آناء الليل وآناء النهار، ورجل علمه الله القرآن فهو يقوم به آناء الليل وآناء النهار" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٧٥٢٩)، ومسلم (٨١٥).
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حسد جائز نہیں ہے سوائے دو شخصوں میں، ایک وہ شخص جسے اللہ نے مال دیا ہو پس وہ رات اور دن کی گھڑیوں میں اسے اللہ کی رضا میں خرچ کرتا ہو اور دوسرا وہ شخص جسے اللہ نے قرآن سکھلایا پس وہ رات اور دن کی گھڑیوں میں اس کی تلاوت کرتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32287]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32287، ترقيم محمد عوامة 30911)
ترقیم عوامۃ: 30912 ترقیم الشثری: -- 32288
٣٢٢٨٨ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا يزيد بن عبد العزيز عن الاعمش عن ابي صالح عن ابي سعيد قال: قال رسول الله ﷺ:"لا حسد إلا في اثنتين: رجل اتاه الله القرآن فهو يتلوه آناء الليل وآناء النهار، فيقول الرجل: لو آتاني الله مثل ما اتى (فلانا) (١) فعلت مثل ما يفعل، ورجل اتاه الله مالا فهو ينفقه في حقه فيقول الرجل: لو آتاني الله مثل ما اتى (فلانا) (٢) فعلت مثل ما يفعل" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (فلان).
(٢) في [أ، ب، ط، ك]: (فلان).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٠٢١٥)، وأبو يعلى (١٠٨٥)، والطحاوي في شرح المشكل (٤٦٣)، وورد من طريق الأعمش عن ذكوان عن أبي هريرة عند البخاري (٥٠٢٦)، وأحمد (١٠٢١٤)، ومثل الأعمش قد يروي الحديث من طرق.
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حسد جائز نہیں ہے مگر دو آدمیوں میں، ایک وہ شخص جسے اللہ نے قرآن کی تلاوت کی توفیق عطا فرمائی پس وہ دن رات اس کی تلاوت کرتا ہو۔ پھر آدمی کہے: اگر اللہ تعالیٰ مجھے بھی قرآن کی تلاوت عطا فرماتا جیسا کہ فلاں کو عطا کی ہے تو میں بھی ایسے ہی کرتا جیسا کہ فلاں شخص تلاوت کرتا ہے۔ اور دوسرا وہ آدمی جسے اللہ نے مال دیا پس وہ اس مال کو اس کے حق میں خرچ کرتا ہو، پھر کوئی آدمی کہے: اگر اللہ مجھے بھی مال دیتا جیسا کہ فلاں کو دیا ہے، تو میں بھی ایسے ہی کرتا جیسا کہ فلاں آدمی خرچ کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32288]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32288، ترقيم محمد عوامة 30912)
68. (في فضل الحواميم)
(حروف حروف کی خوبیوں پر)
ترقیم عوامۃ: 30913 ترقیم الشثری: -- 32289
٣٢٢٨٩ - حدثنا سفيان بن عيينة عن ابن ابي نجيح عن مجاهد قال: قال عبد الله: ﴿حم﴾ ديباج القرآن (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ مجاهد لا يروي عن عبد اللَّه.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: حم قرآن کی زینت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32289]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32289، ترقيم محمد عوامة 30913)
ترقیم عوامۃ: 30914 ترقیم الشثری: -- 32290
٣٢٢٩٠ - حدثنا جعفر بن عون عن مسعر عن سعد بن إبراهيم قال: (كن) (١) الحواميم يسمين العرائس.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (كل).
حضرت مسعر فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابراہیم نے ارشاد فرمایا: حوا میم جتنی بھی سورتیں تھی ان کو عرائس کے نام سے جانا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32290]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32290، ترقيم محمد عوامة 30914)
ترقیم عوامۃ: 30915 ترقیم الشثری: -- 32291
٣٢٢٩١ - حدثنا محمد بن بشر ووكيع عن مسعر عن (معن) (١) بن عبد الرحمن قال: قال عبد الله: إذا وقعت في آل حم (وقعت) (٢) في روضات (دمثات) (٣) اتا (نق فيهن) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [أ، ب، ط]: (رمثات).
(٤) في [أ، ب، ط]: بياض.
(٥) منقطع؛ معن لم يدرك عبد اللَّه.
حضرت معن بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب میں حم والی سورتیں پڑھنا شروع کرتا ہوں تو میں نرم زمین والے خوبصورت باغات میں ہوتا ہوں جن میں ان کی تلاوت سے میں خوش ہوتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32291]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32291، ترقيم محمد عوامة 30915)
ترقیم عوامۃ: 30916 ترقیم الشثری: -- 32292
٣٢٢٩٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (حبيب) (١) عن رجل عن ابي الدرداء قال: مر عليه (رجل) (٢) وهو يبني مسجدا فقال: ما هذا؟ (قال: هذا) (٣) (لآل حم) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (خبيب).
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) في [أ، ط، هـ]: (إلا).
(٤) في [أ، ب، ط، ك]: (إلال حميم).
(٥) مجهول؛ لإبهام الرجل.
حضرت حبیب فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے بیان کیا کہ حضرت ابو الدرداء نے فرمایا: ایک آدمی کا ان پر گزر ہوا اس حال میں کہ وہ مسجد کی تعمیر کر رہے تھے، پس وہ کہنے لگا: یہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ حم والی سورتوں کے لیے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32292]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32292، ترقيم محمد عوامة 30916)